2026-07-24@16:21:06 GMT
تلاش کی گنتی: 5534
«لیے ہو»:
(نئی خبر)
اسلام آباد پولیس نے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایک گھنٹے پر مشتمل ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آج دن 11:30 بجے سے 12:30 بجے تک کلب روڈ، مری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ کی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے متبادل راستوں کے طور پر سری نگر ہائی وے اور اندرون سروس روڈز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق شہری کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت لے کر روانہ ہوں۔ اس دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران متعلقہ شاہراہوں پر تعینات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ضلع کے صدر و رکن قومی اسمبلی سید طارق حسین شاہ جاموٹ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حیدرآباد سے گیس کی مد میں سالانہ تقریباً 12 کروڑ روپے کی پروڈکشن ہو رہی ہے، لیکن اس کے باوجود مقامی آبادی بنیادی سہولیات اور روزگار سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کمانے کی سکت نہیں رکھتی، جبکہ او جی ڈی سی ایل اس علاقے سے بھاری آمدن حاصل کرنے کے باوجود نہ تو مقامی افراد کو ملازمتیں فراہم کر رہا ہے اور نہ ہی علاقائی ترقی کے لیے کوئی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار...
ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا، انٹرنیشنل کالز بحال، انسانی حقوق تنظیم کا 1850 ہلاکتوں کا دعویٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں دو ہفتوں سے جاری پرتشدد احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق احتجاج رکنے کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی کالز بحال کر دی گئی ہیں، تاہم انٹرنیٹ سروس اب بھی معطل ہے۔امریکی انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 1850 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔دوسری جانب، ایرانی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے کئی گھروں سے امریکی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے فوجی کارروائی کی کوشش کی تو ایران پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد: معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے پی آئی اے کے بعد اب بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری پر بھی نظریں مرکوز کرلی ہیں۔ نجی میڈیا ادارے (بی آر) کے مطابق کاروباری شخصیت عارف حبیب کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی انتظامیہ کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد پاکستان کے سمندری وسائل کابہتر استعمال کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کے سمندری وسائل زیادہ ترغیراستعمال شدہ ہیں اورGDP میں ان کا حصہ صرف 0.5فیصدہے جب کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن 2030ء تک جہازوں کی تعداد 10 سے بڑھا کر 54 کر کے سالانہ 6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت ہر وقت پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے تیار ہے، میثاق جمہوریت کا مسودہ سامنے آئےگا تو دیکھیں گے اور اپنا مؤقف بھی دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ملک میں کوئی پہیہ جام ہڑتال نہیں ہوگی، نظام زندگی مفلوج کرنے کے لیے جو اکا دکا لوگ باہر نکلیں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ آئیں نیا میثاق جمہوریت کریں، پی ٹی آئی نے جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عمران خان سے ملاقات کریں تو ہو جائےگی، تاہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر عبدالرحیم موسوی نے امریکا اور اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ملک میں داعش کے دہشت گرد بھیجے تاکہ شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے جا سکیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈر نے کہا کہ یہ کارروائی حالیہ 12 روزہ جنگ میں واشنگٹن اور تل ابیب کی ناکامی کے بعد کی گئی۔ انہوں نے داعش کے حملہ آوروں کو کرایہ کے قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز مظاہروں کے دوران صبر و تحمل سے پیش آئیں لیکن دہشت گرد عناصر کو سڑکوں پر کارروائی کرنے...
پاکستان اس وقت محض دہشتگردی کی لہر نہیں، بلکہ ایک وجودی نوعیت کی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، جس کی جڑیں افغانستان میں ریاستی ڈھانچے کی عدم موجودگی، غیر ریاستی عناصر، سیاست، جرائم و دہشتگردی کے خطرناک گٹھ جوڑ سے جا ملتی ہیں۔ دفاعی تجزیہ کار زاہد محمود نے وی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کو محض انفرادی تشدد یا سیکیورٹی ناکامی کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا، بلکہ یہ ایک منظم جنگ کا حصہ ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے 70 فیصد سے زائد واقعات میں افغان ملوث، سہیل آفریدی تاحال لاعلم ان کے مطابق، ’جب ہم جنگ کو سیاست سے الگ کر دیتے ہیں تو ہم اس...
پشاور:(نیوزڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت افغانستان اور کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی نمائندگی کی بجائے اپنے صوبہ اور ملک میں پائیدار امن کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ منگل کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا کے بندوبستی و ضم اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس و مسلح افواج دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں جان کی قربانیاں دے رہی ہیں۔ گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کی سرزمین ملوث ہونے کے ثبوت مانگتی ہے، اور سوال اٹھایا کہ کیا کبھی اپنی ریاست سے بھی ثبوت طلب کیے جاتے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے نئے میثاقِ جمہوریت کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو دعوت دے دی اور تمام فریقوں کے اتفاق سے الیکشن کمیشن کی تشکیلِ نو کا مطالبہ کر دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے ارکانِ قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی،جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بےبنیاد اور سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات فوری طور پر ختم کیے جائیں ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کو بحال کیا جائے۔قرارداد میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور سندھ حکومت کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں پانی کے دیرینہ بحران کے حوالے سے ایک اہم اور فیصلہ کن قدم اٹھاتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر بھر میں واٹر ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی بتدریج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس پالیسی فیصلے کے تحت شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے متبادل اور پائیدار نظام متعارف کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو مہنگے اور غیر یقینی ٹینکر سسٹم سے نجات دلانا ہے۔میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں موجود تمام سات ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار ختم کیا جائے اور پانی کی فراہمی لائنوں...
سہیل آفریدی کو افغانستان کا سفیر یا مستقل مندوب ہونا چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا کہ وزیراعلیٰ پر تنقید
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان یا ٹی ٹی پی کی وکالت کرنے کے بجائے صوبے میں امن و امان کے قیام پر توجہ دے۔ پشاور کے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کو اپنی ہی حکومت سے دہشت گردی کے ثبوت مانگنے ہیں تو انہیں افغانستان کا سفیر یا مستقل مندوب ہونا چاہیے۔ مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کا افغانستان کے حق میں بیان، کن بڑے واقعات میں افغان ملوث نکلے؟ گورنر نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے بندوبستی اور ضم شدہ اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ پولیس اور مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں...
اسلام آباد: مینیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) حسنات احمد قریشی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں پبلک پروکیورمنٹ کے نظام میں بنیادی اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جن کا مقصد شفافیت، استعداد اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ہے۔ ایم ڈی پیپرا کے مطابق وزیرِ اعظم نے ریفارمز کی منظوری دی، جس کے بعد انسٹی ٹیوشنل ریفارمز کے تحت پروکیورمنٹ کے ماہرین کو شامل کیا گیا اور آزادانہ پروکیورمنٹ ایکسپرٹس تیار کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اصلاحات کے ذریعے یکساں بیڈنگ دستاویزات متعارف کرائی گئیں کیونکہ اس سے قبل مختلف ادارے مختلف دستاویزات استعمال کر رہے تھے، جس سے پیچیدگیاں پیدا ہو رہی...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی مستقبل میں کسی بھی انتخابی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی اور اپنی سیاست آزادانہ بنیادوں پر جاری رکھے گی۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی نظریاتی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور کسی وقتی مفاد یا سیاسی سمجھوتے کے تحت فیصلے نہیں کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’بدل دو نظام‘‘ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک منظم اور ہمہ جہت عوامی تحریک ہے، جس کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری، معاشی اور سماجی اصلاحات لانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں کشیدگی...
وزارتِ تجارت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ برآمد کنندگان یا ان کے کلیئرنگ و فارورڈنگ ایجنٹس کی درخواست پر افغان ٹرانزٹ کارگو کو کسی بھی سمندری بندرگاہ کے لیے دوبارہ برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزارتِ تجارت نے ایف بی آر کو لکھے گئے ایک خط میں کراچی، گوادر کی بندرگاہوں اور بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر پھنسے ہوئے تمام افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی دوبارہ برآمد کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تجارت لوگوں کی جانوں سے بڑھ کر نہیں، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بند رہے گی، پاکستان وزارت نے ایک علیحدہ خط کے ذریعے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے پیرا 6(4) سے استثنیٰ بھی منظور کیا ہے،...
—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کے ساتھ ہمارے اعتماد کا یہ حال ہے کہ بغیر دستخط کے آرڈیننس جاری کرتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں آپ کے طریقہ واردات کا بھی پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہے تو سکھر حیدرآباد سمیت پورے ملک کے منصوبوں پر وفاقی وزیر یہاں آکر بیان دیں۔ایوان میں مالی واجبات کی خلاف ورزی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیشپیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے ایوان میں مالی واجبات کی خلاف ورزی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا، نوٹس قومی...
ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارک روفیلو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا کا بدترین انسان قرار دے دیا۔ ایچ بی او ڈرامے ‘ٹاسک‘ میں بہترین کارکردگی کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد اداکار مارک روفیلو نے ریڈ کارپٹ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’بی گڈ‘ پہنی ہوئی تھی جو حال ہی میں امریکی امیگریشن اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والی 37 سالہ خاتون رینی نیکول گڈ کی یاد میں تھی۔ Mark Ruffalo slams Donald Trump at the #GoldenGlobes and says "it's hard to B.S. right now" because "he's the worst human being." “We’re in the middle of a war with Venezuela that we illegally invaded. [Trump] is telling the world that...
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یوکرین بحران کے حل کے لیے مذاکرات کو واحد مؤثر راستہ قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر پائیدار اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مکالمے اور سفارتی عمل کی بالادستی ناگزیر ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اصولی طور پر تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے اور یہی مؤقف یوکرین مسئلے پر بھی اختیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت ہی ایسا راستہ ہے جو دیرپا امن کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے امریکا سمیت متعدد ممالک کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید...
کیوٹو یونیورسٹی کے مشہور آئی پروجیکٹ کی مشہور چمپینزی آئی 49 سال کی عمر میں چل بسی۔ ادارے کے مطابق اس کی موت بڑھاپے اور اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے ہوئی۔ آئی کا تعلق مغربی افریقہ سے تھا اور وہ 1977 میں جاپانی ادارے پہنچی۔ وہاں، وہ آئی پروجیکٹ کی نامی تھی جو چمپینزی دماغ پر تحقیق کرنے والا پروگرام تھا۔ ریسرچرز نے آئی کو 18 ماہ کی عمر میں ایک خاص کی بورڈ اور کمپیوٹر سے منسلک کیا جسے وہ اس کی یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیتوں کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: تین چمپینزیوں کا اغوا، لاکھوں تاوان طلب مغربی افریقہ سے جاپان آنے والی یہ غیر معمولی چمپانزی نہ صرف اعداد اور...
آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوں گی۔ 35 سالہ ایلیسا ہیلی نے 2010 میں کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنزبنائے اور وکٹوں کے پیچھے 275 آؤٹ کیے۔ خاتون کرکٹر نے 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، وہ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔ ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کی اہلیہ ہیں۔ ایلیسا ہیلی کا کہنا ہے کہ میں ملے جلے احساسات کے ساتھ بھارت کے ساتھ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان...
امریکی اداکار اور فلم ساز مارک روفیلو نے گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب میں ٹرمپ انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے کوٹ پر لگی پن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے یہ پن رینی نکول کے لیے لگائی جسے امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی کے اہل کار نے قتل کردیا تھا۔ مارک روفیلو کا کہنا تھا کہ ہم ایسی جنگ کے بیچ ہیں جو وینزویلا کے ساتھ ہے، ہمارے پاس ایک دانا صدر ہیں، جو اس بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا پر غیرقانونی حملہ کیا۔ وہ دنیا کو بتا رہے ہیں کہ بین الاقوامی قانون ان کے لیے کوئی معنی نہیں...
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے اسپیشل اسسٹنٹ پروفیسر علی ریاض نے کہا ہے کہ ملک میں 2 ایوانوں پر مشتمل پارلیمنٹ (بائیکیمیرل پارلیمنٹ) کے قیام کی تجویز، جس میں ایک ایوان بالا بھی شامل ہوگا، ذاتی طاقت کے مرکزیت کو روکنے کے لیے ہے۔ پروفیسر ریاض نے پیر کو راجشاہی میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں ریفرنڈم آگاہی سے متعلق ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کا حکومتی نظام بار بار ادارہ جاتی کمزوریوں کا شکار رہا ہے، جس سے ذاتی اختیارات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا، ‘ذاتی آمریت کا علاج شخصیات پر انحصار نہیں بلکہ اداروں کو مضبوط کرنے میں ہے۔’ یہ بھی پڑھیے: جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کا معتبر اور شفاف انتخابات پر زور انہوں...
انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے اندرونِ ملک کرائے کے ایجنٹوں کو استعمال کرنا چاہتی تھیں، تاہم ایرانی عوام نے ان سازشوں کو خاک میں ملا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر ایرانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آج ہونے والی عظیم ریلیوں نے غیرملکی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ انہوں...
وہاڑی: وہاڑی میں صوبائی وزیر آبپاشی نے ہیڈ اسلام کے مقام پر ایک ارب روپے کی لاگت سے تیار کیے گئے گراؤنڈ واٹر ریچارج منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں آبی تحفظ کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے جو زیر زمین پانی کے تیزی سے ختم ہوتے ذخائر کو بحال کرنے میں مدد دے گا۔ صوبائی وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 144 کنویں تعمیر کیے جائیں گے جن کے ذریعے زیر زمین پانی کو دوبارہ ریچارج کیا جائے گا۔ ان کے مطابق اولڈ میلسی کینال کے ذریعے پانی کو مخصوص مقامات تک پہنچا کر زمین میں جذب...
اسلام آباد: انڈونیشیا کے ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)جافری شمس الدین کی سربراہی میں آج راولپنڈی میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج اور وزارت دفاعی پیداوار کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کو ایک قریبی دوست اور برادر مسلم ملک سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اہم تعاملات نے اعلیٰ پیداواری تعلقات کی رفتار قائم کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان دفاعی پیداوار میں تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس...
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مظاہروں کے دوران امریکا ایران کیخلاف فوجی اقدامات پر غور کررہا ہے، سی این این کا دعویٰ یہ بیان ٹرمپ کی بار بار کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئے جنہوں نے کہا کہ ایرانی رہنما ان سے مذاکرات کے لیے رابطہ کر چکے ہیں لیکن ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ہمیں ملاقات سے پہلے بھی کارروائی کرنا پڑ سکتی ہے۔ ایران میں اقتصادی مسائل کے خلاف مظاہرے تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں اور نیٹ بلسکس کے مطابق ملک میں 84 گھنٹوں سے زائد کا تقریباً مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نافذ ہے۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پیر کو...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن شہری رحمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سیاست میں صنفی مساوات کے لیے 130 برس درکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شیری رحمان کا سڈنی حملے میں بھارتی روابط پر اظہارِ تشویش، ایف اے ٹی ایف سے تحقیقات کا مطالبہ برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز میں پیر کو منعقد ہونے والے یو کے فورم برائے ثقافتی سفارت کاری میں شیری رحمان نے خواتین کی سیاست میں شمولیت پر ایک مؤثر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی نمائندگی کے حوالے سے حقائق مایوس کن ہیں۔ عالمی اعداد و شمار کی بنیاد پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں خواتین پارلیمانی نشستوں...
چین کی نئی ایپ ’آر یو ڈیڈ‘ یعنی کیا آپ مرچکے ہیں انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے اور خاص طور پر اکیلے رہنے والوں میں مقبول ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا چینی ایپ ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انقلاب ہے؟ یہ ایپ ایک سیفٹی ایپلیکیشن ہے جو ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو اکیلے رہتے ہیں اور انہیں اس بات کا خوف ہوتا ہے کہ کہیں وہ اکیلے مر جائیں اور کسی کو خبر نہ ہو۔ مذکورہ ایپ مئی 2025 میں متعارف کرائی گئی۔ صارفین کو ہر 2 دن بعد ایک بڑے بٹن پر کلک کر کے یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ اگر مقررہ وقت پر صارف یہ چیک ان نہ...
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ٹانک پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کی بکتر بند گاڑی گومل پولیس اسٹیشن سے ٹانک کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا.دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے۔ریسکیو 1122 نے شہدا کی لاشیں ٹانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے پر پولیس کے...
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مس انفارمیشن موجودہ دور کا سب سے بڑا اور سنگین چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت اکیلے کچھ نہیں کر سکتی بلکہ میڈیا، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ آئی بی اے کراچی کے زیر اہتمام ایک ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ کے بعد غلط معلومات سے نمٹنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری انہوں نے کہاکہ بطور وزیر اطلاعات اس چیلنج کے تدارک کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ٹانک میں دہشتگرد حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے، اور ملک کی موجودہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ملک میں تشدد میں اضافہ ہوا، جہاں دہشت گرد عناصر نے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرے بعد ازاں پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ عباس عراقچی کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران احتجاج کے دوران تقریباً 350 مساجد کو آگ لگائی گئی، تاہم ایرانی سکیورٹی فورسز نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات...
نیا سال شروع ہوتے ہی صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور وزن کم کرنے کے عزم میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق تیزی سے وزن کم کرنا آسان نہیں اور اس کے لیے سخت نظم و ضبط اور مستقل مزاجی درکار ہوتی ہے۔ معروف فٹنس ٹرینر تکائی راشد نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر چند بنیادی اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے تو 3 ماہ میں 20 کلو تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے والی نئی گولیوں سے کھانے کی صنعت میں کیا تبدیلیاں رونما ہوں گی؟ تکائی راشد نے اپنی انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وزن کم کرنا قسمت یا اتفاق پر منحصر نہیں بلکہ یہ...
دہشتگردوں کو اپنا نظریہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پیغام امن کمیٹی سے گفتگو
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بیانیے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں پیغام امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کمیٹی پشاور کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران تمام مکتبہ فکر کے علما سے گفتگو ہوگی اور یہ پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا کہ اسلام امن کا دین ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے پیغام امن کمیٹی قائم، کون کون شامل ہوگا؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کونسا اسلام ہے کہ بھارت سے فنڈنگ لے کر یہاں دھماکے کرو؟ یہ سارا کام پیسے سے چل رہا ہے، افغان حکومت ہر دوسرے روز بھارت جاکر مذاکرات کرتی ہے۔...
عبوری حکومت بیوروکریسی کے دباؤ کے آگے جھک گئی، اصلاحاتی اہداف حاصل نہ ہو سکے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلہ دیش
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل بنگلہ دیش (ٹی آئی بی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر افتخار الزماں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اپنی وعدہ کردہ اصلاحاتی ایجنڈا پر بڑی حد تک عمل درآمد میں ناکام رہی، کیونکہ حکومت نے عملاً اختیار جڑ پکڑ چکی بیوروکریسی کے حوالے کر دیا۔ ڈھاکا میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے افتخار الزماں کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایک مشاورتی کونسل باضابطہ طور پر موجود ہے، تاہم حقیقی فیصلہ سازی اس کے پاس نہیں۔ عملی طور پر اختیارات ریاستی نظام میں موجود بااثر افراد اور گروہوں کے ہاتھ میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کا امریکا کو پیغام، غزہ مشن میں شامل ہونے پر آمادگی انہوں نے کہا کہ باضابطہ اختیار اور اصل...
دھرندھر میں پاکستانی مناظر کہاں فلمبند ہوئے؟ ناظرین کو چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی بلاک بسٹر فلم دھرندھر نہ صرف اپنی کہانی اور اداکاری کے باعث سرخیوں میں ہے بلکہ اس کی شوٹنگ لوکیشنز بھی شائقین کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی تھیں۔ ہدایت کار آدتیہ دھر کی اس میگا فلم نے صرف 35 دنوں میں دنیا بھر سے 1,233 کروڑ روپے کا بزنس کر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا حالانکہ خلیجی ممالک میں اس فلم پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ فلم کا آغاز بنکاک، تھائی لینڈ سے ہوا جہاں جولائی 2024 میں شوٹنگ شروع کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق بنکاک کو پاکستان کے...
بلوچستان حکومت نے سرکاری نوکریوں کی تقسیم میں شفافیت پیدا کرنے کے لیے آن لائن میرٹ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ، سردار سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بلوچستان نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، محکمہ خزانہ میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 111 سرکاری نوکریاں آن لائن، پیپر لیس اور 100 فیصد میرٹ پر بھرتی کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: صوبے کی ترقی اور امن کے لیے تمام اتحادی یکجا ہیں، سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نظام بہت جلد دیگر سرکاری شعبوں میں بھی لاگو کیا جائے گا تاکہ تمام بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے...
نوجوان اداکار اووَن کوپر نے اپنے کیریئر میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین اداکار بن گئے۔ اتوار 11 جنوری کو 16 سالہ اووَن کوپر نے نیٹ فلکس سیریز Adolescence میں جیمی ملر کے کردار پر ٹیلی وژن میں معاون مرد اداکار کی بہترین پرفارمنس کا گولڈن گلوب اپنے نام کیا۔ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اووَن کوپر نے جذباتی خطاب میں اپنے مداحوں اور خاندان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، “گولڈن گلوب کے ساتھ یہاں کھڑا ہونا حقیقت جیسا محسوس نہیں ہو رہا۔ میرے اور میرے خاندان کے لیے یہ سفر ناقابلِ یقین رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ شخص نے 20 برس تک لوٹو 47 میں مسلسل ایک ہی نمبر سیٹ (02-03-12-15-16-33) کھیلنے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا انعام جیت لیا۔انہوں نے بتایا کہ 13 دسمبر کو ہونے والی قرعہ اندازی کے ٹکٹ پر یہ نمبر درج تھے، جس سے انہیں 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا انعام ملا۔ ابتدائی طور پر جب تین نمبر میچ ہوئے تو انہوں نے سوچا کہ شاید صرف 5 ڈالر واپس آئے، مگر باقی نمبر بھی میچ ہوتے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے اور ٹکٹ کو دوبارہ چیک کیا۔انہوں نے اپنے بچوں کو بھی موقع پر بلایا تاکہ خوشخبری سنائیں، مگر انہیں بھی پہلے یقین نہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پربات کرنے کے لیے رابطہ کیا، ہم ان سے بات کرسکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا، ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ہم ان سے بات کرسکتے ہیں، ملاقات کا انتظام کیا جارہا ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ ایرانی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایران...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اب تک کا ان کا شاندار کرکٹ سفر کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں، کیونکہ وہ اپنے کھیل کے ذریعے بے شمار لوگوں کو خوشی اور مسکراہٹ دے پا رہے ہیں۔ 37 سالہ ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کی تمام فارمیٹس میں 28 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی انسٹاگرام پوسٹ کیوں وائرل ہو رہی ہے؟ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے بڑے اسکورر ہیں، جب کہ ان سے آگے صرف سچن...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی اور عالمی منڈیوں کے لیے بے مثال مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات آٹھویں پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس (PEOC-26) میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جام کمال خان نے پاکستان ایڈیبل آئل ریفائنرز ایسوسی ایشن اور سیڈ ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے ملکی معیشت اور برآمدات میں نمایاں حصہ ڈال رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ انڈونیشیا نے پاکستان کے ساتھ ریئر ارتھ منرلز میں تجارتی تعاون میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ملائیشیا، امریکہ اور کینیڈا بھی پاکستان کے ساتھ تجارت میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ جام کمال خان نے کہا کہ تجارت اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260112-05-9 گوادر (نماہندہ جسارت) حق دو تحریک ضلع گوادر کے چیرمین اکرم فدا حسین۔ جنرل سکریٹری بابر شہزاد۔ افس سکریٹری میر داد شاہ۔ حق دو تحریک کے خواتین رہنما ماسی ذینی اور دیگر نے حق دو تحریک کے مرکزی افس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بارہ فروری بروز جمعرات شام تین بجے کو ملا فاضل چوک گوادر میں عوام کے سامنے اپنے دوسالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں گے اور عوام کے سوالات کا جواب دینگے اور اپنے آپ کو عوام کے سامنے احتساب کے لیے پیش کرینگے حق دو تحریک کے ضلعی رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260112-05-5 ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں کھلے ہوئے گٹر انسانی زندگی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں ان کے قریب اسکول اور مدرسے قائم ہیں میونسپل کارپورشن کے چئیرمین سے ان پر توجہ دینے کی اپیل تفصیلات کے طابق ٹنڈوجام میں رشید کالونی اسٹیشن روڑ اور دیگر جگہوں پر گٹر کے ڈھکنے ٹوٹے ہوئے ہیں ان پر کافی عرصے سے عوام کی بار بار توجہ دینے دلانے کے باوجود ان پر ڈھکنے نہیں لگائے جاررہے ہیں جب کہ جہاں پر یہ گٹر کھلے پڑے ہیں یہ عام اور مصروف راستے ہیں جن پر اسکول اور مدرسے موجود ہیں جن سے روزانہ سینکڑوں افراد طالب علموں گزرتے ہیں خاص کر رات کے وقت جب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تو اندھیرے کی وجہ...
صادق آباد میں خواجہ سرا کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان سموں کے مطابق پولیس نے دو روز قبل قتل ہونے والے خواجہ سرا کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او عرفان سموں نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کیے، جس کے نتیجے میں ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والے شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں پشاور؛ ورسک روڈ پر فائرنگ، خواجہ سرا قتل بھتیجے کی شادی میں ہنگامہ؛ راکیش روشن خواجہ سرا سے الجھ...
ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ بچاؤ کونسل کے کنوینر و صدر پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ CBA ایم منتخب عالم نے اراکین کے ساتھ سیکرٹری لیبر اسد اللہ ابڑو اور ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نذیر احمد سومرو سے ان کے دفاتر میں ملاقاتیں کی اور ملازمین کی بنیادی مر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
لاہور: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کے لیے زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے۔ بار کے انتخابات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور بار ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے۔ یہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں جو ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔ وکلا ہمیشہ قانون کی سربلندی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی انتخابات ہونے چاہییں۔...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن، تحفظ اور مختلف ممالک میں ترقیاتی اور ادارہ جاتی اقدامات کی حفاظت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غیر قانونی اقدامات کے اثرات سے خبردار رہنا چاہیے اور ترقی یافتہ ممالک اور اداروں کے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ خطاب میں نائب وزیر اعظم نے خاص طور پر افریقہ اور ایشیا میں جاری چیلنجز پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ بعض ممالک میں انسانی اور اقتصادی نقصان، ادارہ جاتی کمزوریوں اور ترقیاتی منصوبوں کی ناکامی قابلِ تشویش ہیں۔ انہوں نے صومالیہ کی صورتحال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں...
اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت نے خبردار کیا ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اور دیگر وعدوں کے تحت وفاق کی جانب سے فنڈز کے اجرا میں مسلسل کمی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ 157 ارب روپے کے کیش سرپلس کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ایف بی آر کی جانب سے سال کے پہلے چھ ماہ کا ہدف پورا کرنے میں ناکامی کے باعث صوبے کو این ایف سی کے تحت تخمینہ شدہ حصے سے 76 ارب روپے کم ملنے پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو متنبہ کیا ہے۔ اربوں روپے کے ناجائز...
لاہور: ہال روڈ مارکیٹ میں دکان داروں سے دو کروڑ 86 لاکھ روپے کی رقم کے فراڈ کا واقعہ پیش آیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے بتایا کہ ہال روڈ مارکیٹ میں 3 نامزد ملزمان دکان داروں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر کے فرار ہوگئے، متعدد دکان داروں نے بطور امانت ایک دکان دار کے پاس اپنی رقم کاروبار کے لیے رکھوائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ امانت رکھنے والے دوکان دار رقم خرد برد کرکے دو روز قبل فرار ہو گئے تاہم متاثرہ دکان داروں کی مدعیت میں صغیر، صدام اور فیصل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی سول لائنز نے...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری جہدوجہد کسی کسی فرد یا جماعت کیلیے نہیں بلکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلیے ہے اور حقیقی آزادی کیلیے پوری استقامت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ تین روزہ دورہ سندھ کے سلسلے میں دوسرے روز کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن سے قافلے کے ہمراہ حیدرآباد روانہ ہوئے جہاں راستے میں انہوں نے سیاسی شخصیت زین شاہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے جامشورو اور سپرہائی وے پر عوام سے خطاب بھی کیا بعد ازاں وہ حیدآباد ہائیکورٹ میں منعقد ہونے والے کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جس میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حیدرآباد ہائی کورٹ میں وکلاء برادری سے خطاب کرتے...
مریم نواز ہنرمند نوجوان پروگرام کے تحت پنجاب کی تعلیم یافتہ دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل جاری ہے اور پروگرام کے راؤنڈ 3 کے لیے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے مطابق یہ پہلا ڈیجیٹل اسکلز پروگرام ہے جو خاص طور پر تعلیم یافتہ دیہی خواتین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے بامعنی کیریئر بنا سکیں اور اپنے ہنر کو بڑھانے کے لیے ضروری تربیت، رہنمائی اور اوزار حاصل کریں۔ شرکت کرنے والی خواتین کو 6 ماہ تک انسٹرکٹر کی زیر نگرانی تصدیق شدہ ڈیجیٹل تربیت دی جائے گی۔ اس کے ساتھ خواتین کو 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور 7 ہزار روپے کا انٹرنیٹ اور ڈیوائس الاؤنس بھی...
بنگلہ دیش نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے، جس سے ملک کی اہم ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کے لیے بہتر مارکیٹ تک رسائی اور نئے مواقع پیدا ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ واشنگٹن میں ہونے والی میٹنگز کے دوران بنگلہ دیش کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نے امریکی حکام سے موجودہ تجارتی رکاوٹوں کا جائزہ لینے کی درخواست کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے درمیان محصولات سے متعلق جامع مذاکرات کا دوبارہ آغاز جواب میں امریکی ٹریڈ ریپریزنٹیٹیو جیمیسن گِر نے کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بنگلہ دیش کے موجودہ 20 فیصد باہمی ٹیرف کے مسئلے کو اٹھائیں گے، تاکہ اسے کم کیا...
لاہور بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدر کے عہدے کے لیے حامد خان گروپ کے امیدوار عرفان حیات باجوہ نے کامیابی حاصل کی اور 3,559 ووٹ لے کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ادیب اسلم بھنڈر نے 3,154 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ آزاد امیدوار شاہد جمال بٹ 122 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد عرفان حیات باجوہ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ الیکشن مہم کے دوران وکلا سے کیے گئے وعدے جلد پورے کیے جائیں گے اور وکلا کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی۔ نائب صدر کی نشستوں پر...
بھارت کے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے پہلی بار کھل کر بات کی ہے کہ وہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیے جانے پر مایوس ضرور ہیں لیکن سلیکٹرز کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شبمن گل کو شارٹ فارم میں زیادہ جارحانہ اوپننگ آپشنز کو ترجیح دینے کی وجہ سے ٹی20 اسکواڈ سے خارج کیا گیا، جبکہ انہوں نے گزشتہ 15 ٹی20 میچوں میں مجموعی طور پر 291 رنز بنائے تھے، جس کی بنیاد پر سلیکٹرز نے انہیں اس فارمیٹ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پریس کانفرنس میں شبمن گل...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے پسماندہ اور نظر انداز علاقوں کی ترقی بلدیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں باب خیبر سے اونگی سیکٹر 4 تک سڑک کی تعمیر اور بحالی کے سنگِ بنیاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ شہری سہولت اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منصوبے میں جدید ڈرینج سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ بارش یا پانی جمع ہونے کے مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور بحالی عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے، اور ضلع غربی میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے، اس کے لیے زرداری، نواز اور شہباز شریف کے پاس جائیں گے۔ بار کے انتخابات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور بار ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے۔ یہاں ہر سال وکلا کے انتخابات ہوتے ہیں جو ایک جمہوری طریقہ کار ہے۔ وکلا ہمیشہ قانون کی سربلندی کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے دیگر ممالک میں انتخابات ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی انتخابات ہونے چاہییں۔ انہوں نے...
حدنگاہ بہترہونے پرموٹرویزکو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا. ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم -2،ایم-3،ایم-4،ایم -5 ،ایم -11 اورایم -14 حد نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے بحال کردی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔ موٹر ویز سینٹرل ریجن ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری نہ کریں،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تیل و گیس انڈسٹری کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دوبارہ زور دے کر کہا کہ وہ نوبل امن انعام کے حقدار ہیں، اور اس ضمن میں انہوں نے مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والے کشیدہ حالات کو ختم کرنے میں اپنی کردار کا ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی مداخلت نے کشیدگی کو تیز رفتاری سے ختم کیا اور جوہری خطرے کے بغیر دونوں ممالک میں جنگ کو روکا۔ ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں وہ واحد شخصیت ہیں جس نے 8 بڑے تنازعات کو...
پاکستان کی معروف اداکارہ، پروڈیوسر اور میزبان حریم فاروق کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے ٹانگہ یا بگی لے کر آئے۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی میگزین کے ایک یوٹیوب پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے محبت کے تصور اور مستقبل کے شریکِ حیات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دورانِ گفتگو آئیڈیل لائف پارٹنر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوبصورت انداز اور فلمی چیزیں پسند ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرا شہزادہ میرے لیے بگی لے کر آئے، ایسا شخص ہی میرا شہزادہ ہوگا۔ رومانس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ میں آپ کو بتاؤں، میں...
حضرت بی بی فاطمہ الزہراؑ کربلا کا مقدمہ بنیں، جس کے بعد اسلام کی نشاط ثانیہ شروع ہوئی،علامہ ریاض نجفی
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا ؑوہ واحد خاتون ہیں جن کے استقبال کے لیے پیغمبر جیسے باپ تعظیم میں کھڑے ہو جاتے تھے، پیغمبر کا کھڑا ہونا خاص فاطمہ ؑکے لئے تھا، ہمارے لیے اپنی بیٹیوں کی تعظیم کے لیے کھڑے ہونا ضروری نہیں، حضرت خدیجہ الکبریٰ کا بھی قرآن مجید میں قرائن کے ساتھ تذکرہ موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ حضرت حوا کا ہر اس جگہ قرآن میں تذکرہ ہوا ہے، جہاں حضرت آدم علیہ السلام کا ہوا، وہ بڑی باعظمت خاتون تھیں۔ اگر حوا نہ ہوتیں...
دورہ کراچی کے موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر مجھے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بات چیت پر بلائیں گے تو میں لازمی جاؤں گا، وفاق، کے پی حکومت، سیاسی جماعتیں اور سیکورٹی ادارے مل کرخیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے راستہ نکالیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم صرف ٹی ٹی پی نہیں بلکہ تمام دہشت گرد تنظیموں کی مخالفت کرتے ہیں، خیبرپختونخوا میں ملٹری آپریشنز سے امن قائم نہیں ہوگا، کے پی میں آپریشن کا مقصد عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی تین روزہ دورے کے سلسلے میں دوپہر 1 بج...
راولپنڈی (آئی این پی ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 28جنوری کو یاسین ملک کو ممکنہ پھانسی کا خدشہ ہے، شوہر کیلئے نہیں،لاکھوں شہدا کیلئے نکلی ہوں۔ مشعال ملک نے باجوڑ پلازہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک کسی سیاست کا نام نہیں بلکہ قربانی اور انسانیت کی تحریک ہے۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ ہم تخت نہیں بلکہ تختہ چاہتے ہیں، ہم ووٹ یا اقتدار کے لیے نہیں نکلے بلکہ مظلوموں کے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں ، کشمیری اور فلسطینی آج حق اور باطل کی سب سے بڑی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی کے دورِ حکومت میں...
یونیورسٹی روڈ پرترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کے دوران پانی سے بھری کھدی ہوئی جگہ کامنظر جومسافروں اوررہائشیوں کے لیے مسائل پیداکررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ملک میں مہنگائی نے انسانوں کو زندہ قبرستان سپردکر نے کے مترادف ہے ایک سیاسی جماعت حکمرانوں پر دباو ڈالنے کے لیے جو ہڑتال کی کال دی گئی ہے وہ ناکام رہینگے ایسے افراد کو چائیے کہ وہ ملک کے مفاد کے لیے مذاکرات کی ٹیبل پر آنا ہو گا ملک میں نئی صوبوں کی جو باز گشت سنائی دے رہی ہیں اس میں حکمرانوں کو چائیے کہ وہ عوام سے اس کا فیصلہ لیا جا ئے عوام جو فیصلہ دے اس کی روشنی میں ملک انتظامی یونٹ بنائے جائیں ملک میں مڈ ٹرائم الیکشن کا کوئی امکان نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مر کزی مسلم لیگ ک صوبائی صدر فیصل ندیم نے ٹنڈوالہیار میں مرکز...
قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہوسٹل واقعہ: نامعلوم شخص کے گھسنے پر سیکیورٹی سخت، خفیہ کیمروں کی تلاش کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹل میں نامعلوم شخص کے داخل ہونے کے واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خفیہ کیمروں کی تلاش کے لیے تکنیکی سویپ کا حکم دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بھی نظرثانی کی جائے گی۔انتظامیہ کی جانب سے گرلز ہوسٹلز کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گرلز ہوسٹلز میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تکنیکی ٹیموں کو سویپ کرنے کی ہدایت جاری کر...
پوپ لیو نے جمعہ کے روز اپنے سالانہ غیر ملکی پالیسی خطاب میں سفارتی مقاصد کے حصول کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کی سخت مذمت کی اور کہا کہ دنیا میں مکالمے اور اتفاقِ رائے پر مبنی سفارتکاری کی جگہ طاقت پر مبنی حکمتِ عملی لے رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کی یورپ میں پھیلتے اسلاموفوبیا پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل پوپ لیو، جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، نے کہا کہ عالمی تنازعات کے تناظر میں بین الاقوامی اداروں کی کمزوری ایک سنجیدہ تشویش کا باعث ہے۔ ویٹیکن میں موجود 184 سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘جنگ دوبارہ مقبول ہو رہی ہے اور جنگ کے لیے جنون بڑھ رہا...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹل میں نوجوان کے گھسنے کے معاملے پر انتظامیہ نے سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گرلز ہوسٹل میں خفیہ کیمروں کی تلاش کے لیے تکنیکی سویپ کا حکم دے دیا ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹل میں نامعلوم شخص کے گھسنے کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کے ہاسٹلز کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مذکورہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نظرثانی ہوگی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے گرلز ہاسٹلز کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی پیٹرولنگ بڑھا دی گئی اور گرلز ہاسٹلز میں خفیہ کیمروں کی تلاش کے لیے تکنیکی سویپ...
اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹل میں نوجوان کے گھسنے کے معاملے پر انتظامیہ نے سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گرلز ہوسٹل میں خفیہ کیمروں کی تلاش کے لیے تکنیکی سویپ کا حکم دے دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹل میں نامعلوم شخص کے گھسنے کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کے ہاسٹلز کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مذکورہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں نظرثانی ہوگی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے گرلز ہاسٹلز کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی پیٹرولنگ بڑھا دی گئی اور گرلز ہاسٹلز میں خفیہ کیمروں کی...
کسی قانون کو نہیں مانتا، ہر ملک میں کارروائی کے لیے آزاد ہوں: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2026 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی کارروائی کا اختیار ان کے پاس ہے، اور ان کی اپنی اخلاقیات ہی واحد حد ہے جو انہیں روک سکتی ہے، میں کسی عالمی قانون کو نہیں مانتا۔نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹروہو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے بین الاقوامی قوانین سے محدود نہیں ہیں، امریکا کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے وہ کسی بھی ملک میں کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں، میری اپنی اخلاقیات، میرا اپنا فیصلہ ہے...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ ایران کے معاملات پر تبصرے کرنے کے بجائے اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔ اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا ایران کی صورتحال پر بہت گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اور خبردار کیا تھا کہ اگر ایران میں ماضی کی طرح لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا سخت ردعمل دے سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا ایرانی اپوزیشن رہنما رضا پہلوی سے ملاقات سے انکار آیت اللہ خامنہ ای نے ٹی وی پر اپنے بیان میں مظاہرین پر الزام عائد کیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ایما پر انہیں خوش کرنے...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے ترسیلات زر کے بائیکاٹ کی اپیل کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں نے نہ صرف وطن سے وابستگی کا ثبوت دیا بلکہ ریکارڈ توڑ ریمیٹنسز بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر، اسٹاک ایکسچینج، فارن ایکسچینج ریزروز اور بیرونی سرمایہ کاری جیسے تمام بڑے معاشی اشاریے اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد جبکہ منتھ آن منتھ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ محکمے آئندہ رمضان کے لیے گزشتہ سال سے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند پیکج تیار کریں۔ اسلام آباد میں رمضان پیکج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب اور عام آدمی کی مالی مدد اور سماجی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے امداد، وقار اور شفافیت کی ضمانت وزیراعظم نے خصوصی ہدایت دی کہ رمضان پیکج کے تحت امداد کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائے تاکہ مستحقین کی عزت و وقار محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے امداد کی تقسیم کیش لیس معیشت کے قیام کی طرف ایک اہم قدم...
روشنیوں کے شہر کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات اور شہریوں پر حملوں کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، جس نے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے آوارہ کتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں، جن میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، سول اور انڈس اسپتال شامل ہیں، میں کتے کے کاٹنے کے واقعات کی شکایات لے کر آنے والے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد نئے کیسز مختلف ہسپتالوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ‘‘معمار جہاں تو ہے’’ کے عنوان سے ایک باوقار ٹیچرز کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں اساتذہ کی تربیت، کردار سازی اور تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ محض علم منتقل نہیں کرتے بلکہ نسلوں کی فکری، اخلاقی اور تہذیبی بنیادیں استوار کرتے ہیں۔ ایک صالح معاشرے کی تعمیر باکردار اور باصلاحیت استاد کے بغیر ممکن نہیں۔ اساتذہ کی مسلسل تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ وہ بدلتے ہوئے حالات میں طلبہ کی رہنمائی مؤثر انداز میں کر سکیں اور انہیں محض ڈگری یافتہ...
ساہیوال کے نواحی علاقے کٹور والا کے قریب سی سی ڈی پولیس اور اشتہاری مجرموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مبینہ مقابلہ پیش آیا، جس میں 35 ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو علی حیات لاہوری ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی پر روانہ تھی کہ اس دوران ڈاکوؤں نے سڑک پر لکڑیاں پھینک کر راستہ بند کر رکھا تھا۔ ملزمان نے سرکاری گاڑی کو پرائیویٹ سمجھ کر رکنے کا اشارہ کیا، تاہم پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے جواب میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرنے کے لیے اسلاف کے نظریے پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر چلانے کے لیے تمام اداروں اور جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ عدل کے بغیر معاشرے ترقی نہیں کر سکتے۔ مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیر و فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، مسلم امہ کو متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غریب طبقے کے لیے بلا سود قرضوں اور اسمال انڈسٹری کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ معاشی ترقی ممکن ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ مقامی صنعتکار اور سرمایہ کار کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ساتھ شراکت داری میں پروجیکٹ کر سکتے ہیں۔ کاٹی کے صنعتکار یکجا ہوکر کنسورشیم قائم کرکے فش پروسیسنگ پلانٹس لگا سکتے ہیں۔ اس سال 25 ہزار ٹن ٹونا مچھلی کا برآمدی آرڈر موجود ہے۔ کے پی ٹی کی 180 ایکڑ کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں اور ممبران سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ایکٹنگ پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ٹیموں کی نیلامی کو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک تاریخی اور یادگار دن قرار دیا ہے۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی غیر معمولی طور پر شاندار رہی، جس میں ریکارڈ توڑ بولیاں لگیں، پرجوش سرمایہ کار سامنے آئے اور دو نئی فرنچائزز لیگ کے خاندان کا حصہ بنیں۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل فرنچائز کی سالانہ فیسیں کتنی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں چیئرمین پی سی بی کے مطابق ایف کے ایس گروپ نے حیدرآباد کی فرنچائز 17.5 ارب روپے میں حاصل کی، جبکہ...
مشعال ملک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی قید مین کشمیری رہنما یاسین ملک کو 28 جنوری کو پھانسی دی جاسکتی ہے، انہوں نے اپنے شوہر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور ان کی جدوجہد صرف اپنے شوہر کے لیے نہیں بلکہ لاکھوں شہدا کے لیے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کے ساتھ 10 برس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مشعال ملک راولپنڈی کے راجہ بازار میں باجوڑ پلازہ کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی تحریک کوئی سیاسی جدوجہد نہیں بلکہ قربانی اور انسانیت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جدوجہد ووٹ یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ حق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے عالمی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی عدالت کے مجرم نیتن یاہو کو تحفظ دے رہا ہے اور اس نے وینزویلا کے صدر کو بھی اغوا کیا، پھر بھی پاکستان کے حکمران ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ جامعہ مرکز علوم اسلامیہ میں منعقدہ تقریبِ تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹرمپ عالمی سطح پر نوآبادیاتی نظام کے قیام کے لیے سرگرم ہے۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو عالمی عدالت انصاف کا مجرم ہے، لیکن ٹرمپ اس کو پناہ دے رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کی حمایت کر رہا ہے۔حافظ نعیم...
معروف اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے اپنی شادی کے دوران اخراجات کو محدود رکھتے ہوئے کس طرح خوبصورت اور یادگار تقریب منعقد کی، اس کا انکشاف کر دیا۔ انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کے تجربات عوام کے ساتھ شیئر کیے اور بتایا کہ انہوں نے استنبول میں ایک مختصر اور نجی انداز کی تقریب کی۔ یہ بھی پڑھیں: انوشے اشرف نے شوہر کا انتخاب کیسے کیا؟ دلچسپ کہانی سنا دی انہوں نے کہا کہ اپنی ریسیپشن کے لیے ان کا جو لباس منتخب ہوا، وہ اتفاقاً ایک چھوٹے مگر باصلاحیت ترک ڈیزائنر کی دکان میں ملا۔ انوشے نے بتایا، ’جب کوئی شخص لباس کو مکمل طور پر ذاتی نوعیت دیتا ہے، ہر سلائی اور ہر تبدیلی میں محبت...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے انجیکشنز، جیسے ویگووی اور مونجارو چھوڑنے والے افراد روایتی ڈائٹنگ اور ورزش ترک کرنے والوں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ تیزی سے اپنا وزن دوبارہ بڑھا لیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کے لیے نئی مؤثر گولی آگئی، ایف ڈی اے منظوری رواں سال متوقع بی بی سی کے مطابق برطانوی میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ان انجیکشنز کے ذریعے زائد وزن کے شکار افراد اپنے جسمانی وزن کا تقریباً 20 فیصد تک کم کر لیتے ہیں تاہم علاج ختم کرنے کے بعد اوسطاً ہر ماہ 0.8 کلوگرام وزن دوبارہ بڑھ جاتا ہے۔ اس رفتار سے زیادہ تر...
کراچی : آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کچے میں ڈاکوؤں کو بڑی پیشکش دیتے ہوئے کہا سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ لیکر انہیں اس کی رقم دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نےنجی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن اور اہم حکمت عملی کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اب کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرے گی۔آئی جی سندھ نے ڈاکوؤں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوسرنڈر کرتے ہیں تو ان کی جان بچ جائےگی اور سرنڈر کرنے والے ڈاکو عدالتوں سے ریلیف لے سکتے...
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی آج اسلام آباد میں ہوگی۔ نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔2 کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گے۔تاہم نیلامی سے کچھ وقت پہلے علی ترین نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔علی ترین نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'غور و فکر کے بعد، میں نے اور میرے خاندان نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں مصروف ہے جس پر میں وزیراعلیٰ اور یہاں کے سیاسی زعما کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں، جب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوتا آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان مہاجرین کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مئی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں افواج پاکستان نے انڈیا کو تاریخی سبق سکھایا...
ویدانتہ گروپ کے چیئرمین انیل اگروال کے صاحبزادے اگنی ویش امریکا میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 49 برس تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے۔ انیل اگروال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اس دن کو اپنی زندگی کا سب سے تاریک دن قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے کو حال ہی میں اسکیئنگ کے ایک حادثے کے بعد نیویارک کے ماؤنٹ سائنائی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت بہتر ہو رہی تھی تاہم اچانک طبی پیچیدگی کے باعث دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ The untimely passing of Shri Agnivesh Agarwal is deeply shocking...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2027 کے لیے امریکی دفاعی بجٹ کو 50 فیصد بڑھا کر 1.5 ٹریلین ڈالر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جسے انہوں نے “پریشان کن اور خطرناک وقتوں” میں قومی سلامتی کے لیے ضروری بتایا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا (Truth Social) پر کہا کہ پہلے وہ 1 ٹریلین ڈالر کا دفاعی بجٹ چاہتے تھے، لیکن اب عالمی کشیدگی اور بڑھتے خطرات کے پیش نظر فوجی اخراجات میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس نئی رقم سے ایک طاقتور “Dream Military” بنانے کا دعویٰ کیا، جو امریکا کو ہر دشمن کے خلاف محفوظ رکھے گا۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اضافی اخراجات کا کچھ حصہ امریکی ٹیرف محصول (Tariff Revenues) سے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ائمہ مساجد کے لیے ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ کا اعلان، امن و قانون کے قیام میں علماء کے کردار پر زور
لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ائمہ مساجد معاشرے کے ستون اور دینی و اخلاقی رہنمائی کا سب سے مضبوط ذریعہ ہیں، تاہم بدقسمتی سے انہیں وہ معاشی مقام اور احترام نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے تقریباً 70 ہزار ائمہ مساجد کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا، جو فروری 2026 سے باقاعدہ طور پر بینک آف پنجاب کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ لاہور میں ائمہ و علمائے کرام میں اعزازیہ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ان ائمہ کا نہیں بلکہ ان کے لیے خدمت کرنے کا انہیں اعزاز حاصل ہے۔ انہوں...