Jasarat News:
2026-07-24@08:20:00 GMT

ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے تمام ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک قوانین اور روٹ پرمٹس کی شرائط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ قوانین کی خلاف وزری کرنے والی گاڑیاں ضبط کرنے کے ساتھ مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تمام گاڑیوں کو مقررہ رفتار میں چلانا لازم ہوگا، اوورلوڈنگ، غلط اوورٹیکنگ، تیز رفتاری، لاپرواہ ڈرائیونگ اور ون وے کی خلاف ورزیوں سے اجتناب کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے تحت ایکسل لوڈ کی مقررہ حد پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اور اسکول، کالج یا تعلیمی اداروں کی گاڑیوں میں CNG، LPG یا LNG کے استعمال پر پابندی ہوگی، تمام پبلک سروس گاڑیوں میں ایمرجنسی ایگزٹ، فرسٹ ایڈ باکس اور فائر ایکسٹینگشر کی دستیابی اور فعالیت لازم قرار دی گئی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گاڑیاں صرف درست اور مؤثر دستاویزات، بشمول رجسٹریشن، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے تحت، اور صرف منظور شدہ روٹس پر ہی چلائی جائیں گی، بھاری گاڑیوں کے لیے بائی پاسز اور لنک روڈز، جن میں انڈس ہائی وے (این-55) اور مہران ہائی وے شامل ہیں، کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی، تمام ڈرائیورز کے پاس درست HTV ڈرائیونگ لائسنس ہونا لازمی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 322 کلومیٹر سے زائد سفر کی صورت میں دو اہل HTV لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی موجودگی لازم ہوگی، متعدد ٹرانسپورٹ آپریٹرز پبلک سروس اور مال بردار گاڑیاں بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ یا زائدالمیعاد دستاویزات کے ساتھ چلا رہے ہیں، جو موٹر وہیکل قوانین اور روٹ پرمٹس کی شرائط کی صریح خلاف ورزی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تمام متعلقہ ٹرانسپورٹرز اور آپریٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 28 فروری 2026 تک اپنی گاڑیوں کے روٹ پرمٹس حاصل کریں یا ان کی تجدید کروائیں، مقررہ تاریخ کے بعد سیکریٹری پی ٹی اے، آر ٹی ایز، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے خصوصی مہم شروع کی جائے گی، ہدایات کی عدم تعمیل کی صورت میں گاڑیاں ضبط کی جائیں گی، آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیں گی، قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زائدالمیعاد روٹ پرمٹس منسوخ کر کے سرکاری واجبات کی ادائیگی اور کلیئرنس کے بعد دیگر اہل ٹرانسپورٹرز کو الاٹ کیے جائیں گے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روٹ پرمٹس کی خلاف نے کہا

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش