2025-10-29@21:28:00 GMT
تلاش کی گنتی: 5586
«پیزشکیان نے»:
(نئی خبر)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے آٹھ جنگیں رکوا دیں، جن میں پاکستان...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں مالی سال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باوجود 3.5 فیصد اقتصادی ترقی حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ سی جی ٹی این امریکا کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے اور مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی میں نرمی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معاشی استحکام کے حصول کے بعد ہمارا ہدف معاشی نمو ہے، وزیراعظم شہباز محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک نئے قرض پروگرام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے 380 ایکڑ قیمتی زمین محض 10 پیسے فی مربع گز سالانہ کے حساب سے دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو دیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ انکشاف وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا گیا، جہاں آڈٹ حکام نے بتایا کہ یہ زمینیں 1996 اور 2006 میں الاٹ کی گئیں، جو دراصل شپنگ اور کارگو سرگرمیوں کے لیے مختص تھیں۔ کمیٹی کی رکن شاہدہ اختر علی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اتنی بڑی زمین اتنے کم نرخ پر آخر کس...
—فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کو کیا ہدایات دیں؟ ان کے وکیل فیصل ملک نے بتا دیا۔راولپنڈی میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل ملک نے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج صرف وکلاء میں سے مجھے جانے دیا گیا، باقی کسی کو اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو آج ملاقات سے روکا گیا جبکہ باقی 2 بہنوں کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے، نواز شریف کو جیل میں ملاقاتوں اور آرڈیننس پر دستخط کی اجازت تھی، نواز شریف کی فیملی باقاعدگی سے ملاقات کرتی تھی، دعوتیں تک ہوتی تھیں۔ توشہ خانہ کیس ٹو: تاخیر...
سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاونٹس اور جائیدادیں سیل، ٹی ایل پی کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ 95 بینک اکاونٹس کے علاوہ ان کی مسروقہ اور غیر مسروقہ جائیدادیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے اس مذہبی جماعت کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ کسی مسجد کو مسمار نہیں کیا جا رہا اور تمام مساجد کھلی ہیں جہاں نمازی آزادانہ طور پر عبادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ذہن میں جو انتہا پسند اور خرافاتی خیالات ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ مساجد اور مدارس کا انتظام محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ...
ٹی ایل پی قیادت نے اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں پر اکسایا،احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا ڈرامہ رچایا گیا‘ عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں...
سٹی42: پنجابب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے متعلق بہت بڑی پیش روفت ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشن پر کام روک دیا اور بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ پنجاب کی حکومت کو نئے اکیٹ کے تحت حلقہ بندی رولز کی تکمیل کے لئے چار ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشن نئے قانون کے تحت ہوں گے۔ نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ پنجاب اسمبلی نے حال ہی میں منطور کیا ہے اور اس کو گورنر کی منطوری سے ان ایکٹ بھی کر...
وزیر اطلاعات پنجاب کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ کسی مزار کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، ٹی ایل پی دہشت کی علامت بن چکی ہے، ہمیں ووٹ بینک سے غرض نہیں، امن کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور اس حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے ہیں، ٹی ایل پی کو کالعدم قراردلوانے کیلئے وفاقی حکومت کو کہہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ تحریک لبیک دہشت کی علامت بن چکی ہے، کسی کی قبر کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مرید کے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 سویلین شہید اور 48 زخمی ہوئے، جبکہ 118...
امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر انسان بھیجنے کے لیے اپنے اہم“ آرٹیمِس“ منصوبے کے لیے نیا پارٹنر تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹارشپ پروگرام میں تاخیر کے باعث کیا گیا ہے۔ ناسا کے قائم مقام ایڈمنسٹریٹر شون ڈفی نے تصدیق کی کہ ادارہ آرٹیمِس تھری مشن کے لیے ہیومن لینڈنگ کنٹریکٹ دوبارہ نیلامی کے لیے کھول رہا ہے۔ یہ وہی کنٹریکٹ ہے جو 2021 میں اسپیس ایکس کو دیا گیا تھا تاکہ وہ چاند پر اترنے والا خلائی جہاز تیار کرے۔ اب اس نئے فیصلے سے دیگر بڑی خلائی کمپنیاں، جیسے جیف بیزوس کی ”بلو اوریجن“ اور ”لاک ہیڈ مارٹن“، بھی اس منصوبے میں حصہ لینے کے لیے...
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، عامر ڈوگر اور شہرام تراکئی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے، افغان تعلقات اور صوبائی حقوق سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی تھی اور پارٹی نے اس عہدے کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق، محمود اچکزئی ایک سینیئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے کہ ان کے انتخاب میں غیر جمہوری حربے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان...
اسلام ٹائمز: سیمینار میں انجمن حسینیہ کی نمائندگی ڈاکٹر علی محمد، تحریک حسینی کی نمائندگی استاد سید نبی الحسینی اور ماسٹر سید جاوید حسین، مجلس علماء اہلبیت کی نمائندگی علامہ ڈاکٹر سید احمد الحسینی، وکلاء برادری کی نمائندگی ریاض حسین ایڈووکیٹ، مدرسہ جعفریہ سے علامہ نور حسین، صحافی برادری سے حاجی سجاد حسین، آئی او سے ماسٹر سفر علی اور شہید فاونڈیشن سے عظمت علی صاحب نے شرکت کی۔ تنظیموں اور اداروں کے علاوہ دیگر ماہرین میں سے سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ سر جلال حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر عامر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر علی نقی صاحب نیز کرم کے درجنوں دیگر اہم تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی اتوار 19 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے...
سپریم کورٹ نے عوامی سہولت کے لئے نیا پورٹل لانچ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کی عدالت نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف جاری مقدمے میں ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب وہ متعدد بار عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے ان کی مسلسل غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو طلب کیے جانے کے باوجود وہ پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ بعض ذاتی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔ لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال...
نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔۔ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی...
سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے اور یہ ون پیج چلتا رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا مسئلہ محرومی نہیں شناخت ہے، بطور وزیراعظم فوج میری بات سنتی اور مانتی تھی، انوارالحق کاکڑ وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ اس بار جی ایچ کیو اور وزیراعظم ہاؤس کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں معاملات بعض اوقات آدھا سفر طے ہونے سے پہلے الجھ جاتے تھے مگر اس مرتبہ عسکری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی حکومت میں اختلافات کے بجائے اتفاق رائے دکھائی دے رہا ہے۔ سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ میرا اندازہ...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے 3بنیادی اور اہم نکات پر اتفاق کیا، 25اکتوبر کو تمام تفصیلات سامنے آئیں گی اس سے پہلےصرف باتیں ہی ہیں ، افغان طالبان رجیم نے معاہدے میں ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، قطر اور ترکیہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ جو معاہدہ دستخط کیا وہ خفیہ ہی رہے گا ، معاہدے میں افغان مہاجرین کی واپسی بھی شامل ہے، جنگ بندی معاہدے کی بڑی شرط ہےکہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی نہ ہو، دوبارہ دراندازی ہوتی ہے تو جنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) گروسیف نے پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے حوالے سے حال ہی میں کراچی میں ٹیکسٹائل کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے لیے کراچی میں دو روزہ جامع ورکشاپ میں تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا۔ایونٹ کا اہتمام GIZ Pakistan کے منصوبے ‘سسٹین ٹیکس’ صنعت کی مضبوطی براستہ علم و اشتراک، کے عنوان سے میریٹ ہوٹل میں کیا گیا۔ مذکورہ منصوبے کے لیے وزارت صنعت و تجارت کے نیشنل کمپلائنس سینٹر سے اشتراک کیا گیا۔ایونٹ میں ملکی ٹیکسٹائل کے صف اول کے 30 سیزائد اداروں کے کلیدی شعبوں جیسا کہ صحت، حفاظت و ماحولیات، پروڈکشن، کمپلائنس، ہیومن ریسورسز، اور انجینئرنگ سے ماہرین کو شامل کیا گیا۔گروسیف نے GIZ پاکستان کی جانب سے آفیشل لوکل سروس...
قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈشیئر معاہدے پر دستخط کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے میں نہ صرف مسافر پروازیں بلکہ کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی شامل ہے۔ یہ معاہدہ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا اور پی آئی اے کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت پی آئی اے ایسے راستوں پر اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اپنی سہولیات فراہم کرے گا جہاں...
کراچی: ضلع ساؤتھ کی عدالت نے ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کے کیس میں تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت میں ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور منی لانڈرنگ کےکیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے۔ عدالت نے چالان جمع نہ کرائے جانے پر تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جج نے ریمارکس میں کہا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے مہلت دی جارہی ہے، لیکن اس کے باوجود اب تک چالان پیش نہیں کیا جاسکا، اگر تفتیشی افسر کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل...
کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اہم پیغام بلاول بھٹو زرداری کو پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات اور اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں...
شہباز شریف کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار ہندو برادری کے لیے دیوالی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزیراعظم نے ذاتی طور پر برادری کے افراد کے ہمراہ کیک کاٹا۔ یہ تقریب پاکستان میں مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کی علامت بنی ہے۔ وزیراعظم نے تقریب میں کہا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور اقلیتی برادری نے قیامِ پاکستان سے اب تک ترقی اور تعمیر کے ہر شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دیوالی خوشی، امن اور رواداری کا پیغام ہے، اور ہمیں اس پیغام کو پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھانا ہوگا۔” انھوں نے کہا کہ ن لیگ سمیت تمام بڑی سیاسی جماعتوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار نے پاکستان میں یورپی یونین کے نئے تعینات ہونے والے سفیر ریمنڈاس کروبلیس کا خیر مقدم کیا اور تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سفیر کو مبارکباد پیش کی اور جی ایس پی پلس کے فریم ورک کے تحت پاکستان -یورپی یونین تعاون میں مزید اضافہ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال...
اردو کے کہنہ مشق شاعر سلیم کوثر کے اعزاز میں ’اعتراف کمال سلیم کوثر‘ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت شعرا اور ادیبوں کو فکر معاش سے آزاد کرے تاکہ وہ تخلیقی کام کرسکیں: رحمان فارس بزم رابطہ کے زیر اہتمام اس تقریب میں معروف شاعر کو 15 سال بعد اپنے درمیان پاکر حاضرین نے کھڑے ہوکر دیر تک تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ زہرا نگاہ، سحر انصاری، پیرزادہ قاسم، صابر ظفر، جاوید صبا و دیگر شعرا بھی تقریب میں موجود تھے۔ ظفر اقبال اور انور مسعود جیسے استاد شعرا نے ویڈیو لنک پر سلیم کوثر کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے۔ مزید پڑھیے: معروف شاعر و محقق پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم دوران مشاعرہ انتقال کرگئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں ایک بار پھر دہشتگردی بڑھ رہی ہے جب کہ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت آئینی حقوق سے محروم کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت صوبائی حکومت کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، انسدادِ بدعنوانی اور صوبائی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے صوبے میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پراونشل ایکشن پلان پر عمل درآمد، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مذہبی جماعت کے نائب امیر ظہیر احسن شاہ کا مزید 10دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے ملزم ظہیر احسن شاہ کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، ملزم کو آج 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورت حال کے باعث آواز میچنگ اور فوٹو گرامیٹک نہیں ہو سکے۔ اس لیے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا منظور کر لی اور ہدایت کی کہ ملزم کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔ ملزم ظہیر احسن شاہ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں آج درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جب کہ کل بدھ کے روز پارہ 39 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، اس دوران بلوچستان کی گرم و خشک ریگستانی ہوائیں شہر پر بدستور اثرانداز رہیں گی، جس کے باعث موسم نسبتاً گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متوازی سمت کی ہواؤں کے سبب سمندری ہوائیں صبح سے شام تک بند یا غیر فعال رہ سکتی ہیں، گرمی کے باوجود ہوا میں نمی کا تناسب کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے،...
ائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے نئے سفیر ریموندس کاروبلس نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے سفیر کو ان کے تقرر پر مبارک باد دی اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ Japanese Ambassador AKAMATSU Shuichi today called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50. The DPM/FM encouraged efforts to further deepen Pakistan–Japan relations across diverse areas, and exchanged views on key regional &… pic.twitter.com/iLpCMljnR8 — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 20, 2025 انہوں نے خاص طور پر جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعاون کے فروغ کی اہمیت پر...
پاکستان کی قومی کک باکسنگ چیمپیئن بشریٰ اختر نے سری لنکا میں منعقدہ کے ایف ایل 006 ٹورنامنٹ میں نہ صرف شاندار کارکردگی دکھائی بلکہ سر پھٹنے کے باوجود میدان نہیں چھوڑا اور اپنی حریف نیمیشا کمارِی کو شکست دے کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ بشریٰ نے کولمبو میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں ناقابل شکست سمجھی جانے والی سری لنکا کی کھلاڑی نیمیشا کمارِی کو ہرایا، جس سے انہیں ایک مضبوط اور بے خوف فائٹر کے طور پر تسلیم کیا جانے لگا۔ ایک نجی چینل کے پروگرام میں بشریٰ اختر نے اپنی اس کامیابی کے پیچھے کی جدوجہد اور محنت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کوچ سر مدثر کی...
صوبے میں کوئی سیاسی مقدمہ یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعلی نے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ تمام اضلاع میں پلے گراونڈز بنانے اور سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور...
جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز جدہ ( خالد نواز چیمہ)سانحۂ کارساز کے شہداء کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک پُروقار دعائیہ تقریب کبابش ریسٹورنٹ جدہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب تصور چوہدری نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی پاکستان سے تشریف لائے سابق وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ جناب تسنیم احمد قریشی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جو جناب جعفر رانا نے کی، جبکہ ہدیہ نعت ناظمِ تقریب آفتاب ترابی نے پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین...
پی ٹی آئی رہنماء نور خان خلجی کے مطابق ڈی سی کوئٹہ کیجانب سے جلسے کی این او سی نہ دینے پر عدالت سے رجوع کیا گیا۔ عدالت نے انتظامیہ کو تین دن میں این او سی جاری کرنیکا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے جلسے کے انعقاد کے لئے این او سی نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔ پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر نور خان خلجی کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان نے سات اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کای تھا۔ حکومت نے جلسے کے انعقاد کے لئے ڈی سی سے این او سی لینے کی شرط رکھی، جبکہ ڈی سی کوئٹہ نے جلسے کے...
نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبہ بھر میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ اور صوبہ بھر کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈ گورننس روڈ میپ پبلک سروس ڈیلیوری،...
اسلام ٹائمز: ایرانی جوہری مسئلے کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ڈالنے کا مقصد یہ تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کو یقینی بنایا جائے اور اسے ہتھیاروں کی تیاری کی طرف نہ موڑا جائے۔ یہ ہدف مکمل طور پر حاصل کر لیا گیا ہے کیونکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی طرف سے اس کے برعکس کوئی رپورٹ شائع نہیں کی گئی ہے۔ تین یورپی ممالک اور امریکہ کی طرف سے ایجنسی پر ایران کی جانب سے حفاظتی ذمہ داریوں کی عدم تعمیل کو ثابت کرنے کے لیے دباؤ کے باوجود، ایران کے عدم تعاون کی تصدیق کبھی نہیں کی گئی۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی اقوام...
راولپنڈی (صغیر چوہدری )ایم پی اے نعیم اعجاز اور اسکے بھائیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا نعیم اعجاز اور اسکے بھائی ندیم اعجاز ودیگر کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے چونترہ کے علاقے سہال میں زمینوں پر قبضے کے معاملے پر فائرنگ کرکے ایک حسنین نامی قتل اور دو کو زخمی کیا ہے۔ ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز انکے بھائیوں اور دیگر ملزمان کیخلاف مقتول کے بھائی سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، اعانت جرم وغیرہ کی دفعات شامل ہیں وسیم اعجاز ،علی عمران ،رمان عمران، وحید وغیرہ سمیت دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے...
غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے،20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کردیا-بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین کے مطابق 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،،، واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں،،،،،رپورٹ کے مطابق خط لکھنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا،لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ، سویڈن اور ناروے شامل ہیں،،، 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان واپسی کے...
برسلز ( نیوزڈیسک) 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو واپس بھجوایا جائے۔ بلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے بتایا ہے کہ 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو لکھے گئے مشترکہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ اینیلیئن کے مطابق یورپی ممالک کا کہنا تھا کہ واپسی کا یہ عمل رضاکارانہ یا زبردستی بھی ہوسکتا ہے اور اس کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خط لکھنے والے ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پچھلے دنوں ایک اخبار میں ملازمین کے مستقلی والے بل پرایک تحریر پڑھی۔ جس میں لکھا تھا کہ سید خورشید شاہ کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے تقریباً دو دہائیاں قبل ریگولر کیے گئے ملازمین کو قانونی تحفظ دینے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جانا باقی ہے کیونکہ بل کے پیش کرنے والے سید خورشید احمد شاہ ہیں اور وہی بل ایوان میں پیش کریں گے۔ 2008-13 تک پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران ڈیلی ویجز اورکنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو کابینہ کمیٹی نے ریگولر کیا تھا۔ ستمبر 2024 میں، کچھ ملازمین نے سنیارٹی کے معاملے اور دیگر مراعات کو حل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، لیکن عدالت عظمیٰنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-13 خیرپور( نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ خیرپور کی جانب سے 13 سے 19 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم آگاہی اجلاس سچل سرمست ہال، ڈپٹی کمشنر آفس خیرپور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راہوجو نے کی۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرز، یونین کونسل، ٹاؤن، میونسپل اداروں کے منتخب نمائندگان، سیکریٹریز، سی ایم اوز، ٹی ایم اوز، ٹی ایچ اوز، یو سی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد پولیو مہم کو مؤثر، کامیاب اور مربوط بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا اور ذمہ دار افسران کو واضح ہدایات دینا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن علاقوں میں پولیو انکاری کیسز موجود ہیں،...
یونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم جدہ کے چیئرمین جہانگیر خان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی تقریب بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری بڑی دھوم دھام سے منائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (محمد عديل) پاکستان کے صوبہ سندھ کے مردم خیز شہر سکھر اور کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین اور چینل 5 سعودی عرب کے بیورو چیف جہانگیر خان کی پیدائش کی سالگرہ کی تقریب جدہ میں نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور جہانگیر خان کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور جہانگیر خان کی صحافتی خدمات کے 40 سالہ سفر نشیب و فراز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے عقیل شہزاد آرائیں، انجم وڑائچ، حاجی عثمان، سجاد خان، عبد الخالق لک، سردار...
پیرس: فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں چول دن دہاڑے کرین کے ساتھ داخل ہو کر شاہی زیورات کے خانے سے نایاب زیورات چوری کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت نے بتایا کہ چوروں نے کرین کی مدد سے پیرس کے لوور میوزیم میں داخل ہو کر بالائی منزل کی ایک کھڑکی توڑ دی اور اس حصے سے قیمتی زیورات چرا لیے جہاں فرانسیسی شاہی زیورات رکھے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد چور باآسانی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیرس کے مشہور میوزیم میں چوری کی واردات کے بعد وہاں کی سکیورٹی سے متعلق سخت سوالات جنم لے چکے ہیں اور...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آج زرعی شعبے کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی مکمل رضامندی سے تیار کی گئی زرعی پالیسی زمینداروں سمیت ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں زرعی اصلاحات پر ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، صوبائی وزراء، سسٹم ماہرین اور زرعی شعبے کے نمائندے شریک تھے۔ پالیسی کا پسِ منظر اور اہم نکات وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسانوں کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف نے دوحہ قطر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دوحہ میں ریاست قطر اور جمہوریہ ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے سے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام مسائل کو محاذ آرائی کی بجائے بات چیت، باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے، اب یہ پیشرفت اس نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے جس کا انہوں نے...
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ریلیز کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہدا کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں...
نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جائے اور طیاروں سے قومی پرچم بھی نہیں ہٹایا جائے گا۔ ایئر لائن کی ملکیت پاکستانی شہریوں کے پاس ہی رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی دینے کی نئی تاریخ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کرکے 17 نومبر کر دی گئی، چار کنسورشیم نے قومی ایئر لائن نجکاری کے بولی کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ قومی ایئر لائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست کر دی، نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک انکشاف سامنے آیا ہے ، مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور بریانی سینٹرز پر مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلبرگ پولیس نے موسیٰ کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 80 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گودام میں مردہ مرغیوں کا گوشت موجود ہے اور ملزمان اسے مختلف ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ مراکز...
ویب ڈیسک : آئی ایس پی آر نے نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا ۔ آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت نے بولی جمع کرانے کی تاریخ 30 اکتوبر سے بڑھا کر 17 نومبر مقرر کر دی ہے، اس تبدیلی کے ساتھ ہی نجکاری کے عمل کا حتمی مرحلہ آئندہ ماہ شروع ہونے کی توقع ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نجکاری کمیشن کے ترجمان نے کہاکہ اب تک چار کنسورشیم قومی ایئر لائن کی نجکاری کے بولی کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جو طے شدہ معیار پر پورا اترنے کے بعد نیلامی میں حصہ لیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس عمل کا مقصد پی آئی اے کو مالی خسارے سے نکال کر اسے ایک منافع بخش ادارہ...
چینی صدر کا سابق جاپانی وزیر اعظم ٹومیچی مورایاما کی وفات پر کا تعزیتی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کو ایک تعزیتی پیغام بھیجا، جس میں انھوں نے سابق وزیر اعظم ٹومیچی مورایاما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مسٹر مورایاما جاپان کے ایک انصاف پسند سیاستدان تھے اور وہ چینی عوام کے پرانے دوست بھی تھے، جو طویل عرصے تک چین اور جاپان کے دوستانہ تعلقات کے لیے کام کرتے رہے۔ 1995 میں، مسٹر مورایاما نے جاپان کے وزیر اعظم کے طور پر تاریخی مسائل کے...
ویب ڈیسک: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومتِ پنجاب نے کئی مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور صوبے کی مالی خود کفالت کو مضبوط بنانا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹس، لیگل ایکسپرٹس، اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔ اس یونٹ کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ریونیو کے حصول میں تیزی لانا ہوگا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ...
ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک شاندار اور پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع اور قوم کی خدمت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔کاکول میں تقریب کے دوران نوجوان کیڈٹس نے نظم و ضبط، حب الوطنی، اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ مثالیں پیش کیں۔کیڈٹس نے کہا کہ پی ایم اے نے اْنہیں نہ صرف عسکری تربیت دی بلکہ کردار، قیادت، اور خدمتِ وطن کا جذبہ بھی پیدا کیا۔اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبٰی عارف راجہ نے کہا کہ "میں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں قوم سے گہری محبت اور وابستگی کے اظہار کے لیے شمولیت...
ویب ڈیسک ؒ آج کل کے حالات میں کیش کے بجائے لوگ اے ٹی ایم کارڈ رکھتے ہیں اور بوقت ضرورت کہیں بھی مشین سے رقم نکال لیتے ہیں۔ سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے بعد اب سرعام کیش لے کر چلنا خطرناک ہو گیا ہے،اس لیے اب لوگوں کی بڑی تعداد رقم کی منتقلی کے لیے کیش کے بجائے اے ٹی ایم کارڈ پر انحصار کرتی ہے،اس کارڈ کے ذریعہ کوئی بھی شخص کسی بھی جگہ پر اے ٹی ایم مشین کے ذریعہ اپنے اکاؤنٹ سے مطلوبہ رقم نکلوا سکتا ہےتاہم کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اے ٹی ایم مشین میں کارڈ ڈالنے کے بعد مطلوبہ رقم کے ہندسے بتا دیے جاتے ہیں تاہم...
دوحا: اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں ہونے والے 13 گھنٹے طویل مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے جن کے نتیجے میں دونوں ممالک نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔ اس پیش رفت کو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور اسٹریٹیجک کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ مذاکرات کی میزبانی ریاستِ قطر نے کی جبکہ جمہوریہ ترکیہ نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے نہ صرف جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ دوطرفہ امن و استحکام کے لیے ایک مستقل مکینزم پر بھی رضامندی ظاہر کی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کی پوزیشن آف اسٹرینتھ کا نتیجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-01-12تہران (صباح نیوز)ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ٹیلی فونک گفتگو میں تازہ ترین علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ایرنی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور تنازعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحمل سے کام لینے، تنازعات کو روکنے اور اختلافات کو بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی نہ صرف انسانی جانوں کے ضیاع باعث ہے بلکہ پورے خطے کے استحکام کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔ عراقچی نے دونوں برادر اور مسلم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشی گن: امریکا مین خاتون چیٹ جی پی ٹی سے نمبر نکال کر کروڑ پتی بن گئی۔امریکی ریاست مشی گن کی خاتون نے لاٹری نمبروں کا سیٹ بنانے کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا جس نے اسے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق 45 سالہ ٹیمی کاروی نے مشی گن لاٹری عہدیداروں کو بتایا کہ اس نے ستمبر میں پاور بال ٹکٹ آن لائن خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔خاتون نے کہا کہ میں پاور بال صرف اس وقت کھیلتی ہوں جب جیک پاٹ کی رقم زیادہ ہوتی ہے، لہٰذا میں نے ایک ٹکٹ خریدا اور چیٹ جی پی ٹی سے پاور بال نمبروں کا سیٹ طلب کیا اور یہ وہی نمبر...
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم آپریشنز کے مخالف ہیں اس میں ںقصانات ہوتے ہیں اور مسائل بڑھتے ہیں، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کیسے امن ہوگا؟ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علاقے کلیئر ہوگئے تو پھر کون ان دہشت گردوں کو واپس لایا؟ ہم آپریشنز کے مخالف ہیں اس میں ںقصانات ہوتے ہیں اور مسائل بڑھتے ہیں، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کیسے امن ہوگا؟ سابق وزیر مینا خان کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، جوغلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے...
اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فونک رابطے میں پاک-افغان کشیدگی سے پیدا صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سیری انور ابراہیم نے ٹیلی فون کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران شان دار مہمان نوازی کے لیے ملائشیا کی قیادت اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے بھی علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، وزیر...
مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا، مریم نواز
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا " آپکی بیٹی ، آپکی بہن مریم نواز شریف جب آئی تو مریم نواز مری کو پوری انتظامیہ دیکر بہترین ڈی پی او آصف آمین کو تعینات کر کے پولیس بھی مری کو دے دی اور ٹریفک کنٹرول بھی مری کو دے دیا۔ ورنہ گرمی کے موسم میں جب سیاح پوری دنیا سے مری کا رخ کرتے تھے تو پولیس ڈیپوٹیشن پر دیگر اضلاع سے مری آتی تھی، اور...
آج کل زیادہ تر لوگ نقد رقم رکھنے کے بجائے اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرتے ہیں، کیونکہ نہ صرف یہ سہولت بخش ہے بلکہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی جیسے واقعات کے پیش نظر محفوظ بھی۔ اے ٹی ایم کے ذریعے کسی بھی وقت، کہیں سے بھی بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکالے جا سکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اے ٹی ایم سے رقم نکالتے ہوئے اچانک کوئی تکنیکی خرابی یا نیٹ ورک کا مسئلہ آ جاتا ہے۔ کارڈ ڈالنے اور رقم منتخب کرنے کے باوجود پیسے باہر نہیں آتے — اور سب سے بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ اکاؤنٹ سے رقم کٹ چکی ہوتی ہے۔ ایسے میں گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں، بلکہ درج ذیل...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی ایجنسیوں کے زیرِ اثر فتنہ "الخوارج" سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 18 خوارج جہنم واصل کیے گئے۔ اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جہاں مقابلے کے دوران 8 خوارج مارے گئے۔ ججز پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی لگا دی گئی تیسری جھڑپ ضلع بنوں میں ہوئی جہاں سیکیورٹی...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علاقے کلیئر ہوگئے تو پھر کون ان دہشت گردوں کو واپس لایا؟ ہم آپریشنز کے مخالف ہیں اس میں ںقصانات ہوتے ہیں اور مسائل بڑھتے ہیں، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کیسے امن ہوگا؟ سابق وزیر مینا خان کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، جوغلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف نہیں اتارا گیا، ہم تو قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں اںصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کریں گے، فوج آرٹیکل 245 کے تحت آتی...
مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے کہا کہ راجستھان کا نیا قانون مذہب کی تبدیلی پر مکمل پابندی لگاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے راجستھان میں بی جے پی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں منظور کئے گئے تبدیلیٔ مذہب مخالف قانون پر تنقید کرتے ہوئے حکمراں پارٹی پر آئین کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ راجستھان پرہیبیشن آف غیر قانونی مذہبی تبدیلی ایکٹ 2025 کی ایک شق، جس میں ضلع مجسٹریٹ کو کسی شخص کے مذہب کی تبدیلی سے متعلق پبلک نوٹس ظاہر کرنے کی ہدایت کرنا، ہجومی تشدد کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اسد الدین اویسی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا...
ملاقات کے موقع پر صوبائی مشیر امیر حمزہ اور پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی مشیر بلدیات امیر حمزہ زہری اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کوئٹہ میں دونوں نوجوان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی مشیر امیر حمزہ اور پی ٹی آئی رہنماء عادل بازئی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے مسائل کے حل کے...
اسلامو فوبیا، ایک اور یورپی ملک میں نقاب پر پابندی عائد، سزائیں ، جرمانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لزبن (آئی پی ایس )ایک اور یورپی ملک پرتگال کی پارلیمان نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بل پرتگال کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت چیگا پارٹی نے پیش کیا تھا۔ جس پر ووٹنگ کی گئی۔حکومتی اتحاد لبرل جماعتوں اور شیگا پارٹی کے 60 اراکین نے بل کے حق میں وٹ دیا جب کہ بائیں بازو کی جماعتوں اور کمیونسٹ ارکان نے مخالفت کی۔ تاہم عددی اکثریت کے باعث یہ بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد عوامی مقامات پر...
پی ایم اے پاسنگ آؤٹ پریڈ: بنگلہ دیشی کیڈٹ کمانڈنٹ اوورسیز میڈل حاصل کرنے والی پہلی بنگلہ دیشی کیڈٹ قرار
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بنگلہ دیشی لیڈی کیڈٹ جنتال ماویٰ کمانڈنٹ اوورسیز میڈل حاصل کرنے والی پہلی بنگلہ دیشی کیڈٹ قرار پائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: کیڈٹس کا دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ تقریب میں عراق، فلسطین، قطر، مالی، نیپال، مالدیپ، سری لنکا، یمن، بنگلہ دیش اور نائیجیریا سمیت دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی تربیت مکمل کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔ Heartiest Congratulations to Lady Cadet Jannatul Mawa (Bangladesh Army) on...
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی خاطر جو ناقابلِ فراموش جدوجہد اور قربانیاں دیں، وہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے آمریت کے اندھیروں کے خلاف جو چراغ جلایا، وہ آج بھی امید کا نشان ہے۔ سانحہ کارساز 18 اکتوبر 2007 کو پیش آیا، جب جلاوطنی سے واپسی پر کراچی میں لاکھوں کارکنوں نے اپنی قائد کا تاریخی استقبال کیا۔ اسی دوران دہشت گردی کا ہولناک واقعہ پیش آیا، جس میں درجنوں جانثار کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ سانحہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایسا زخم ہے جو جمہوریت سے محبت کرنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک میسن نے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں سیریز کے لیے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟ محسن نقوی نے خط دونوں کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے، جبکہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ون ڈے اسکواڈ اور قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے...
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جہاں تربیت مکمل کرنے والے کیڈیٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دل و جان سے قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر کیڈیٹس نے اپنے جذبات اور عزمِ خدمتِ وطن کو مختلف انداز میں بیان کیا۔ اکیڈمی سینیئر انڈر آفیسر احمد مجتبٰی عارف راجا نے کہاکہ میں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں قوم سے گہری محبت اور وابستگی کے اظہار کے لیے شمولیت اختیار کی۔ جوش، لگن اور عزم کے ساتھ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ یہ بھی پڑھیں: 148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ پریذیڈنٹ گولڈ میڈل حاصل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ ، میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا،منصوبے کی پائلز ۔ پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا 100 فیصد کام مکمل ہوچکا ہےجبکہ پراجیکٹ کی حفاظتی دیواروں کا 60 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےپراجیکٹ کےترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نےمستقبل میں جی ٹی روڈ کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی تکمیل...
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام برصغیر کے عظیم مفکر سرسید احمد خان کا یوم پیدائش روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ ممتاز اسکالرز محترمہ ارم اکبر علی خان، پروفیسر سحر انصاری، محترمہ نگار سجاد ظہیر، طارق سبزواری و دیگر نے سرسید احمد خان کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی تاکہ ہماری موجودہ نسل اپنے اکابرین کی نظریاتی جدوجہد سے واقف ہوسکیں۔ نظامت کے فرائض مشہور شاعرہ امبرین حسیب امبر نے انجام دیئے اور سرسید ڈے کے حوالے سے اپنا مقالہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد رواں سال نومبر میں رکھا جائے گا۔ کیمپس میں 300 بیڈ پر مشتمل جدید ترین اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے...
انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکلا پر تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کردیے جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا کیس بھی سامنے آیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس اور جدید ہسپتال اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس قائم کیا جائے گا۔ نومبر میں اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، جبکہ کیمپس میں 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید ترین ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات اور اہداف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کیا...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد رواں سال نومبر میں رکھا جائے گا۔ کیمپس میں 300 بیڈ پر مشتمل جدید ترین اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ...
پی ٹی آئی کی محبت میں سرکاری نوکری چھوڑنے والے سلیمان شاہ راشدی عمران خان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں؟
پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو دباؤ اور بیانیے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے...
دنیا بھر میں اپنی انوکھی سوچ اور جدت طرازی کے لیےمانے جانے والے ایلون مسک نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس بار انہوں نے ایک ایسی ”بیکری“ قائم کی ہے، جو دیکھنے میں تو فیکٹری لگتی ہے مگر اس کا کام بالکل مختلف ہے۔ یہاں نہ میدہ گوندھا جاتا ہے، نہ کیک سجائے جاتے ہیں اور نہ ہی پیسٹڑی کی کوئی ورائٹی دستیاب ہے بلکہ یہاں اسپیس ایکس کے اسٹارشپ خلائی جہازوں کے سیرامک ہیٹ شیلڈ ٹائلز تیار کی جاتی ہیں۔ یہ بیکری امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اسپیس ایکس کا ایک جدید مینوفیکچرنگ مرکز ہے، جہاں ہر روز ہزاروں حفاظتی ٹائلز بنائی جاتی ہیں۔ ان ٹائلز کی ساخت منفرد ہے۔ یہ چھ...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ انشاء اللہ، ہم اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نوجوان لڑکی ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر موبائل ٹاور پر...
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر آج ہفتہ 18 اکتوبر کو ملک بھر میں دعائیہ تقریبات منعقد کرے گی۔ 180 شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے 26اضلاع میں دعائیہ تقریبات منعقد کرنے کے علاوہ شمعیں روشن کی جائیں گی۔ لاہور میں پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج شام خصوصی تقریب میں سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد درجات کی بلندی کے لئے دعا، جنوبی پنجاب میں ڈویژن ضلع اور تحصیل سطح پر شہداء کی یاد میں تقریبات اور دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے شرکاء کو موجودہ سٹاک کی دستیابی سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے سپلائی کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں ان اشیاء کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی ہے اور پابندی کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے کسی مسجد یا مدرسے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا بلکہ کارروائی ایک تشدد پسند گروہ کے خلاف ہے، مذہبی جماعت یا عقیدے کے خلاف نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا قابل قبول نہیں، ایک مذہبی جماعت نے غزہ کے نام پر احتجاج کی کال دی جبکہ جنگ بندی ہو چکی تھی، اور اس احتجاج نے خونی شکل اختیار کر لی۔ ریاست اور حکومت نے فیصلہ کیا کہ پاکستان اس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2025ء) آئی ایم ایف نے پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں کمی ہونے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دفاع، انفرااسٹرکچر یا مسابقت بڑھانے کے لیے دی جانے والی سبسڈی جیسے اخراجات کے دباو سے گریز کیا جائے اور ٹیکس کے خلاف مزاحمت کم کر کے مالیاتی استحکام پیدا کیا جائے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے سالانہ اجلاس کے دوران جاری کردہ فسکل مانیٹر 2025ء رپورٹ کے مطابق پاکستان کارواں مالی سال 2025-26ء میں مالی خسارہ جی ڈی پی کا 4.1فیصد رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ مالی سال2024-25ء کے 5.3فیصد سے کم ہے مگر حکومت کے مقرر کردہ ہدف 3.9فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ...
ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے امیر کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے اور سینکڑوں بے گناہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، بے بنیاد مقدمات ختم کئیے جائیں، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت نے موجودہ حالات میں حکمت عملی طے کرنے کیلئے آج لاہور میں کل جماعتی اجلاس منعقد کیا ہے، جس میں موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس سلسلے میں امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیر ورکن سپریم کونسل جماعت اہل سنت صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، رکن...
پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین پر تشدد، انفارمیشن گروپ کے سرکاری افسر نے استعفیٰ دے دیا سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو...
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے باصلاحیت رہنماؤں پر فخر ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے انہیں بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی آئی خان میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صوبے میں اقدامات کیے، عوامی فلاح، انصاف، خود انحصاری کے منصوبے علی امین گنڈاپور کی ترجیح رہے، پہلی بار خیبر پختونخوا 200 ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دینے میں کامیاب ہوا۔بیرسٹر گوہرنے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی مفاد...
علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے باصلاحیت رہنماؤں پر فخر ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے انہیں بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی آئی خان میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔ علی امین کے بیان پر بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لیچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صوبے میں اقدامات کیے، عوامی فلاح، انصاف، خود انحصاری...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو صوبے میں انتظامی تبدیلیوں کے لیے اہم اختیار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بانی پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو اپنی مرضی سے کابینہ بنانے کا حق دے دیا ہے، تاہم ابھی تک کسی وزیر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کا مقصد سہیل آفریدی اور عالیہ حمزہ کو مکمل بااختیار بنانا ہے۔ بانی نے واضح پیغام بھیجا ہے کہ صرف سہیل آفریدی کو ہی صوبے کی حکومت چلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں آئی جی اور چیف سیکریٹری کی تبدیلی پر بھی غور جاری ہے، اور امکان...
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے خلاف کارروائی کا فیصلہ صوبائی حکومت نے مکمل قانونی طریقے سے کیا ہے، کیونکہ اس گروہ کا ریکارڈ تشدد، قانون شکنی اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے سے بھرا ہوا ہے، چند ماہ قبل ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے، طلال چوہدری وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کے خلاف پہلے کیا ہوا، اس کا جواب میں نہیں دے سکتی، میں صرف ابھی کا جواب دے سکتی ہوں۔ انہوں...