امریکا: 20 برس سے ایک ہی نمبر سیٹ کھیلنے والے شخص نے لوٹو میں 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا کے ریاست مشیگن سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ شخص نے 20 برس تک لوٹو 47 میں مسلسل ایک ہی نمبر سیٹ (02-03-12-15-16-33) کھیلنے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا انعام جیت لیا۔
انہوں نے بتایا کہ 13 دسمبر کو ہونے والی قرعہ اندازی کے ٹکٹ پر یہ نمبر درج تھے، جس سے انہیں 3 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کا انعام ملا۔ ابتدائی طور پر جب تین نمبر میچ ہوئے تو انہوں نے سوچا کہ شاید صرف 5 ڈالر واپس آئے، مگر باقی نمبر بھی میچ ہوتے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے اور ٹکٹ کو دوبارہ چیک کیا۔
انہوں نے اپنے بچوں کو بھی موقع پر بلایا تاکہ خوشخبری سنائیں، مگر انہیں بھی پہلے یقین نہیں آیا کہ اتنا بڑا انعام جیتا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :