وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری جہدوجہد کسی کسی فرد یا جماعت کیلیے نہیں بلکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلیے ہے اور حقیقی آزادی کیلیے پوری استقامت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ تین روزہ دورہ سندھ کے سلسلے میں دوسرے روز کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن سے قافلے کے ہمراہ حیدرآباد روانہ ہوئے جہاں راستے میں انہوں نے سیاسی شخصیت زین شاہ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے جامشورو اور سپرہائی وے پر عوام سے خطاب بھی کیا بعد ازاں وہ حیدآباد ہائیکورٹ میں منعقد ہونے والے کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جس میں وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

حیدرآباد ہائی کورٹ میں وکلاء برادری سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ظلم کے خلاف، آزاد عدلیہ کی بحالی اور حقیقی آزادی کے لیے پوری استقامت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا، جس سے جمہوری اقدار کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں عوامی مینڈیٹ کی حامل حکومت قائم ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ ہماری جدوجہد کسی فرد یا جماعت کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط بنانے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحفظ کی بنیادی  ذمہ داری وکلاء برادری پر عائد ہوتی ہے، اور موجودہ حالات میں یہ ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا میں آپریشن کا مقصد تحریک انصاف کو ختم کرنا ہے، وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ریلی میں جیب کترے بھی سرگرم، کارکن قیمتی اشیا سے محروم

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دورہ سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی ہوگی، شرجیل میمن

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم کے بعد متعارف کرائی جانے والی آئینی ترامیم اس سے بھی زیادہ خطرناک ہیں اور ریاستی ڈھانچے کے توازن کو متاثر کر رہی ہیں۔

انہوں نے وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ آئین کی مضبوطی اور عدالتی خودمختاری کے لیے منظم تحریک کا آغاز کریں، جس میں پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن مکمل اور غیرمشروط حمایت فراہم کرے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ میں وکلاء کا فعال اور فیصلہ کن کردار ناگزیر ہے تاکہ آئین شکن اقدامات کے سامنے مؤثر مزاحمت کی جا سکے۔

وزیرِ اعلیٰ نے حیدرآباد کی وکلاء برادری کو خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے بین الصوبائی ہم آہنگی اور آئینی جدوجہد میں باہمی تعاون پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے پانی کے مسئلے پر پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ فرنٹ فٹ پر سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی صوبوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا وکلاء برادری انہوں نے نے کہا کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن