2025-12-14@10:46:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6518
«پیزشکیان نے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فون کے ذریعے کہا تھا کہ وہ انہیں ووٹ دے دیں تاکہ پی ٹی آئی حکومت بنا سکے، خورشید شاہ نے واضح طور پر پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ وہ اپنے زیر نگرانی فارم 45 اور 47 کھول کر نتائج دیکھ لیں، پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ پیشکش صرف خورشید شاہ کے ذریعے نہیں بلکہ ندیم افضل چن کے ذریعے بھی دی گئی، جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی بلامشروط طور پر پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251210-2-11 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر )NOWPDP ہنر ٹیم کی جانب سے مختلف شعبوں میں گریجویٹ کرنے والے 55 اسپیشل طلبا میں اسناد تقسیم کرنے کی ایک سادہ مگر بروقار تقریب کا مقامی بینکویٹ میں۔انعقاد کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ عدل کرنے والوں کے ساتھ محبت کرتا ہے خصوصی افراد بھی معاشرہ کے کارآمد شہری ہیں اگر کوئی جوہری چاہے جو ان اسپیشل افراد میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکے۔ انہوں نے صنعتکاروں اور سماجی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اسپیشل افراد کی فلاح بہبود میں اپنا کردار ادا کریں۔ این او ڈبلیو پی ڈی پی سندھ کے آپریشن انچارج شاداب جونیجو نے کہاکہ اسپیشل...
سٹی42: نفرت کی سیاست کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں. بانی پی ٹی آئی نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔ یہ باتیں پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خاں نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔ ملک احمد خان نے اپنی غیر معمولی پریس کانفرنس میں کہا، پی ٹی آئی کے بانی نےسیاست سے بات چیت کو ہی نکال دیا ہے ۔ ملک احمد خان نے کہا، مسائل کاحل بات چیت اور مذاکرات میں ہونا چاہیے تھا۔سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو ملک کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی اپوزیشن میں ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں پر کیچڑ اچھالا...
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز اسپتال) کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانیٔ چیئرمین تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا طبی معائنہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے سرکاری ڈاکٹروں کے بانیٔ پی ٹی آئی کے طبی معائنے کو مسترد کر دیا۔ خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبے کا مقدمہ اڈیالہ میں نہ لڑیں، سرکاری اداروں میں لڑیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سرکار کی کسی بھی میڈیکل رپورٹ کو نہیں مانتے،...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انڈونیشیا کے صدر کو وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر اجلاس بھی منعقد ہوا۔ملاقات میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے علاوہ وفاقی کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ تصویر سوشل میڈیا۔ دونوں رہنماؤں نے انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے...
یورپی کمیشن نے گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے کیونکہ کمپنی کی مصنوعی ذہانت یا اے آئی کی سمریز سرچ نتائج کے ٹاپ پر ظاہر ہو رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی میں ’کوڈ ریڈ‘ نافذ: گوگل کے ہاتھوں چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کمیشن جانچ کرے گا کہ آیا گوگل نے ویب سائٹس کے مواد کو اپنی اے آئی خدمات کے لیے استعمال کیا اور کیا اس نے پبلشرز کو مناسب معاوضہ دیا یا نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جائے گا کہ یوٹیوب ویڈیوز کو کمپنی کے اے آئی سسٹمز کی تربیت کے لیے استعمال کیا گیا اور کیا مواد بنانے والوں کو اس سے...
ہندو توا کی سوچ نے ایک بار پھر میرٹ کے معیار کو پس پشت ڈال دیا اور بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی، وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے کٹرہ میں واقع ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج میں جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے کشمیری مسلم طلبہ کے داخلوں پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ہندو قوم پرست جماعتوں نے دعویٰ کیا کہ ایک مذہبی زیارت گاہ کی آمدنی سے چلنے والے مذکورہ کالج کو ’ہندو روحانی شناخت‘ کی عکاسی کرنی چاہیے۔ بی جے پی کے کچھ ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ درگاہ بورڈ ایکٹ میں ترمیم کی جائے تاکہ داخلوں کے معیار میں اس ’مذہبی پہلو‘ کو بھی شامل کیا...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر اب بھی سمجھوتہ کریں تو جیل سے نکل سکتے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے کا کہا جا رہا ہے، جن سیاسی جماعتوں کے ساتھ پہلے یہ کیا گیا، کیا وہ آج ختم ہوگئیں؟اسد قیصر نے کہا کہ نواز شریف روڈ پر نکلا اور کہا ووٹ کو عزت دو، کیا ووٹ کو اس طرح عزت دی جاتی ہے؟ ہمارے کچھ سینئر لوگوں کو نااہل کیا گیا، مسلم لیگ ن کو چیلنج ہے کہ آزاد اور منصفافہ الیکشن ہو، وہ 10سیٹیں بھی جیتیں تو مان جائیں...
اسلام آباد: ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق وزارت آبی وسائل نے تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی جس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی دستیابی میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2023 تک پاکستان کی آبادی میں چار کروڑ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے کے باعث...
ویب ڈیسک :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ ایئر پورٹ پر صدر آصف علی زرداری...
صارفین کی کرکٹ ٹورنامنٹس سے متعلق دلچسپی نمایاں، 2025 میں بھی پاکستانی کرکٹرز عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گوگل نے 2025 کے دوران پاکستان میں گوگل سرچ کے رجحانات کی تفصیل جاری کردی ہے۔ گوگل کی ایئر ان سرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سرفہرست ہے۔ پاکستانی شائقین نے گوگل پر زیادہ تر ابھرتے ہوئے کھلاڑی ابھیشیک شرما، حسن نواز، عرفان خان نیازی کو تلاش اور فالو کیا۔ صاحبزادہ فرحان، محمد عباس، صائم ایوب سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی تلاش کیا گیا۔ اے آئی ٹولزکی تلاش نے پاکستانی عوام کی مصنوعی ذہانت میں بڑھتی دلچسپی کو نمایاں کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے موڈ میں نہیں اور عمران خان نے پارٹی میں کسی کو بھی بات چیت کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی، مگر ہر بار اسے نظر انداز کیا گیا۔ اگر وزیراعظم کی پیشکش قبول کرلی جاتی تو سیاسی درجہ حرارت میں نمایاں کمی آسکتی تھی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت اس وقت وہی بیانیہ اپنا رہی ہے جو بھارت کی جانب سے اختیار کیا جاتا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر موجود تقریباً 80 فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کی پالیسیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدعنوانی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پرسیپشن سروے رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شفافیت میں بہتری اور کرپشن میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 66 فیصد شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انہیں سرکاری کام کے لیے رشوت نہیں دینی پڑی۔مزید برآں، 60 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کیا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا۔ دوسری جانب 57 فیصد نے اپنی قوتِ خرید میں کمی کی شکایت کی، جبکہ 43 فیصد نے کہا کہ ان کی قوتِ خرید میں اضافہ ہوا ہے۔یہ سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران 4...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے مشکل وقت کے ساتھی سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کی کرسی سے ہٹائے جانے کے بعد سے پارٹی اجلاسوں اور جلسوں سے غائب ہیں اور اتوار کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں بھی شرکت نہیں کی۔ کچھ باخبر پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پارٹی میں کچھ مخصوص ہم خیال اور پرانے ساتھیوں سے رابطہ ہے، جبکہ پارٹی کی صوبائی اور مرکزی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اور نہ ہی وہ پارٹی کے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: وزارت اعلیٰ سے ہٹنے کے بعد اب علی امین گنڈاپور کیا کررہے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ...
پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو خاطر خواہ فائدہ ملتا ہے،چیئرمین پی سی بی پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے،پینل سے گفتگو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں روڈ شو کے دوران پینل سے گفتگو کر تے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنائیں گے،ہمارے قومی کرکٹرزمیں بہت صلاحیت موجود ہے،پی ایس ایل میں نوجوان ٹیلنٹ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی وزیرستان میں چوکی پر حملہ، 16 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت‘ آئی ایس پی آر،ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 43 افغان پناہ گزینوں کے کیمپ ہیں جنہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا کہا گیا ہے لیکن ان میں سے صرف دو بند کیے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ بات میرے منہ سے سننا تھوڑا عجیب لگے گا، لیکن وہ شخص جو بیانیہ پھیلا رہا ہے وہ اب سیاست نہیں رہا بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ بن چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے مگر اس کی بھی کچھ حدود ہیں، آرٹیکل 19 آپ کو...
لاہور،عوامی یونین رکشا کے مرکزی چیئرمین مجید غوری کی زیرقیادت ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، انہیں کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے، اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردیدکردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا نفاذ ہوگا۔اس سے قبل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی کہا تھا کہ ٹریفک آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کا کوئی حکم جاری نہیں ہوا،ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر سختی سے نمٹا جائے گا۔تاہم اس سے قبل پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ہڑتالی ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کے بعد کمیٹیاں بنانے اور ٹریفک آرڈیننس معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال ٹریفک آرڈیننس کو منسوخ کر رہے ہیں،جرمانے بھی نہیں ہوں گے، مسائل کے حوالے سے...
پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی آ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پر سیپشن سروے رپورٹ جاری کر دی۔ٹرانسپیرنسی کے مطابق پاکستان میں شفافیت میں اضافہ ہوا، کرپشن میں کمی ہوئی۔ 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ پچھلے ایک سال کے دوران انھیں سرکاری کام کے لیے کوئی رشوت نہیں دینی پڑی۔ 60 فیصد پاکستانیوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا۔ 57 فیصد نے کہا کہ ان کی قوت خرید میں کمی ہوئی جبکہ 43 فیصد نے کہا کہ ان کی قوت خرید بڑھ گئی ہے۔سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران 4 ہزار افراد سے کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ...
پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ستاروں کی روشنی...
وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی چیز نہیں، ہم نے ان کو کئی بار بات چیت کی دعوت دی، اب بہت ہوچکا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر عقیل اور پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے شرکت کی، وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی نسل کو حقائق کا معلوم ہونا چاہئے، ہم 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے ہیں۔ عطا تارڑ ہمیں بھاشن دینے والے ہوتے کون ہیں! عامر ڈوگرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عطا تاڑ ہمیں بھاشن دینے والے ہوتے کون ہیں!ہم بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ اگر اب اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کر دیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور کیسز ختم کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض نہ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے وزیر مملکت نے کہا کہ اڈیالہ سمیت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اراکین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے این ڈی یو ورک شاپ کے حوالے سے بانی کے پیغام پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہم قربانیاں دے رہے ہیں ہمیں معلومات نہ تھیں جس کی وجہ سے ورکشاپ میں گئے۔ ذرائع کے مطابق ارکان کا کہنا تھا کہ بانی کی بہنوں نے گفتگو کی کہ شرکت کرنے والے میر جعفر میر صادق ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ بات خان صاحب نے کہی تھی تو میڈیا پر کہنے کی کیا ضرورت تھی، پہلے پارٹی کو...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا اس کومذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے بیانیے کو...
رانا ثنا اللہ(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بڑا دو ٹوک پیغام دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری کے مقدمے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیا گیا اس کومذاق سمجھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے۔ حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کی ہے۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے بیانیے کو بھارت، افغانستان اور پی ٹی آئی کے میڈیا نے ایک ساتھ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مضبوط فوج ہی مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، قومی معاملات افہام و تفہیم کے ذریعے حل ہونے چاہییں۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیاکہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ہمیشہ سے جمہوریت کے فروغ کی خواہاں رہی ہے اور ملک میں جاری صورتحال کو بات چیت کے ذریعے بہتر بنانا چاہتی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ چند عناصر حالات میں بگاڑ پیدا کرنے اور آگ لگوانے کے خواہشمند ہیں، لیکن پی ٹی...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اینٹی پاکستان بیانیے سے اظہار لاتعلقی نہیں کررہی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے۔ افغان طالبان سے اچھائی کی اُمید نہیں، خواجہ آصفوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں، اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ملک بھر میں پانی کی شدید قلت سے متعلق وزارت آبی وسائل نے تفصیلی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی جس میں ملک میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی دستیابی میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2023 تک پاکستان کی آبادی میں چار کروڑ افراد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی واقع ہوئی۔ وزارت نے خبردار کیا کہ اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان کی آبادی 28 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے کے باعث 2030 میں سالانہ فی...
ویب ڈیسک : نادرا سے نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ، اب پیدائش کے دن ہی رجسٹریشن کی جائے گی۔ پنجاب کے محکمہ بلدیات نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں پیدا ہونے والے تمام نوزائیدہ بچوں کو پیدائش کے دن ہی نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں رجسٹر کیا جائے گا۔یہ اقدام ہیلتھ ڈپارٹمنٹ اور نادرا کے اشتراک سے کیا گیا ہے تاکہ نوزائیدہ بچوں کی رجسٹریشن کا عمل مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد میونسپل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا مقصد رجسٹریشن میں تاخیر ختم کرنا اور پیدائش کے دن...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقدہ پروقار تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو تینوں مسلح افواج کے دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یہ تقریب بطور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر سٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سمیت اعلیٰ عسکری...
اسکرین گریب چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا کیا گیا۔چیف آف آرمی اسٹاف، سی ڈی ایف فیلڈ مارشل کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈیویلپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، اور وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے وہاں سلامی دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم سندھی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ جشن منا رہے ہیں، سندھ کلچر ڈے نے پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی میں بے مثال کردار ادا کیا۔ جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ اور سچل سرمستؒ جیسے روحانی شاعر پیدا ہوئے، ان بزرگوں کا پیغام محبت، اخوت اور برداشت آج بھی ہمیں یکجہتی اور ہمدردی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ سندھ کی وراثت اجراک، ٹوپی، موسیقی، ادب اور لوک روایتوں میں جھلکتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو ثابت قدمی، ترقی پسند سوچ اور پاکستان کے...
—تصویر بشکریہ فیس بک آرٹس کونسل کراچی وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینی سفیر زوہیر محمد کو اجرک کا تحفہ دے دیا۔کراچی میں کلچرل فیسٹیول کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فلپائن، مراکش کے سفیروں، جرمنی، سری لنکا، جاپان، یو اے ای کے قونصل جنرلز اور برطانوی ہائی کمشنر کو بھی اجرک تحفے میں دیں۔اختتامی تقریب سے خطاب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں، آرٹس کونسل کراچی نے خوبصورت میلے کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ 140سے زائد ممالک آرٹس کونسل کراچی آئے ہیں، ثقافت ہماری شناخت ہے، وزیرِ ثقافت سندھ نے بہت محنت کی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر مائنس ون نہیں ہوگا تو پی ٹی آئی کے لیے اب کسی رعایت کی گنجائش نہیں، اور اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صورت حال سخت ہوگی اور اب رگڑ دینے کی سیاست شروع ہوگی۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی موجودہ مقبولیت ختم ہونے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ یہ جماعت اقتدار اور دولت کی جنگ میں مصروف ہے، جبکہ ملک سے محبت نہیں کر رہی۔ اُن کے مطابق، یہ جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کے اختلافات کا نتیجہ ہے اور اب صبر کی گنجائش ختم...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کی جانب سے آزاد سینیٹرز کو تحریک انصاف میں شامل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہیں نہ تو چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں آزاد سینیٹرز کو پارٹی میں شامل کرانے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔ اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے باقاعدہ جوابی خط کے ذریعے پی ٹی آئی کی قانونی صورتحال کی وضاحت بھی کردی۔ مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا جوابی خط میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر نے آزاد سینیٹرز کی شمولیت کی منظوری کا مطالبہ کیا، جبکہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: روس کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین نے ہمارے مالیاتی اثاثوں کو ضبط کیا گیا تو پھر روس کی جانب سے سخت رد عمل کا سامنا ہوگا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلجیم میں تعینات روسی سفیر دینس گونچار نے متنبہ کیا ہے کہ اگر یورپی یونین نے روس کے خود مختار مالیاتی اثاثوں کو ضبط یا استعمال کیا تو پھر روس کی جانب سے سخت ردعمل دیا جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اثاثے ضبط کرنا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گونچار نے ایک انٹرویو میں بڑے واضح انداز میں خبر دار کیا ہے کہ خود مختار اثاثوں کو ضبط کرنا یا ان کا استعمال کرنا...
پاکستان سپر لیگ 2026ء کے سلسلے میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں لندن میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر حسین بن عزیز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایچ بی ایل کی جانب سے پی ایس ایل لندن روڈ شو کا اہتمام کیا گیا، جو عالمی سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کو ایک جگہ جمع ہونے اور لیگ کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ روڈ شو کا مقصد نہ صرف لیگ کی تشہیر ہے بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور پی ایس ایل کے برانڈ کو عالمی سطح پر مضبوط کرنا بھی ہے۔
سٹی 42 : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان پر صرف علماء عمل پیرا ہیں، باقی صرف مفاد کے تابع ہیں، بانی پاکستان کے نظریے کو مسخ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے بہاول نگر میں تحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، کہاکہ قرآن و سنت کے خلاف ترامیم قائد اعظم کی روح کو تڑپا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن چھپانے کے لیے آئینی ترامیم کی جا رہی ہیں۔ حب آٹو کراس ریلی شامق سعید نے جیت لی پاکستان کا آئین قرآن و سنت کا عکاس ہے، اس سے چھیڑ چھاڑ ناقابلِ قبول ہے،...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی اپنے رہنما کو پاکستان سے بڑا نہیں سمجھا، اور اسی اصول کے تحت غیر ذمہ دارانہ رویے سے لاتعلقی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنے قائد کو ملک سے بڑا سمجھتی ہے تو انہیں جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات کہیں پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کے امکانات کو تقویت نہ دے دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی سوچنے کی ضرورت...
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد قوم سے معافی مانگ لی۔ ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ ان کا مقصد ویڈیو کے ذریعے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو جواز دینا ہے تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت دی کہ اگر ان کے کانٹینٹ سے کسی پر منفی اثر پڑا ہو تو وہ اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔ یوٹیوبر نے کہاکہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ لوگوں کو انٹرٹین کریں اور کچھ نیا پیش کرتے رہیں۔ اگر کسی طرح سے ان کے مواد یا...
اسلام آباد – عدالت نے دو صحافیوں، احمد نورانی اور جمیل فاروقی، اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے مختلف مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں تینوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے مستقل وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو عدالت میں بارہا پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے متعلقہ مقدمات میں چالان مکمل کرکے عدالت میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان آرمی کے ترجمان کی حالیہ سیاسی نوعیت کی پریس کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے نامناسب اور افسوسناک قرار دیا، جس سے سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ نجی میڈیا کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین گوہر علی خان نے کہا کہ یہ ’جمہوریت کے لیے افسوسناک‘ ہے کہ ایک سینئر افسر کسی بڑی سیاسی جماعت، اس کی قیادت اور کے پی کے وزیراعلیٰ کے خلاف اس طرح کی زبان استعمال کرے۔ گوہر علی خان نے زور دیا کہ ضد اور انا کو ایک طرف رکھ کر مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،...
تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر میں خواتین کو انصاف کی فراہمی کے لیے ایک تاریخی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ لنڈی کوتل کی ڈسٹرکٹ ریزیولوشن کونسل (ڈی آر سی) کی خواتین ممبران نے پہلی بار ایک اہم اور پیچیدہ مقدمہ نا صرف سنا بلکہ اسے کامیابی کے ساتھ حل بھی کیا۔ ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت علی کے مطابق یہ کیس ایک بیوہ خاتون کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنی دیت کی رقم کی واگزاری کی درخواست کی تھی۔ تفصیلات...
ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہاکہ فوج کی قیادت پر ان کا اور تنظیم کا مکمل اعتماد ہے، اور یہ رائے ان کی ذاتی اور تنظیمی پوزیشن کی نمائندگی کرتی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاتر، پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے، ایم کیو ایم انہوں نے کہاکہ سوسائٹی ایک سیاسی جماعت کے ریاستی اداروں سے متعلق رویے پر گہری تشویش رکھتی ہے اور اس جماعت کے خلاف پابندی سمیت سخت اقدامات...
بھارتی پارلیمنٹ میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کال اور ای میل نظر انداز کرنے کا حق دینے کا بل پیش
نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں، لوک سبھا، میں دفتری اوقات کے بعد فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے سے متعلق بل پیش کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے “رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ” کے نام سے یہ پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ ہر ملازم کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتری وقت ختم ہونے کے بعد نہ فون کالز وصول کرنے کا پابند ہو اور نہ ہی ای میلز دیکھنے کا۔ خواتین کے لیے مخصوص ایام میں دفاتر میں بہتر حفظانِ صحت کی سہولتیں فراہم کرنے اور ان ایام میں ادا شدہ رخصت (پیڈ لیو) دینے کا بل...
اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مخصوص پارلیمانی اراکین نے اعتراف کیا ہےکہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فوجی قیادت کے خلاف بار بار تضحیک آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کرنے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آنے والے سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت میں اس معاملے پر بحث ہوئی، جہاں کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ عمران خان نے گزشتہ دو سال کے دوران تقریباً 100 بار فوجی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کی۔ ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط...
اسلام ٹائمز: اسلام آباد کا مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں فعال کردار، ملک کے اندرونی فرقہ وارانہ تنازعات کو دوبارہ بھڑکا سکتا ہے۔ چانچہ اب اسلام آباد کو کیا انتخاب کرنا ہے، اس کا بہت احتیاط کے ساتھ فیصلہ کرنا ہوگا۔ کیا پاکستان، مشرق وسطیٰ کے سیکیورٹی تنازعات میں ملوث ہونے کا خطرہ مول لینے کے قابل ہے یا اس کے بجائے دور دراز کے اقتصادی شراکت دار بننے پر توجہ مرکوز کرنا زیادہ محفوظ ہوگا؟ تحریر: خرم عباس پاکستان کی سوچ سمجھ کر بنائی گئی مشرق وسطیٰ کی حکمتِ عملی کے واضح ہونے کے ساتھ ہی بے یقینی کے بادل آہستہ آہستہ چھٹ رہے ہیں۔ اسلام آباد نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں اپنے سیکیورٹی اثر و رسوخ...
پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کے مطابق، کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر فوجی قیادت کے خلاف بار بار طنز اور سخت زبان استعمال کرنے نے آئی ایس پی آر کے جمعے کو جاری کردہ سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی ٹی آئی کی قیادت کے زیرِ غور رہا، جہاں بعض رہنماؤں نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے اپنی پوسٹس میں اعلیٰ فوجی افسران کے لیے اکثر توہین آمیز اور تنقیدی زبان استعمال کی۔ایک سینئر رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا: ’’اگر ہم بار بار یہی کرتے رہیں، تو...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی حلقوں میں کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ پر مسلسل فوجی قیادت کے خلاف تضحیک آمیز زبان کے استعمال نے پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کو آنے والے سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پی ٹی آئی کی قیادت میں زیرِ بحث آیا جہاں بعض رہنماؤں نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بارہا اعلیٰ فوجی قیادت کے لیے انتہائی توہین آمیز اور تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایک سینئر پی ٹی آئی رہنما نے...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد نے دعویٰ کیا ہے کہ میونسپل اور واٹرکارپوریشن نے اربوں روپے وصول کرلیے مگر ان کے پاس گٹر کے ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ واٹرکارپوریشن نے 20 ارب جبکہ کے ایم سی نے بلوں میں چار ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے اس کے باوجود ان کے پاس گٹر کا ڈھکن لگانے کے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اختیارات دیتے ہیں اور نہ ہی وسائل، گلشن اقبال ٹاؤن نے کروڑوں روپے سیوریج اور گٹر کے ڈھکن ڈھکنے پر خرچ کیے ہیں۔ ڈاکٹر فواد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ جو کے ایم...
امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں یورپی سفارت کاروں کو بتایا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ یورپ 2027 تک نیٹو کی زیادہ تر روایتی دفاعی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی کے مطابق اس بات کا انکشاف پانچ مختلف ذرائع کی جانب سے کیا گیا ہے جو اس گفتگو سے واقف تھے ، جن میں ایک امریکی اہلکار بھی شامل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد یورپ نے اپنی دفاعی صلاحیتیں بہتر تو کی ہیں، مگر امریکا ان کوششوں سے مطمئن نہیں ہے۔ میٹنگ میں یورپی وفود کو یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ...
بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی غیر معمولی پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں، کچھ باتوں کا عوام کو بتانا ضروری ہے کیوںکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں جبکہ ہمارے اوپر الزام لگائے جا رہے ہیں اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ عوام کو بتانا ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ...
خط میں زور دیا ہے کہ یورپی یونین بین الاقوامی قانون کے تحت مؤقف اختیار کریں اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی میں شراکت داری ختم کریں، خط میں ارکانِ پارلیمنٹ نے کایا کالاس سے اپیل کی کہ یورپی یونین اور اسرائیل ایسوسی ایشن کے معاہدوں کو معطل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالاس کو ایک خط لکھا ہے جس میں اسرائیل جارحیت سے دور رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ 789 دن کی نسل کشی اور 58 سال کی غیر قانونی قبضے کے بعد ضروری ہے کہ یورپی پارلیمنٹ واضح پیغام دے کہ یورپ...
یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 12 کروڑ یورو جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ایکس صارفین کو گروک اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کیوں دی؟ یورپی کمیشن کے مطابق ایکس نے اپنے بلیو بیجز کے ’گمراہ کن‘ ڈیزائن کے ذریعے صارفین کو دھوکہ دیا۔ یہ بیجز 2022 میں ایلون مسک کی کمپنی خریداری کے بعد پیڈ فیچر میں تبدیل کیے گئے تھے۔ کمیشن نے کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ ایکس مشتہرین کی واضح فہرست فراہم کرے تاکہ دھوکہ دہی، جعلی اشتہارات اور سیاسی مہمات کے دوران شفافیت یقینی ہو، لیکن ایکس اس میں ناکام رہی۔ مزید یہ کہ کمپنی محققین کے سامنے دستیاب پبلک ڈیٹا پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔ یہ بھی...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بابا امبیڈکر نے ملک میں آزادی، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے نظریات کو فروغ دیا اور آئین کے ذریعے استحصال زدہ اور محروموں سمیت ہر ہندوستانی کے حقوق کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے "مہاپری نروان دن" کے موقع پر آج قوم کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ایک بہتر سماج کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے آنجہانی رہنما کو پُرخلوص خراج عقیدت پیش کی گئی۔ اس دوران کانگریس پارٹی کی سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھیم راؤ امبیڈکر...
1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے والےمیجر شبیر شریف کا 54 واں یوم شہادت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراج عقیدت
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )1971ء کی جنگ میں دشمن کو دھول چٹانے اور مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کا آج 54 واں یوم شہادت ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر شبیر شریف شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی میجر شبیر شریف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 1971 کی جنگ میں میجرشبیرشریف کوسلیمانکی ہیڈ ورکس کے قریب اہم سٹریٹجک مقام کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب میجر شبیرشریف نے اپنی قیادت میں دشمن پر قریب سے کاری ضربیں لگائیں۔...
7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کو روکنے کی ناکامی کا ملبہ حکومت اور فوج نے ایک دوسرے پر ڈال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے درمیان لفظی گولہ باری نے حکومت اور فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے فاصلے اور تلخی کو بے نقاب کردیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے تحقیقاتی رپورٹ پر کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے کی ناکامی صرف فوج پر عائد نہیں ہوتی بلکہ یہ حکومتی پالیسیوں کا شاخسانہ بھی تھا۔ انہوں نے آزاد اور غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ فوج نے بطور ادارہ اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہیں مگر 7 اکتوبر کا واقعہ صرف فوج کی ناکامی نہیں تھا۔ اسرائیلی فوج کے...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کی زبان سے شہداء بھی محفوظ نہ ہوں وہ کس منہ سے شکایت کرتے ہیں؟ ان کی شناخت پاکستان دشمن ہے، اس مٹی کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے محتاط زبان استعمال کی ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ کے دوران ہمارے دوست ہمارے بھائی ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ایک سیاسی پارٹی نے وہ کردار ادا نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی ہر چیز پر بولتا ہے اس وقت کیوں نہ بولا؟ بانی پی ٹی آئی جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتے رہے، وہ اس وقت بھی غلط...
فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ نومی انصاری و دیگر کیخلاف بطور ریٹیلر فروخت کم ظاہر کرنے اور ٹیکس فراڈ کا الزام ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بنیاد پر درخواستگزار کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا اور غیر قانونی تلاشی کے ذریعے حاصل کئے گئے دستاویزات کو بطور شواہد استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایسا غیر معمولی کیس نہیں ہے کہ جس میں متبادل فورم کو نظر انداز کیا جائے۔...
یورپی یونین نے ’ایکس‘ پر ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کی شفافیت سے متعلق دفعات کی خلاف ورزی پر 120 ملین یورو کا تاریخی جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف یورپی قوانین کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی بڑی کارروائی ہے بلکہ اس نے آزادیٔ اظہار سے متعلق بھی ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یورپی یونین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ڈیجیٹل قوانین کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 20 لاکھ یورو (140 ملین ڈالر) کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یورپی کمیشن نے یہ فیصلہ دو سالہ تحقیقات کے بعد سنایا، جو 27 رکنی یورپی بلاک کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت شروع کی گئی تھیں۔ خیال رہے...
بھارتی صدر دروپدی مرمو نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھارت آمد کے دوسرے دن صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں ایک شاندار ریاستی عشائیہ دیا، جس میں ایک مکمل ویجیٹیرین مینیو پیش کیا گیا، جو تازہ اجزاء اور خوشبو دار مصالحوں کے ساتھ روایتی تھالی کی صورت میں ترتیب دیا گیا تھا۔ یہ عشائیہ جمعہ کے روز دیا گیا۔ عشائیے میں وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت بھارت کے کئی اہم وزرا نے شرکت کی۔ کھانے کا آغاز مرنگیلائی چارو سوپ سے ہوا، جو مٹر اور مورنگا پتوں کی ہلکی یخنی تھی۔ اس کے بعد متعارف کرائی گئی مزے دار ٹرینڈنگ اپیٹائزرز میں اخروٹ کی چٹنی کے ساتھ کشمیری مورلز، پودینے کی چٹنی کے ساتھ کالے چنے کے شکم...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے رہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن کی بھارتی میڈیا سے بات چیت تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو دل سے نہیں اپنایا۔ تحریک انصاف دہشتگردی کے خلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بیانات کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی مگرساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے برعکس ہم نے اور پی پی پی نے9مئی کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج پر ہم نے بھی تنقید کی مگر...
اویس کیانی:میجر شبیر شریف شہید کاآج 54واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجارہا ہے، فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نےشہیدکو خراجِ عقیدت پیش کیا، بیان میں کہا کہ نشانِ حیدر کے حامل میجر شبیر شریف شہید کی جرات اور بہادری آج بھی پوری قوم کا فخرہے۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت سروسز چیفس نے پاک افواج کی جانب سے میجر محمد اکرم کے54ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام دیا۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا کہا کہ افواجِ پاکستان کا تمام شہداء کے مشن اور ورثے کو سلام،میجر محمد اکرم شہید نے محاذِ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ عمران خان کو ریاست کے لیے خطرہ قرار دینا حقیقت کے برخلاف بیانیہ ہے، ریاستی بیانیے کو سیاسی تنازع بنانے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے جبکہ اختلافِ رائے کو دشمنی سمجھنا جمہوری اقدار کے منافی طرزِ عمل ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اداروں کی سیاسی بیانات میں مداخلت ریاستی توازن کو نقصان پہنچاتی ہے منتخب سیاسی قیادت کے خلاف جارحانہ زبان سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ کرتی ہے، پی ٹی آئی کے مطابق حالیہ بیانات سے...
پاکستان تحریک انصاف پر 9 مئی کے بعد سے مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاہم اب بھی ان پابندیوں کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے اور اب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں اہلخانہ کے ساتھ ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی یا ملاقات سے ذاتی انکار، مسئلہ ہے کیا؟ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اب تک عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی ہے جبکہ سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی پر مزید پابندیوں اور سہیل آفریدی کی نااہلی کی بات بھی کر دی ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پی ٹی آئی پر کون...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی محافظ ہیں۔ وردی ہمارا فخر اور پرائیڈ ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹرز جنگی معاملات سے آگاہی فراہم کرے گا۔ ہم پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنی جانیں دیتے ہیں اور جانیں لیتے ہیں۔ پاکستان کے بغیر ہم کچھ نہیں۔ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی اجازت کسی کے باپ کو بھی نہیںدں گے۔ اصل بیانیہ ذہنی مریض دیتا ہے۔ یہ غدار شیخ مجیب الرحمٰن سے بھی متاثر ہے۔ اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کو ٹیلی فون کرکے حالیہ سمندری طوفان سے ہونے والی تباہی پر ملائشیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے حالیہ سمندری طوفان ڈاہ واہ کے باعث ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور بھاری تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر ملائشیا کے وزیراعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ و غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور بے گھر ہونے والوں کی جلد صحت یابی و بحالی کیلئے نیک خواہشات...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا ہے اس سے متعلق حکومت ضرور سوچے گی۔ دہشتگردوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں پر حملہ کیا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی تو رشتہ ہوگا۔ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو بانی ایم کیو ایم کرتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے آج تک اسرائیل کیخلاف بات تک نہیں کی۔ بانی نے اداروں کو متنازعہ بنانا چاہا۔ پی ٹی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی کی بہن نے بھارتی میڈیا سے جو بات کی وہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔ بانی ہمیشہ سیاستدانوں سے بات کرنے سے انکار کرتے ہیں مگر ساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔ پاکستان اور فوج کیخلاف بیانات کی کبھی پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی۔ تحریک انصاف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو دل سے نہیں اپنایا۔ پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کے برعکس ہم نے اور پی پی پی نے 9 مئی نہیں کیا۔ فوج پر ہم نے بھی تنقید کی مگر سرخ لکیر کبھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع حیدرآباد کے نمائندہ وفد نے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو سے خصوصی ملاقات کی، جس میں امن و امان کی صورتحال، شہری مسائل اور کمیونٹی کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ایڈووکیٹ اشرف بازئی، ضلعی صدر سعید اکبر یوسفزئی، جنرل سیکرٹری ملک عبدالقیوم کاکڑ اور اسٹیشن یونٹ صدر محیب خان کرل شامل تھے۔ رہنماؤں نے ایس ایس پی کو ضلع میں پشتون برادری کو درپیش مسائل اور عوامی توقعات سے بھی آگاہ کیا۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو نے وفد کو یقین دلایا کہ پولیس شہریوں کے تعاون اور امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور کمیونٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے حالیہ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب پر اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق مون سون بارشوں کے ساتھ دو ٹراپیکل طوفانی سسٹمز کے باعث گزشتہ ہفتے سری لنکا، انڈونیشیا کے صوبہ سماٹرا، جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملائیشیا میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں۔ اس دوران، ان ممالک اور خاص طور پر ملائیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ تمام علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فوج پر تنقید ہم نے بھی کی لیکن کبھی سرخ لکیر عبور نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑ رہے، بیرسٹر گوہر کو کوئی لفٹ نہیں کراتا، ان کی پارٹی کے ورکرز ان کے خلاف بیان دیتے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ تحریک انصاف دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کھلی مخالفت کرتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیا بات کریں گے جب ان کی...
کمشنر حیدرآباد جناب فیاض عباسی نے آج بھنبھور کے مشہور آثار کا دورہ کیا جو دیبل کی قدیم بندرگاہ کے حوالے سے بھی عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ سندھ کا یہ اہم تاریخی مقام پاک اطالوی مشن کی جانب سے دوبارہ زیرِ مطالعہ ہے جہاں سال 2011 سے کھدائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ باضابطہ طور پر بھنبھور کی سائٹ پر 1958 میں کام کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر ایف اے خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ پھر پاکستانی، فرانسیسی اور اطالوی ماہرین نے 2011 تا 2015 یہاں کھدائی کی۔ پھر 2017 میں پاکستانی اور اطالوی ماہرین نے دوبارہ دریافتوں کے لیے سائٹ پر کھدائی شروع کی جس میں پاکستان کی جانب سے نگرانی، زاہدہ قادری اور اطالوی مشن کی...
پی ٹی آئی نے افواج کے خلاف بیان دے کر ریڈ لائن کراس کی ؛ انڈیا کو انٹرویو دے کر ملک دشمنی کی ؛خواجہ آصف
سٹی 42: خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور عمران خان کے بارے میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے ملک کے میڈیا سے خصوصا اس جنگ کے بعد جو ہماری ان کے ساتھ جو کلیش ہوا ہے اس کے بعد جو ٹینشن جو ہ ابھی بھی اتنی ہائٹ ہے۔ اس کے بعد بھی اگر پاکستان میں ایک سیاست دان کی ہمشیرہ ہیں وہ پاکستان کے متعلق غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں اور ایسے الفاظ کر رہے ہیں جس سے انڈیا خوش ہو رہا ہے۔۔اس گفتگو کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ سے استفسار کیا گیا کہ کیا اب پی ٹی آئی کے ساتھ مفاہمت کا وقت ختم ہوگیا، اب کوئی گنجائش نہیں؟ عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستان کی سالمیت کیلئے خطرہ قرار دیدیاوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ اس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ انہوں نے موقع گنوا دیا، اب کسی انتشاری، دہشت گرد، انتہاپسند سوچ رکھنے والے سے کوئی بات چیت...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون اور اندرون ملک دشمنوں کو ریاست نے جواب دے دیا ہے، ریاست نے بتا دیا دشمن کے ساتھ ملنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، بھارت اور افغانستان کے ساتھ ملکر دشمنی کرنے کا ذہنی مریض ہی سوچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لتر،چھتر،ڈنڈا اور سڑک پر پٹا ڈالا جائے گا، پیر کا سورج پاکستان کیلئے آسمان کی بلندیاں چھوئے گا،دشمنوں کا قلع قمع ہو گا، بڑی کوشش ہوئی جمہوریت، مذاکرات اور راستہ بنائیں، آپ نے معیشت،سیاست،حکومت پر بات نہیں کی،صرف فوج پر بات کی گئی، شہید خون دے رہے ہیں،ہم فوج کو گالیاں دے رہے ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپ: یورو وژن 2026 کے میوزک مقابلے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جب آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سلووینیا اور اسپین نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ سال ہونے والے اس شائقین پسند مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔یہ فیصلہ یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) کی جانب سے اسرائیل کو مقابلے میں شامل رکھنے کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آیا۔ EBU نے کہا تھا کہ اسرائیل کو مقابلے سے خارج کرنے پر کوئی ووٹنگ نہیں ہوگی اور اسے شمولیت کی اجازت دی جائے گی، جس کے بعد کئی یورپی ممالک نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔مذکورہ ممالک نے واضح کیا کہ ان کی بائیکاٹ کی بنیادی وجوہات غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں، انسانی حقوق کی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پی ٹی آئی پابندی ڈی جی آئی ایس پی آر سخت الفاظ عمران خان فوجی ترجمان وی نیوز