دہشتگردوں کو اپنا نظریہ پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پیغام امن کمیٹی سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بیانیے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
اسلام آباد میں پیغام امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل کمیٹی پشاور کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران تمام مکتبہ فکر کے علما سے گفتگو ہوگی اور یہ پیغام گھر گھر پہنچایا جائے گا کہ اسلام امن کا دین ہے۔
یہ بھی پڑھیے: قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے پیغام امن کمیٹی قائم، کون کون شامل ہوگا؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ کونسا اسلام ہے کہ بھارت سے فنڈنگ لے کر یہاں دھماکے کرو؟ یہ سارا کام پیسے سے چل رہا ہے، افغان حکومت ہر دوسرے روز بھارت جاکر مذاکرات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے عزائم سامنے آتے جا رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پوری قوم دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ اس کمیٹی میں اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیغام امن کمیٹی بااختیار کمیٹی ہے جو دہشتگردی کے بیانیے کا بھرپور مقابلہ کرے گی اور دہشتگردوں کو اپنا نظریہ پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور پیغام امن کمیٹی دہشتگردی عطا تارڑ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور پیغام امن کمیٹی دہشتگردی عطا تارڑ پیغام امن کمیٹی عطا تارڑ
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔