آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی کچے کے ڈاکوؤں کے لیے بڑی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
کراچی : آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کچے میں ڈاکوؤں کو بڑی پیشکش دیتے ہوئے کہا سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ لیکر انہیں اس کی رقم دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ جاوید عالم اوڈھو نےنجی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن اور اہم حکمت عملی کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اب کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرے گی۔آئی جی سندھ نے ڈاکوؤں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوسرنڈر کرتے ہیں تو ان کی جان بچ جائےگی اور سرنڈر کرنے والے ڈاکو عدالتوں سے ریلیف لے سکتے ہیں۔جاوید عالم اوڈھو نے پیشکش کی کہ سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ لیکر انہیں اس کی رقم دیں گے اور خبردار کیا کہ جو ڈاکوسرنڈر نہیں کرتے تو سختی کیساتھ ان سےنمٹاجائے گا۔انھوں نے ماضی قریب میں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ایک مسافر بس کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے ناکام بنایا اور تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا کر ڈاکوؤں کو شکست دی۔آئی جی سندھ نے بتایا اس بار آپریشن میں پنجاب پولیس سے بھی مدد لی جائے گی اور دونوں صوبوں کی پولیس مل کر کچے کے دشوار گزار علاقوں میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کا خاتمہ کرے گی.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جاوید عالم اوڈھو
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔