2025-07-29@22:50:56 GMT
تلاش کی گنتی: 4057

«پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم»:

(نئی خبر)
    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ بھارت میں ٹریکشن کی کمی ہے۔ پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کرپٹو کو آزما رہا ہے بلکہ مکمل عزم کے ساتھ اس میدان میں داخل ہو چکا ہے، حکومت کی مدد سے “اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو” قائم کر رہا ہے۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ یہاں چیزیں مزید دلچسپ ہو جاتی ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایسا کرنے کے صرف تین ماہ بعد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) پاکستان کو منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا۔ پاکستان 1988 کی طالبان پر پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی بھی کرے گا۔ جو افغانستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے افراد، گروہوں، اداروں اور طالبان سے وابستہ افراد پر اثاثے منجمد، سفری پابندی اور ہتھیاروں پر پابندی عائد کرتی ہے۔ گیانا اور روس طالبان پر پابندیوں کی کمیٹی کے نائب سربراہ ہوں گے۔ آئی ایس آئی اور را میں باہمی تعاون سے دہشت گردی کم ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان پر...
    واشنگٹن: چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں  مصروف ترین دن گزارا، جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے متعدد امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وفد کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جارحیت ،  امریکی قیادت کی  کاوشوں سے عمل میں آنے والی جنگ بندی، بھارتی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات اور اس  کے علاقائی امن پر اثرات ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را مشترکہ طور پر دہشتگردی کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں اس خطرے میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان آج بھی مختلف محاذوں پر دہشتگردی کا مقابلہ کر رہا ہے، جبکہ بھارت اس حوالے سے پاکستان کے تحفظات پر سنجیدگی دکھانے سے گریزاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت میں دہشتگرد حملوں کی تعداد اور ان کے متاثرین کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کو...
    واشنگٹن‘ نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کی واحد ضمانت مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہے۔ بلاول بھٹو نے یہ بات نیویارک کے کارنیل کلب میں اوورسیز پاکستانی سوسائٹی اور امریکا میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے اجتماع سے خطاب میں کہی۔ پاکستانی وفد کی واشنگٹن روانگی سے پہلے نیویارک شہر میں اس عوامی تقریب کا اہتمام امریکن پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے غلام اللہ شہزاد اور عمران اگرا نے کیا تھا۔ تقریب میں پاکستان کے 9 رکنی وفد میں شامل شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک، خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، بشری انجم بٹ اور...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی ’’نیو نارمل‘‘ اور علاقائی بالادستی کا دعویٰ دفن ہو چکا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے۔ دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ماتم ہو رہا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’میرا چین کا دو طرفہ دورہ شیڈول تھا، چین کے مطالبے پر دورہ سہ ملکی کیا گیا اور افغانستان کو...
     بھارتی پولیس نے معروف سکھ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق بھارتی سکھ ایک مرتبہ پھر مودی سرکار کے نشانے پر ہیں اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بھارتی پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی پی پنجاب گوراو یادو نے الزام عائد کیا ہے کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا، جو کہ جسبیر سنگھ، جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا کے رابطے میں تھا۔ گودی میڈیا بھی پاکستان اور سکھ برادری سے متعلق پروپگینڈا کرنے سے باز نہ آیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور...
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کسی کو تنہا کرنے پر نہیں۔بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کررہا ہے، نئی دہلی تو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے کو تیار نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
    پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی تواضع سے پہلے اور تواضع کے بعد انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھار ت کا نیو نارمل دفن کردیا ہے۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی اجارہ داری ہوا میں اڑا دی، نئی دہلی کا برتری کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔نائب وزیراعظم نے 4 رافیل سمیت 6 بھارتی طیاروں اور ڈرون کی تباہی کی تصدیق کی اور کہا کہ دنیا میں پاکستان کے سفارتی مشن کامیاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے، سفارتی مشنز کی ناکامی کا الزام ایک دوسرے پر دھرا جارہا ہے، بھارت سے مذاکرات کےلیے تیار ہیں مگر بے تاب نہیں۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ چین نے سی پیک افغانستان تک بڑھادیا...
    سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر معطل کیے جانے کے بعد نہ صرف علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ عالمی سطح پر بین الاقوامی معاہدوں کی ساکھ بھی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ اسی تناظر میں بدھ کے روز پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کامسٹیک) میں "پانی کا بحران اور سندھ طاس معاہدہ" پر ایک روز بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا انعقاد کامسٹیک، کراچی کونسل برائے امورِ خارجہ، حصار فاؤنڈیشن اور پنجوانی۔حصار واٹر انسٹیٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔ سیمینار کا مقصد نہ صرف بھارت کے اس اقدام کے مضمرات پر روشنی ڈالنا تھا، بلکہ بین الاقوامی ثالثی کے تحت طے شدہ معاہدوں کی افادیت اور...
    پاک آرمی سے شرمناک شکست کے بعد بھارت کی مودی سرکار بوکھلا گئی اور خفگی مٹانے کی کوشش میں بے سروپا اقدامات پر اتر آئی ہے۔ بھارتی ریاست پنجاب کے ایک ملین سے زیادہ فالورز رکھنے والے معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو غداری اور جاسوسی سمیت سنگین مقدمات پر حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جسبیر سنگھ کے قبضے سے کمپیوٹر، موبائل اور دیگر الیکٹرانک آلات ملے ہیں ان میں پاکستانی نمبرز پائے گئے ہیں۔ موہالی پولیس کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاکہ جلد از جلد وسیع جاسوسی اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کے باقی کارندوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے جسبیر سنگھ 2020 سے 2024 کے...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایس آئی اور را مل کر ان ( دہشت گردی کی ) قوتوں سے لڑنے کے لیے کام کریں تو بھارت اور پاکستان دونوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔ گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ہم تمام محاذوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بھارتی فریق نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے کوئی آمادگی نہیں دکھائی، اگر آپ...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشتگردی کمیٹی (UNSC CTC) کے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے حالانکہ بھارت نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر تجزیہ کار جو لیا کینڈرک  نے کہا کہ یہ تقرری اس امر کی واضح علامت ہے کہ عالمی برادری نے پاکستان پر دہشتگردی سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔پاکستان کی اس اہم عالمی کمیٹی میں قیادت کو بھارت کی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے، جو عرصہ دراز سے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر عالمی سطح پر اس کا امیج خراب...
    پاک بھارت جنگ میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت 4 افراد طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں 4 افراد کو طلب کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان، صنم جاوید، فلک جاوید اور یوٹیوبر آفتاب اقبال کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے گئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چاروں افراد 5جون کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ نوٹس کے مطابق چاروں افراد کے خلاف 27 مئی کوانکوائری شروع ہوئی تھی۔ ذرائع این سی سی آئی...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی...
    روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی اور پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے شریک چیئرمین سرگئی تسیولیف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے مستقبل میں تعاون کے لیے تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی، نئی اسٹیل ملز، سائبر سیکیورٹی وغیرہ کے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا ایک جامع جائزہ لیا۔ طارق فاطمی نے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تسیویلوف کو جنوبی ایشیا میں...
    وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو پی آئی ڈی  وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کریں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ جائیں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب ہورہے ہیں، بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہوئی ہے، بھارت کی علاقائی بالا دستی کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔ چین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریل لنک منصوبہ سی پیک میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 19 مئی کو بیجنگ میں پاک افغان چین سہ فریقی مذاکرات میں اس منصوبے پر بات ہوئی تھی، اچھی خبر یہ ہے کہ چین نے سی پیک کو افغانستان تک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 6مئی کو پاکستان کا آپریشن روم 24گھنٹوں کیلئے چل رہا تھا، جب مجھےکال آئی کی بھارت نے حملہ کیا ہے تو میں دفتر ا ٓ گیا،مجھے پہلی کال ترکیے کے وزیر خارجہ کی آئی ،ترک قیادت نےمقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کااعادہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 19مئی کا دورۂ چین دوطرفہ تھا، چین سے دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیررسمی تھیں،جب آپ جاتے ہیں تو تمام چیزوں پر تبادلۂ خیال ہوتا ہے، جانے سے پہلے چین نے کہا کہ...
    اگر آئی ایس آئی اور “را” ملکر کام کریں تو دہشتگردی میں کمی آئے گی، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں۔ آئی ایس آئی اور “را” ساتھ بیٹھیں تو دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈیڑھ ارب لوگوں کی قسمت نان اسٹیٹ ایکٹرز یا شرپسندوں کے ہاتھ میں نہیں دی جاسکتی، پاکستان اب بھی دہشت گردی کیخلاف انڈیا سے تعاون...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے  کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائیں۔  آئی ایس آئی اور "را" ساتھ بیٹھیں تو دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈیڑھ ارب لوگوں کی قسمت نان اسٹیٹ ایکٹرز یا شرپسندوں کے ہاتھ میں نہیں دی جاسکتی، پاکستان اب بھی دہشت گردی کےخلاف انڈیا سے تعاون کرنا چاہتا ہے۔ بلاول بھٹو  نے نریندر مودی کو نیتن یاہو کی سستی کاپی قرار دیا اور کہا کہ بھارت اسرائیلی حکومت کے نقش قدم پر چل رہا ہے، بدقسمتی سے...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالیہ پاک بھارت فوجی کشیدگی ختم کرنے میں سعودی عرب نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سارا وقت میرے ساتھ رابطے میں تھے اور پہلگام واقعے کے دو دن بعد 24 اپریل کو اُن کی فون کال آئی۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے اُن کی بات چیت ہوئی تو اُس کے بعد شہزادہ فیصل بن فرحان کا فون آیا جس میں انہوں نے کہاکہ اگر آپ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں تو کیا میں بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے بات کروں؟ اس پر میں نے کہاکہ بھارت اگر تیار ہے تو ہم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے عسکری میدان، بیانیہ کی جنگ اور سفارتی محاذ پر بھارت کو موثر اور بھرپور انداز میں شکست دی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستانی میڈیا نے حقائق کے ساتھ ذمہ دارانہ صحافت کی جبکہ بھارتی میڈیا نے فیک نیوز اور جھوٹ کا سہارا لیا، کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم نے مثالی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، بھارتی بیانیہ کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہوا، بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ بدھ کے روز یہاں پی...
    پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف آئی ایس آئی اور را کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کیخلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ وزیراعظم سے بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق رہنمائی لیبلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور...
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشتگرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ نام دیدیا آئی ایس پی آر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ضلع دتہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جو فتنہ خوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔ فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والےخوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا،...
    ---جیو نیوز گریب وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کی عدم استحکام کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی، بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کا ہر قیمت پر خاتمہ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ داری کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، بھارتی بیانیے کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمت عملی سے کامیابی ملی، اللّٰہ تعالیٰ نے ہر محاذ پر پاکستانی کو کامیابی عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عسکری ہی نہیں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو شکست دی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ٹیم نے بھی جانفشانی میں کام کیا، وزیراعظم...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزم تراشی کی جا رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے...
     نیو یارک  (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ پیش کر دیا۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کے وفد نے اقوام متحدہ کے نیویارک میں واقع ہیڈکواٹر میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم پاکستان کا خط پیش کیا اور انتونیو گوتریس کی جانب سے تحمل، مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دینے والے بیانات اور کوششوں کو سراہا۔بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کے مؤقف سے سیکرٹری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ فوج کی جانب سے بدھ کے روز جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے تھے اور مبینہ طور پر بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ شدت پسندوں کے دیگر ٹھکانوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، بھارتی الزامات اور جارحیت کے معاملے پر چین نے پاکستان کی بھرپورحمایت کی انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں وفدپاکستانی موقف اجاگر کرنے کے لیے بیرون ملک دورے پر ہے، پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ چکا ہے،سفارتی محاذ پر پاکستان نے روس کو نظر انداز نہیں کیا، طارق فاطمی کی قیادت میں وفد روس گیا ہے جبکہ بلاول بھٹو کی زیرقیادت وفد 4 سابق وزرائے خارجہ اور 2 سابق خارجہ سیکرٹریوں پر مشتمل ہے جو اقوام متحدہ مین ملاقاتیں مکمل کرچکا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد میں...
    معروف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں  پاک -بھارت کشیدگی کے دوران  بھارتی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ بھارتی میڈیا  نے  آپریشن بنیان مرصوص   کے دوران جھوٹی خبریں  پھیلائیں، بھارتی میڈیا نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی۔ واشنگٹن پوسٹ  نے انکشاف کیا  کہ 9 مئی کو بھارتی میڈیا نے پاکستان میں بغاوت اور کراچی پر مبینہ بحریہ کے حملے کی جھوٹی خبریں پھیلائیں، ان جھوٹی خبروں کی بنیاد غیر مصدقہ ذرائع سے موصول ہونے والے  واٹس ایپ پیغامات اور سوشل میڈیا دعوے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ اس غلط خبر کو بھارتی میڈیا کے بڑے چینلز...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران سائبر حملوں، جھوٹی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے باعث بھارتی فوج کو نہ صرف فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ حقیقی زمینی صورت حال کا ادراک بھی...
    نیو یارک: پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے کیے گئے حالیہ جارحانہ اقدامات اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے صدر جنرل اسمبلی کو پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی، بھارت کی طرف سے بغیر کسی تحقیق پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے عسکری اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا، اور...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور کامیابیوں کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 19 مئی کو چین کا دورہ بنیادی طور پر دو طرفہ تھا، تاہم چین نے سہ فریقی اجلاس کے لیے افغانستان کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی، جسے پاکستان نے خوش دلی سے قبول کیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ دورہ 10 مئی کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا، جس کا مقصد چینی قیادت کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 اپریل کو چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے پہلی بار بات ہوئی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)پہلگام واقعہ اور پاک بھارت جنگ کے باعث بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے صرف ایئر انڈیا کو 8 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا۔اس امر کا انکشاف ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیمبل ولسن کی طرف سے بھارتی حکومت کو لکھے گئے خط میں کیا گیا جبکہ گزشتہ 40 روز میں دیگر ایئر لائنز کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضاؤں کو استعمال کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کو چالیس روز مکمل ہوگئے،پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی لگنے سے بھارتی ائیر لائنز کو...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) بھارتی پارلیمانی وفد کی برطانیہ آمد پر لندن میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے ’قاتل قاتل مودی قاتل‘ کے فلک شگاف نعرے لگا کر مودی سرکار کی عالمی سطح پر مخالفت کا اظہار کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں ارتضیٰ عباس شہید کی تصاویر، کلبھوشن یادیو اور بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔(جاری ہے) لندن کی فضائیں بھارت عالمی دہشتگردکے نعروں سے گونجتی رہیں۔مظاہرین نے کہاکہ بھارت نہ صرف بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے بلکہ کینیڈا سمیت کئی ممالک میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب بھی رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ...
    بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی مشن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرکے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو نے بغیر تحقیقات کے لگائے گئے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ، بلاول نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کووزیراعظم شہبازشریف کا خط پیش کیا. پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ بھارتی یکطرفہ فوجی اقدامات خطے کے استحکام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ بھارت کا رویہ ایٹمی خطے میں بڑے تنازعے کو جنم دے سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر آبی جنگ مسلط کی جا رہی ہے، یو این سیکرٹری جنرل پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور سندھ طاس معاہدے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے ایک ایک خوارجی دہشتگرد کا مکمل صفایا کریں گے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ انڈین حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو...
    لاہور: پہلگام واقعہ اور پاک بھارت جنگ کے باعث بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے صرف ایئر انڈیا کو 8 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا۔ اس امر کا انکشاف ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیمبل ولسن کی طرف سے بھارتی حکومت کو لکھے گئے خط میں کیا گیا جبکہ گزشتہ 40 روز میں دیگر ایئر لائنز کو بھی اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضاؤں کو استعمال کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کو چالیس روز مکمل ہوگئے، پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی لگنے سے بھارتی ائیر لائنز کو روزانہ کی...
    پاکستان سے بدترین شکست؛ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا۔بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی افواج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے نمٹنے میں ضائع ہو گیا، جس کے باعث جنگی حکمت عملی اور ریئل ٹائم آپریشنل کارکردگی ناکام رہی۔ جنرل انیل چوہان کے اس بیان نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، جن میں وہ خود کو جدید ٹیکنالوجی اور...
    پاکستان سے جنگ میں بدترین  شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (CDS) جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی افواج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے نمٹنے میں ضائع ہو گیا، جس کے باعث جنگی حکمت عملی اور ریئل ٹائم آپریشنل کارکردگی ناکام رہی۔ جنرل انیل چوہان کے اس بیان نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے، جن میں وہ خود کو جدید ٹیکنالوجی اور ریئل ٹائم انٹیگریشن کی حامل افواج قرار دیتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران سائبر حملوں، جھوٹی خبروں...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔ گزشتہ ماہ جوہری طاقتوں کے درمیان 4 روز تک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں اورسیز فائر کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخی بدستور قائم ہے، جس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے ایشیا ٹی 20 ایونٹ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا کہ سچ یہ ہے کہ ہم نے ایشیاکپ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہماری توجہ مکمل طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پھر انگلینڈ...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) بھارتی جارحیت دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا مشن لئے پاکستانی وفد نیویارک کا دورہ مکمل کر کے واشنگٹن پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان کا 9 رکنی سفارتی وفد ٹرین کے ذریعے واشنگٹن پہنچا، وفد کا واشنگٹن کے ریلوے سٹیشن پر پاکستان کے سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا، وفد امریکی حکام اور تھنک ٹینک کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کرے گا۔ بلاول بھٹو زرداری دورۂ واشنگٹن میں میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے، وہ بھارت کی آبی جارحیت اور اشتعال انگیزی سے امریکی حکام کو آگاہ کریں گے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:...
    پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق یہ ملاقات جنوبی ایشیا میں پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتِ حال کے تناظر میں ہوئی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے۔ وفد نے بھارتی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے جنرل اسمبلی کے صدر کو خطے کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے بلا تحقیق اور جلد بازی میں پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات پر شدید تشویش کا اظہار...
    نیو یارک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران بھارتی الزامات اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف پاکستان کا مؤقف تفصیل سے پیش کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایک تحریری پیغام اقوام متحدہ کے سربراہ کو پیش کیا اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کے خدشات اور تجاویز سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور شواہد سے عاری قرار...
    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے، مکالمے کے فروغ کیلئے کام کریں۔پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں بھارتی اشتعال انگیزی پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو وزیراعظم کا خط پیش کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے یو این سیکریٹری جنرل کی امن کی کوششوں کو سراہا اور ان سے امن کیلئے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل یو این سندھ طاس معاہدے کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کریں۔
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جون 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے 20 طیارے لاک کئے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا اور صرف 6گرائے، پاکستان کا پانی روک لیا جائے تو ہم کیسے خاموش بیٹھ سکتے ہیں؟ بدقسمتی سے ہم اس نہج پر آچکے ہیں کہ نئی جنگ شروع ہوسکتی ہے، جنگ چھڑی تو اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ میں نیوزکانفرنس میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے میزائل داغے جس پر پاکستان نے مئوثر جواب دیا، امریکی صدر اور وزیرخارجہ نے جنگ بندی سیزفائر میں کردار ادا کیا۔...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین و پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی اور عسکری امداد کی جارہی ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں ملوث ہے۔ عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی صورت حال کا واحد حل مذاکرات ہیں، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، بھارت اس کے لیے ماحول پیدا کرے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار، دنیا مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کرے، بلاول بھٹو بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان اور...
    نیویارک میں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، بھارت نے بغیر تحقیقات اور ثبوت کے پہلگام واقعے کا الزام لگایا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، مذاکرات ہی امن کا واحد راستہ ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، میری والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی دہشت گردوں...
    —جنگ فوٹو بلاول بھٹو زرداری نے فرانس سے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور پاک بھارت جامع مذاکرات کے آغاز کے لیے آپ اپنا کردار ادا کرے۔نیو یارک میں پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں فرانس کے مستقل مندوب جیروم بونافوں سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے روس، چین اور امریکا کے بعد سلامتی کونسل کے چوتھے اہم رکن فرانس کے سامنے پاکستان کا مقدمہ رکھ دیا، انہوں نے اقوامِ متحدہ میں فرانس کے مستقل مندوب جیروم بونافوں کو بھارتی جارحیت سے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ...
    ماسکو: بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ طارق فاطمی نے صدر پیوٹن کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا خط بھی پہنچایا، طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا، ملاقات میں توانائی، روابط، تجارت پر بات چیت ہوئی۔ روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے...
    بھارت کو بے نقاب کرنے کا مشن، معاون خصوصی کی روسی وزیرخارجہ سے ملاقات، پیوٹن کو وزیراعظم کا خط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت کی جانب سے بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کے مشن کے تحت وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی روس کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی اور صدر پیوٹن کو وزیراعظم کا خط بھی پہنچا دیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کو لکھا گیا خط بھی حوالے کر دیا۔طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیراعظم کی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں، یہاں کے عوام...
    بھارت کا شہریوں کو نشانہ بنانا، پانی روکنا امن کیلئے خطرہ ہے، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز)پاکستان کے اعلی سطح کے سفارتی مشن نے بین الاقوامی برادری پر واضح کر دیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانا اور پانی روکنا خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب ڈورتھی شیا سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی اور بتایا کہ بھارت کی طرف سے دریاں کا پانی روکنا اعلان جنگ ہو گا، مودی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر کے کروڑوں انسانوں کو سزا دینا چاہتا ہے جبکہ پانی روکنے کی دھمکیاں یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔امریکی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب،  امریکہ سےکیسے ’’ بات ‘‘ کی جائے ؟ مشورہ دیدیا  ۔ تفصیلات کے مطابق  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی۔ پہلگام آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہوئی اور پوری قوم یکجا ہوگئی، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ 25 سال سے ہم ایسی جنگ لڑ رہے تھے جو ہماری جنگ تھی ہی...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی انتظامیہ، بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل مندوب سفیر ڈوروتھی شیا نے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد سے پاکستان مشن نیویارک میں ملاقات کی۔ اس پارلیمانی وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025 کو ہوئے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال سے اقوام متحدہ میں امریکہ...
    پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال ویمنز ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال کے آغاز میں ایک ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا تھا، جس کے تحت چیمپیئنز ٹرافی سمیت تمام مشترکہ ٹورنامنٹس میں کسی بھی ملک کی ٹیم میزبان ملک کے بجائے کسی تیسرے نیوٹرل مقام پر میچ کھیل سکتی ہے۔ اسی ماڈل کے تحت ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کے گروپ میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں...
    نئی دہلی: ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ان کی ایئرلائن کے اخراجات اور پروازوں کے دورانیے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کیمبل ولسن کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی ٹیم نے پروازوں کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا، تاہم پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث مغربی ممالک کی جانب جانے والی پروازوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھ گیا ہے، جس سے منافع پر منفی اثر پڑا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے بند کر دی تھی، جس سے نہ صرف ائیر انڈیا بلکہ دیگر بھارتی ایئرلائنز بھی متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
    اسلام آباد‘ نیویارک (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ)پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب ارکان سے ملاقاتیں کیں۔ بلاول نے ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں کے سامنے پاکستانی مؤقف رکھا۔ بلاول نے بے بنیاد بھارتی الزامات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب ارکان کے سامنے دلائل کے ساتھ مسترد کیا۔ بلاول نے واضح پیغام دیا کہ بغیر کسی تحقیق یا شواہد کے پاکستان پر الزام تراشی ناقابل قبول ہے۔ بھارت کی جانب سے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا خطے کے امن کے...
    جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سفارتی مشن کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی، جس میں بتایا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ایک بات طے ہے کہ مستقبل کی پاک بھارت اصل جنگ کا منظر نامہ سفارتی محاذ پر ہوگا۔حالیہ کشیدگی کے جو نتائج ملے ہیں اس نے بھارت کئی محاذوں پر پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ نریندر مودی حکومت کا طرز عمل پاکستان مخالفت میں زیادہ شدت پسندی کا نظر آتا ہے۔ بھارت کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان کو دہشت گردی کے مسائل میں الجھائے رکھے تو دوسری طرف بھارت عالمی دنیا میں سفارت کاری کے محاذ پر پاکستان کی مخالفت میں ایک جارحانہ حکمت عملی کو آگے بڑھائے ۔اس کی حکمت عملی میں ایک طرف پاکستان کو عالمی دنیا میں بطور ریاست دہشت گردی کی سرپرستی کے ساتھ جوڑا جائے تو دوسری طرف پاکستان...
    ویب ڈیسک : پاکستان کے سفارتی وفد نے اقوام متحدہ میں چین، روس کے مندوبین اوردیگر کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد نے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ، روسی مندوب سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گھانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو نے بے بنیاد بھارتی الزامات کو منتخب اراکین کے سامنے مسترد کیا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا بلاول کا کہنا تھاکہ بغیر کسی تحقیق یا شواہد کے پاکستان پر الزام تراشی...
    اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آنے والے پاکستانی سفارت وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان مشن نیویارک میں ہوئی اس ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں پربات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی کے دوران چین کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال سے چینی فریق کو آگاہ کیا اور بھارت کے جارحانہ رویے کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط طرز عمل کو اجاگر کیا۔...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا۔ بھارت میں بنگلورو،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری لنکا میں کولمبو میچز کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے ۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی الگ نہیں ہو سکتا جبکہ صوبے میں دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی تصور، بلکہ یہ صرف بھارت کا اسپانسر شدہ ہے، پورے خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار صرف ہندوستان ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام ہلال ٹالکس 2025 پروگرام کے دوران اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جو گمراہ قسم کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ بلوچستان کبھی علیحدہ ہوسکتا...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں، 4 رافیل طیارے گرائے، 10 مئی کو بھارت سے 71 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کی تو بھارت نے تحقیقات کی بجائے الٹا پاکستان پر حملہ کردیا۔ سینئر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے گرائے، پاکستان نے بھارت کے 3 نہیں، 4 رافیل طیارے گرائے، پاکستان نے 10 مئی کو بھارت سے 71 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، اب بھارت پاکستان پر دوبارہ حملے نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بھارت کو...
    آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں پانچ مقامات پر کھیلا جائے گا، بھارت میں خواتین ورلڈ کپ کا انعقاد 12 سال بعد ہو رہا ہے۔ 50 اوورز پر مشتمل خواتین کے اس 13ویں ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش شامل ہیں۔ وینیوز میں بنگلورو کا ایم چناسوامی اسٹیڈیم، گوہاٹی کا اے سی اے اسٹیڈیم، اندور کا ہولکر اسٹیڈیم، وشاکھاپٹنم کا اے سی اے-وی ڈی سی اے اسٹیڈیم اور کولمبو کا آر. پریماداسا اسٹیڈیم شامل ہیں۔...
    نیویارک( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان مخالف من گھڑت بیانیے کو اس بار سچ کا روپ لینے نہیں دیا جائیگا۔ الزامات کو جنگ کا جواز بنانے کا سلسلہ معمول نہیں بننے دیا جا سکتا، ناصرف دو ممالک بلکہ پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی جھوٹا بیانیہ زمین بوس کرنے کے مشن پر نیویارک میں موجود پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی دورے کا آغاز کر دیا، وفد یو این ہیڈ...
    پاکستان نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں بلکہ دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد موجود ہیں. کھوکھلے بیانیے اور توجہ ہٹانے کی کوششوں سے سچ کو نہیں چھپایا جا سکتا.پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا سبب بنا کر پیش کرنا حقیقت سے بالاتر ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کی وکالت کرتا رہے گا۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعات سے واضح...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات کو گہری تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات ایک ایسی ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو امن کی بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے۔ دفتر خارجہ نے یہ ردعمل بھارتی ریاست بہار میں بھارتی قیادت کی جانب سے دیے گئے بیانات اور بھارتی وزارت خارجہ کے 29 مئی 2025 کے بیان کے تناظر میں دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کے منبع کے طور پر پیش کرنا حقیقت سے انحراف ہے، اور عالمی برادری بھارت کے جارحانہ رویے اور عزائم سے بخوبی واقف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کھوکھلے بیانیے یا منفی پروپیگنڈے سے زمینی حقائق کو...
    لاہور:متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی سکھ یاتریوں کے آمد پر ان کے لیے...
    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دوسرا وفد آج وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگا۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے کے لیے دو سرکاری وفود دنیا کے اہم دارالحکومتوں کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی قیادت میں دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )پاکستان نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے،بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا.(جاری ہے) دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بالخصوص بہار میں دیے گئے اشتعال انگیز بیانات اور 29 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے ریمارکس کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستانی دفتر خارجہ نے پیر کے روز بھارتی رہنماؤں کے حالیہ مخالفت پر مبنی بعض بیانات کے بعد ایک سخت بیان جاری کر کے کہا کہ ان کے یہ ریمارکس "جنگ اور جبر کی سراسر واہیات کو واضح کرتے ہیں" اور یہ کہ بھارت دھمکیوں کے ذریعے اپنے مقاصد ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا۔ اسلام آباد کے دفتر خارجہ نے 29 مئی کے روز بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کی جانب بھی اشارہ کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تنازعہ کشمیر پر بات چیت تب ہی ہو گی جب "پاکستان اپنے زیر انتظام جموں و کشمیر کو ہمارے حوالے...
    فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی۔ فرانسیسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی، چینی ہتھیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، پاکستان کی تیاری شاندار تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور چین کی حمایت سے ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار بنا سکتا ہے، مگر یاد رہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کی پشت پر چین کھڑا ہے! فرانسیسی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارت کو نئی سوچ اپنانی ہوگی، پاکستان جیت چکا ہے۔ پاکستان کی فتح...
    پاکستانی سفارتی وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرے گا، او آئی سی کو بھی بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کا مشن، سفارتی ٹیم کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد آج نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سفارتی وفد سلامتی کونسل کے 5 مستقل اور 9 غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملے گا، امریکی حکام کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔ پاکستانی...
    ویب دیسک: بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر دفتر خارجہ  پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں بلکہ دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے،پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کیلئے پرعزم ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ  بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد موجود ہیں، کھوکھلے بیانیے اور توجہ ہٹانے کی کوششیں سچ کو چھپا نہیں سکتیں، بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہراناحقائق سےانحراف ہے۔  مرغی سستی ہو گئی    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا تنازع خطے کے امن و استحکام کے لیے بنیادی خطرہ ہے، پاکستان...
    —فائل فوٹو بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں، دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق سے انحراف ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت کے شواہد موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا ککہ کھوکھلے بیانیے اور توجہ ہٹانے کی کوششیں سچ کو نہیں چھپا سکتیں، جموں و کشمیر کا تنازع خطے کے امن و استحکام کےلیے بنیادی خطرہ ہے۔ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے، پون کھیرا انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی خارجہ پالیسی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر دفتر خارجہ پاکستان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں بلکہ دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد موجود ہیں، کھوکھلے بیانیے اور توجہ ہٹانے کی کوششیں سچ کو چھپا نہیں سکتیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں، دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے، بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہراناحقائق سے انحراف ہے۔ترجمان...
    بھارت کے حملوں سے شہریوں کی اموات اور مودی حکومت کی آبی جارحیت سے امریکا اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کا نو رکنی وفد آج سے اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مندوبین سے ملاقات کرے گا، وفد او آئی سی کے سفیروں سے بھی نیویارک میں ملاقات کرے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 9 رکنی وفد میں شیری رحمان اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ وفد میں جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور تہمینہ جنجوعہ بھی شامل ہیں۔ Post Views: 4
    بھارتی رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے تازہ ترین مخالفانہ بیانات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی کرے گا۔ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف بیانات کے ساتھ ساتھ 29 مئی کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تبصروں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ ریمارکس بشمول بہار میں کیے گئے ریمارکس ایک گہری پریشان کن ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری بلیک مارکیٹ بھارت کی جوہری سلامتی پر سنگین سوالیہ نشان ہے، ترجمان دفتر خارجہ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی...
    بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے آپریشن سندور کے نقصانات کو جنگ کا معمول قرار دینے والے انٹرویو نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں اپوزیشن نے اسے حقائق چھپانے کی حکومتی روش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ جنرل چوہان نے سری لنکن نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں اور انہیں غیر معمولی نہیں کہا جا سکتا۔ اس بیان نے بھارتی اپوزیشن کو مشتعل کر دیا ہے، جو پہلے ہی اس آپریشن سے متعلق شفافیت نہ ہونے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا...
    بھارت کی حالیہ جارحیت اور جنگ بندی کے باوجود جاری اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نیویارک پہنچ چکا ہے، جہاں وہ آج سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں، سلامتی کونسل کے ارکان اور دوست ممالک کے نمائندوں سے اہم ملاقاتوں کا آغاز کر رہا ہے۔ 9 رکنی وفد میں سابق وزرائے خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر مصدق ملک، خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں۔ بلاول بھٹو اور شیری رحمان ہفتے کو نیویارک پہنچے، جبکہ دیگر اراکین اتوار کو نیویارک پہنچے۔ وفد کی پہلی ملاقات آج اقوام متحدہ میں چین...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں موجود ہے، بلاول بھٹو آج سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغازکریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی امریکی حکام، کانگریس ارکان، تھنک ٹینک اور میڈیا کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی امریکی حکام کو پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اور بھارت کے ڈس انفارمیشن اور فارن انفلونسڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی، کمیٹی امریکی حکام کو سندھ طاس معاہدے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان بھارت جنگ سعودی عرب سعودی ولی عہد سیز فائر شہزادہ محمد بن سلمان وی نیوز
    سٹی42:   فرانس کے سیاسی تجزیہ کار کرسٹوف جعفریلوٹ (جس نے بھارت کو پاکستان کو تباہ کرنے کے اپنے دیرینہ تصور کو ترک کرنے کا مشورہ دیا تھا )  کے مطابق، پاکستان بھارت کے ساتھ اپنی حالیہ فوجی مصروفیات میں فتح یاب ہوا ہے۔ بھارت کی سندھ آبی معاہدے کو سٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں چینل کی رپورٹ کے مطابق، جیفررلوٹ نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے سندھ آبی معاہدے کو سٹریٹجک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوششیں خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پانی کو کبھی بھی سیاسی یا عسکری شکل نہیں دی جانی چاہیے۔ خوفناک...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی پی 52 میں ووٹوں کی گنتی جاری، لیگی امیدوار آگے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو اسٹیشنوں کے اندر نہیں جانے دیا جارہا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی، جو ہیلپ لائنز دی گئی...
    اسلام آباد/ کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ کویٹہ میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور بلوچستان میں امن ناقابلِ سودے بازی ہے۔ خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔ جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ...