رمضان کے لیے زیادہ مؤثر اور شفاف پیکج، وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ محکمے آئندہ رمضان کے لیے گزشتہ سال سے زیادہ مؤثر اور فائدہ مند پیکج تیار کریں۔
اسلام آباد میں رمضان پیکج کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب اور عام آدمی کی مالی مدد اور سماجی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے امداد، وقار اور شفافیت کی ضمانتوزیراعظم نے خصوصی ہدایت دی کہ رمضان پیکج کے تحت امداد کی تقسیم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائے تاکہ مستحقین کی عزت و وقار محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے امداد کی تقسیم کیش لیس معیشت کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔
مستحقین کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اور مانیٹرنگوزیر اعظم نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو ہدایت دی کہ امداد کے حصول میں مستحق افراد کی شمولیت کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور منظم مانیٹرنگ سسٹم بھی نافذ کیا جائے تاکہ پیکج کی مؤثر نگرانی ممکن ہو۔
گزشتہ سال کی شفافیت کی تعریفوزیراعظم نے گزشتہ سال کے رمضان پیکج کی شفافیت کی تعریف کی، جس کا ذکر معروف آڈٹ فرم کی رپورٹ میں بھی آیا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال سے ایک شفاف نظام قائم کیا ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو ضروری اشیائے خورونوش سبسڈائزڈ ریٹس پر فراہم کی جاتی ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کا پرانا نظام ختم، شفاف نظام نافذوزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں طویل عرصے تک یوٹیلیٹی اسٹورز کا نظام مالی بے ضابطگیوں، بدانتظامی اور غریبوں کے استحصال کا شکار رہا، جسے حکومت نے شفاف نظام سے تبدیل کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رمضان المبارک رمضان پیکیج وزیراعظم شہباز شریف.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک رمضان پیکیج وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔