2025-09-18@05:47:43 GMT
تلاش کی گنتی: 561
«ہونے والے شخص کی»:
(نئی خبر)
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے اشاریوں کی تعریف کی ہے، ہم مل کر کام کریں گے تو معاشی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، نواز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گیلپ سروے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا بتایا گیا۔ یہ بالکل درست ہے کہ آگے بڑھنے کے لیے ملک میں سازگار حالات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے، کیونکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔...
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جو اس سے قبل آشکار نہیں ہوئے تھے۔ ان انکشافات کے لیے سلماں خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ کا انتخاب کیا۔ چچا بھتیجے کی کمیسٹری بھی دیکھنے لائق تھی جس کے باعث مداحوں کو اس پوڈ کاسٹ سے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کچھ نیا جاننے کو ملا۔ نیند کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بجرنگی بھائی جان نے بتایا کہ میں روزانہ صرف 2 گھنٹے ہی سو پاتا ہوں۔ دبنگ اسٹار نے مزید بتایا کہ پورے مہینے میں صرف ایک بار ہی ایسا دن آتا ہے جب میں 7 سے 8...
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم وغیرہ کا سجیل اور مزمل وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے کہ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مصطفیٰ کے آخری مرتبہ گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں مصطفیٰ کو 6 جنوری کو گاڑی میں شام ساڑھے 6 بجے گھر سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے مقتول مصطفیٰ کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھر سے جانے کے ایک گھنٹے بعد ہی مصطفیٰ کی انٹرنیٹ ڈیوائس بند ہوگئی تھی۔مصطفیٰ کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ایک لڑکی بھی ملوث ہے، لڑکی کے میرے بیٹے سے 4 سال سے تعلقات تھے اور وہ نشے کے عادی تھی۔ کراچی: مصطفیٰ کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول...
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم وغیرہ کا سجیل اور مزمل وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے...
نواب شاہ(نیوز ڈیسک)حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، متعدد افراد کی حالت تشویشناک۔ نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے آرہے تھے۔ادھر خیر پور میں بھی قومی شاہراہ پر رانی...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)100اور 1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 17فروری کو ہو گی۔(جاری ہے) 100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گیاسی طرح 1500روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے۔
اسلام آباد‘کوئٹہ‘ ہرنائی ( نمائندہ خصوصی ‘آئی این پی + این این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے...
حماس کے مرکزی رہنما نے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیل کیجانب سے عملدرآمد سے متعلق مثبت اشارے ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے؛ قیدیوں کے تبادلے کے نئے دور کے نفاذ کیلئے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے قائل کرنیوالے عملی اقدامات کے اٹھائے جانیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود مرداوی نے عرب چینل العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے بارے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فریق کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے شروع سے ہی کچھ ضمانتیں موجود تھیں جبکہ ہم جس چیز کے خواہاں ہیں وہ دشمن کی جانب سے اپنے عہد و پیمان پر مکمل عملدرآمد ہے۔ محمود مرداوی نے کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) جنوبی کوریا نے جمعرات کے روز کہا کہ شمالی کوریا اپنے ماؤنٹ کمگانگ ریزورٹ میں اس عمارت کو تباہ کر رہا ہے، جو کوریا کی جنگ کے بعد جدا ہو جانے والے خاندانوں کے درمیان ملاقات اور اجتماعات کے لیے استعمال ہوا کرتی تھی۔ یہ اقدام دونوں کوریاؤں کے درمیان تناؤ کی تازہ ترین علامت میں ہے۔ سیول میں یکجہتی کی وزارت کے ترجمان نے کہا، "ماؤنٹ کمگانگ ری یونین سینٹر کو مسمار کرنا ایک غیر انسانی فعل ہے، جس سے جدا ہو جانے والے خاندانوں کی مخلصانہ خواہشات پامال ہوتی ہیں۔" جنوبی کوریا: صدر یون سک یول کی گرفتاری فی الحال ٹل گئی ماؤنٹ کمگانگ ری یونین سینٹر میں...
ویب ڈیسک : آئے روز پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے متعدد فیصلے کیے ہیں ، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کراچی میں جو بھی روڈ بلاک کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کچرا اٹھانے والی اور ضروری ہیوی گاڑیوں کے علاوہ دیگر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضیا الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ ہیوی ٹریفک رات 11 سے صبح 6 بجے تک روڈ پر آ سکتے ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑیوں کی ٹیگنگ کروائی جا رہی ہے، ساڑھے 3 ہزار ہیوی گاڑیاں 15 دن...
لاہور: ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا ٹرین میں گم ہو جانے والا لاکھوں مالیت کا آئی فون مسافر کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافر کا 5 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی آئی فون اس کے حوالے کر دیا گیا۔ مسافر عامر شبیر اپنی فیملی کے ہمراہ جعفر ایکسپریس میں لاہور سے جہلم سفر کر رہا تھا کہ سفر کے دوران مسافر کا قیمتی موبائل آئی فون 16 پرو میکس ٹرین میں گم ہوگیا۔ ریلویز پولیس کو اطلاع دینے پر ٹرین اسکارٹ اہلکار شاہد ندیم کی کوششوں کی بدولت موبائل فون تلاش کر لیا گیا۔ ریلویز پولیس نے دیانت داری سے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کے پاس سب کچھ خود سوچ کر اس پر عمل کرنے کی گنجائش نہیں ہے، ہم سب ساتھ مل کر ہی آگے بڑھ سکیں گے وفاقی وزیر خزانہ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں ہماری ٹیم کی آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں میکرو معیشت استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا.(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا سے پاکستان کی معاشی ترقی اور اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی...
کراچی،صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ سولر ہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے اجلاس کررہے ہیں
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے سیاسی مقصد کے لیے ایندھن نہ بننا، ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، آپ کا کام ذاتی حملے نہیں، عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اسکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے یونیفارمز پر دستخط کرائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، ان اسکولوں کے بچوں...
کراچی: سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لیے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں کی ترکیہ آمد 20.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ ترکیہ کے سرکاری سیاحتی ادارے کے مطابق سیاحوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.1 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر سال 2024 ترکیہ میں سیاحت کے لیے سب سے کامیاب...
چین میں ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا لیکن جب وہ کچھ دیر میں صحتیاب ہوا تو اسے بجائے اسپتال جانے کی وقت پر اپنے دفتر پہنچنے کی فکر لاحق ہوگئی۔ چین کے صوبہ ہونان میں 40 سال کے ایک شخص کو ریلوے اسٹیشن پر دل کا دورہ پڑا۔ تاہم حالت بحال ہونے کے بعد شہری کی فوری تشویش اپنی صحت کی نہیں بلکہ اس بات کی تھی کہ کونسی ٹرین دفتر فوراً پہنچادے گی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ شہری ٹرین میں سوار ہونے کے لیے اسٹیشن پر قطار میں کھڑا تھا۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد جب وہ زمین پر گرے تو ریلوے اسٹیشن کا عملہ اور...
سوات کی مشہور سفید محل کی عمارت میں تاج محل میں استعمال ہونے والے ماربل کا استعمال کیا گیا ہے۔ سوات مرغزار مقام پر واقع تاریخی عمارت سفید محل یا وائٹ پیلس جسے 1941 میں ریاست سوات کے بادشاہ میاں گل عبد الودود نے تعمیر کروایا تھا۔اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سفید محل ماربل کا استعمال میاں گل عبدالودود وائٹ پیلس وی نیوز
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملازمین برطرفی بل 2025 کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اس میں ترامیم کا مطالبہ کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور صوبائی حکومت کو اسے آئینی دائرے میں لانے کے لیے ضروری ترامیم کرنی ہوں گی۔ انہوں نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی ہونے والے ملازمین کو اس بل سے نکالنا چاہیے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10A کی خلاف ورزی ہے، اور ماضی میں کی جانے والی...
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ (شیطان کا شکار) کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی افراد اور شیخ حسینہ مخالف طلبہ کے گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد آپریشن ڈیول ہنٹ شروع کر دیا ۔ ادھر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی میڈیا نے بنگلا دیش کے بارے میں منفی مہم شروع کر رکھی ہے ، ڈھاکا میں بنگلا دیش کے حکام کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو...
پشاور( بیورورپورٹ)تحریک انصاف خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے پارٹی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ایک بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ تین دن کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسے کے باوجود جو عہدیدار اور تحصیل چیئرمین متحرک نظر نہیں آئے، ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان افراد کے نام بانی پی ٹی آئی کو دوں گا۔انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹریز اور تحصیل ناظمین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تین دن میں رپورٹ دیں کہ جلسے میں...
لاہور: ایک روز قبل نیوزی لینڈ کے خلاف گیند بازی کے دوران انجرڈ ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے کی رپورٹ آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث رؤف کی گزشتہ روز ہونے والی انجری اور ٹیسٹ رپورٹ سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی اور بتایا کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق انجری سنگین نہیں اس لیے امید ہے کہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمئنز ٹرافی تک مکمل صحت یاب ہوجائیں گے اور ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر اور فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی۔ سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
علی امین گنڈاپور کی تقریر کے بعد ان کیلئے مسائل کھڑے ہونے والے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ’آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے‘۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میں اس پر زیادہ روشنی نہیں ڈالوں گا‘۔ عقیل ملک نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد جس طرح انہوں نے علی الاعلان جو بات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) تل ابیب کے ’’یرغمالی اسکوائر‘‘ پر ہفتے کے روز ایک بڑی اسکرین پر رہائی پانے والی یرغمالیوں کی نحیف اور کمزور صورتیں نمودار ہوئیں، تو وہاں لوگوں میں خوف کی ایک لہر دیکھی گئی۔ ان سینکڑوں افراد نے دیکھا کہ اوہد بن امی، ایلی شارابی اور اور لیوی حماس کے جنگجوؤں کے درمیان کھڑے تھے۔ غزہ میں چھ ہفتوں کی جنگی بندی کے معاہدے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا یہ پانچواں موقع تھا۔ یہ معاہدہ انیس جنوری سے نافذ العمل ہے۔ تاہم، تب کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا جب آزادی پانے والے یرغمالیوں کی جسمانی حالت انتہائی بدحال نظر آئی۔ ان یرغمالیوں کی ویڈیوز سامنے آنے سے...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی ادھر آئی سی سی نے امریکا کی...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے، اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔ گورنر سندھ کا کہنا...
اسلام آباد: جیسا کہ مصنوعی ذہانت سائبر سیکیورٹی کے منظر نامے کو نئی شکل دیتی ہے، دنیا بھر میں اداروں کو جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہونے والے حملوں سے تحفظ فراہم کرتے وقت بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مہارت کی کمی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والے ٹولز کی کمی، اور سائبر سیکیورٹی کے جدید انفراسٹرکچر کے انتظام کی پیچیدگی بہت سے اداروں کو کمزور بنا دیتی ہے۔ ”سائبر ڈیفنس اور اے آئی: کیا آپ اپنی تنظیم کی حفاظت کے لیے تیار ہیں؟” کے عنوان سے اپنی تازہ ترین تحقیق میں، کیسپرسکی نے ایس ایم ایز اور بڑے کاروباری اداروں میں آئی ٹی اور انفارمیشن سیکیورٹی کے پیشہ ور افراد سے رائے اکٹھی کیں۔ عالمی سطح...
ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے مغربی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کئے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ادھر آئی سی سی...
GAZA: حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے آج (بروز ہفتہ) رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالیوں کے نام جاری کرنے میں تاخیر کردی ہے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف کے مطابق حماس ہلاک ہونیوالے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کے حوالے کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کر سکے گی کیونکہ وہ غزہ میں ملبے تلے دبی فلسطینیوں کی 12 ہزار لاشوں میں شامل ہیں اور اسرائیل ملبے ہٹانے والی بھاری مشینری کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود باراک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پٹی میں بسنے والے 20 لاکھ فلسطینیوں کو بیرون ملک آباد کرنے...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہرفرد کا شکر گزار ہوں، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے باوجود ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ رواں ماہ منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی مقابلے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے قذاقی اسٹیڈیم لاہور کے تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہاکہ آج کا پاکستان کے لیے بہت خوشی اور فخر کا دن ہے، قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل میں حصہ لینے والے ہر فرد کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تزئین و...
پی آئی اے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ پر متعلقہ بینک کی جانب سے 5 فیصد چارجز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔کارڈز پر ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد مرچنٹ چارجز ٹکٹ کی قیمت کےعلاوہ ہیں، سیکڑوں ٹکٹ پر روزانہ لاکھوں روپے مرچنٹ چارجز کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں، اکثر صارفین کو اس کٹوتی کا علم ہی نہیں ہوتا، موبائل فون پر میسج آنے پر چارجز کی وصولی کا علم ہوتا ہے۔ایئرلائن کال سینٹر سے کٹوتی سے متعلق بینک سے رابطہ کرنے کا ٹکا سا جواب دیا جاتا ہے، صارفین کی جانب سے مرچنٹ چارجز ایئرلائن سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا آن لائن بکنگ پر 5 فیصد چارجز کے حوالے...
پی آئی اے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ پر متعلقہ بینک کی جانب سے 5 فیصد چارجز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ کارڈز پر ادائیگی کی صورت میں 5 فیصد مرچنٹ چارجز ٹکٹ کی قیمت کےعلاوہ ہیں، سیکڑوں ٹکٹ پر روزانہ لاکھوں روپے مرچنٹ چارجز کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں، اکثر صارفین کو اس کٹوتی کا علم ہی نہیں ہوتا، موبائل فون پر میسج آنے پر چارجز کی وصولی کا علم ہوتا ہے۔ایئرلائن کال سینٹر سے کٹوتی سے متعلق بینک سے رابطہ کرنے کا ٹکا سا جواب دیا جاتا ہے، صارفین کی جانب سے مرچنٹ چارجز ایئرلائن سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا آن لائن بکنگ پر 5 فیصد...
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مختلف ڈمپرز کی زد میں آکر 5 شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، آج پیش آنے والے حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، واٹرٹینکر اور ڈمپر نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی جان لے لی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کرک حملے میں 3 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ...
ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ گزشتہ تین برسوں پر محیط سیاسی ہیجان کے بد اثرات اب دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے مسلسل شرح سود کم کی ہے۔ افراط زر میں کمی بتدریج ہو رہی ہے۔ مثبت معاشی اشارئیے امید کی روشن کرن بن کر ابھرے ہیں۔ اس صورتحال سے ملک کا مجموعی تاثر بہتر ہو رہا ہے۔ صبح و شام ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کرنے والے عناصر تلملا رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار بھی حوصلہ افزا ہیں۔ بے یقینی کے سائے دور ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے تجزیات کے مطابق آنے والے سال میں معاشی استحکام...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا،...
کرک میں بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہیداور6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی،علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی...

سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا سیٹ تیار کر لیاگیا. ویلتھ پاک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.(جاری ہے) اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا...
مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم پاکستانی سفارتخانے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رباط میں پاکستانی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 13 افراد کی لاشیں اسپتال میں رکھی ہیں، جن میں سے 3 قابل شناخت نہیں۔ یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ: بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے افراد کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 50 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے، اور بتایا گیا تھا کہ مرنے والوں میں...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بلا کر کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں میں وزرائے اعلیٰ کی کرپشن کے حوالے سے بات ہورہی ہے جبکہ...
آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلی گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے...

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی۔ ملک بھر کے 26 شہروں میں نجی کورئیر سروس کے 108 آؤٹ لیٹس پر یہ ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جاری کی جائیں گی۔ اسی طرح 2 مارچ کو کھیلے جانے والے بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی معلومات بھی طے شدہ وقت پر فراہم کی جائے گی۔
یورپی خلائی ایجنسی نے ایک ایسے سیارچے کی نگرانی شروع کر دی ہے جو 2032 میں زمین سے ٹکرا سکتا ہے۔ سیارچہ YR4 27 دسمبر 2024 کو چلی میں ایک دوربین کے ذریعے دیکھا گیا لیکن اس کے بعد سے اس نے امریکا کے ساتھ ساتھ یورپ کے ماہرین فلکیات کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یورپی ایجنسی نے بیان میں کہا کہ جنوری کے اوائل سے، ماہرین فلکیات دنیا بھر میں دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے اور نئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے سیارچے کے سائز اور رفتار کے بارے میں ہماری سمجھ کو بہتر بنانے کے لیے اس کا مسلسل مشاہدہ کر رہے ہیں۔ موجودہ تخمینوں کی بنیاد پر 1.3 فیصد امکان ہے کہ 328 فٹ چوڑا سیارچہ...
ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر امن...
ضلع کرم کے علاقے بوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر پر ہونے والے حملے میں زخمی پولیس اہلکار سید عاشق حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ہسپتال ذرائع نے پولیس اہلکار کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق، شہید اہلکار فائر بندی کے بعد بوشہرہ میں تعینات کیا گیا تھا اور شام کے وقت نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بوشہرہ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر سعید منان سمیت نو افراد زخمی ہوئے تھے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کرم میں گزشتہ روز نامعلوم شرپسند عناصر کے حملے میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ کرم پولیس کے مطابق، گزشتہ روز ضلع کرم پاڑاچنار کے نواحی گاؤں بوشہرہ فاتح کلے میں فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار سید عاشق حسین کی نماز جنازہ ڈی پی او آفس پاراچنار میں ادا کی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں ایس پی آپریشن محمد عباس، ایس پی انوسٹی گیشن مظہر جہاں سمیت عسکری قیادت اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: اپر کرم...
بیلجیم میں استحکامِ پاکستان کے عنوان سے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، شرکاء نے قومی ترانہ اور ملی نغمہ “تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان” نے مل کر گایا۔ تقریب کے شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کی سلامتی اور ترقی سب سے پہلے ہے، پاکستان یا افواجِ پاکستان کے خلاف کسی سرگرمی کو قبول نہیں کریں گے۔ بی پازٹیو پاکستان کے نام سے متحد ہو کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا، تقریب کے شرکاء نے سول نافرمانی نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ، ملک بچاؤ” کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے شدید سردی کے باوجود سینکڑوں...

گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوں کے لواحقین اپنے بچوں کی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوںکے لواحقین اپنے بچوںکی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل و گیس کی پیداوار شروع کر دی۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں او جی ڈی سی ایل نے آگاہ کیا ہے کہ لکی مروت سمانسک فیلڈ میں بیٹانی 2 کنوئیں سے تیل اور گیس کی پیداوار کامیابی سے شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے سمانسک فیلڈ سے ملنے والے قدرتی ذخائر کی اطلاع 13دسمبر 2024 کو دے دی گئی تھی۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کنوئیں سے یومیہ 8 اشاریہ 5 ایم ایم ایس سی ایف قدرتی گیس اور 610 بیرل تیل کی...
چین انسانوں اور روبوٹس کے درمیان دنیا کی پہلی ہاف میراتھن ریس کی میزبانی کرنے والا ہے ۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل میں ہونے والی 22 کلومیٹر ( 13میل) کی اس دوڑ میں روبوٹس بھی حصّہ لیں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کے ڈیکسنگ ضلع میں بیجنگ اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ ایریا (ای ٹاؤن) میں تقریباً 12ہزار انسان 20 سے زائد کمپنیوں کے روبوٹس کے مدِمقابل ہوں گے ۔اس حوالے سے ای ٹاؤن نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کی کمپنیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹک کلبز اور یونیورسٹیز کو اس دوڑ میں روبوٹس کے ساتھ شرکت کے لیے مدعو کرے گا۔دوڑ میں حصہ لینے والے روبوٹس کے لیے یہ شرائط رکھی گئی ہیں۔(1)روبوٹس...
بھارت میں زیادہ تر لوگ اپنے بہتر معیار زندگی کے بارے میں مایوس ہو رہے ہیں، کیونکہ مخصوص اور جامد اجرت اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، مستقبل کے امکانات پر سایہ ڈال رہی ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو متاثر کیا ہے اور خرچ کرنے کی صلاحیت کو کم کر دیا ہے۔ دنیا کی 5ویں بڑی معیشت کے 4 سال میں سب سے کم شرح نمو ریکارڈ کرنے کی توقع ہے۔ یہ سروے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مایوس کن ہے۔ پولنگ ایجنسی سی ووٹر کے تازہ ترین سروے کے مطابق بجٹ سے پہلے ہوئے سروے میں 37 فیصد سے زیادہ شرکا نے کہا کہ وہ اگلے سال عام لوگوں کے معیار زندگی میں گراوٹ کی توقع رکھتے...
ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی نے اپنے خاندان یا جاننے والوں میں کسی کی طلاق ہونےکا انکشاف کیا ہے۔ گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا۔سروے میں 20 فیصد پاکستانیوں نے گزشتہ 6 ماہ میں کسی جاننے والے کی طلاق ہونے کا بتایا جبکہ 77 فیصد نے کہا کہ ان کے یہاں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔خاندان میں طلاق کے واقعات سے خواتین زیادہ آگاہ ہیں، خواتین میں 22 فیصد، مردوں میں 19 فیصد نے کسی جاننے والے کی طلاق ہونے کا بتایا۔
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ملازمین کی پنشن کا فیصلہ سنا دیا ، جس میں کہا ملازمین کی پنشن کی ادائیگی متعلقہ ٹاوٴن کی ہی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ بیرسٹر اسد وکیل کے ایم سی نے کہا کہ حکومت سندھ ماہانہ ایک بڑی رقم ٹاوٴنز کو جاری کرتی ہے، جس پر شعاع النبی ایڈووکیٹ نے کہا کہ محمد سعید نے 41سال کے ایم سی میں ملازمت کی کے ایم سی سے تبادلہ بلدیہ ٹاوٴن کردیا گیا، اب پنشن کیلیے دونوں اداروں کے دفاتر کے چکر لگایا ہے۔ عدالت کے طلب کرنے پر میونسپل کمشنر بلدیہ ٹاوٴن عدالت میں...
پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی ہے۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) توشہ خانہ 2 کی اپیل کا کیس سننے والے جج پر عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے- یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں...
جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)لیجنڈری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ کے چار سال بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا اور اب وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز بلاشبہ کرکٹ کھیلنے والے سب سے مشہور اور افسانوی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ جنوبی افریقی اسٹار نے نومبر 2021 میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کرکٹ پر اپنے ماہرانہ رائے آزادنہ طور پر دیتے آرہے ہیں اور اپنے سوشل میڈیا چینلز پر ایک کرکٹ شو کی کامیابی سے میزبانی بھی کرتے ہیں۔ اب شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ ڈی ویلیئرز میدان میں واپس آنے والے ہیں اور انہوں نے باضابطہ طور پر کرکٹ...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے دعویٰ کیا ہے کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے افیئرز چل رہے ہوتے ہیں اور ان کی بیویاں بھی انہیں ایسا کرنے کی اجازت دے دیتی ہیں۔ فرح اقرار نے حال ہی میں رابی پیرزادہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوہر کی ایک سے زائد شادیوں سمیت مردوں کی زائد شادیوں پر کھل کر بات کی۔ دوران پروگرام انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کے شوہر کی دونوں بیویاں ان کے خلاف ہوگئی ہیں، وہ ایسی غلط اور منفی سوچ ہی نہیں رکھتیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کل ان کے شوہر اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے کے...
عمرے کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28، آذربائیجان، سعودی عرب، ترکیہ، قبرص، بحرین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، سنگاپور، مالوی، برونڈی، کانگو، عمان، بوٹسوانا انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جاتے ہوئے ورک ویزا پر 18، وزٹ ویزا پر 47، اسٹڈی ویزا پر 2 اور بزنس ویزا پر جانے والے 5 افراد کو آف لوڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ممالک جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 28 عمرہ زائرین اور ورک ویزا کے 18 مسافر بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرے کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28، آذربائیجان، سعودی عرب، ترکیہ، قبرص، بحرین،...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 28جنوری سے گلف کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور پاکستان کے دوپہر دو بجے شروع ہوگی۔پاکستان ٹیم کے میچز کے جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت دو ہزار روپے، وی وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔ پاکستان ٹیم کے علاوہ ہونے والے میچز کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار اور...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت+صباح نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریںگے،حکومت تحریک انصاف کے تحریری جواب میں اپنا تحریری جواب کمیٹی میں پیش کرے گی۔حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کیے تھے اور مذاکرات کے آج ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ...
پریس کانفرنس سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومتیں پنجاب کی جماعتوں کی رہی ہیں انہوں نے موٹر ویز پر توجہ دی، وفاقی منصوبوں میں سندھ یا باقی صوبوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی لسٹ موجود ہے، پورے پاکستان کی اصل ضرورت توانائی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سنجیدہ تضاد ہے، ہم چاہیں گے کہ پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے...

پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے پنجاب کے سینئر سول ججز کیلئے ای پروکیورمنٹ بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے پنجاب کے تمام سینئر سول ججز کیلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم کے حوالے سے تعارفی اور ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔(جاری ہے) سیشن کے دوران پی پی آر اے مینیجنگ ڈائریکٹر وقار عظیم نے شرکاء کو پی پی آر اے کے قانونی فریم ورک بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے تعارفی آگاہی پیش کرتے ہوئے مختلف ماڈیولز کے حوالے سے ڈیمو دیا اور شرکاء کے سوالات و خدشات کے جوابات دیئے۔ معزز ججز نے سیشن کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے...
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5...
CARDIFF: برطانیہ کی عدالت نے کرسمس کی خوشیوں کے دوران اپنے جگری دوست کو بے رحمی سے قتل کرنے والے مشہور کمپنی پائی فرچون کے سفاک مالک ڈیلان تھامس کو عمر قید کی سزا سنادی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کارڈف کراؤن کورٹ نے ڈیلان تھامس کو عمر قید کی سزا سنائی، مجرم نے 24 دسمبر 2023 کو اپنے قریبی دوست 23 سالہ ولیم بش کو ای بڑی چھری سے 37 وار کیے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارڈف کے علاقے لینڈیف میں اپنے گھر میں انہوں نے حملہ کیا تھا اور اس سے قبل 24 سالہ مجرم ڈیلان تھامس نے گردن کے حوالے سے تفصیلات بھی حاصل کرلی تھیں۔ عدالت کے سامنے انہوں نے...
رائیونڈ سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے 2 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں 2 سالہ بچے اذلان کو گزشتہ روز گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اذلان کی لاش کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں سے برآمد ہوئی۔ اغواء کا مقدمہ بچے کے والد کے بیان پر درج ہے۔ بچے کے قتل کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
5 ممالک کی مشہور عمارتوں کی طرز پر بنا لاہور گلوبل ویلج ۔ اس ویلج میں کیا کیا ہوگا؟ جانیے اس رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 5 ممالک wenews اسٹائل ڈیزائن عمارت گلوبل ویلیج لاہور
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی تیسر ٹاون میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی تیسر ٹاون سیکٹر 35 سی میں گزشتہ روز شادی کی تقریب ہوئی جس میں باراتیوں نے فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارات کے دوران گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو ولد آئزک کے نام سے ہوئی تھی،زخمیوں میں 6 سالہ ایلن ولد شہزاد مسیح اور 30 سالہ روبن ولد بابر شامل تھے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم...
دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں ۔ 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔ 29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جوکہ ایک مسجد کے قریب ہوا۔ مستونگ حملے میں شہید ہونے والی ایک کم سن بچی کا والد اپنی معصوم بچی کی تصویر لیے غم سے نڈھال ہے۔ بی ایل اے کے دل دہلا دینے والے حملوں کی ذمے داری خود بی ایل اے نے قبول کی۔ گزشتہ برس بھی بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں...
کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور چھ سال کا بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی، ایک شخص تاحال زخمی ہے، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرجانی تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں گزشتہ روز گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت 6 سال کے نام سے ہوئی تھی، زخمیوں میں 6 سال کا ایلن مسیح اور 30 سال کا روبن شامل تھے۔ ...
کراچی( اسٹاف رپور ٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں نومولود سمیت 3افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولدگل فراز کے نام سے کی گئی ہے، جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے جب کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے...
بنگلہ دیشی عبوری حکومت نے جمعرات کو 16 سال سے قید 178 سابق نیم فوجی اہلکاروں کو جیل سے رہا کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے پاکستان سے پھل درآمد کرنے کے امکانات روشن ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اہلکار 2009 کی پرتشدد بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں قید تھے۔ بغاوت کے خاتمے کے بعد اس میں شامل ہونے کےالزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو موت کی سزا سنادی گئی تھی۔ ان مقدمات کی کارروائی کے طریقہ کار اور ان میں ہونے والی مبینہ کوتاہیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوالات اٹھائے اور تنقید بھی کی تھی۔ جمعرات 23 جنوری کو ضمانت...
کراچی: شہر قائد میں بے قابو گھومتے ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کے لیے آزاد قاتل بن چکے ہیں۔ گزشتہ شب ہونے والے حادثے میں ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ زخمی کی حالت نازک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گُل فراز کے نام سے کی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں، یہ لوگ عمران خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذاکرات والوں کو خود بھی معلوم تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، تحریک انصاف والے کسی بھی معاملے میں مخلص نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات ختم کیوں کیے؟ آپشنز کیا ہیں؟ انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور خود اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کے لوگ گمراہ ہوئے، اب جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے، 9 مئی کو جن ملزمان کو سزائیں ہوئی ہیں انہوں نے اعتراف جرم کیا۔...
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور نے خود ہی...
پشاور کی پہچان اور سردیوں کی خاص سوغات میٹھی حلیم ذائقے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، مگر اس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ میٹھی حلیم 16 سے17 گھنٹوں میں تیار ہوتی ہے۔ گندم، چاول، گوشت، کھویا اور مختلف قسم کی دالوں سے تیار ہونے والی میٹھی حلیم پشاور کی خاص سوغات ہے، جسے انڈے اور دیسی گھی کا تڑکا لگا کر اس میں چینی ملائی جاتی ہے تو اس کی مہک سے دل مچل جاتا ہے۔ میٹھی حلیم میں کوئی انڈا اور گھی ڈلواتا ہے تو کوئی ملائی اور خشک میوے ملاکر کھاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس میں شہد یا شکر ملا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پاکستان بھر میں کہیں اور نہ ملنے والی یہ...

سہون ،ڈپٹی کمشنر و چیئرمین شہباز میلہ کمیٹی غضنفر علی قادری عرس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
سہون ،ڈپٹی کمشنر و چیئرمین شہباز میلہ کمیٹی غضنفر علی قادری عرس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسکیم 33 کنیز فاطمہ سوسائٹی سے تین روز قبل اغوا ہونے والے شخص کی لاش ڈرم سے مل گئی ، مارنے اور مرنے والے آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سچل تھانے کی حدود گلزار ہجری اسکیم 33 گلشن کنیزفاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمٹ لبابہ ہائیٹس کی پارکنگ سے نیلے رنگ کے فائیبرکے ڈرم سے34 سالہ مغوی اقبال ولد عبدالرزاق کی لاش برآمد کرلی۔ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان نامی شہری نے 20 جنوری کونیو ٹاون پولیس سے رابطہ کیا تھا کہ ان کا بھائی 34...
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے جل گاؤں میں ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ پر مسافر خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور متعدد نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی۔متاثرہ ٹرین سے اترنے والے مسافر پٹڑی کو پار کر کے دوسری ٹرین میں بیٹھنے کے خواہش مند تھے مگر زندگی نے اُن کا ساتھ نہیں دیا اور ٹرین نے متعدد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ جلگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیشور ریڈی نے ہلاکتوں کی تصدیق...
ممبئی: بھارتی ریاست مہارشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے نتیجے میں 12 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشٹرا کے جل گاؤں میں ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ پر مسافر خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور متعدد نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی۔ متاثرہ ٹرین سے اترنے والے مسافر پٹڑی کو پار کر کے دوسری ٹرین میں بیٹھنے کے خواہش مند تھے مگر زندگی نے اُن کا ساتھ نہیں دیا اور ٹرین نے متعدد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ جلگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیشور ریڈی نے ہلاکتوں کی...
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کا پالیسی اسٹیٹمنٹ دیتا ہوں، میرا چہرہ ہر اس شخص کو پسند نہیں، جو سمجھتا ہے کہ میں اس سے آگے نکل گیا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنھوں نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا، وہ سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے، دوسرے دن توہین عدالت ہو جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ جنھوں نے 26ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا تھا وہ سپریم کورٹ کی حالت دیکھ لیں۔ روز نامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ایک بینچ کیس لگاتا ہے دوسرے دن توہین عدالت ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور دوسرا جوڈیشل کمیشن ہونا چاہئے، صدر سے اپیل کے لئے ان کا وقت جلد آئے گا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ وزیر قانون اپنے میاں صاحبان کیلئے یہ موقع بچا کر رکھیں، جب نظام عدل بحال ہوگا تو شریف برادران کے کیسز...
یروشیلم (نیوز ڈیسک)اسرائیلی آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی اور سدرن کمان کے سربراہ میجرجنرل یارون فنکیلمین نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے ہونے والے حملے میں ناکامی پر استعفے کا اعلان، آرمی چیف مارچ میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی کی جانب سے وزیراعظم اور وزیردفاع کو لکھے گئے خط میں کہا کہ 7 اکتوبر کو فوج کی ذمہ داری کے نتیجے اور ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج نے اپنی دفاعی صلاحیت کی غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں تو میں اپنی مدت 6 مارچ 2025 کو مکمل کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ 7 اکتوبر...

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے کام ہورہاہے جلد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی،سعودی
سینیٹ، مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے پانی کی تقسیم کے حکومتی اعداد و شمار کو زمینی حقائق سے مختلف قرار دیا اور سینیٹر...
سکھر: الخدمت کے تحت ہونے والے مفت آئی سرجری کیمپ میں مریضوں کی سرجری کی جارہی ہے
اسلام آباد (صباح نیوز/اے پی پی) وزیرِاعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ہنگامہ مچ گیا۔ اپوزیشن اور حکومت نمائندگان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، جس سے کارروائی کرنا محال ہوگیا۔ اپوزیشن نے ایوان کو مچھلی بازار بنادیا ‘وزیراعظم تقریر کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہگوادرائر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم کے ایوان میں پہنچتے ہی نہ صرف احتجاج کیا بلکہ نعرے بازی بھی کی جس کے جواب میں حکومتی ارکان نے شیر...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک ) جاپان میں انفلوئنزا کے پھیلاؤکے باعث ہنگامی بنیادوں پر مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے طبی ادارے مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اکثر اسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرنے کی گنجائش ختم ہونے کے قریب ہے۔ٹوکیو کے قریب واقع یوکوہاما شہر کے ایک اسپتال کے مطابق دسمبر کے وسط سے تیز بخار اور دیگر علامات کی شکایت کے ساتھ ایمبولینس کے ذریعے لائے جانے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اسپتال کا عملہ معمول کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ ہنگامی مریضوں کا علاج معالجہ کر رہا ہے۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔جیو نیوز کے مطابق لاہور میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اے آئی سے بنی تصاویر شیئر کرنے والے 10 افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر اب تک 18 افراد مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے کا کہناتھاکہ ریاست اور معزز شخصیات کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا...