Jasarat News:
2026-07-24@03:20:36 GMT

قائدین ایپوا کا نئے سال پر پیغام

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایپوا کے قائدین نے نئے سال 2026 کے موقع پر سوشل پنشنرز و انشورڈ پرسنز کے نام پیغام میں کہا ہے کہ آپ بخوبی واقف ہیں کہ EPWA کے قائدین نے 2025 میں آپ کے جائز مطالبات سر فہرست پنشن میں اضافے اور میڈیکل کی سہولت دلانے کے لیے بھر پور جدوجہد کی، انشا اللہ متعلقہ حکام بالا EOBI سے 2026 میں اس TASK کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد نتیجہ خیز بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ تمام سوشل پنشنرز و انشورڈ پرسنز اس جدوجہد میں ایپوا کے شا نہ بشانہ ساتھ ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں کور کمیٹی کے مشورے سے پاکستان میں تمام پریس کلبز میں پریس کانفرنس کے بعد پریس کلبز کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں آواز اٹھائیں گے تاکہ حکومت وقت نجی اداروں سے ریٹائرڈ ملازمین جو EOBI کے اصل اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ ان کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان کا حق فوری دینے کے احکامات جاری کرے۔علمدار رضا، جنرل سیکرٹری EPWA نے تمام سوشل پنشنرز و انشورڈ پرسنز سے کہا کہ EPWAکے اس پیغام کو اپنے پنشنرز ساتھیوں تک پہنچائیں۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش