ساہیوال کے نواحی علاقے کٹور والا کے قریب سی سی ڈی پولیس اور اشتہاری مجرموں کے درمیان ایک سنسنی خیز مبینہ مقابلہ پیش آیا، جس میں 35 ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو علی حیات لاہوری ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیم اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی پر روانہ تھی کہ اس دوران ڈاکوؤں نے سڑک پر لکڑیاں پھینک کر راستہ بند کر رکھا تھا۔

ملزمان نے سرکاری گاڑی کو پرائیویٹ سمجھ کر رکنے کا اشارہ کیا، تاہم پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے جواب میں سی سی ڈی پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلہ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں زمین پر گر پڑا، جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت علی حیات لاہوری کے نام سے ہوئی، جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا