data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا کی نمبر ون نیو انرجی وہیکلز (NEVs) بنانے والی کمپنی، بی وائی ڈی (BYD) نے سال 2025 کے لیے اپنی عالمی فروخت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے سال 2025 کے دوران دنیا بھر میں 4.6 ملین سے زائد نیو انرجی گاڑیاں فروخت کیں اور ایک بار پھر عالمی سطح پر فروخت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ کامیابی دنیا بھر میں بی وائی ڈی کی عالمی برتری کو نمایاں کرتی ہے، جس کی بنیاد جدت، معیار اور صارفین کے اعتماد پر رکھی گئی ہے۔

عالمی سطح پر توسیع کے تحت کمپنی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سال 2025 میں پہلی مرتبہ ایک ہی سال کے دوران 10 لاکھ یونٹس سے زائد بیرونِ ملک فروخت نے ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ یہ پیش رفت عالمی مارکیٹوں میں بی وائی ڈی کی گاڑیوں اور برانڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور قبولیت کو واضح طور پر اجاگر کرتی ہے۔

بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ، لی جیان نے اس موقع پر کہا، ” سال 2025 بی وائی ڈی کے لیے ایک فیصلہ کن وقت ثابت ہوا ہے، جہاں ریکارڈ فروخت کے ساتھ ساتھ ہمیں نہ صرف مقامی طور پر بلکہ عالمی سطح پر بھی غیر معمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ پاکستان میں سال 2024 میں متعارف ہونے کے بعد بی وائی ڈی نے اپنی نمایاں کیٹیگری ماڈلز بشومل بی وائی ڈی آٹو 3(BYD ATTO 3)، بی وائی ڈی سیل (BYD SEAL)اور بی وائی ڈی شارک 6 (BYD SHARK 6)نمائش کے لئے پیش کیں جس سے مقامی مارکیٹ میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا، ”پاکستان میں ہماری گاڑیوں کو صارفین کی طرف سے غیر معمولی مثبت ردِعمل ملا ہے، جہاں صارفین جدید ترین ٹیکنالوجیز کی طرف تیزی سے متوجہ ہو رہے ہیں، جنہیں ہم مسلسل بہتر بنا رہے ہیں اور آٹو انڈسٹری میں ممکنات کی حدود کو آگے بڑھا رہے ہیں۔”

2003 میں قائم، بی وائی ڈی آٹو (BYD Auto) دراصل بی وائی ڈی کی آٹوموٹیو کی ذیلی کمپنی ہے، یہ ایک عالمی ہائی ٹیک کمپنی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر زندگی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ عالمی ٹرانسپورٹ کے شعبے کو گرین ٹرانزیشن بنانے کے ہدف کے تحت، بی وائی ڈی آٹو مکمل طور پر الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری پر توجہ دیتی ہے۔ کمپنی نیو انرجی وہیکلز کی مکمل صنعتی چین کی بنیادی ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہے، جن میں بیٹریز، الیکٹرک موٹرز اور الیکٹرانک کنٹرول سسٹمز شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میں بی وائی ڈی نے متعدد اہم تکنیکی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں بلیڈ بیٹری (Blade Battery)، ڈی ایم-آئی (DM-i) اور ڈی ایم-پی (DM-p) ہائبرڈ ٹیکنالوجی، ای پلیٹ فارم 3.

0، سی ٹی بی (CTB) اور آئی ٹی اے سی (iTAC) ٹیکنالوجیز، ڈی سس انٹیلیجنٹ باڈی کنٹرول سسٹم (DiSus Intelligent Body Control System) اور ژوانجی آرکیٹیکچر (XUANJI Architecture) شامل ہیں۔ بی وائی ڈی دنیا کی پہلی کارساز کمپنی ہے جس نے فوسل فیول پر چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار مکمل طور پر بند کر کے نیو انرجی ویہکلز کی جانب منتقلی کی، اور گزشتہ دس برسوں سے چین میں نیو انرجی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل سرفہرست ہے۔

سال2025 کے نتائج بی وائی ڈی کی اس حکمت عملی کی مزید تصدیق کرتے ہیں کہ کمپنی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس، اعلیٰ کارکردگی کی حامل گاڑیاں پیش کر رہی ہے، جو دنیا بھر کی مختلف مارکیٹوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ تحقیق و ترقی اور بین الاقوامی آپریشنز میں مسلسل سرمایہ کاری کے ساتھ بی وائی ڈی پاکستان سمیت عالمی سطح پر مستقبل کی جدید سفری سہولیات کو تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بی وائی ڈی کی عالمی سطح پر نیو انرجی سال 2025 کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ