2025-12-14@10:54:30 GMT
تلاش کی گنتی: 6518

«پیزشکیان نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: ایم ڈی کیٹ پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کردیا۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات اور داخلوں کی رجسٹریشن پالیسی میں اچانک تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔  جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار میڈیکل طلبہ کے وکیل راجا رضوان عباسی کو تحریری گزارشات جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ بنیادی طور پر صوبائی نوعیت کا ہے کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیمی امور سے متعلق زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہو...
    بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے متفقہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اقدامات بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی عزم کی ضرورت ہے۔ دو روزہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی جب کہ اسلام آباد اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ دنیا بھر کی پارلیمانوں کے اسپیکرز نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت امن، سلامتی اور ترقی کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں نمایاں ہیں۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔  دنیا ایک بار پھر اس حقیقت کی طرف متوجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مجلس شوریٰ کے ایوان بالا سینیٹ کے بعد ایوان زیریں قومی اسمبلی نے بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973ء میں اتفاق رائے سے منظور شدہ آئین میں 27 ویں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم میں ترامیم کا سلسلہ بھی آخری دم تک جاری رہا اور ابھی شاید اگلے مرحلہ میں جلد بازی میں منظوری کی تھی اس ترمیم کو قابل عمل اور قابل قبول بنانے کے لیے مزید ترامیم کے لیے 28 ترمیم لانا بھی ضروری ہو جائے۔ بدھ کے روز مجلس شوریٰ کے ایوان زیریں میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان بالا سے منظور شدہ 27 ویں ترمیم کا بل، چار شقیں منہا کرنے اور چار مزید شقیں شامل کرنے کی ترامیم...
    ناروے نے یورپی یونین کی روس کے منجمد اثاثے گروی رکھ کر یوکرین کو قرضہ دینے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ نیٹو کے  2 بار سربراہ  رہنے والے ناروے کے وزیر خزانہ جینز اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز واضح کیا کہ ناروے یورپی یونین کی اس تجویز کی حمایت نہیں کرے گا جس کے تحت روس کے منجمد اثاثوں کو یوکرین کے لیے قرض کی ضمانت کے طور پر استعمال کیا جانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روسی اثاثے ضبط کرنے میں بین الاقوامی قانون کا احترام لازم ہے، اٹلی کی وزیراعظم کا یورپی یونین کو انتباہ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی رہنماؤں کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ ناروے اپنے 2 ٹریلین ڈالر کے قومی فنڈ...
    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار مکالمہ، باہمی احترام اور سمجھ بوجھ ہی امن اور انسانی وقار کے فروغ کی بنیاد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آرٹ آف لِونگ فاؤنڈیشن کے بانی اور بھارت کے معروف روحانی پیشوا سری سری روی شنکر نے سرینگر میں میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس دوران دونوں رہنماؤں نے امن، ہم آہنگی، ہمدردی اور بین المذاہب مکالمے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ سری سری روی شنکر، جو 7 برس بعد وادی کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، نے کشمیر آ کر خوشی کا اظہار کیا اور اسے روحانی ورثے اور ثقافتی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ...
     27ویں آئینی ترمیم کا نیا مسودہ آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے لیے سینیٹ کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج دوپہر کو منعقد ہوگا، جس میں کابینہ آئینی ترامیم کے تناظر میں متعلقہ قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔ یہ ترمیم کل قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کی گئی، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کرتے ہوئے کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ منظوری کے وقت حکومت کے پاس درکار 224 ووٹوں کے مقابلے میں 234 ارکان کی حمایت موجود تھی، جبکہ جے یو آئی (ف)...
    سابق ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے زندگی کے کٹھن لمحات سے متعلق لب کشائی کردی۔بولی وڈ کی مشہور فلم ساز فرح خان کے ساتھ ’اپ نے یوٹیوب چینل سرونگ اِٹ اپ وتھ ثانیہ‘ میں ٹینس اسٹار نے اپنے سابق شوہر شعیب ملک سے علیحدی کے بعد زندگی کے تکلیف دہ مرحلے سے متعلق گفتگو کی۔بیٹے کی اکیلے پرورش میں مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے فلمساز فرح خان کا کہنا تھا کہ ثانیہ اب سنگل والدہ ہیں۔ سنگل والدہ ہونے سے زیادہ مشکل کام اور کوئی نہیں۔ ہم سب کے ساتھ ہمارے سفر ہیں اور ہمیں اس چیز کا انتخاب کرنا ہے کہ بہترین کیا ہے۔ثانیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ماں بننا، کام کرنا اور پڑھنا اکثر...
    سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعریفی قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سری لنکن ٹیم اور ان کی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے، جس کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ مزید پڑھیں: محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات، سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ سری لنکا کی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ اور پیشہ ورانہ مظاہرہ کیا ہے، اور سینیٹ نے متفقہ طور پر اس قرارداد کو منظور کر لیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)  کے شعبہ انجنیئرنگ کو مخصوص الاؤنس دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شعبہ انجنیئرنگ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ 2 سال کی کارکردگی کا جائزہ عالمی حفاظتی معیار کے مطابق لیا گیا ہے۔ اجلاس میں 5 سال کے وقفے کے بعد یورپی اور برطانوی فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ بورڈ نے ملکی و غیر ملکی فضائی صنعت کے تقابلی جائزے کی روشنی میں پی آئی اے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
     پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں حالات حاضرہ پر بات کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں افواج پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر پرنسپل کانونٹ آف جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلباء اور اساتذہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے...
    پاکستان میں جاری سیریز کے دوران اس وقت غیر یقینی کی فضا پیدا ہوئی جب اطلاعات سامنے آئیں کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے حالیہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ابتدائی طور پر وطن واپسی پر غور کیا ہے۔ تاہم بعدازاں ٹیم مینجمنٹ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ چند کھلاڑیوں نے مخصوص واقعات کے بعد سیکیورٹی سے متعلق اپنے خدشات ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ شیئر کیے تھے، جس کے نتیجے میں ٹیم کے اندر وقتی بے چینی ضرور پیدا ہوئی مگر جیسے ہی پاکستانی حکام اور سری لنکن بورڈ کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے ہوئے، صورتحال میں واضح بہتری آئی۔ مزید پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس اسکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست کے دوران افواجِ پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اس خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ طلباء اور اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ ’’ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔‘‘ طلباء کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی مسلح...
    ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تعلیمی اداروں کے طلبا و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں حالات حاضرہ پر بات کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں افواج پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔ مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن بارےپنجاب حکومت کا فیصلہ  اس موقع پر پرنسپل کانونٹ آف جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اساتذہ اور طلباء نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  طلباء...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں 232 سال بعد ایک سینٹ کے سکے (پینی) کی تیاری بند کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ٹریژری نے اعلان کیا کہ اب پینی کا مزید اجراء نہیں کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ریٹیلرز اور صارفین کو نقدی لین دین میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا مقصد مینوفیکچرنگ لاگت میں کمی اور اخراجات کی بچت بتایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹورز، پیٹرول پمپ اور فاسٹ فوڈ چینز اب صارفین سے درست تبدیلی لانے یا ڈیجیٹل ادائیگیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ کئی بڑی کمپنیوں جیسے والمارٹ، ٹارگٹ اور کروگر نے بھی اس سلسلے میں صارفین کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیکورٹی ٹولز اور وی پی این کے نام پر سامنے آنے والی متعدد ایپس دراصل خطرناک سائبر دھوکے بازی کا حصہ ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق کئی ایپس ایسی ہیں جو خود کو محفوظ وی پی این یا سیکورٹی ایپ کے طور پر ظاہر کرتی ہیں، مگر دراصل وہ صارفین کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ گوگل کی جانب سے جاری تازہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان جعلی ایپس میں ریموٹ ایکسس ٹروجنز اور بینکنگ ٹروجنز جیسے خطرناک وائرس شامل ہوتے ہیں جو صارف کے موبائل فون یا کمپیوٹر کو مکمل طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔گوگل نے...
    نواز شریفخیال کر رہے تھے کہ ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا، بیرسٹر گوہر کاصحافی کو جواب پارلیمان میں ان کیلئے کسی نے ریڈ کارپٹ نہیں بچھایا،چیئرمین پی ٹی آئی کی صحافیوں سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلی میں تقریر کرنے کے بعد واک آؤٹ کریں گے۔صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر پی ٹی آئی کیسے ویل کم کریں گے؟ان کا...
    وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مدارس کے بارے میں بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد، مدارس کتنے ہیں؟ وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اسلام آباد میں ہزاروں مدارس کی زمین پر قبضے کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان جہاد...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئینی ترمیم بلاول بھٹو قومی اسمبلی کس کے لیے پیغام گھن گرج وی نیوز
    —یو ٹیوب ویڈیو گریب خیبر پختونخوا اسمبلی امن جرگے کے اعلامیے کے 15 نکات کا فائنل ڈرافٹ ’جیو نیوز‘ کو موصول ہو گیا جس پر اسپیکر کے پی اسمبلی سمیت 21 جرگہ ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ اعلامیے کے مطابق امن جرگہ متفقہ طور پر ضم اضلاع سمیت صوبے میں جاری دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر ہر قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔جرگے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان سے متعلق صوبائی اسمبلی کی متفقہ قراردادوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے، صوبے میں پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ضرورت کے...
    اسلام آباد: (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا ہوا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلی میں تقریر کرنے کے بعد واک آؤٹ کریں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر پی ٹی آئی کیسے ویل کم کریں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئیں یا نہ آئیں وہ اب پاکستانی سیاست سے غیر متعلقہ ہو چکے ہیں، وہ خیال کر رہے تھے کہ انہیں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کی دسمبر میں ٹرائی سیریزکی آفر رد کردی۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو دسمبر میں ٹرائی سیریزکی آفر کی گئی تھی تاہم کرکٹ بورڈ نےکھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے درخواست قبول نہیں کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور دیگر چند کھلاڑی دسمبر میں پہلے سے بِگ بیش کھیلنےکی کمٹمنٹ کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے پلان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیاگیا تھا۔
    ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم شامل کرنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم پہلے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں۔  قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔  حکومتی ذرائع نے 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم لائے جانے کی تصدیق کر دی، اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے  ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ترامیم پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔...
    **اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اور یہاں آئینی و قانونی عمل کے تحت قانون سازی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارلیمان سیاسی عمل کے تحت آئینی ترمیم کر رہا ہے تو اپوزیشن کو تکلیف ہو رہی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن حقائق کو پس پشت ڈال رہی ہے اور حقیقی قانون سازی برداشت نہیں کر پا رہی۔ پی ٹی آئی کے دور میں آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا، جب قاسم سوری آئین شکنی کر رہے تھے تو یہ کیوں خاموش تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نفرت کے بیج بونے والوں...
    وینزویلا نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی کی گئی تو وہ زمینی، ہوائی اور بحری فورسز کے ساتھ ساتھ پولیس اور شہری اسکواڈز کو بھی وسیع پیمانے پر بارڈر پر تعینات کرے گا۔ وینزویلا کے دفاعی وزیر ولادیمیر پادرینو نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ تیاری اِس وقت کی جا رہی ہے جب امریکی ایئرکرافٹ کیریئر کیریبین سمندر میں پہنچ کر تناؤ کو بڑھا رہا ہے اور وینزویلا کی حکومت اِسے امریکا کی جانب سے ممکنہ فوجی مداخلت کا اشارہ سمجھ قرار دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی بحریہ کی رِی اِنفورسڈ فورس میں سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز بھی شامل ہے، امریکا نے اِسے حال ہی...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے گزشتہ روز جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے  پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج وکلاء کی کم تعداد عدالتوں میں پیش ہوئی، وکلاء صرف ارجنٹ کیسز میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔زیادہ تر وکلاء عدالت میں پیش ہو کر التواء کی استدعا کر رہے ہیں۔ حالیہ دہشتگرد حملے اور واقعات بھارت افغانستان گٹھ جوڑ کا نتیجہ، تجزیہ کار کراچی اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر دھماکے پر... اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے واقع کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بار کونسل نے وکلاء و سائلین کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا...
    ملک بھر میں کی جانے والی قانون سازی عمومی طور پر پارلیمنٹ میں بل کے ذریعے کی جاتی ہے، بل یا تو پرائیویٹ ممبر یا حکومت کی جانب سے سینیٹ یا قومی اسمبلی میں پیش کیے جاتے ہیں۔ پرائیویٹ ممبر کی جانب سے بل کا مسودہ تیار کہ اسمبلی اجلاس کے دوران پرائیویٹ ممبر کے دن کے موقع پر پیش کیا جاتا ہے اور اس بل پر ایوان میں لائے رائے لی جاتی ہے اور پھر غور و فکر یا ترمیم کے لیے اسے متعلقہ قائمہ کمیٹی بھیج دیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری: حکومت اب کسی تعاون کی امید نہ رکھے، رہنما جے یو آئی کامران مرتضیٰ حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے...
    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے بل کو پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، اس کے بعد قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بل کو پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ اس دوران پی ٹی آٸی کے ارکان قومی اسمبلی بھی ایوان میں آگٸے اور آٸینی ترمیم نامنظور کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز تعینانی لارجر فورم کرتا ہے، 27ویں أئینی ترمیم پر وسیع مشاورت کا عمل مکمل کیا گیا، سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منطور کیا۔ ان کا...
    اسلام آباد (وقار عباسی / وقائع نگار+آئی این پی)حکومت نے27ویںآئینی ترمیم کا بل سینٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔  وزیر قانون نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل 2025 پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں ترامیم اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں۔ دیگر ممالک میں بھی ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ 26ویں ترمیم کے موقع پر فضل الرحمن کے کہنے پر آئینی بنچ پر اتفاق کیا گیا۔ 26ویں ترمیم میں آئینی عدالت کے بجائے بینچز پر اتفاق کیا پھر ترمیم منظور ہوئی۔ ہمیشہ آئین میں ترمیم اکثریت کی حمایت سے کی جاتی ہے۔...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹاسک فورس برائے آبی قلت اور اس کے ربیع و خریف فصلوں پر اثرات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ربیع اور خریف سیزن کے لیے موجودہ اور متوقع آبی دستیابی کے منظرناموں پر تفصیلی غور اور بھارت سے آنے والے آبی بہائوکے تازہ ترین اعداد و شمار اور گزشتہ چند سالوں میں ان کے تغیرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم کے معاملے میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تمام علاقوں کو ان کا جائز اور طے شدہ پانی کا حصہ فراہم کیا جانا چاہیے۔
    27ویں آئینی ترمیم کی پیر کو سینیٹ سے منظوری ہوگئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز (منگل کو) آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں بھی پیش تو کردی گئی تھی البتہ منظور کرانے کا عمل ابھی باقی ہے۔ حکومت کو چونکہ آئینی ترمیم کے لیے مطلوبہ 224 ارکان سے زیادہ 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے اس لیے امکان یہی ہے کہ آئینی ترمیم باآسانی منظور کرا لی جائے گی۔ منگل کو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم پیش کی تھی جس کے بعد پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہان، وزرا اور دیگر اراکین نے آئینی ترمیم پر اظہار خیال کیا تھا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے اختیارات ختم کرنا غیر آئینی ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر وزیراعظم شہباز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں بھی پیش کردیا گیا، اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور نامنظور کے نعرے لگائے، احتجاج کے باعث ایوان کا ماحول کشیدہ رہا، اقبال آفریدی ترمیم کیخلاف تحریر شدہ پوسٹر لہراتے رہے‘ ایوان میں شیم شیم کی آوازیں گونجتی رہیں۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام سے دیگر مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں گے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایسی ترمیم سے عدلیہ مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے،27 ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی،سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے اپنے اراکین قومی...
    فائل فوٹو۔ سینیٹ آف پاکستان کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے جاری سینیٹ ایجنڈے کے مطابق کل ہونے والے سینیٹ اجلاس میں مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے تعزیتی ریفرنس پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت بدانتظامی، نااہلی اور کرپشن کا بدترین امتزاج بن چکی ہے، سندھ حکومت نے شہر کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کے بجائے اہلِ کراچی پر  ای چالان  کے نام پر بھتہ مسلط کردیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی  نے کہا کہ حکومت شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام رہی، لیکن چالان دبئی کے طرز پر عائد کردیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 17 برسوں میں کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے صرف 300 بسیں لائی گئیں، جس کے باعث 40 لاکھ سے زائد شہری موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ...
    برطانیہ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 75 ارکان پارلیمان نے لندن کے سی لائف ایکویریم میں زیرزمین رکھے گئے 15 جنٹو پینگوئنز کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پینگوئنز برسوں سے ایسے تہہ خانے میں قید ہیں جہاں نہ سورج کی روشنی پہنچتی ہے اور نہ تازہ ہوا۔ مہم چلانے والے ارکان نے اسے غیر برطانوی طرز عمل قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انٹارکٹیکا کے پینگوئنز بھی ٹرمپ ٹیرف متاثرین میں شامل ارکان پارلیمان نے ایک مشترکہ خط میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پینگوئنز کی فلاح و بہبود کے حالات کا فوری جائزہ لیا جائے اور انہیں ایسی جگہ منتقل کیا جائے جو ان کی فطری، ماحولیاتی اور جسمانی ضروریات...
    بل کی کاپیاں پھاڑ کر فضاء میں لہرائیں، اپوزیشن کے نعرے،گرماگرم بحث چھڑ گئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر احمد خان نے پارٹی کی پالیسی کیخلاف بل کی حمایت کی سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش، اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیٔرمین ڈائس گا گھیراؤ کیا بل کی کاپیاں پھاڑ کر فضاء میں لہرائیں۔ سینیٹ کا اجلاس چیٔرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ہوا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم ایوان میں پیش کی اس دوران سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم پیش کرتے ہوئے اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور چیٔرمین ڈائس گا گھیراؤ کیا بل کی کاپیاں پھاڑ کر فضاء میں لہرائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق گورنر پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کچہری میں اس وقت لاشیں خون میں لت پت پڑی ہیں، کل اس ایوان میں کالے کوٹ والوں کے بارے میں پرتشدد گفتگو کی گئی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی کون سی قوم پرست سیاسی جماعتیں 27ویں آئینی ترمیم کی مخالف ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کل کی اس اشتعال انگیزی کی وجہ سے آج کچہری میں خودکش حملہ ہوا؟ سردار لطیف کھوسہ نے ایوان میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح بھی کالے کوٹ والے تھے، وزیرِ موصوف نے کل اشتعال انگیز تقریر کی، کیا ان پر مقدمہ ہوگا؟ مزید پڑھیں: بیرسٹر گوہر علی خان...
    قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس کا 11 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا۔ وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکا ہے اور مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کو بھی شامل ہونا چاہیے تھا۔ اجلاس میں حکومت دو نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے بل بھی منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، جس میں 64 ووٹ...
    سینیٹ سے منظور ہونے والی 27 ویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کر دیا گیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس آدھا گھنٹہ تاخیر سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم بل کی تحریک پیش کی۔اجلاس کے آغاز پر سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے بل پیش کیا گیا اور تقریر شروع کی گئی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے ایوان زیریں کو 27 ویں ترمیم کے متعلق...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔بین الاپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا امن و استحکام ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ترقی اسی معاشرے میں ممکن ہے جہاں امن اور سلامتی ہو۔ان کا کہنا تھا پاکستان نے بھی کئی بار امن دشمن کارروائیوں کا سامنا کیا، ہم نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مئی میں...
    لاہور ہائیکورٹ میں جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بینچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔ این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ اس...
    بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے عبوری حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جولائی نیشنل چارٹر کے دائرہ کار سے باہر پالیسی فیصلے نہ کرے، جو ایک مفاہمتی دستاویز ہے اور پچھلے ماہ سیاسی جماعتوں اور نیشنل کونسنسیس کمیشن کے درمیان دستخط کی گئی تھی۔ بی این پی کی قومی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پیر کی شب طارق رحمان کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چارٹر کے دائرہ کار سے باہر کوئی بھی حکومت کا فیصلہ دستخط کرنے والی جماعتوں پر لازم نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: انتخابات سے قبل غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم بل سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے پاس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا بنیادی نکتہ شامل تھا، آئینی ترامیم اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں۔ مشترکہ کمیٹی میں اپوزیشن کو بیٹھنا چاہیے تھا۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آئینی معاملات کی سماعت آئینی بینچ کرتا ہے، دنیا کے دیگر ممالک میں ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے کل 12 نومبر کو ہونے والے امن جرگہ کا اعلامیہ وفاقی حکومت سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جرگے کے شرکاء کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے۔ جرگے کے روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی ہوگی، جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے امن جرگہ بلایا گیا ہے۔ جرگہ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق لا کلرکس کے ایک گروپ نے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک کھلا خط لکھ کر مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے. سابق لا کلرکس نے مذکورہ ترمیم کو عدلیہ کی آزادی کے لیے ’اب تک کے سب سے سنگین خطرے‘ سے تعبیر کرتے ہوئے فوری ادارہ جاتی ردِعمل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق لا کلرکس کا کھلا خط، ججز سے اختلافات مٹا کر عدلیہ کی آزادی کے لیے متحد ہونے کی اپیل خط پر، جو گزشتہ روز یعنی 10 نومبر کو چیف جسٹس کو ارسال کیا گیا، 38 سابق لا کلرکس کے دستخط ہیں۔ ان میں معروف وکلا مرزا معیز بیگ، عمر گیلانی، حریم...
     اسلام آباد+ پشاور (نمائندہ خصوصی‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ‘ نیٹ نیوز) شمالی وزیرستان‘ میران شاہ میں کیڈٹ کالج پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کردیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ 2خوارج ہلاک ہوگئے اور تین محصور ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے 8 اور 9 نومبر کو خیبر پی کے  میں دو الگ الگ کارروائیاں کیں جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
    اپنے ایک انٹرویو میں حازم قاسم کا کہنا تھا کہ صیہونیوں نے اپنے فوجی "ھادر گولڈن" کی لاش وصول کرنے کے بعد، رفح میں ہمارے مجاہدین سے متعلق کئے گئے معاہدوں سے انحراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "حازم قاسم" نے کہا کہ "اسرائیل"، جنگ بندی کے معاہدے کو کمزور کرنے کے لئے جان بوجھ کر خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم کبھی بھی اس معاہدے کی پابند نہیں رہی۔ قابض رژیم، شمالی غزہ کے مختلف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حازم قاسم نے کہا کہ ہم نے ثالثوں کو واضح کر دیا...
    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تحریک انصاف نے درپردہ حکومت کی مدد کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ستائیسویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے اور اس میں اپوزیشن کا ایک بھی ووٹ شامل نہیں تھا، پی ٹی آئی نے اس ترمیم کے لیے پسِ پردہ تعاون فراہم کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے قوم کو دھوکہ دیتے ہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ترمیم کی منظوری میں ان کا کردار موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے معروف بزنس مین اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل محمد الزرونی کو ایک اہم سفارتی اقدام کے تحت پاکستانی کمیونٹی کے لیے اُن کی بے لوث خدمات پرشاندار الفاظ میں باضابطہ طور پرخراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے سہیل الزرونی کو تعریفی اسناد پیش کی جس میں اُن کی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ گہری وابستگی اور فلاحی سرگرمیوں کو سراہا گیا۔ سہیل الزرونی نے یو اے ای میں نہ صرف پاکستانی کاروباری افراد کو سہولتیں فراہم کیں بلکہ مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بھی نمایاں کردار ادا کیا جس سے دونوں ممالک...
    قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد پیش کر دی گئی۔ یہ قرارداد پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی جانب سے پیش کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: امتحانی پرچے میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت، قومی یکجہتی اور عوامی حقوق کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ 4 اپریل 1979 کو انھیں ایک متنازع عدالتی عمل کے تحت پھانسی دی گئی۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں اپنے فیصلے میں تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا، لہٰذا انھیں سرکاری سطح پر قومی شہید...
    سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے انہتا پسند وزیر کو مسلمانوں کو دہشت گرد  کہنے پر کرارا جواب دیا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے ایک متنازع بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی یا مجرمانہ کارروائیوں کو کسی ایک مذہب سے جوڑنا غیر منصفانہ اور گمراہ کن ہے۔ ان کے مطابق اگر گری راج سنگھ کے معیار کو دیکھا جائے، تو پھرحال ہی میں ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے قتل اور سانحات پر بھی سوال اٹھانے ہوں گے۔ فرید آباد میں 360 کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہونے کے بعد دو...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  صدرِ مملکت نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان اور درہ آدم خیل میں کی گئی کارروائیوں میں کامیابی کو قوم کے عزم و استقلال کا مظہر قرار دیا۔   صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنۂ الخوارج اور اس کے بھارت نواز سہولت کار پاکستان کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جارہا ہے۔  مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا  ...
    الیزابت بومیہ کی رپورٹ کے مطابق، بیلجیم، نیدرلینڈز، اسپین اور اٹلی کی جامعات اسرائیلی علمی اداروں کے بائیکاٹ کی مہم میں پیش پیش ہیں۔ ان اداروں نے باضابطہ طور پر اسرائیلی اداروں کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر خاموشی اب ناقابلِ قبول ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امریکی روزنامہ نیویارک ٹائمز نے صحافی الیزابت بومیہ کی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق حال ہی میں تئیس (23) اسرائیلی محققین کو ایک یورپی سائنسی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم بعد میں اُن سے کہا گیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ شناخت ظاہر نہ کریں۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام نے گی دی استیبل جو اسرائیلی آثارِ قدیمہ کونسل کے سربراہ...
    جنوبی پنجاب کے صحرائی علاقوں میں 6 سے 9 نومبر تک منعقد ہونے والی تھل جیپ ریلی 2025 کے اختتامی دنوں میں ایک غیر معمولی تنازع سامنے آیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار بخت کی جانب سے ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، جس پر پارٹی رہنماؤں نے جیپ ریلی کا بائیکاٹ کردیا۔ دوسری جانب ڈی سی لیہ نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت کہانی قرار دیا ہے۔ تھل جیپ ریلی کا 10واں ایڈیشن شاندار طریقے سے منعقد ہوا، جس میں 100 سے زائد مرد و خواتین ریسرز نے شرکت کی۔ ریلی کا اختتام 9 نومبر کو...
    وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں فتنۂ خوارج کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالج کے مرکزی دروازے پر ایک خودکش دھماکہ کیا گیا، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کالج کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ چار سے پانچ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ایسی آئینی ترمیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جسے ایک متنازع اسمبلی نے منظور کیا ہو،اسد قیصر سیکیورٹی ذرائع...
    بنگلور(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کے ایئرپورٹ پر نماز کی ادائیگی پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آگ بگولہ ہوگئی۔کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 پر چند مسلمانوں کے باجماعت نماز ادا کر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد بی جے پی نے ریاستی حکومت سے احتجاج شروع کردیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار بھی نماز کے دوران موجود ہیں۔ اس حوالے سے بی جے پی کرناٹک کے ترجمان وجے پرساد نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور وزیر پریانک کھرگے سے سوال کیا کہ کیا نمازیوں نے عوامی مقام پر نماز ادا کرنے کے لیے حکومت سے پیشگی اجازت لی تھی؟ بی جے پی رہنما نے کہا کہ بنگلورو انٹرنیشنل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 20 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں...
    (فائل فوٹو) نئی دہلی:۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئرمین یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی بھارتی حکومت کی درخواست کی سماعت 28 جنوری کو نئی دہلی ہائی کورٹ میں ہوگی۔  پیر کودرخواست کی سماعت کے موقع پر محمد یاسین ملک کو عدالت میں پیش کرنے پر پابندی رہی، تاہم انہیں ویڈیو لنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے وکیل اکشائی ملک پیش ہوئے اور عدالت سے درخواست کی کہ کارروائی کو خفیہ رکھا جائے اور ایک نجی ورچوئل لنک فراہم کیا جائے جو عوام کے لیے قابل رسائی نہ ہو۔ اس موقع پر جسٹس ویک چودھری اور منوج جین پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ایجنسی کی درخواست...
     کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر امین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور شہداء کی یاد کو تازہ کرنے لیے ماحول سازی کی گئی، علما، سابقین اور طلبا کی کثیر تعداد نے نشست میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مظفرگڑھ کا شہید مقاومت کنونشن علی پور میں منعقد ہوا، شہید مقاومت کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرامین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی ایئرلائن کسی بحران یا غیر معمولی حالات سے دوچار ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کے خلاف پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا حقیقت کے منافی اور بے بنیاد ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ پروازوں کی حفاظت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، تاہم ادارے کے امور میں غیر متعلقہ یا غیر ماہر افراد کی مداخلت بھی ناقابلِ قبول ہے۔ مزید پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ ایک ہفتے میں دوسری بار گراؤنڈ کردیا گیا انہوں نے زور دیا کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ضوابط اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق انجام دیے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سینیٹ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے رپورٹ سینیٹ پیش کر دی جس میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی شامل ہے۔ رپورٹ فاروق ایچ نائیک نے پیش کی۔ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مسودہ میں کچھ ترامیم کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے پاس از خود نوٹس کا اختیار تھا، ازخود نوٹس کے لیے تجویز کیا ہے کہ آئینی عدالت تب اس پر کام کرے گی جب کوئی اس کے لیے درخواست دے۔ انہوں نے کہا کہ جج کی ہائی کورٹ سے دوسری ہائی...
    امریکی سینیٹ نے شٹ ڈا ئون ختم کرنے کی جانب اہم پیش رفت کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکی سینیٹ نے ایک اہم اقدام کی جانب پیش رفت کی ہے جس کا مقصد وفاقی حکومت کے شٹ ڈان کو ختم کرنا اور اس وقت جاری 40 روزہ بندش کو ختم کرنا ہے، جس کی وجہ سے وفاقی کارکنان کام سے باہر ہیں، خوراک کی امداد میں تاخیر ہوئی اور ہوائی سفر میں مشکلات پیدا ہوئیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک پروسیجرل ووٹ میں سینیٹرز نے ایوان نمائندگان سے منظور شدہ بل کو آگے بڑھایا، جس میں ترمیم کی جائے گی تاکہ حکومت کو 30 جنوری تک فنڈ کیا جا...
    بھارتی کرکٹ کلب رائل چیلنجرز بنگالورو (آر سی بی) کی ملکیت سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے ٹیم کی کھلاڑیوں کی برقراری پر بحث چھیڑ دی ہے، جس میں سب سے زیادہ توجہ ویرات کوہلی کے کردار پر مرکوز ہے۔ ٹیم کی مالک کمپنی یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈنے اعلان کیا ہے کہ وہ آر سی بی کو فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔ یہ عمل مارچ 2026 تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ فرنچائز کی تخمینی قیمت تقریباً 2 ارب امریکی ڈالر لگائی گئی ہے، جس کے باعث انتظامیہ، برانڈنگ اور کھلاڑیوں کے مستقبل پر قیاس آرائیاں زور پکڑ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت...
    سندھ حکومت نے صوبے میں پانی کے منصفانہ استعمال، بہتر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیا سندھ واٹر لا متعارف کرانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں سواٹ (SWAT) منصوبے اور نئے سندھ واٹر قانون کی تیاری سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام کے مطابق محکمہ آبپاشی اور سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) کے افسران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو آئندہ ماہ تک قانون کے مسودے...
    بھارت میں ریاست بہار کی اسمبلی انتخابات 2025 کے نتائج 14 نومبر کو اعلان کیے جائیں گے، جس کے بعد یہ طے ہوگا کہ چیف منسٹر نتیش کمار کی جے ڈی(یو)-بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس  (این ڈی اے) اقتدار میں باقی رہے گی یا تیجاشوی یادو کی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی قیادت میں انڈیا بلاک ان کا اقتدار ختم کرے گا۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ہوا، جس میں 65.08 فیصد ووٹرز نے حصہ لیا، جو 2020 کے انتخابات میں 57.29 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگال کی تاریخی ادینہ مسجد پر نیا تنازع، بی جے پی کے مندر ہونے کے...
    22 سالہ پاکستانی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹ اسٹار نے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا۔ حسن نواز کی شادی اس سال لیہ میں ہوئی تھی جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ حسن نواز کا شمار ٹی20 کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ۔اج یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 رینکنگ: محمد حارث، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان چھاگئے دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ 3 میچوں...
    —فائل فوٹو 27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی کچھ شقوں میں ترامیم کی جا سکتی ہے۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترامیم آج سینیٹ میں پیش کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ہوسکتی ہے کہ وہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں، انہیں فوری طور پر ریٹائر تصور نہیں کیا جائے گا، تبادلے پر معترض ججز کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی پر صدارتی استثنیٰ برقرار رکھنے یا نہ رکھنے پر بھی رات گئے غور کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر تعیناتی...
    اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے شروع ہو گیا، جس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیا گیا، جس میں چنے، نان، حلوہ، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر شامل تھے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ، میٹرو بس منصوبے، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل، براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں...
    شاہین عتیق: وفاقی عدالتوں کے ملازمین کا سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز ختم کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ لاہور کی بنکنگ کورٹ کے احاطہ میں کیا۔ ملازمین نے 24 گھنٹوں میں سپیشل جوڈیشنل الاؤنسز بحال کرنیکا مطالبہ کیا، وفاقی عدالتوں کے ملازمین کے احتجاج میں وکلاء کے نمائندے بھی شریک ہیں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر ،کسٹم بار کے صدر ودیگر بار کے نمائندے بھی شریک ہیں۔   مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا  
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی منظوری کے بعد مجوزہ 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا۔ سینیٹ کا اجلاس آج 11 بجے طلب کیا گیا ہے، سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایوان میں 27 ویں آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کی جائے گی، سینیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیس ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے جبکہ وزیرقانون ایوان میں ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
    مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے بعد اسے آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم نمبر 5 میں چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی قانون فاروق ایچ...
    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جن میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نام نہاد دہشت گردی کے ماحول کو ختم کرنے کی کارروائی ہے جبکہ مقامی لوگ اسے من مانی گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع...
    پارلیمان کے ایوانِ بالا یعنی سینیٹ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگا۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، جو حکمران مسلم لیگ (ن) کے اہم اتحادی ہیں، 27ویں آئینی ترمیم پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ ایوانِ بالا میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کریں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ سینیٹ پیر کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم...
    لاہور‘ اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار ) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔لاہور میںمزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔ مہمان خصوصی نیوی کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ مزار اقبال پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسروں، سیلرز اور نیوی سویلینز نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ ملکی سلامتی، بقاء اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں تقریبات، عظیم شاعر کی تحریک پاکستان اور اُمہ کیلئے خدمات کو...
    فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تجاویز سامنے آنے کے بعد کچھ ترامیم کی گئیں، ایم کیو ایم ،بلوچستان عوامی پارٹی ،مسلم لیگ ق ، عوامی نیشنل پارٹی کی ترامیم مسترد آئینی عدالتوں کے قیام اور زیرِ التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کرنے کی ترمیم منظور،پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم اور پی کے میپ اور سنی اتحاد کونسل نے اجلاسوں کا بائیکاٹ کیا سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے بعد اسے صبح سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور منظوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-10 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خبر رساں ادارے  کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے اور اختلافات کے پرامن حل پر زور دیا۔ ایران نے پاک، افغان کشیدگی میں کمی اور خطے کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے دونوں برادر، ہمسایہ اور مسلم ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور...
      تہران: (نیوزڈیسک) ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان ثالثی ومصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، ایران کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔...
    سٹی 42 : سینیٹ کا اجلاس (کل) پیر کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، جس کے دوران پاک بحریہ کی خدمات کو خراجِ تحسین اور جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کی قرارداد سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔  اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیمی بل کی رپورٹ پیش کی جائے گی. سینیٹر فاروق ایچ نائیک ستائیسویں آئینی ترمیمی بل پر کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے.  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ستائیسویں آئینی ترمیمی بل کو فوری غور کے لیے پیش کریں گے.  بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا سینیٹر انوشہ رحمان پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کریں گی. اسلام آباد میٹرو بس سروس کے قیام کا بل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی ہے۔میڈیارپورٹ کا کہناہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔ ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان ثالثی ومصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا...