کراچی:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی کیریئر میں جیتی گئے تمام ٹرافیاں اور ایوارڈز اپنی ماں کو گڑگاؤں بھیج دیتے ہیں۔

یہ انکشاف انہوں نے گزشتہ روز بھارت اور نیوزی لینڈ  کے پہلے ون ڈے میچ کے بعد گفتگو میں کیا، ویرات کوہلی نے اس میچ میں 93 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلائی اور مین آف دی میچ کے حقدار قرار پائے۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ انکی ماں کو یہ ایوارڈز سنبھالنا اور رکھنا پسند ہے۔ کوہلی نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایوارڈز اتنے زیادہ ہو گئے ہیں کہ انہیں خود بھی ان کی گنتی یاد نہیں رہتی، اس لیے وہ سب اپنے گھر بھیج دیتے ہیں جہاں ان کی ماں ان ایوارڈز کو فریم کر کے رکھتی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی پوری زندگی کو "ایک خواب جیسا" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس سفر پر خدا کے بہت شکرگزار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں ویرات کوہلی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل کوہلی 27 ہزار 975 رنز بنا کر انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں تیسرے نمبر پر تھے تاہم 93 رنز کی اننگز کھیل کر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سچن ٹنڈولکر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں مجموعی طور پر 34 ہزار 357 رنز بنائے ہیں، اب دوسرے نمبر ویرات کوہلی ہیں، جن کے رنز کی تعداد 28 ہزار 68 ہوگئی ہے۔

سنگاکارا 28 ہزار 16 رنز بنا کر تیسرے، آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ 27 ہزار 483 اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے 25 ہزار 957 رنز بنا کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

ویرات کوہلی کی ون ڈے کرکٹ کے کیریئر میں مین آف دی میچ کی تعداد بھی 45 ہوگئی ہے، ان سے آگے سری لنکا کے سنتھ جے سوریا 48 جبکہ سچن ٹنڈولکر 62 مین آف دی میچ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ

پڑھیں:

فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید(فائل فوٹو)۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل دے دیا۔

ایک بیان میں سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ فلاحی ریاست کا درس دینے والے آج غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں ہیں؟ 

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان ان کی سطحی اور غریب دشمن سوچ کا عکاس ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈ قرار دینا لاکھوں مستحق خاندانوں کی توہین کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟