2026-07-24@16:21:13 GMT
تلاش کی گنتی: 5534
«لیے ہو»:
(نئی خبر)
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ عید کے موقع پرعوام کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ ملکی مہنگائی قابو میں ہے اور مالیاتی شعبہ مستحکم ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کی توجہ معاشی ترقی اور نمو کے فروغ پر مرکوز ہے اور اس سلسلے میں پیشرفت مستقل اور پائیدار رہے گی، جو آنے والے دو سالوں تک جاری رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کرنسی نوٹس کے نئے ڈیزائن فائنل، کیا 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم ہونے جا رہا ہے؟ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 10.5 ارب ڈالرز میں...
جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، کچے کے علاقوں میں ریاستی رٹ کی بحالی کے لیے عزم پر قائم ہیں: آئی جی سندھ
انسپکٹر جنرل سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ صوبے میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، تاہم بدقسمتی سے گزشتہ چند برسوں کے دوران کچے کے علاقوں میں پولیس اور ریاستی رٹ کمزور ہوئی، جس کے نتیجے میں وہاں منظم جرائم نے جنم لیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں نے اغوا برائے تاوان کو باقاعدہ کاروبار بنا لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو مختلف بہانوں سے وہاں بلایا جاتا، کبھی سستی اشیا کا لالچ دیا جاتا اور کبھی خاتون کی آواز میں بات کر کے لوگوں کو جھانسے میں لے کر اغوا کر لیا...
چین ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، چینی نائب وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز بیجنگ : چین کے نائب وزیر خارجہ میاؤ دہ یو نے بیجنگ میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز کاظم غریب آبادی نے ایران کی داخلی صورتحال اور ایرانی جوہری مسئلے سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران سفارتی ذرائع کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے پرعزم ہے اور منصفانہ اور غیر جانبدار بنیادوں پر مذاکرات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے بیرونی دھمکیوں اور دباؤ کی مخالفت کا اعادہ کیا، خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جاری سال کراچی کے لیے عملی تبدیلی کا سال ثابت ہوگا اور شہریوں کو اس کے واضح اثرات نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے مسائل پر محض باتیں نہیں بلکہ زمینی سطح پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو حقیقی سہولت مل سکے۔ رات گئے میئر کراچی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں کی بحالی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھا جائے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام...
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی لاہور میں جاری بسنت کی بعض تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ایک روز اندرونِ شہر بسنت منانے کا خصوصی پروگرام ترتیب دیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے پرانے دوستوں کو بھی مدعو کیا ہے۔ اس موقع پر وہ ماضی کی یادیں تازہ کریں گے اور لاہوری ثقافت سے جڑی روایات کو دوبارہ محسوس کریں گے۔ نواز شریف کو لاہوری کلچر سے گہری وابستگی ہے اور بسنت کی بحالی کے لیے انہوں نے اہم کردار ادا کیا، گزشتہ کئی ماہ سے وہ اس بات پر کام کرتے رہے کہ بسنت کو محفوظ انداز میں کیسے منایا جا سکتا ہے، جس کے لیے انہوں نے ثقافت...
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے کہا کہ نے خبردار کیا کہ فلسطین اور کشمیر سے غفلت پاکستان کی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے، اصول پرست طبقہ ہی کشمیر اور فلسطین کے لیے مؤثر آواز بلند کر سکتا ہے، مگر عالمی سطح پر اصول پسندی کمزور پڑ چکی ہے اور مفاد پرست قوتیں ذاتی مفادات کی خاطر کشمیر اور القدس کی سوداگری میں ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ کشمیر کے موقع پر جامعہ العروۃ الوثقیٰ، لاہور میں علامہ سید جواد نقوی کی زیرِ سرپرستی المصطفیٰ اسکاؤٹس کی جانب سے یکجہتی کشمیر پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پریڈ میں نوجوانوں نے کشمیری عوام کے حق میں بھرپور نعرے بلند کیے اور اپنی عملی وابستگی کا مظاہرہ...
جوہانسبرگ/رام اللہ: غزہ کے لیے امداد لے جانے کی کوشش کرنے والے عالمی کارکنوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال پہلے سے کہیں بڑی بحری امدادی فلوٹیلا روانہ کریں گے، جس میں 100 سے زائد کشتیاں اور ایک ہزار کے قریب طبی عملہ شامل ہوگا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تقریباً 40 کشتیوں کو غزہ پہنچنے سے روک دیا تھا اور سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ بدھ کے روز جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن میں ہونے والے اجلاس میں فلوٹیلا کے منتظمین نے کہا کہ اس بار کوشش پہلے سے کہیں زیادہ بڑی اور منظم...
قازقستان کے صدر کا پاکستان کو اسٹریٹجک شراکت دار قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2026 سب نیوز قازقستان کے صدر عزت مآب قاسم جومارت توکایف، جنہوں نے حال ہی میں اسلام آباد کا دورہ مکمل کیا، نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو ایک دوست ملک اور اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے جس نے عالمی برادری میں احترام حاصل کیا ہے۔ ابتدا ہی سے قاسم جومارت توکایف ایک تجربہ کار مدبرِ سیاست دان کی سی متانت اور اس اعتماد کے ساتھ نظر آئے جو ایک جدید ریاست کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر چکا ہو۔ انہیں جدید قازقستان کے معماروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ ’’سننے والی ریاست‘‘ (Listening State) کے تصور کے...
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت، زیرِ التوا مقدمات اور عدالتی کارروائیوں میں تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس نے بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بسنت فیسٹیول پر سوالات اٹھا دیے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی صحت پورے ملک کے لیے کنسرن ہے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ وہ اب تک 16 مرتبہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کر چکے ہیں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا اور پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے محفوظ انتظامات کے لیے شکریہ ادا کیا۔ وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر لاہور کی تصویریں دیکھی ہیں، شہر واقعی خوبصورت لگ رہا ہے۔ بسنت کے دنوں کی ایکسائٹمنٹ مجھے بچپن سے یاد ہے۔ اگرچہ میں اب کرکٹ کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم میں آگیا لیکن میں سوچ سکتا ہوں کہ لاہوری اور دیگر شہروں سے آنے والے مہمان اس فیسٹیول کے لیے کیسا محسوس کر رہے ہوں گے۔ Lahore lahore ay have lots of fun and stay safe #lahorebasant pic.twitter.com/5tykeWuYRK...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر ریحان حنیف نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) پریومیہ بنیاد پر 50 فیصد کارگو کے مستقل بیک لاگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بیک لاگ سپلائی چین کو بری طرح متاثر کر رہاہے جس کی وجہ سے کاروباری لاگت بڑھ رہی ہے اور کاروبار میں آسانی کی بجائے نقصان پہنچ رہاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کے آئی سی ٹی پررش کی سب سے بڑی وجہ کسٹمز عملے کی شدید کمی ہی بالخصوص کنسائنمنٹس کے لیے جانچ پڑتال کے لیے مختص عملہ ناکافی ہے لہٰذا عملے کی تعداد کم از کم 25...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر عوام بسنت کے تہوار کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے طے قوائط و ضوابط پر ہر صورت میں عمل کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بسنت ایک خوش رنگ اور ثقافتی تہوار ہے، تاہم ماضی میں دھاتی ڈور کے استعمال کے باعث اسے ممنوع قرار دیا گیا تھا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں، مگر چند افراد کی لاپروائی کے باعث ماضی میں کروڑوں لوگ اس تہوار کی خوشیوں سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے موٹرسائیکلوں پر تقریباً 10 لاکھ...
یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور آج بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے، گزشتہ 78 برس سے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کی رات ختم ہونے والی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سینیئر لیگی خاتون رہنما سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے غاصبانہ قبضہ کی وجہ سے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اقوام متحدہ، او ائی سی سنجیدگی سے نوٹس لے،...
میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز اور صوبائی اسمبلی ممبران کی بڑی بیٹھک ہوگی جس میں مختلف شعبوں کے پروفیسرز ملکی بہتری پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرِ نے کہا ہے کہ عمران خان کی فیملی پر تنقید پارٹی پالیسی کے خلاف ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز اور صوبائی اسمبلی ممبران کی بڑی بیٹھک ہوگی جس میں مختلف شعبوں کے پروفیسرز ملکی بہتری پر تفصیلی گفتگو کریں گے، عمران خان کی صحت سے متعلق اہم ڈسکشن...
راولپنڈی (ارسلان لون سے) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایم نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت براہِ راست ملوث ہے۔مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر پر غزہ طرز کا بورڈ آف پیس تشکیل دیا جائے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے، تاہم اب مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ ان کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہم سب کو مل...
روس نے امریکا کے ساتھ آخری جوہری اسلحہ کنٹرول معاہدے نیو اسٹارٹ (New START) کی مدت ختم ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی جوہری ہتھیاروں کی حد سے متعلق بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ماسکو میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ اگر واشنگٹن تعمیری ردعمل دے تو روس امریکا سے فوری مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ابو ظبی میں دونوں ممالک کے درمیان غیر رسمی رابطے ہوئے، جن میں نیو اسٹارٹ کے بنیادی نکات پر عمل جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔ نیو اسٹارٹ معاہدہ امریکا اور روس کے درمیان جوہری میزائلوں، لانچرز اور اسٹریٹجک وار ہیڈز کی تعداد محدود کرتا...
ایک روز قبل ممبئی کے مہنگے ترین علاقے جوہو رات گئے گولیوں کی گھن گرج سے گونج اُٹھا جس میں نشانہ معروف فلم ساز روہت شیٹی تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کی ممبئی میں رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات تیز کر دیں ہیں۔ حملے کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی جس میں شیٹی ٹاور کی بیرونی دیواروں میں متعدد گولیاں لگیں جب کہ ایک گولی عمارت کی پہلی منزل پر جِم کی کھڑکی پر لگی۔ جس کے بعد پولیس نے کامیاب حکمت عملی اپناتے ہوئے شیٹی ٹاور کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی تھی اور تفتیش کا دائرہ کار پورے علاقے تک پھیلا دیا۔ فارنزک اور بیلیسٹکس ٹیموں نے جائے وقوع پر شواہد اکٹھے کیے اور شواہد کے مطابق استعمال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان نیوکلیئر پروگرام سے متعلق مذاکرات جمعہ کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن نے تہران کو واضح پیغام دیا کہ مذاکرات کے مقام یا فارمیٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ اور اگر ایران اسی طے شدہ فارمیٹ میں واپس آتا ہے۔ تو واشنگٹن اس ہفتے یا آئندہ ہفتے ملاقات کے لیے تیار ہے۔ایرانی ذرائع کے مطابق امریکا ان مذاکرات کے دوران نیوکلیئر پروگرام کے علاوہ دفاعی اور قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر بحث لانا چاہتا ہے۔ تاہم تہران نے ان موضوعات کو غیر قابل مذاکرہ قرار دیا ہے۔ایران کا مؤقف ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو نہایت مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے اوپنرز اور بولرز ایونٹ میں ٹیم کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اسکواڈ کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید کچھ لوگ اس سے اتفاق نہ کریں، لیکن میں صرف کرکٹ کی بات کر رہا ہوں، پاکستان کی موجودہ ٹیم میں نیا جذبہ اور مہارت واضح طور پر نظر آتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹیم اس ورلڈکپ میں بہت اچھا مظاہرہ کر سکتی ہے۔سابق اسپنر نے کہا کہ پاکستان...
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں حب الوطنی کی گونج WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ کی ممتاز کاروباری، سماجی اور سیاسی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جانے والی شخصیت چوہدری ارشد نے پاکستان جرنلسٹس فورم اور پاکستان مسلم لیگ کے اپنے دیرینہ ساتھیوں کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا، جو صرف ایک دعوت نہیں بلکہ حب الوطنی، سیاسی یکجہتی اور پاک سعودی دوستی کے عزم کی بھرپور ترجمانی بن گیا۔تقریب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں سیاسی و کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں چیئرمین انوسٹر فورم و سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ مسلم...
مشہور شخصیات کی فٹنس ہمیشہ مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ جب کوئی اسٹار مسلسل مصروفیات، طویل شوٹنگز اور سفر کے باوجود خود کو فٹ رکھتا ہے تو لوگ یہ جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں کہ آخر وہ ایسا کیسے کرتے ہیں۔ درحقیقت سیلیبریٹیز کی فٹنس کا تعلق کسی ایک عادت سے نہیں بلکہ نظم و ضبط، مناسب خوراک، مستقل ورزش اور ذہنی سکون کے امتزاج سے ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ورزش کی مستقل عادت اہم ہے۔ معروف اداکار اور ماڈلز اپنی روزمرہ روٹین میں ہمیشہ کسی نہ کسی جسمانی سرگرمی کو شامل رکھتے ہیں۔ کچھ لوگ جم میں ویٹ ٹریننگ اور کارڈیو کا انتخاب کرتے ہیں، کچھ یوگا اور پائلیٹس کو ترجیح دیتے ہیں...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈیپ فیک اور اے آئی مواد حکومت و معاشرے دونوں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ شہر قائد میں جاری کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس کے دوسرے روز کو اہم عالمی مباحث کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے ایجنڈے میں فیک نیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان، موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اثرات، جمہوری اقدار کے فروغ، مختلف ممالک کے نمائندوں کے درمیان مشترکہ حکمت عملی، باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، عالمی چیلنجز کے مؤثر حل کی تلاش اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال شامل تھا۔ سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز فیک نیوز اور آرٹیفشل انٹیلیجنس سے متعلق سیشن کا باقاعدہ آغاز...
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات جمعہ کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا کہ مذاکرات جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے مسقط میں ہوں گے۔ امریکی خبر رساں ادارے Axios کے مطابق واشنگٹن نے تہران کو واضح کیا کہ مذاکرات کے مقام یا فارمیٹ میں تبدیلی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، اور اگر ایران اس فارمیٹ میں واپس آتا ہے تو امریکا اس ہفتے یا اگلے ہفتے ملاقات کے لیے تیار ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ ایرانی ذرائع نے کہا کہ امریکا نیوکلیئر مذاکرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔وزارت داخلہ پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کا خیر مقدم کیا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک اہم اور تفصیلی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران چینی سفیر نے بلوچستان میں شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے حملوں کو قابلِ مذمت قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور اس مشکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260205-08-14 کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق نائب امیر اور نگران انتخابی کمیشن راشد نسیم نے کہا ہے کہ رمضان انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے جس کے ذریعے انسان اپنے مالک کی رضا کے لیے بھوک پیاس ،نیند اور انسانی خواہشات سب کچھ قربان کرسکتا ہے۔رمضان اسلام کے جری اور انقلابی کارکنوں کی تیار ی کا مہینہ ہے۔رمضان کا یہ پیغام ہے کہ انسانیت کے لیے ایثار و قربانی کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہوئے دنیا سے بے نیاز ہو کرلوگوں کی خدمت کرواور وسائل کے محتاج نہ بنو۔کائنات کے سارے وسائل اور اختیارات کا مالک اللہ ہے۔خلافت راشدہ کے دور میں مسلمانوں نے تمام تر تعصبات سے بے نیاز ہوکر انسانوں کی خدمت کی۔رمضان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (جسارت نیوز)نارا کینال کی مختلف شاخوں کے ذریعے واٹر سپلائی اسکیموں کو فراہم کیا جانے والا پانی انسانی صحت کے لیے مضر ثابت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جمڑاؤ کینال میں موجود پانی کا ٹی ڈی ایس لیول 350 سے زائد پایا گیا ہے۔میرپورخاص میں پینے کے پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں جمڑاؤ کینال میں پانی موجود ہے اور آج (کل) سیٹلائٹ ٹاؤن واٹر سپلائی اسکیم کے لیے جرواری شاخ میں پانی چھوڑا جائے گا یہ بات ایکسیئن معاذ آرائیں نے بتائی دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جمڑاؤ کینال میں چھوڑا گیا پانی انسانی جانوں کے لیے نقصان دہ ہے ٹی...
اپوزیشن جن معاملات پر بات کرتی ہے وہ بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں: طارق فضل چوہدری
اپوزیشن جن معاملات پر بات کرتی ہے وہ بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں: طارق فضل چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جن متنازع معاملات پر بات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو انگیج کرے، شہبازشریف کی پالیسی ہے کہ اپوزیشن کو انگیج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو وزیراعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری کا...
پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو تعلیمی اداروں میں نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اے آئی کو باقاعدہ طور پر مارچ 2026 سے نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔ دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسکولوں میں چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک آرٹیفیشل انٹیلی جنس بطورِ مضمون پڑھائی جائے گی، جس میں مختلف جماعتوں کے لیے 35 سے 50 فیصد تک اے آئی سے متعلق مواد شامل ہوگا۔ اے آئی کی تدریس کے لیے تجربہ کار...
کاروباری برادری ملکی اقتصادی ترقی کے لیے پر عزم ہے: سردار طاہر محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک میں کاروبار کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کرنے کی رویت پر بھرپور طریقے سے کاربند ہے۔ اسی سلسلے میں چیئرمین فیصل ٹان گروپ چوہدری عبدالمجید کے اعزاز میں آئی سی سی آئی اور ون ون مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے عام آدمی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ہاسنگ سیکٹر کی...
کولمبو(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کے لیے اصل خطرہ بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر پوائنٹس کھونے کا نہیں بلکہ کولمبو کا غیر یقینی موسم ہے۔ پاکستان کو گروپ مرحلے میں چار میچ کھیلنے ہیں، جن میں سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ پاکستان اپنے گروپ مرحلے کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا، جہاں بارش کی پیش گوئیاں ٹیم کے ورلڈ کپ میں سفر کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں، خاص طور پر اس صورت میں جب پاکستان پہلے ہی ایک میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ باقی تین میچز میں سے دو ایسے ہیں جن پر بارش کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ ...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اور سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں بھارت کے لیے ایک انتباہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر پر مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھارت کی تقسیم کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت مودی کی ہندوتوا پالیسی پر گامزن، جلد شیرازہ بکھر جائے گا: قائم مقام صدر آزاد کشمیر محمد اشرف صدا نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 فروری کشمیری شہدا، حریت پسندوں اور پاکستانی عوام کے لیے قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے دہائیوں سے اپنی شناخت، عزت اور آزادی کے لیے جدوجہد کی۔...
مصنوعی ذہانت اے آئی اور خودکار نظام کی وجہ سے ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبوں میں کام کرنے والی خواتین ملازمتیں شدید خطرے میں ہیں۔ سٹی آف لندن کارپوریشن کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم پانچ سال کے تجربے والی مڈ-کیریئر خواتین کو ٹیک اور مالیاتی شعبوں میں ڈیجیٹل رولز کے لیے نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے CVs کی سخت اور بعض اوقات خودکار اسکریننگ میں کیریئر میں وقفے، جو بچوں یا رشتہ داروں کی دیکھ بھال کی وجہ سے ہوئے ان کو مدنظر نہیں رکھا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: اے آئی سے شادی کے وعدے کیوں لکھوائے؟ عدالت نے شادی غیر قانونی قرار دے دی کارپوریشن نے آجروں...
امریکا نے کانکو میں چین کے اثرورسوخ کم کرنے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کی تیاری کی ہے۔ انگلو سوئس ملٹی نیشنل کمپنی گلینکور نے جمہوریہ کانگو میں اپنے 2 بڑے کاپر اور کوبالٹ منصوبوں میں 40 فیصد حصص فروخت کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا ہے۔ یہ حصص امریکی حکومت کی حمایت یافتہ سرمایہ کاری گروپ اورین کریٹیکل منرل کنسورشیم کو فروخت کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عسکری، سیاسی طاقت کی دوڑ، چین اور امریکا میں سے کون آگے؟ یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اہم معدنیات تک رسائی یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے، جو جدید مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی اور قومی دفاعی سپلائی چین کے لیے نہایت ضروری سمجھی جاتی ہیں۔...
ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کلب شیخوپورہ کے عہدیداران سے ملاقات کی، جس میں حکومتِ پنجاب کی میڈیا پالیسی، جاری اصلاحات اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، بسنت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بسنت کے لیے سامان جلد سستا کیا جائے گا، سب لوگ خوشی خوشی بسنت منائیں گے اور اپنی ذمہ داری کے ساتھ تہوار کو تہوار سمجھ کر منائیں۔ مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا ملاقات کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافیوں کا تحفظ اور فلاح حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے آزاد، ذمہ دار اور مضبوط میڈیا کے عزم کا اعادہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان کی تاریخ کے بڑے مالیاتی فراڈ “آئی ایس ایم مارٹ گروپ اسکینڈل” کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ریاست پر عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ نیب اسلام آباد/راولپنڈی کی پیشہ ورانہ مہارت اور انتھک محنت کے نتیجے میں اب تک ایک ارب روپے کی ریکوری مکمل کی جا چکی ہے، جس کے پہلے مرحلے میں آج 600 ملین روپے 3400 متاثرین میں تقسیم کر دیے گئے ہیں۔ آج نیب ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران متاثرین میں چیک تقسیم کیے گئے۔تقریب کی صدارت چئرمین نیب لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد نے کی۔ جبکہ تقریب میں ڈپٹی چئرمین سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل...
قصور کے علاقے مصطفی آباد میں چار سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد نالے میں پھینک دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ بچی روہی نالے کے قریب نیم بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے اسے تشویشناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، بچی کا فوری آپریشن کیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے، تاہم بچی کے مخصوص حصوں پر گہرے زخموں کے نشانات پائے گئے۔ لاہور جنرل اسپتال کی انتظامیہ نے واقعے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے متاثرہ بچی کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، اسپتال کے میڈیکل...
سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ سنجے بانگر کے بیٹے سے بیٹی بننے والی انایا بنگر مارچ میں جنس کی تصدیق کی آکری سرجری کروانے جا رہی ہیں۔ انیا کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانس رائٹس کی بھی علمبردار ہیں اور انہوں نے اپنی تبدیلی کے سفر کو عوام کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ انایا نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی آتھرو ہمیشہ ان کے ساتھ تھے اور اب والدین نے بھی ان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ سنجے بانگر سرجری کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ذہنی دباؤ کے شکار بابل خان کی بالی ووڈ و اداکاروں کے خلاف ویڈیو پر اہلخانہ کی وضاحت انہوں نے کہا کہ ’میں مارچ میں ویجینوپلاسٹی کروانے والی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یومِ کینسر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر ایک عالمی چیلنج ہے جو بلا امتیاز قوم، جنس اور عمر، لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس موذی مرض کے حوالے سے آگاہی، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے، تاکہ بیماری سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس سال عالمی یومِ کینسر کا تھیم “یونائٹڈ بائے یونیک” اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر مریض کا کینسر سے مقابلہ منفرد ہوتا ہے، تاہم اس جدوجہد میں حکومت،...
بھارت کے نامور اداکار رجنی کانت نے صفائی کرنے والی خاتون سے ملاقات کی اور انہیں ایک سونے کی چین تحفے میں دی تاکہ ان کی ایمانداری کو سراہا جا سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پدما نامی خاکروب نے اپنی صفائی کی ڈیوٹی کے دوران کھوئے ہوئے سونے کی زیورات تلاش کیے اور اسے اس کے اصل مالک کو واپس کر دیا۔ رجنی کانت نے انہیں ’حقیقی نیک دل انسان‘ قرار دیتے ہوئے اس عمل کو سراہا۔ In a heartwarming gesture, #SuperstarRajinikanth honours frontline worker #Padma with a gold chain, recognising her as a true good Samaritan. ????#ThalaivarNirantharam #ThalaivarForLife @rajinikanth @ash_rajinikanth @soundaryaarajni @ParasRiazAhmed1 @V4umedia_ pic.twitter.com/OzXa1Pn2Sg — RIAZ K AHMED (@RIAZtheboss) February 3, 2026 رجنی کانت کی ٹیم نے سوشل...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ترکیہ کے تعلقات محض دوطرفہ نہیں بلکہ پورے خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں۔ ترک صدر منگل کو سرکاری دورے پر ریاض پہنچے۔ عرب اخبار ’الشرق الاوسط‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ خطے کے اہم مسائل، بالخصوص غزہ اور شام کی صورتحال پر مشاورت بڑھانے اور ترکیہ سعودی تعلقات کو نئی وسعت دینے کے لیے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور کسی بھی ایسی کارروائی کی مخالفت کرتا ہے جو خطے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آن فارم واٹر مینجمنٹ کے کنٹیجنسی ملازمین نے گزشتہ 18ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کیے جانے کے خلاف شہباز بلڈنگ کے مرکزی گیٹ کے سامنے ٹھنڈ ی سڑک پرواقع ڈی جی آن فارم واٹر مینجمنٹ کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے شہباز بلڈنگ کے گیٹ کا گھیرا ئوبھی کیا، جس کے باعث ٹھنڈ ی سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی اورسڑک پر گاڑیاں کھڑی ہونے کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی۔اس موقع پر ملازمین کی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں شکیل خاصخیلی، عمیر علی، امجد علی، ذوالفقار میمن، عبداللطیف نارائی، مزمل نارائی اور دیگر نے کہا کہ ہزاروں ملازمین گزشتہ کئی برسوں سے ادارے کے مختلف شعبوں میں کنٹیجنسی بنیادوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260204-08-24 کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے سانحہ گل پلازہ پرحکومتی مجرمانہ غفلت کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے تحت شارع فیصل پرمنعقدہ پرامن جینے دوکراچی مارچ پر ٹیپوسلطان تھانے میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر ذمے داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بوکھلاہٹ ،سیاسی انتقام اور بدترین فسطائیت قراردیا ہے ۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہمرادعلی شاہ حکومت نے ہوش کے ناخن نہیں لیے تو پھر نہ صرف 14فروری کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا ہوگا بلکہ اس کا دائرہ کار پورے سندھ میں پھیل سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی خود کو سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار قراردیتی ہے مگر8فروری...
نو مقرر وزیر داخلہ علی مدد جتک نے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور انکے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور علی مدد جتک نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعات میں وطن کے دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے اے ایس آئی محمود الرحمٰن بازئی اور سپاہی عبدالغنی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور غم زدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ یہ بہادر جوان قوم کا فخر ہیں۔...
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں، تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں اور صحت کی بنیادی سہولیات ناپید ہو چکی ہیں، شہریوں کو پینے کے صاف پانی، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کو عوامی مینڈیٹ کے منافی، جعلی اور بدترین دھاندلی پر مبنی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان متنازع نتائج کے خلاف 8 فروری کو کراچی پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی...
لاہور میں مین ہول میں گر کر ہلاک ہونے والی خاتون سعدیہ کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے شدید اظہار برہمی کیا۔ تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضی کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، مرتضی کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی اسپتال میں ہوگا۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے، لاہور :غلام مرتضی نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔ غلام مرتضی نے کہا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے، جس کے باعث صوبے کو سنگین معاشی اور انتظامی مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر وفاق اپنے آئینی اور مالی واجبات ادا کرے تو خیبر پختونخوا محدود وسائل کے باوجود کہیں بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے، قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، اسے ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ انہوں نے پنجاب کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہاں سیاسی سرگرمیوں پر...
میرپور:(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری مرحوم سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی رہائش گاہ میرپور پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے صاحبزادگان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی، مسئلہ کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور ان کی سیاسی و سفارتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہم مشیر وزیراعظم رانا...
لندن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دو روز تک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد اب انہیں اسپتال ہی کے ایک کمرے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال میں داخلے کی وجہ الطاف حسین کو اتوار کی شب لندن کے ایک مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انہیں شدید جسمانی کمزوری محسوس ہو رہی تھی۔ اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر خون کی منتقلی کی اور آئی وی ڈرپ لگائی گئی۔ ذہنی دباؤ اور کمزوری لندن میں مقیم ایم کیو...
—فائل فوٹو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے پاکستان میں شفافیت اور احتساب پر کرائے گئے سروے کے نتائج جاری کر دیے۔ ایف پی سی سی آئی کے مطابق سروے کا مقصد پاکستان میں شفافیت اور احتساب کا انڈیکس مرتب کرنا ہےملک گیر سروے میں عوام کی اکثریت یعنی 67 فیصد نے بدعنوانی کا سامنا نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔5 فیصد لوگوں نے کہا کہ سرکاری ملازم کو غیر قانونی طریقے سے دولت بناتے خود دیکھا۔ 73 فیصد رائے دہندگان نے بتایا کہ انہیں کبھی رشوت دینے کی نوبت پیش نہیں آئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ایک سیاسی گروہ نے سیاسی مفاد کے لیے منفی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان میں چھٹیاں گزارنے آئی ایک آسٹریلوی سیاحہ چیئرلفٹ میں پھنسنے کے بعد ہلاک ہو گئی۔عالمی میڈیا کے مطابق وسطی جاپان کے مشہور سیاحتی مقام ہاکوبا ویلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چھٹیاں گزارنے آئی 22 سالہ آسٹریلوی سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر ہلاک ہو گئی، یہ واقعہ سوگائیک ماؤنٹین ریزورٹ کے علاقے میں پیش آیا، جو اپنی برفانی خوبصورتی اور سنو بورڈنگ کے لیے عالمی سطح پر مشہور ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی نوجوان اپنے دوستوں کے ہمراہ چھٹیوں کے لیے جاپان آئی تھی۔ دوران تفریح، اس کا بیگ پک چیئرلفٹ میں پھنس گیا اور وہ ہوا میں لٹک گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس دوران اس پر دل...
اسلام آباد(آئی این پی ) دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے والد امجد کریم رندھاوا اپنی بیٹی کو یاد کر کے جذباتی ہو گئے۔انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بیٹی کی زندگی کے یادگار لمحات کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ارفع کریم کے والد نے بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری پیاری ارفع، آج تم31 برس کی ہوتیں، یہ جملہ لکھتے ہوئے ہاتھ نہیں کانپتا بلکہ دل کانپ جاتا ہے کیونکہ باپ کیلئے برس گننا آسان ہوتا ہے، خالی پن گننا نہیں۔انہوں نے لکھا کہ تمہاری جدائی کے بعد زندگی سیدھی لکیر نہیں رہی...
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی اسپیس ایکس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمپنی xAI کو حاصل کر لیا ہے، تاکہ مستقبل میں خلائی ڈیٹا سینٹرز کے ذریعے اے آئی کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے آئی کے لیے ’زبردست مقدار میں توانائی اور کولنگ‘ درکار ہے جو زمین پر معاشرتی اور ماحولیاتی اثرات ڈالے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شمسی توانائی سے چلنے والے خلائی ڈیٹا سینٹرز ہی طویل مدتی حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل مدت میں خلائی اے آئی ہی واحد منطقی راستہ ہے۔ ہمارے سورج...
شیطان نہیں ہوں، پاکستان اور بھارت میں انسداد پولیو کیلئے فنڈز دیے تھے:جیفری ایپسٹین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) کمسن لڑکیوں کی سمگلنگ اور جنسی جرائم میں ملوث بدنام امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین نے ایک ویڈیو انٹرویو میں خود کو شیطان قرار دینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اعلیٰ درجے کا نہیں بلکہ سب سے نچلے درجے کا جنسی مجرم تھا۔ اسی گفتگو کے دوران ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان اور بھارت میں پولیو کے خاتمے کے لیے مالی معاونت فراہم کی تھی، یہ سوال پوچھنے کے بجائے کہ بچوں کو ویکسین کے لیے یہ رقم دی جانی چاہئے تھی یا نہیں، ان...
دبئی (نیوز ڈیسک) دبئی میں قائم ایک نئی کمپنی نے ایسی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو شمسی توانائی کے ذریعے ہوا سے نمی حاصل کر کے روزانہ تقریباً ایک ہزار لیٹر پانی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نظام شمسی پینلز سے حاصل ہونے والی توانائی کے ذریعے ہوا میں موجود نمی کو جمع کر کے صاف پانی میں تبدیل کرتا ہے، جسے پینے اور روزمرہ استعمال کے لیے قابلِ استعمال بنایا جا سکتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پانی کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا مقصد ماحول دوست طریقے سے پانی کی دستیابی کو بہتر بنانا اور مستقبل میں آبادی اور موسمیاتی...
پاکستان ٹیلی وژن کے سینیئر اداکار راشد محمود نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ان کے انٹرویوز کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔ راشد محمود نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے پاس کوئی نہ آئے مجھے انٹرویو اور آپ کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ لوگ اپنے ویوز کے لیے میری باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اور ہیڈنگز ایسی بناتے ہیں جو حقیقت سے ہٹ کر ہیں۔ آئندہ کسی بھی انٹرویو کے لیے میرے پاس نہ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ مجھے یتیم یا فقیر دکھا کر پیش کر رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق انتہائی سخت اور جارحانہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحری افواج خطے میں متحرک ہو چکی ہیں اور اگر مذاکرات کسی معاہدے پر منتج نہ ہوئے تو صورتحال نہایت خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم ان کی اولین ترجیح اب بھی سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔ آنے والے دن فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا...
ملک میں حالیہ فسادات بغاوت کی کوشش تھی، ایرانی قوم نے امریکی و اسرائیلی سازش ناکام بنادی: آیت اللہ خامنہ ای
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں حالیہ فسادات کو امریکا اور اسرائیل کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ بیرونی مداخلت کا الزام محض دعویٰ نہیں بلکہ اس کے واضح شواہد موجود ہیں۔ ان کے مطابق امریکی صدر کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں، جن میں انہوں نے فسادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آگے بڑھتے رہو، میں مدد کے لیے آ رہا ہوں”۔سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات دراصل بغاوت کی ایک منظم کوشش تھے، جنہیں بیرونِ ملک سے کنٹرول کیا جا رہا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرِ اعظم نے صوبے میں امن و امان کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون کو ناگزیر قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کی کوششیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت انسداد دھشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے۔ یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم سے عمران خان سے ملاقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج نے پہلی مرتبہ یہ اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران تقریباً 70,000 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل غزہ کے محکمۂ صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتا رہا تھا۔ غزہ کا محکمۂ صحت ہلاک ہونے والے افراد کے نام اور عمریں باقاعدگی سے شائع کرتا ہے۔ ادارے کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب 71,000 سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں اکتوبر میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے 480 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ طویل عرصے سے غزہ کے محکمۂ صحت کے اعداد وشمار کو درست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260203-01-25 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے صوبے میں امن و امان کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کا تعاون ناگزیر قرار دیاملاقات میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، ملاقات میں مشیر خزانہ کے پی کے مزمل اسلم، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر امیر مقام اور رانا ثنااللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ کے پی کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت انسداد...
پاکستان نے بھارت میں ہونے والے اے وی سی والی بال نیشنز کپ 2026 میں شرکت کا حق حاصل کرلیا۔ ایشین والی بال کنفیڈیشن کے تحت ایونٹ بھارت کی میزبانی میں 20 جون سے 28 جون تک احمد آباد میں منعقد ہوگا،تاہم 12ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت مبہم ہے۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل نصیر احمد کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شرکت بھارتی ویزوں کے اجرا اور حکومت پاکستان کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ مزید پڑھیں ایشین یوتھ گیمز؛ مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران نے پاکستان کو شکست دے دی پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا بھارت؛ والی بال کوچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو ڈیڈ لائن دینے اور بڑے فوجی حملوں کی دھمکیوں کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری فائل پر بات چیت کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کی ہدایت پر مذاکرات کا عمل جلد شروع ہوگا، جسے ایران کے سرکاری اخبار ایران اور اصلاح پسند روزنامہ نے بھی شائع کیا ہے، ابھی تک مذاکرات کی تاریخ اور مقام کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا...
دہشتگردی کی ہر شکل اسلامی تعلیمات کےخلاف ہے، چیئرمین رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید ندیم
رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی منظوری سے رحمت العالمین اتھارٹی میں مرحوم خاتون کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ایک بیان میں خورشید ندیم نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تاہم قوم اور ریاستی ادارے متحد...
قازقستان، ازبکستان کے صدور کے دورے تجارت و سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولیں گے: آئی سی سی آئی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز مشترکہ منصوبوں اور طویل المدتی شراکت داریوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی اسلام آباد: (سب نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے قازقستان اور ازبکستان کے صدور کے دوروں کو انتہائی اہم اور بروقت قرار دیتے ہوئے علاقائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 فروری کو قازقستان کے صدر اور 5 فروری کو ازبکستان کے صدر کی آمد علاقائی تعاون،...
لاہور میں باٹا پور پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں چھین کر فرار ہونے والے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔باٹا پور اور مناواں پولیس کو شہریوں کی درخواستیں موصول ہونے پر مقدمہ نمبر 5083/25 مناواں میں اور 181/26 باٹا پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق چند روز قبل ملزمان باٹاپور اور مناواں سے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ایس ایچ او باٹا پور نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی سے اسکوٹی چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے...
آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے مکمل فنڈڈ ماسٹرز اسکالرشپس کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام کے تحت پاکستان میں تعلیم کے ذریعے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے. جس کے تحت پاکستانی شہریوں کو آسٹریلیا میں ماسٹرز سطح کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ اسکالرشپس 2027 میں شروع ہونے والے تعلیمی پروگرامز کے لیے دی جائیں گی۔آسٹریلیا کی بین الاقوامی ترقیاتی معاونت کا مقصد پاکستان اور خطے کے لیے پرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے طویل المدتی استعداد کار میں اضافہ، قیادت کی تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوامی روابط قائم کیے جاتے ہیں۔آسٹریلیا ایوارڈز پروگرام کے تحت امیدواروں کا انتخاب...
“سب ختم ہو گیا” کا بیانیہ دم توڑ گیا؛ لیپ ٹاپ محض مشین نہیں ریاست کا نوجوانوں کے خوابوں پر اعتماد ہے: سیدہ آمنہ بتول ،فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام
“سب ختم ہو گیا” کا بیانیہ دم توڑ گیا؛ لیپ ٹاپ محض مشین نہیں ریاست کا نوجوانوں کے خوابوں پر اعتماد ہے: سیدہ آمنہ بتول ،فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن، ایم این اے سیدہ آمنہ بتول نے کہا ہے کہ کافی شاپس اور قہوہ خانوں میں بیٹھ کر پاکستان کے مستقبل سے متعلق مایوسی پھیلانے والا بیانیے کی حقیقت بہت کمزور ہے، اصل حقیقت وہ لیپ ٹاپ ہے جو نوجوان کے ہاتھ میں ‘مستقبل کی چابی’ بن کر اسے عالمی معیشت سے جوڑ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام ، سیدہ...
بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ 60 ملین ایکڑ فٹ پانی درکار ہوگا، آبی ذخائر کے عالمی دن پر شیری رحمان کا پیغام
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے آبی ذخائر کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں ویٹ لینڈز کے تحفظ کو قومی بقا کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 225 سے زائد اہم ویٹ لینڈز موجود ہیں، جن میں سے 19 ریمسار کنونشن کے تحت شامل ہیں، جبکہ ان کا مجموعی رقبہ 13 لاکھ 43 ہزار 807 ہیکٹر پر محیط ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ویٹ لینڈز پاکستان کے پانی، ماحول اور ثقافت کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کا تحفظ آنے والی نسلوں کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان ریمسار کنونشن 1971 کا رکن ہے، جو ویٹ لینڈز کے مؤثر تحفظ اور...
سٹی42: لاہور میں کئی سال بعد بسنت کی واپسی نے شہر بھر میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور بسنت منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر اندرونِ شہر سمیت مختلف علاقوں میں چھتوں کی خرید و فروخت اور کرایہ پر لینے کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھتوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں 2 سے 3 مرلے کی چھت کے لیے 3 لاکھ روپے تک مانگے جا رہے ہیں، جبکہ 5 مرلے کی چھت کا کرایہ 5 سے 7 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے۔ بھاٹی گیٹ مین ہول حادثہ: ماں بیٹی کی موت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ...
انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے 200 فیصد سے زائد اضافی اسپیکٹرم نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ شزہ فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں مجموعی طور پر 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم دستیاب ہے جو موجودہ انٹرنیٹ طلب کے لیے ناکافی ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسپیکٹرم الاٹمنٹ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک کا وینزویلا کے لیے مفت اسٹارلنک انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان...
روس کے ساتھ دفاعی تعلقات استوار کرنے والی مغربی افریقہ کی 3 فوجی حکومتوں کے حوالے سے امریکا نے اپنی پالیسی میں نمایاں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق افریقی امور کے بیورو کے سربراہ نک چیکر مالی کے دارالحکومت باماکو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مالی کی خودمختاری کے احترام اور دوطرفہ تعلقات میں ’نئے باب‘ کے آغاز کا پیغام دیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مالی کے ساتھ تعلقات میں ’ماضی کی پالیسی غلطیوں سے آگے بڑھنا‘ چاہتا ہے۔ بیان کے مطابق امریکا نہ صرف مالی بلکہ اس کے اتحادی ممالک برکینا فاسو اور نائجر کے ساتھ بھی سیکیورٹی اور معاشی مفادات پر تعاون کا...
مصدق ملک—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں قدرت کے ساتھ ہونے والی دہشت گردی کو روکنا ہو گا۔اسلام آباد میں ورلڈ ویٹلینڈز ڈے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ جنگلی حیات انسانی زندگی کے لیے بہت اہم ہے، ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے، محفوظ مستقبل کے لیے ہمیں آلودگی پر قابو پانا ہوگا، پانی بنیادی ضرورت ہے، دنیا بھر میں دیکھیں جہاں جہاں پانی ہے وہاں آبادی ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرت سے ہمارا صدیوں کا رشتہ ہے، کسی پرانے گاؤں میں جائیں تو نظر آئے گا کہ کتنے ستارے ہیں، سائنس نے یہی بتایا ہے کہ اب تک جتنے سیارے اور گیلیکسیز ہیں یہ بے...
ایپسٹین کیس میں تعلق ظاہر ہونے پر برطانوی سیاستدان نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) ایپسٹین کیس میں تعلق ظاہر ہونے پر برطانوی سیاستدان لارڈمینڈلسن نے لیبرپارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ لارڈ مینڈلسن کے مطابق وہ پارٹی کے لیے مزید شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہتے اس لیے استعفیٰ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تازہ ریلیز فائلزکے مطابق ایپسٹین نے لارڈ مینڈلسن کے لیے 55 ہزار پاؤنڈ بنائے، 2003 اور 2004 کے درمیان ایپسٹین نےلارڈ مینڈلسن کے ریفرنس سے رقم بھیجی۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ لارڈ مینڈلسن نےکہا تھا کہ ان کے پاس رقوم وصول کرنے کا ریکارڈ نہیں اور نہ یاد ہے،لارڈ مینڈلسن نے یہ...
چین اور دنیا کے تعاون سے وافرثمرات برآمد ہو سکتے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2026 سب نیوز بیجنگ : سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے مستقبل کی صنعتوں میں پیش رفت اور اس کے امکانات کے حوالے سے ایک اجتماعی مطالعہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹریٹجک نقطہ نظر سے کام لینا ہوگا، معروضی حالات کی بنیاد پر اپنی برتریوں سے فائدہ اٹھانا ہوگا اور استحکام کے ساتھ پیش رفت کرنے کے اصول...
لاہور: باٹا پور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں چھین کر فرار ہونے والے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ باٹا پور اور مناواں پولیس کو شہریوں کی درخواستیں موصول ہونے پر مقدمہ نمبر 5083/25 مناواں میں اور 181/26 باٹا پور میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق چند روز قبل ملزمان باٹاپور اور مناواں سے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او باٹا پور نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی سے اسکوٹی چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی آئی جی...
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات سے آزاد کشمیر ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گیا ہے اور یہ سانحہ پوری کشمیری قوم کے لیے گہرے دکھ کا باعث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محترمہ ریحانہ خان چیئرپرسن وویمن کمیشن آزاد کشمیر نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات سے آزاد کشمیر ایک مدبر رہنما سے محروم ہو گیا ہے اور یہ سانحہ پوری کشمیری قوم کے لیے گہرے دکھ کا باعث ہے۔ مرحوم دور اندیش سیاستدان اور سینئر قانون دان تھے جنہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی ضمیر کے...
اتراکھنڈ کے شہر رشی کیش میں 32 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے ساتھی نے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔ دہرادون کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے سنگھ نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 32 سالہ پریتی راوت کے نام سے ہوئی ہے، جو ایمس اسپتال میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا: موبائل فون کی اونچی آواز پر جھگڑا، ماں بیٹی قتل، ملزم گرفتار پولیس کے مطابق پریتی طلاق کے بعد رشی کیش کے شیواجی نگر علاقے میں کرائے کے مکان میں اکیلی رہ رہی تھیں۔ چند سال قبل ان کی ملاقات سریش گپتا سے رشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائوتھ افریقا (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام عوام پر ایک عذاب بن چکا ہے۔ پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد ہوا جس میں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جنوبی افریقا میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور جی ڈی پی گروتھ ریٹ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں اس بات پر سنجیدگی...
بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور جغرافیائی، معاشی اور تزویراتی اعتبار سے اس کی اہمیت کسی سے پوشیدہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد سے لے کر آج تک یہ خطہ بیرونی طاقتوں، ریاست دشمن عناصر اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کا مسلسل نشانہ بنتا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے مربوط اور منظم حملے اسی طویل دشمنی اور پراکسی جنگ کا تسلسل ہیں، جن کا مقصد نہ صرف امن و امان کو تہہ و بالا کرنا تھا بلکہ بلوچستان کے عوام اور ریاستِ پاکستان کے درمیان اعتماد کی خلیج پیدا کرنا بھی...
بھارت نے پاکستان پر پراکسی جنگ مسلط کررکھی ہے، دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب مل رہا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے بھارت بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب مل رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت مئی کی جنگ میں اپنی شکست کے اثرات کم کرنے کے لیے یہ سب کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال لی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک دہشتگرد کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہے، جسے بلوچستان سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کامیابی حاصل کر رہا ہے اور حالیہ کارروائی میں بلوچستان میں 150 سے زیادہ...
بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ لوگوں کی محرومی نہیں، مصالحتی پالیسی کی وجہ سے واقعات میں اضافہ ہوا، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ لوگوں کی محرومی نہیں، جبکہ لاپتا افراد کا معاملہ تشدد کو جسٹیفائی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جب بھی شہروں میں کارروائی کرتے ہیں تو انسانوں کو ڈھال بنا لیتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال لی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انہوں نے بتایا کہ نوشکی میں کومبنگ آپریشن اب بھی جاری ہے، جبکہ دیگر شہروں میں آپریشن ختم ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی تعداد 4 سے 5 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی، ہمارے آپریشن کی وجہ سے حالیہ دہشتگرد حملوں کی...
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے آئندہ ہونے والے تیرہویں قومی پارلیمانی انتخابات کو بنگلہ دیش کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 فروری کا ووٹ ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ اتوار کی صبح جامع پور کے سنگھجانی ہائی اسکول گراؤنڈ میں گیارہ جماعتی انتخابی اتحاد کی مشترکہ عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہاکہ یہ انتخابات برسوں کے ظلم و ستم اور قربانیوں کے بعد آرہے ہیں، جن میں سینکڑوں جانیں گئیں، اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے، لیکن آمرانہ حکمرانی کے تاریک دور کا خاتمہ ہوا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: اے بی پارٹی نے مختلف راستہ اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا انہوں...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کا حق اور مطالبات نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہر کی موجودہ صورتحال پر طویل جدوجہد کا عندیہ دیتے ہوئے 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا۔ اور سندھ اسمبلی کی طرف مارچ کا عندیہ دے دیا۔ ’جینے دو کراچی مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گل پلازہ سانحے کے بعد عوامی قیادت کی غیر موجودگی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری موقع پر نہیں آئے اور متاثرہ لوگوں کے دکھوں اور غموں کا مداوا نہیں کیا گیا، جس سے شہریوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: جماعت...
اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے ایران سے ممکنہ جنگ کے تباہ کن اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران سے کوئی نئی جنگ شروع ہو جاتی ہے تو اسرائیل کی معیشت تباہ ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایسے حالات میں جب مغربی ایشیا خطے میں تناو کی شدت میں اضافے کی چہ میگوئیاں جاری ہیں، اسرائیل کے مختلف ذرائع ابلاغ نے ایران سے ممکنہ فوجی ٹکراو کے نتیجے میں سامنے آنے والے تباہ کن اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عبری زبان میں اسرائیلی ٹی وی چینل آئی 24 نیوز پر ایک صیہونی اقتصادی تجزیہ کار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "بات صرف ایک روایتی جنگ تک محدود نہیں ہے بلکہ اسرائیل...
ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ بند کر دی گئی ہے، فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔ڈی سی ڈی جی خان کے احکامات کے بعد بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے، پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے مسافر ٹرین روانہ نہیں ہوئیں۔
بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش و استعمال، ڈبل سواری اور کالے شیشوں پر پابندی ہوگی۔بلوچستان میں قیام امن یقینی بنانے کے لیے پورے صوبے میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں جب کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے، 5 یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں، پبلک مقامات پر مفلر، رومال، ماسک سے چہرہ ڈھانپنے پر بھی مکمل...
قیامِ امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ، چوہدری شجاعت حسین ch shujat hussain WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تیراہ کے متاثرین میں 4 ارب روپے کی تقسیم کے معاملے میں صوبائی حکومت بدانتظامی کا تاثر ختم کرے اور رقم کی فوری، بروقت اور شفاف ترین انداز میں ادائیگی یقینی بنائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیراہ میں عوام کو بنیادی اور ضروری سہولیات فراہم کرنے میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوسانہ رہی ہے، جس کے باعث متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں نہ مناسب اسکول اور کالج...
وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے پارلیمان میں جمع کرائی گئی سرکاری قرضہ جاتی پالیسی رپورٹ میں عوامی قرض کے قانونی حد سے تجاوز کرنے کے اعتراف پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق وزارتِ خزانہ کی رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان کا کل عوامی قرض بڑھ کر 80.5 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق عوامی قرض مجموعی قومی پیداوار کے 70.7 فیصد کے برابر ہو چکا ہے، جبکہ قانونی حد 56 فیصد مقرر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہر پاکستانی پر قرضے کا بوجھ 13 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار...
جوہانسبرگ (نیوزڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام عوام پر ایک عذاب بن چکا ہے۔ پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور جی ڈی پی گروتھ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں اس بات پر...