2025-11-04@21:31:15 GMT
تلاش کی گنتی: 3516
«ایسا معاہدہ»:
(نئی خبر)
صدر اسلامی جمہوریہ ایران کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے آج کے اجلاس میں اعلان کیا گیا ہے کہ یورپی ممالک کے حالیہ معاندانہ اقدامات کے باعث عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کیساتھ تعاون مکمل طور پر معطل ہو چکا اور وزارت خارجہ کو اپنی سفارتی مشاورت جاری رکھنے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے (پیمان قاہرہ) کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے خصوصی بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ صدر مملک ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت میں منعقدہ سپریم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) ایران کو 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں سے چھٹکارا دینے کی سہولت برقرار رکھنے کی تجویز سلامتی کونسل میں رائے شماری کے نتیجے میں مسترد کر دی گئی ہے جس سے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ سے متعلق طریقہ کار (سنیپ بیک) کے حوالے سے رکن ممالک میں شدید اختلافات واضح ہو گئے ہیں۔15 رکنی کونسل کے صدر جمہوریہ کوریا کی جانب سے پیش کردہ تجویز کے حق میں چار ووٹ (روس، چین، الجزائر اور پاکستان) آئے جبکہ نو ارکان (ڈنمارک، فرانس، یونان، پانامہ، سیرالیون، سلوانیہ، صومالیہ، برطانیہ اور امریکہ) نے اسے مسترد کر دیا۔ گینا اور جمہوریہ کوریا نے رائے شماری میں شرکت نہیں کی۔اس تجویز کو منظوری...
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کی حالیہ پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں چینی کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی نیوز ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے چینی کی فروخت کو صرف مخصوص پورٹل کے ذریعے مشروط کرنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شوگر ملز کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ مقامی چینی کی فروخت پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جبکہ درآمدی چینی کی نہ فروخت پر کوئی قدغن ہے اور نہ ہی قیمت پر کوئی کنٹرول، جو کہ...
حکومتی پالیسیوں سے چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جو چینی درآمد کی جارہی ہے اس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد...
جنوبی پنجاب میں لوگوں کے وارننگ سنجیدہ نہ لینے پر زیادہ نقصان ہوا: سربراہ پی ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے حالیہ سیلاب کو 1956 کے بعد سب سے بڑا سیلاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تمام اداروں نے مل کر کام کیا تاہم جنوبی پنجاب میں زیادہ نقصان اس لیے ہوا کہ وہاں لوگوں نے انتظامیہ کی وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ایک انٹرویو میں پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ اس سال 1956 کے بعد سب سے بڑا سیلاب آیا ہے، پنجاب...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں فیلڈنگ کوچ دلیپ کا کہنا تھا کہ ’وہ ابھی بلکل ٹھیک نظر آرہے ہیں، میں اس بارے میں بس یہی کہہ سکتا ہوں‘۔ واضح رہے کہ اکشر پٹیل گزشتہ روز عمان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ کل سپر فور مرحلے کا بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں تہران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے سے انکار کر دیا گیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ نے اسے غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا معائنہ معاہدہ ختم کر دیا جائے گا۔سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو ’’اسنیپ بیک...
ایشیا کپ 2025 سپر فور مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔ سری لنکا کے اہم آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے میچ میں شرکت کے لیے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ https://x.com/nibraz88cricket/status/1969266233431507011 یاد رہے کہ 18 ستمبر کو افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے ویلالاگے کے والد میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے...
پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ایک روز قبل ایران کی اہم شخصیت نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی:صحافی کامران یوسف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ مجھے پاکستان میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں دو ملکوں نے ہماری مدد کی ایک سعودی عرب اور دوسرا پاکستان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی کامران یوسف نے کہا کہ چین نے کچھ عرصہ پہلے ایران اور سعودی عرب میں مفاہمت کروائی جس سے چیزیں آسان ہوئی ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے ایک روز پہلے ایران کی اہم شخصیت علی لاریجانی ریاض میں موجود تھے اور ان کی محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2023 میں چین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ٹھیک...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں سُپر فور ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دینے لگی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راونڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ یہ خدشہ اس وقت پیدا ہوا جب وہ گروپ اے کے میچ میں عمان کے خلاف فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ کرکٹنگ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 15ویں اوور کی پہلی گیند پر کیچ لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کا سر زمین...
تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیا ہے جس کے تحت تہران پر عائد پابندیاں ختم کرنے سے انکار کردیا گیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کا اقدام غیر قانونی اور غیر منصفانہ ہے، اور ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 28 ستمبر کو سلامتی کونسل کی جانب سے پابندیاں دوبارہ نافذ ہوئیں تو قاہرہ میں عالمی جوہری نگراں ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ ہونے والا حالیہ معاہدہ معطل کر دیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیر خارجہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو...
وقاص احمد:موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملتان سے سکھر جانے والے مسافر شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کا رخ کر سکتے ہیں اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی اسی طرح سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج سے قومی شاہراہ استعمال کر کے شاہ شمس انٹرچینج کے ذریعے دوبارہ موٹروے ایم 4...
وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی)...
کراچی سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کریئٹر ثمرہ شہزادی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، البتہ اب ان کی شہرت شوبز ستاروں تک بھی پہنچ چکی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ان کے انداز میں ویڈیو بناکے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کی اور ثمرہ کو ٹیگ بھی کیا ۔ویڈیو میں ماہرہ خان ثمرہ شہزادی کے انداز میں کہہ رہی ہیں ’سیم ٹو سیم ماہرہ خان ، اچھا جی ایسا ہے کیا ؟‘ اداکارہ کانٹینٹ کریئٹر کی طرح ویڈیو میں ہنستے ہوئے بھی نظر آئیں ۔اداکارہ نے ویڈیو اسٹوری میں ثمرہ کو ٹیگ کرکے کیپشن لکھا، میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ ننھی اسٹار ہیں۔یہ ویڈیو ثمرہ شہزادی نے اپنے اکاؤنٹ...
احمد منصور: پاکستان اور چین کا اشتراک،زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت، زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط،ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی ملازمتوں کے مواقع متوقع ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ زرعی، تعلیمی، اور سبز ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم اور سبز ترقی میں تعاون کے لیے تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی ان اہم مفاہمتی یاداشتوں کے ذریعے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور نئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالرحمن راجپوت اور وائس چیئرمین احسن معید شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے تاریخی اسٹریٹیجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SMDA) پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ عبدالرحمن راجپوت نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بھائی چارے، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ نہ صرف باہمی اعتماد اور دفاعی تعاون کی علامت ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے ثقافتی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کے سرکردہ ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ این ٹی ایل، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا تجارتی ونگ ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں سہولت، شمولیت، اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔اس تعاون کے تحت، جاز اور این ٹی ایل کا مقصد شہریوں اور کاروباری اداروں کے لیے ضروری خدمات تک رسائی کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے، تاکہ مالی شمولیت اور ای گورنمنٹ سہولت کاری کو فروغ دیا جا سکے۔ دونوں ادارے اپنی اپنی مہارتوں کو بروئے کار لا کر محفوظ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف سی ایریا تھانے کی حدود لیاقت آباد سی پی ایل سی آفس کے سامنے مین شارع پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پانی اور بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں ناظم آباد سے لیاقت آباد 10 نمبر جانے والی دونوں شاہراہیں آمد و رفت کے لیے بند ہو گئیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں کئی روز سے پانی اور بجلی کی فراہمی معطل ہے، جبکہ متعلقہ ادارے مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک پانی اور بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاتی، احتجاج جاری رہے گا۔احتجاج کے باعث ناظم آباد، لیاقت آباد اور سائٹ ایریا کی...
اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے صوبے کو شمالی، وسطی اور جنوبی خطوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت جماعت کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کی۔ اجلاس میں صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری کے ساتھ ساتھ مرکزی چیف آرگنائزز سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، علامہ وقار رضوی، علامہ نظر حسین، علامہ ارشاد علی، سید ظہیر نقوی، شبیر ساجدی، طاہر حسن، سید جواد کاظمی اور ارشاد حسین بنگش نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کی تنظیمی فعالیت کو...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آئی ایس پی آر اڈیالہ جیل عمران خان ملک دشمن وارننگ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں حالیہ پاک-سعودی دفاعی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے ساتھ ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اور دونوں رہنماؤں کے درمیان اس تناظر میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو کے دوران ایران اور سعودی عرب نے خطے میں استحکام کے لیے ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جب کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ Post Views: 13
آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی کا نفاذ صرف کسانوں کے لیے نہیں بلکہ پوری معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اگر زرعی شعبے کو سہارا نہ دیا گیا تو غذائی قلت بڑھنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور معاشی بحران مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے نہ صرف کسانوں کی محنت ضائع کر دی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کو بھی سنگین خطرات لاحق کر دیئے ہیں، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، گاؤں و دیہات معاشی مشکلات میں گھر گئے ہیں اور کسان اپنے مستقبل کے بارے میں...
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں اور 1350 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک بچھانے کے لیے 39 کروڑ ڈالر کی برج فنانسنگ کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، جہاں ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا جس میں ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق حتمی معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری طلب کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس سے ریکوڈک منصوبے پر کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، ای سی سی نے مجوزہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی نوعیت کے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کے بعد ملک میں جشن کا ماحول دیکھنے میں آیا۔کراچی میں واقع مزار قائد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹر کو خصوصی طور پر سبز روشنیوں سے منور کر دیا گیا، جبکہ دونوں عمارات پر پاکستانی پرچم کے ساتھ سعودی عرب کا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔(جاری ہے) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جس سے دونوں اقوام کے درمیان مضبوط ہوتے روابط اور بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ روز سعودی ولی...
بین الاقوامی امور کے ماہر حمد حسن العربی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اب تک کتنے معاشی معاہدے اور اُن پر کیا پیشرفت ہوئی؟ وی نیوز کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن العربی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پائے جانے والا معاہدہ ’ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور کیا جائے گا‘ اور یہ گلوبل جیو پالیٹکس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ورلڈ آرڈر تبدیل ہورہا ہے اور دنیا طاقت کے ایک مرکز سے ہٹ کر طاقت کے زیادہ...
ایک نئے کلینیکل ٹرائل میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بخار کی عام دوا ایسپرن کی کم خوراک ٹیومر کی سرجری کے بعد پیٹ کے کینسر کے دوبارہ پنپنے کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ ہر سال دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد کولو ریکٹل کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔ 40 فی صد مریضوں کو ٹیومر کے خلیات پیٹ سے جسم کے دویگر حصوں تک پہنچنے کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے، جس سے بیماری کا علاج مزید مشکل ہوجاتا ہے۔ ماضی کے مطالعوں میں اس بات کی جانب اشارہ دیا جا چکا ہے کہ ایسپرن کولوریکٹل کینسر کے مریضوں میں سرجری کے بعد دوبارہ مرض کے پنپنے کے خطرات کو کم کر سکتی ہے۔ نئے کلینیکل...
لاہور میں اپنے ایک بیان میں راہنما ایف پی سی سی آئی ایس کا کہنا تھا کہ کہ یہ معاہدہ جس میں دونوں قومیں کسی ایک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کرنے کا عہد کرتی ہیں، علاقائی جغرافیائی سیاست میں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے راہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر حالیہ دستخط ملک کی سفارتی اور فوجی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ راہنما ایف...
وزارت خزانہ کے مطابق اس سے ریکوڈک منصوبے پر کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، ای سی سی نے مجوزہ شرائط کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ اگر کسی بھی مرحلے پر قانونی اور مالی ماہرین کی توثیق کے بعد معاہدوں کی حتمی صورت میں کوئی بڑی تبدیلی ہو تو اسے دوبارہ ای سی سی کے سامنے پیش کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں اور 1350 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک بچھانے کے لیے 39 کروڑ ڈالر کی برج فنانسنگ کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 ستمبر 2025ء ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکادیتے ہوئے ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور مودی کوایک اور تجارتی جھٹکا دے دیا۔چاہ بہار پر سرمایہ کاری کرنے والی بھارتی کمپنیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ امریکا نے بھارت سے ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا نے ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے چھوٹ واپس لی، چابہار پر بھارتی آپریٹرز کو امریکی سزاؤں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ 29ستمبر 2025 سے مئوثر ہوگا۔ چاہ بہار بھارت کیلئے افغانستان اور...
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت ہوئی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور...
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام مسلسل رابطوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب اسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت ہوئی اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان کے ساتھ سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ایک اہم اور فیصلہ کن معرکے میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ گروپ بی کے مرحلے کا آخری مقابلہ ہے، جو ابوظبی میں جاری ہے۔ افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کو ترجیح دی کیونکہ یہ میچ ان کی ٹیم کے لیے ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر افغانستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا جبکہ جیت کی صورت میں وہ سپر فور مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لے کر...
سٹی 42 : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ریکوڈیک منصوبے کیلئے اہم تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔ ای سی سی نے ریکوڈیک منصوبے کی فنانسنگ تجاویز منظور کرلیں۔ ای سی سی اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ریکو ڈیک منصوبے کے حوالے سے حتمی معاہدوں اور مالیاتی ذمہ داریوں پر مبنی سمری پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے ان معاہدوں کی مجوزہ شرائط کو منظور کر لیا ۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ اگر معاہدوں کی حتمی دستاویزات میں کوئی بڑی تبدیلی ہو تو اسے دوبارہ ای سی سی میں پیش کیا جائے۔ چمن پاک افغان بارڈر پر ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خودکش دھماکہ ؛ 5افراد جاں...
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق معاہدوں کی منظوری دیدی، 1350 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے 39 کروڑ ڈالر کی برچ فنانسنگ کا معاہدہ بھی منظور کر لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ ای سی سی نے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سےپیش کی گئی سمری پر غور کیا جس میں ریکو ڈک منصوبے کی فنانسنگ سے متعلق حتمی معاہدوں اور مالی وعدوں کی منظوری طلب کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس سے ریکوڈک منصوبے پر کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ ای سی سی نے مجوزہ شرائط کی منظوری دے دی اور ہدایت کی کہ اگر کسی بھی...
قیام پاکستان کے 4 سال بعد 1951 میں سعودی عرب پاکستان نے دوستی کا معاہدہ کیا۔ 1960 میں پاکستان میں سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے ملٹری ٹریننگ پروگرام شروع ہوا۔ 1980 سے دفاعی معاہدوں کی بنیاد وسیع ہونی شروع ہوئی۔ پاکستانی دستوں کی سعودی عرب میں تعیناتی شروع ہوئی۔ 1988 میں پاکستان نے سعودی عرب کو چین سے بلاسٹک میزائل حاصل کرنے میں مدد کی۔ بلاسکٹ میزائل کے حصول کی کہانی بہت فلمی لگتی ہے۔ اس دوران ایک سفارتی بحران بھی پیدا ہوا جب امریکی سفیر کو سعودی عرب سے نکالا گیا۔ اسرائیلیوں کی کانپیں ٹانگتی رہیں جو امریکیوں کو پکڑ کر سیدھی کرنی پڑی تھیں۔ اس بحران کا دونوں ملکوں نے ڈٹ کر سامنا کیا۔ یہ کہانی کبھی پڑھیں...
پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( میں جمعرات کو 1700 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ تقریبا ایک لاکھ 58 ہزار کی تاریخی بلند ترین سطح کے قریب بند ہوا۔بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1775 پوائنٹس (1.14 فیصد) بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 953 پوائنٹس پر بند ہوا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب نے ایک تاریخی باہمی دفاعی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کسی بھی ریاست کے خلاف جارحیت کو دونوں...
قاہرہ: مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کڑا فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی (اکیسویں سلطنت: 1070 تا 945 قبل مسیح) سے تعلق رکھتا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کڑا آخری بار کب دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا لیکن اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی راستوں پر موجود آثارِ قدیمہ یونٹس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا...
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ایشیا کپ میچ میں امپائر زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ یو اے ای کی اننگز کے چھٹے اوور میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد حارث نے گیند بولر صائم ایوب کی جانب اچھالی جو سری لنکن امپائر روچیرا پالیاگروگے کے جا لگی۔ فزیو نے میدان میں آ کر ان کا معائنہ کیا اس دوران میچ کچھ دیر تک رکا رہا۔ Umpire got Haris’s best shot of the season ???? #AsiaCup2025 #PAKvsUAE pic.twitter.com/CU2lKsc8pE — Gulshan Zahra (@GZ_Vibes) September 17, 2025 امپائر میچ چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ ریزرو امپائر غازی سہیل نے میچ میں فرائض نبھائے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے یو اے ای...
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) بین القوامی خبر ایجنسی رائٹرز نے پاکستان اور سعودی عرب معاہدہ پر تجزیہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس معاہدے سے دہائیوں پرانی سیکیورٹی پارٹنرشپ بہت مضبوط ہوگی۔ رائٹرز نے مزید لکھا کہ یہ معاہدہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب خلیجی عرب ریاستیں امریکا کی سیکورٹی گارنٹی کی قابلِ اعتباریت پر شک کر رہی ہیں، خاص طور پر قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد یہ خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ سعودی حکام نے بتایا کہ یہ معاہدہ سالوں کی بات چیت کا نتیجہ ہے اور یہ کسی مخصوص ملک یا واقعے کے ردعمل میں نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کو باقاعدہ شکل دینے کا اظہار ہے۔ اس معاہدے کے تحت،...
پاکستان نے میدان میں بیٹنگ کے دباؤ اور میدان سے باہر پیش آنے والی مشکلات پر قابو پاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ پہلے غیر یقینی کا شکار رہنے کے بعد ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ جواب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے 2 مرتبہ ایشیائی چیمپئن ہونے کے باوجود ابتدا میں مشکلات بڑھ گئیں جب اوپنرز جلد آؤٹ ہوگئے، تاہم تجربہ کار فخر زمان نے 36...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں مختلف سٹرکچرل اہداف اور کارکردگی کے طے شدہ معیارات کے تحت ہوں گے۔ ان میں سے کچھ اہداف کو حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ پاور سیکٹر سمیت کچھ سیکٹرز میں اہداف کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے۔ حکومت کی گورننس اور کرپشن کی تشخیصی اسیسمنٹ رپورٹ چھپنا تھی جو کہ ابھی تک سامنے نہیں۔ 22 سٹرکچرل بنچ مارکس تھے جن میں سے بیشتر پر عمل کیا گیا ہے جبکہ پانچ ایسے ہیں جن پر عمل درآمد کی پیشرفت مقررہ ہدف سے پیچھے ہے۔ ان میں تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے مقررہ ہدف بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ فرٹیلائزر سیکٹر پر ایف ای ڈی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی(اسپورٹس ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لئے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔افغان کرکٹ بورڈ مکمل فٹنس اور ری ہیب کیلئے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے، جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹنڈو الہ یار : ایمان دستر خون کی ٹیم کی جانب سے اسپیشل بچوں کے اسکول میں برگر کی فراہمی کا اہتمام کیاگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-2-22
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17 اعشاریہ 4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔راہول چوپڑا 35، دریو پرشانت 20، محمد وسیم 14 اور علی شان شرافو 12 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔شاہین شاہ آفریدی، حارث روف اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل یو اے ای ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری تعاون فریم ورک کا معاہدہ طے پاگیا۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی اے ای اے نے جوہری تعاون کے کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط کر دیے۔ یہ پانچواں پروگرام 2026 سے 2031 تک قابل عمل رہے گا۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل و سربراہ، محکمہ برائے تکنیکی تعاون نے معاہدے پر دستخط کیے۔فریم ورک کے تحت جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں دونوں فریق معاونت کریں گے جبکہ...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے ذریعے سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔ ویانا میں ہونے والے معاہدے پر چیئرمین پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن راجہ علی رضا انور نے دستخط کیے۔ ترجمان کے مطابق معاہدے پر آئی اے ای اے کے ڈپٹی ڈی جی اور سربراہ محکمہ تکنیکی تعاون نے دستخط کیے۔ ترجمان کے مطابق جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے براہِ راست سماجی و اقتصادی ترقی میں معاونت کی جائے گی۔ پاکستان اور آئی اے ای اے نے 2026 تا 2031 کیلئے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن کے مطابق خوراک و زراعت، انسانی صحت و غذائیت کے شعبے میں تعاون کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-4 اسلام آباد(آن لائن)ایمان مزاری مبینہ ہراسگی کے معاملہ کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کسی اور بنچ میںمنتقل کرنے کی استدعا کر دی گئی جبکہ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟دوسرے بنچ میں کیس منتقلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔منگل کوچیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ: مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی ایک لیبارٹری سے تین ہزار سال قدیم سونے کا قیمتی کڑا لاپتہ ہوگیا ہے۔حکام کے مطابق یہ کڑا مصر کی اکیسویں سلطنت (1070 تا 945 قبل مسیح) کے فرعون آمنموپ کے دور سے تعلق رکھتا ہے اور تاریخی ورثے میں نہایت اہم مقام رکھتا ہے۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واضح نہیں کہ اس قیمتی کڑے کو آخری بار کب دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا تاہم ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ یہ کب اور کیسے غائب ہوا۔حکام کے مطابق واقعے کی فوری...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)بینک اسلامی نے ایم جی موٹرز پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت صارفین کو انڈسٹری کے سب سے کم شرح پر شریعہ کمپلائنٹ آٹو فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔ صرف 4.99فیصد (1.49فیصد کے مساوی ایک سالہ شرح)سے شروع ہونے والی رینٹل شرح کے ساتھ بینک اسلامی کی ایم جی فنانسنگ آفر آٹو صارفین کیلئے سہولت اور کفایت کاایک نیا معیار ہے۔ 3ملین روپے یا اس سے زائد کی فنانسنگ پر یہ خصوصی مہم صارفین کواسی دن میں پراسیسنگ اور فوری منظوری کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ 2سال کیلئے 9.99فیصد اور 3سال کیلئے 11.75فیصد کی شرح کے ساتھ صارفین فلیکسیبل مدت کا...
پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون اور موسمیاتی خطرات پر بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان ہر آنے والے سال میں موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوگا، عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال...
لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ کی برطرفی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست شاہد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ پولیس آرڈر کے تحت قائم کیا گیا تھا اور سہیل ظفر چٹھہ کو اس محکمے کا سربراہ تعینات کرنا غیرقانونی اقدام ہے۔ درخواست گزار کے مطابق سہیل ظفر چٹھہ اینٹی کرپشن پنجاب کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے ہیں اور دوہرے چارج...
شاہ سلمان نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کی مرکزی سڑک کا نام ‘شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ’ رکھا جائے۔ یہ نئی نامزد شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور سیاحوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ مسجدِ نبویؐ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت کو مزید آسان بناتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین یہ 13 کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؐ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو آگے جا کر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل تک جاتی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ مدینہ کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایران نے صحت، تعلیم، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپورٹ سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان 22 ویں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس تہران میں ہوا، جس میں دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت جام کمال ایرانی وفد کی سربراہی وزیر اربن ڈیولپمنٹ فرزانہ صادق نے کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اہم پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان اورایران نے دوطرفہ تجارت کو10ارب ڈالرسالانہ کرنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں ٹیرف اور غیر ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے، بارڈر مارکیٹس کو فعال کرنے اور باقاعدہ کاروباری اجلاسوں کے فروغ پر زوردیا ہے، دونوں ممالک نے توانائی اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبے میں بجلی کے تبادلے کو بڑھانے، گوادر کے لئے 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے اور قابلِ تجدید توانائی منصوبوں کی تلاش پربھی اتفاق کیاہے۔وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 22واں اجلاس 15 تا 16 ستمبر اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس...
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 112 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ 4700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث پنجاب بھر میں 47 لاکھ 21 ہزار افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 26 لاکھ 8 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں 363 ریلیف کیمپس، 446 میڈیکل کیمپس اور 382 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ریلیف...
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کے اہم ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف ائی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ایک بڑی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت محمد ادریس کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فی الفور ہٹائے۔ ایسا نہ ہونے پر پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے پہلے اور بعد میں انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی...
اسلام آباد: کرپٹو کرنسی میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے عالمی مقام کے بھارتی ماہرین بھی معترف ہوگئے۔ وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں حالیہ بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر بھارتی کرپٹو انفلوئنسر "بٹ کوائن والا" نے بلال بن ثاقب کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں بھارت میں بھی بلال بن ثاقب جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے"۔ ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا آزاد کرپٹو ریگولیٹری ادارہ بن گیا ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ "پاکستان کرپٹو کرنسی کے ذریعے عالمی سطح پر نئی شناخت بنا رہا ہے"۔ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے ذریعے پاکستان کو عالمی سطح...
تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دے دی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگرممالک نے اسرائیل کوتنہا کر دیا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پراثرو رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اسپرٹ آف دی گیم کی دھجیاں اڑانے پر پاکستانی ردعمل پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعریف کی ہے۔شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ انصاف، احترام اوراسپرٹ آف دی گیم پر قائم ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کو سراہتا ہوں جنہوں نے کھیل کی عزت بچانے اور آئی سی سی سے غیر جانبداری کا مطالبہ کرنے کے لیے درست مؤقف اپنایا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کو شفاف طریقے سے حل کرنا ضروری ہے تاکہ کرکٹ...
جلال پور پیروالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا، موٹروے ایم 5 کا شمالی حصہ 50فٹ تک سیلابی پانی میں بہہ جانے کے بعد موٹروے کا جنوبی حصہ بھی کٹاؤ کا شکار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ایم 5 موٹروے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے پانی نے موٹروے ایم 5 کو بھی متاثر کیا، موٹروے ٹنل کے قریب دراڑیں پڑگئی، موٹروے کے دونوں اطراف پانی کی روانگی کی وجہ سے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ جلالپور پیروالا کے...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے ہائیکورٹ نے ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیاگیا ہے، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز کو عہدے سے ہٹانے کی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کمیٹی کے سربراہ کے طور ججز کے خلاف شکایت پر کارروائی کے لیے کمیٹی تشکیل دی،...
افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق انجری ٹھیک نہ ہونے کے باعث دبئی میں جاری ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ عبداللہ احمدزئی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ کرک انفو کے مطابق نوین الحق کو یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سریز نہ کھیلنے کے باوجود ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نوین کندھے کی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور میڈیکل ٹیم نے ان کو فٹ قرار نہیں دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نوین کے مکمل طور پر فٹ ہونے تک ان کا علاج اور ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری رہے گا۔ عبداللہ احمدزئی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان اور ایران کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع ہوگیا گزشتہ کئی دہائیوں بعد ہفتے میں ایک براہ راست پرواز بحالی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران اور پاکستان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر شرکا بھی موجود تھے۔ایرانی مصنوعاتسستی پروازیںپاکستان میں تعینات ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن نبی شیرازی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو بردار اسلامی ممالک ہیں، صدیوں سے ہمارے رشتے ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم...
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے پنجاب میں سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد کی فراہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹرنے پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ امدادی سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور (ملتان)، علی پور (مظفرگڑھ)، لیاقت پور (رحیم یار خان)، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، جہاں ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکجز اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ کنگ سلمان ریلیف سنٹرنے اس امدادی کارروائی کے لیے...
طرابلس: لیبیا کی اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حکومت نے طاقتور مسلح گروپ ’’رداع فورس‘‘ کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدہ کر لیا ہے تاکہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی اور وقفے وقفے سے ہونے والے جھڑپوں کو ختم کیا جا سکے۔ یہ مذاکرات ترکی کی سہولت کاری سے انجام پائے۔ صدارتی کونسل کے مشیر زیاد دغم نے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات بعد میں عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ تاہم لیبیائی نشریاتی ادارے الاحرار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وزارت دفاع کے فوجیوں کو ایک ایسے ہوائی اڈے میں داخل ہوتے دکھایا گیا جو اب تک رداع فورس کے کنٹرول میں تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں نے چار مغربی ہوائی اڈوں بشمول معیتیقہ ایئرپورٹ کی...
قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے انتہائی اہم ٹی 20 میچ ایک بار پھر ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو کم ترین 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی جسے بھارت نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 16 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 چوکے، 7 چھکے مارے۔ ڈاٹ بالز پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (اے وی آئی سی) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا، جو بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے 128ویں دن انجام پایا۔ صدر مملکت جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، اس موقع پر پورے کمپلیکس میں گئے جہاں جے 10 سی طیاروں کی تیاری کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل کی رینج 150 جبکہ پاکستانی جے10 سی کی 200 کلومیٹر ہے، ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی جے 10 سی طیارے نے مئی 2025 کے معرکہ حق میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ دورے کے دوران صدر زرداری نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے ملاقات کی اور انہیں جے 10، جے ایف 17 اور جدید ترین جے...
ایشیا کپ: پاک-بھارت ٹاکرا آج ہوگا، دبئی پولیس کا نسل پرستانہ فقروں پر سزاؤں کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار (14 ستمبر) کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کا آغاز 12 ستمبر کو عمان کے خلاف شاندار 93 رنز کی فتح کے ساتھ کیا تھا۔ ایشیا کپ کے ایک روزہ فارمیٹ میں سال 2000 اور 2012 کی فاتح پاکستان ٹیم کی نظریں اس بار ٹی 20 فارمیٹ پر جمی ہوئی ہیں۔ ادھر دبئی...
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کشمور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھی گڈو اور سکھر بیراج کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا تھا، انہوں نے اس وقت وفاقی حکومت سے کہا تھا زرعی ایمرجنسی لگائیں، میں وزیراعظم کا ایمرجنسی لگانے پر شکرگزار ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے وفاق سے بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے متاثرین کو امداد دینے کا بھی کہا تھا، اس کے لیے انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے ریلیف کے کاموں میں حصہ ڈالنے کی اپیل کرنے کا بھی کہا تھا کیوں کہ عالمی طور پر ماحولیاتی بحران کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ہے لیکن متاثر ہم ہورہے ہیں۔ انہوں...
DUBAI: ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا ہے اور ان کے ایک اہم کھلاڑی کی پاکستان کے خلاف آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار اوپنر شبمن گل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے۔ شبمن گل کو نیٹ پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگی جس کے باعث وہ فوری طور پر سیشن چھوڑ کر فزیو کی نگرانی میں چلے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوٹ معمولی نہیں لگ رہی، جس نے پاک بھارت میچ میں ان کی شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کی انجری ٹیم انڈیا کے لیے بہت بھاری پڑ سکتی...
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔ دبئی کی ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع پر کھیل کے جذبے کو برقرار رکھیں اور اسٹیڈیم کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ دبئی کی پہچان عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد کی مرکز کے طور پر قائم رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ، کیا بھارتی کرکٹ بورڈ بائیکاٹ کرگیا؟ دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے آپریشنز اور ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف مہیر المزروعی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز کے لیے خصوصی پولیس یونٹس مکمل طور...
نیپال میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس سشیلا کارکی کے عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعدپارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے اورنئے عام انتخابات 5 مارچ 2026کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق، پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ عبوری وزیراعظم کی سفارش پر کیا گیا۔ عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف اور سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ منصب پر رہتے ہوئے انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی، تاہم بعد ازاں عوامی دباؤ پر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی اور انہوں نے خود استعفیٰ دے...
پاکستان اور ایران کے درمیان تقریباً اڑھائی ماہ سے بند اہم راہداری گیٹ کو دوبارہ کھول دیا گیاہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران بارڈر آف سیکیورٹی کو بارڈر آف اکانومی بنانے پر اتفاق راہداری گیٹ کو پاکستانی حکام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد احتیاطی طور پر بند کیا تھا راہداری گیٹ سے تحصیل تفتان کے عوام 15 روزہ راہداری لے کر ایران کے شہر زاہدان تک جاسکتے ہیں۔ یہ راہداری ڈپٹی کمشنر چاغی دالبندین کے دفتر سے جاری کی جاتی ہے، جس کے تحت تحصیل تفتان کے عوام اپنے عزیز و اقارب، علاج اور ضروری امور کے لیے ایران آمد و رفت کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے...
ویژن پاکستان منصوبہ ،نوجوانوں کے لئے امید کی نوید ،شاہد آفریدی برانڈ ایمبیسڈر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر،میر گروپ کیفلیگ شپ قومی منصوبے”ویژن پاکستان2030”کے تحت کروڑ وں نوجوانوں کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے باروزگار بنانے سیاحت کے فروغ،معیشت کی بحالی اور ضلعی سطح پر مائیکرو معیشتوں کے فروغ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں ،دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی و پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میر گروپ کے وطن عزیز کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل قومی منصوبے ”ویژن پاکستان” کا برانڈ ایمبیسڈر بن کے ایک نئے سفر کا...
حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے بجلی بل 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نےآئی ایم ایف سےسیلاب متاثرین کے بجلی بل تین ماہ کیلئے مؤخرکرنےکی درخواست کردی ہے،آئی ایم ایف نےنقصانات کا ڈیٹا طلب کرلیا،پاور ڈویژن ڈیٹا اسی ہفتے فراہم کرے گا۔ حکومت نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے آئی ایم ایف سے بجلی کےبلوں میں ریلیف مانگ لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بجلی بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے،حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کیلئے مختلف ریلیف آپشنز پر غور کر رہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے...
کراچی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے شائقین کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں میچ براہِ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔ کیماڑی کے ساحل پر واقع پورٹ گرینڈ میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شائقین کرکٹ کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔ مختلف نجی تعلیمی اداروں میں بھی میچ کے براہِ راست نشریے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی، جبکہ اس موقع پر تماشائیوں کے لیے مزیدار کھانوں اور تفریحی سہولیات کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ Post Views: 7
اسلام آباد: حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلیے آئی ایم ایف سے بجلی کے بلوں میں ریلیف مانگ لیا، پاکستانی حکام عالمی ادارے سے متاثرہ علاقوں کے بجلی بل 3ماہ کیلیے موخر کرنے کی درخواست کرینگے جیسا کہ 2022ء کے سیلاب کے دوران کیا گیا تھا۔ پاکستان کے 3دریائوں میں حالیہ سیلاب سے اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں، 13لاکھ ایکڑرقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خزانہ کو بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلیے عالمی ادارے کے ساتھ رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزارت خزانہ کے حکام نے جمعے کو اس ضمن میں آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی اور ان سے متاثرہ علاقوں...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی سے ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے شہری مسائل و مشکلات کے ازالے کیلئے قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں قانونی اقدامات پر مشاورت مکمل کی گئی۔ اجلاس میں لیگل ایڈ، گریجویٹ فورم، مرکزی ذمہ داران اور منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق جلد شہری تنظیموں اور اہم شخصیات کو فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔ کراچی کے مختلف مقامات پر دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔کیماڑی کے ساحل پر پورٹ گرانڈ میں بھی شائقین کرکٹ کو میچ سے لطف اندوز کرانے کے لیے بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مختلف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی۔اس موقع پر حاضرین کی تواضع کے لیے پرلطف اور ذائقے دارکھانوں کا بھی اہتمام ہوگا۔
شیراز نے اپنی سوشل میڈیا انکم کو گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ شیراز نے پہلے اپنے گاؤں کے اسکول کو اپ گریڈ کیا اور اب مقامی آبادی کے لیے ایک فری ایمبولینس فراہم کی ہے، جو دیہی عوام کے لیے صحت کی سہولتوں تک فوری رسائی میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ننھے ولاگر شیراز کا شاندار اقدام، سوشل میڈیا کی کمائی سے اسکول اپ گریڈ کروا دیا شیراز کے مطابق گاؤں کے لوگ بیماری کی صورت میں 1 سے 2 گھنٹے کا سفر کرکے شہر پہنچتے تھے، جو خاص طور پر غریب افراد کے لیے انتہائی مشکل تھا۔ نئی ایمبولینس اب مریضوں کو بروقت اسپتال...
نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر
نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،سرکاری گاڑی کی چوری کا کیس ، سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق مصدقہ ریکارڈ کے حصول کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کا وزارت تعلیم اور پیرا کو خط ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل نے نجی سکولوں کو مفت کتابوں کی فراہمی،جی پی فنڈ کو پرائیویٹ اکاونٹ میں منتقل کرنے اور سرکاری ریکارڈ کی گمشدگی اور سرکاری گاڑی چوری ہونے کے مقدمہ میں سابق ممبر اکیڈمک امتیاز علی قریشی سمیت دیگر ملزمان سے متعلق وفاقی وزارت تعلیم اور پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی مصدقہ ریکارڈ حاصل کرنے...
ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعے کے روز کھیلا جارہا ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں صائم ایوب، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صہیبزادہ فرحان، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی اور صوفیان معین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاکستان اور عمان آمنے سامنے، کون سے کھلاڑی توجہ کا مرکز ہوں گے؟ عمانی اسکواڈ میں جتندر سنگھ (کپتان)، حماد مرزا، وِنےیاک شکلا، سفیان یوسف، آشیش اوڈیڈرا، عامر کلیم، محمد ندیم، سفیان محمود، آریان بشٹ،...
کئی مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کے بعد بالآخر پاکستان نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی واچ لسٹ سے اپنا نام نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق واڈا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن (اے ڈی او پی) کے خلاف تعمیل کا عمل بند کردیا گیا ہے کیونکہ تمام زیر التواء اصلاحی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ واڈا کی جانب سے مزید تصدیق کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ پاکستان اب کسی اضافی نگرانی کے تحت نہیں رہا، جس سے ممکنہ پابندیوں سے متعلق قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اے ڈی او پی کے عملے کی انتھک کوششوں اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہوگیا۔ ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشوں سے ریکو ڈک منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور ہوگئیں، "آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی"، "پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ" اور "گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ "مشترکہ کارپوریٹ گارنٹی کے ذریعے فنانسنگ کی ضمانت دیں گے۔ او جی ڈی سی ایل نے ریکو ڈک منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 715 ملین ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی، 715 ملین ڈالر کی رقم پاکستان منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ایکویٹی یا شیئر ہولڈر قرض کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔ منصوبے کے لیے نئی ریلوے لائن تعمیر کرنے کیلئے ریکو ڈک...
ایشیا کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔ گرین شرٹس نوآموز حریف کو تختہ مشق بنانے کو تیار ہیں، بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل دبئی میں ’وارم اپ‘ ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ جدوجہد کے شکار اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلیے اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا، اسپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان روٹیشن پالیسی اپنانے کے بجائے اپنے تمام اہم ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ دوسری جانب پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ کا حصہ بننے والی عمانی ٹیم کو اپنے آدھے سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں ہے۔ عمان ٹیم آخری بار فروری میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں...
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز جنید عزیز کا کہناہے کہ ایک ماہ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق یکم اگست سےابتک گندم کی قیمت میں 35 روپے، آٹے کی قیمت میں 29 روپے کلواضافہ ہوا، یکم اگست کو گندم کی قیمت 62 روپے کلو تھی جو یکم ستمبر کو 97 روپے کلو ہوگئی، یکم اگست کو ڈھائی نمبر آٹا 76 روپے کلو تھا جو آج 99 روپے کلو ہوگیا ہے، یکم اگست کو فائن آٹا 79 روپے کلوتھا جو آج 108 روپے کلو ہوگیا ہے۔ جنیدعزیز کا کہناتھا کہ مقامی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 96 روپے کلو، عالمی مارکیٹ میں یہ قیمت 85 روپے ہے، پاکستان میں آج...
اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان دہائیوں بعد ہفتے میں ایک براہ راست پرواز بحالی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران اور پاکستان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر شرکا بھی موجود تھے۔ پاکستان میں تعینات ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن نبی شیرازی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو بردار اسلامی ممالک ہیں، صدیوں سے ہمارے رشتے ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ائیر ٹورز کے آغاز...