’امریکا فرسٹ‘ پالیسی: صدر ٹرمپ کا امریکا کو 66 بین الاقوامی اور عالمی تنظیموں سے الگ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا کو 66 بین الاقوامی اور عالمی تنظیموں سے الگ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ’امریکا فرسٹ‘ پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد امریکی خودمختاری، قومی مفادات اور معاشی خوشحالی کا تحفظ ہے۔
امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ مذکورہ عالمی تنظیمیں امریکی مفادات کے بجائے اپنے علیحدہ ایجنڈے کو فروغ دے رہی تھیں، جس کے باعث نہ صرف امریکی وسائل ضائع ہو رہے تھے بلکہ ان اداروں کی پالیسیوں سے امریکا کی خود مختاری کو بھی خطرات لاحق تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھاری فنڈنگ کے باوجود ان تنظیموں سے امریکا کو خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تھا۔
مزید پڑھیں: وینزویلا تیل کی کمائی سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا، ٹرمپ کا اعلان
ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اقوام متحدہ سے منسلک متعدد اداروں سمیت مختلف عالمی فورمز، معاہدوں اور پروگرامز سے امریکی شمولیت اور مالی معاونت ختم کر دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ان تنظیموں کے ایجنڈے اکثر ماحولیاتی پابندیوں، سماجی پالیسیوں اور عالمی گورننس جیسے معاملات پر مشتمل تھے جو امریکی ترجیحات سے متصادم ہیں۔
یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کی اُس خارجہ پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے جس کے تحت امریکا اس سے قبل بھی پیرس ماحولیاتی معاہدے، عالمی ادارۂ صحت اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جیسے اہم عالمی اداروں سے دستبردار ہو چکا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بیرونی اداروں کے بجائے ملکی ترقی، سلامتی اور عوامی فلاح پر خرچ ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
دوسری جانب عالمی مبصرین اور ماہرین نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے عالمی سطح پر امریکا کا اثر و رسوخ کم ہو سکتا ہے اور بین الاقوامی تعاون کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی، صحت اور انسانی ترقی جیسے عالمی چیلنجز کے شعبوں میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
66 بین الاقوامی اور عالمی تنظیمیں ٹرمپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 66 بین الاقوامی اور عالمی تنظیمیں بین الاقوامی اور عالمی
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔