واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جاری اپنی طاقت ور اقتصادی حکمت عملی میں ایک نیا زاویہ شامل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے جو رقم حاصل کرے گا، اسے صرف امریکی ساختہ مصنوعات کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا

جس کا مطلب ہے کہ امریکا نے نہ صرف تیل پر کنٹرول حاصل کر لیا بلکہ وینزویلا کی تجارتی آزادی بھی امریکی منافع کے تابع کر دی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس نئے معاہدے کے تحت وینزویلا سے 30 ملین سے 50 ملین بیرل تک تیل امریکا کو پہنچایا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں

تیل وینزویلا کا لیکن اختیار امریکا کا؛ ٹرمپ کے بیان کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی

جس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم زرعی مصنوعات، ادویات، طبی آلات اور توانائی کے بنیادی ساز و سامان تک سمیت صرف امریکی مصنوعات کی خریداری میں خرچ ہو گی۔

امریکی انرجی سیکرٹری کریس رائٹ نے بھی واضح کیا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کے تیل کی فروخت کو بے حد تک کنٹرول کرے گا اور تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی دولت امریکا کے زیرِ کنٹرول کھاتوں میں جمع کی جائے گی جس سے امریکا کو معاشی اور سیاسی دباؤ بڑھانے کا موقع ملے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی فروخت تیل کی

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ