اسلام آباد سلنڈر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل، جاں بحق افراد سپردِ خاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 7 کے علاقے میں پیش آنے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل اور جان بحق ہونے والے تمام افراد سپردِ خاک کر دیے گئے۔
ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ بظاہر گیس لیکیج کے باعث ہوا،تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں 3 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 2 کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے میں 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے، ہلاکتیں جھلسنے اور زخمی افراد کے ملبے تلے دب جانے کی وجہ سے ہوئیں، جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن اور کنکشنز کے سیمپل بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔
یاد رہے حادثہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا، جاں بحق افراد میں دلہا اور دلہن بھی شامل ہیں، مجموعی طور پر ملبے سے 19 افراد کو نکالا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔