Jasarat News:
2026-07-24@08:20:02 GMT

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 28 ہزار رنز بنانے والے بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں قائم کیا، جہاں انہوں نے شاندار 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

کوہلی نے 624 انٹرنیشنل اننگز میں 28 ہزار رنز مکمل کیے، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 644 اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے، جس میں ڈیرل مچل نے 84 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت نے ویرات کوہلی اور شبمن گل کی نصف سنچریوں کی بدولت 49 اوورز میں کامیابی حاصل کر لی اور تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویرات کوہلی کوہلی نے

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم