خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ٹانک پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کی بکتر بند گاڑی گومل پولیس اسٹیشن سے ٹانک کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا.دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے۔ریسکیو 1122 نے شہدا کی لاشیں ٹانک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی، گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے گہرے رنج و غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جامِ شہادت نوش کیا اور انہوں نے شہدا پر فخر کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔گورنر نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے تحریک انصاف کی زیر قیادت صوبائی حکومت سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور ملک کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے پانچ اہلکاروں کی قربانیوں کو سراہا۔وزارت داخلہ کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے قوم کے پُرامن کل کے لیے آج کی قربانی دی، اور شہدا کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیس کے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔