2025-07-11@03:41:23 GMT
تلاش کی گنتی: 510

«معاہدے کے دوسرے مرحلے کے»:

(نئی خبر)
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں شارن ھسکل کا کہنا تھا کہ میں اس معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتی۔ ہمیں ایسی گفتگو سے اجتناب کرنا چاہئے جس سے قیدیوں کے اہلخانہ کو تکلیف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا ایسوسی ایٹڈ پریس نے ابھی کچھ ہی دیر قبل دعویٰ کیا کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے صیہونی رژیم کے ساتھ جنگبندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مسودہ قبول کر لیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل اس وقت مذکورہ معاہدے کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نائب صیہونی وزیر خارجہ "شارن ھسکل" نے کہا کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کے...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے ہیں جن کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے اختتام پر کیا جائے گا۔ یروشلم پوسٹ نے جنگ بندی مذاکرات میں شامل ایک فلسطینی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔  معاہدے کے تحت ڈیل کے پہلے روز حماس 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا جب کہ اس کے اگلے ہفتے مزید 4 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر حماس 34 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ اس کے بدلے میں اسرائیل نے حماس کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے مطابق ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔...
    تل ابیب : اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدے کی طرف قدم بڑھا لیا ہے جس میں وہ ایک فوجی خاتون قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے   پہلے مرحلے میں غزہ میں یرغمال بنے اسرائیلی شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اور اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہو جائے گا۔دوسرے مرحلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور وہاں حکومت سازی پر کام شروع ہو گا۔   امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے غزہ پر...
    ذرائع نے مزید عندیہ دیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو معاہدے کے حوالے سے سکیورٹی مشاورت کر رہے ہیں، یہ پیشرفت امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے کہ اس ہفتے غزہ پر جلد از جلد کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل ہر فوجی قیدی خاتون کے بدلے 50 فلسطینی رہا کرنے کو تیار ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سیز فائر کے 3 مراحل ہوں گے، غزہ میں قید اسرائیلی شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اسرائیل معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہوگا۔ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام قیدیوں کی رہائی ممکن...
    عبرانی اخبار ہاآرتص کے مطابق، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات کی پیشرفت کے تحت اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسیع علاقوں سے تیزی سے انخلاء کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کے منصوبے کے ساتھ اپنے معاہدے کا اعلان کیا۔ فارس نیوز کے مطابق صہیونی فوج نے نوار غزہ سے اپنی افواج کے انخلاء کے منصوبوں کی منظوری کا اعلان کیا ہے۔ عبرانی اخبار ہاآرتص کے مطابق، جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات کی پیشرفت کے تحت اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسیع علاقوں سے تیزی سے انخلاء کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق،...
    اپنے ایک بیان میں جی ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اگر حماس 20 جنوری سے پہلے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مسترد کرتی ہے تو ڈونلڈ ٹرامپ کے اقتدار میں آنے کے بعد صورتحال اس سے بہت زیادہ سنگین ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر "ڈونلڈ ترامپ" کے مشیر "جی ڈی وینس" نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ واضح طور پر حماس کو دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ان کے وائٹ ہاوس سے پہنچنے میں پہلے قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو حماس کو بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ حماس یہ قیمت کچھ اس طرح چکائے کہ امریکہ، اسرائیل کو اس قابل کر دے کہ تل ابیب...
    نتین یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں مھدی المشاط کا کہنا تھا کہ تمہاری دھمکیوں سے تو ہمارے بچے بھی نہیں ڈرتے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مهدی المشاط" نے ملک پر امریکہ و برطانیہ کی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ ہم پر ان ممالک کے حملے ناجائز و غیر قانونی ہیں۔ مھدی المشاط  نے کہا کہ اس امریکی و برطانوی جارحیت کا ہدف مجرم صیہونی رژیم کو سپورٹ فراہم کرنا اور غزہ میں انسانیت سوز جرائم کا تسلسل جاری رکھنا ہے۔ یمن پر ایک سال سے جاری یہ جارحیت امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی شکست جب کہ ہماری عوام کے پختہ ارادے کی کامیابی ہے۔ یمن کی سپریم...
    محکمہ تعلیم نے اپنے مراسلے کے ساتھ ایک طریقہ کار بھی بھیجا ہے جس کے تحت یہ ساری معلومات اس کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم سے سابق نگراں صوبائی حکومت کے دوران بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران مردانہ و زنانہ کو جاری کردہ ایک تفصیلی مراسلے میں کہا ہے کہ 2024_ 2023 کے دوران بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایئں کہ جو بھرتیاں ہوئی ہیں آیا اب تک ان میں سے کتنے ملازمین نے تخواہیں لی ہیں، کتنوں نے نہیں لی ہیں اگر نہیں لی ہیں تو ان کی وجوہات کیا ہیں۔ محکمہ تعلیم...
    حیدر آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہمآہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کیلئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع...
    اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے لیے نجی حج اسکیم سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے بکنگ کا شیڈول اور پیکیج کی تفصیلات جاری کردیں۔ حکومت کی جانب سے نجی حج منظم کمپنیوں اور ذیلی اداروں کو 10 سے 31 جنوری 2025 تک بکنگ کی اجازت دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق نجی حج اسکیم کے بنیادی پیکیج کی قیمتیں 10 لاکھ 75 ہزار سے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہیں، تاہم اضافی سہولیات کے حامل پیکیجز، جن کی قیمت 30 لاکھ سے زیادہ ہوگی، انہیں’’حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی‘‘ کی منظوری درکار ہوگی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ 30 لاکھ سے زائد مالیت کے پیکیجز کی فروخت اور خریداری کے...