ٹریفک قوانین، سندھ حکومت نے 28 فروری تک کا الٹی میٹم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28 فروری تک روٹ پرمٹ حاصل کریں ورنہ گاڑیاں ضبط ہوں گی۔
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی بالادستی اور مسافروں کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے کر لیے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے تمام ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک قوانین اور روٹ پرمٹ کی شرائط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک
شرجیل میمن نے واضح کیا کہ ہدایات کی روٹ پرمٹ اور قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑیاں فوری ضبط کر لی جائیں گی اور قوانین کی عدم تعمیل پر ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ یا معطل کر دی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے مسافروں اور طلبہ کی حفاظت کے لیے اہم نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اور اسکول و کالج کی گاڑیوں میں گیس کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام پبلک سروس گاڑیوں میں ایمرجنسی ایگزٹ (ہنگامی راستہ) اور فرسٹ ایڈ باکس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرائیورز کے پاس درست لائسنس کا ہونا لازمی ہے اور گاڑیاں صرف مکمل قانونی دستاویزات پر ہی چلائی جا سکیں گی۔
بلوچستان تعلیمی بورڈ میں ایچ ایس ایس سی 2024 کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کا انکشاف
علاوہ ازیں 322 کلومیٹر سے زائد طویل سفر کرنے والی گاڑیوں میں دو لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی موجودگی لازمی ہوگی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اوور لوڈنگ، تیز رفتاری اور لاپرواہ ڈرائیونگ سے ہر صورت اجتناب کیا جائےاور نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس کے تحت ایکسل لوڈ کی مقررہ حد پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ 28 فروری تک اپنے روٹ پرمٹس اور دیگر قانونی تقاضے پورے کر لیں، جس کے بعد صوبے بھر میں گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے خصوصی مہم شروع کی جائے گی۔
پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی عرب میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔