اسلام آباد: شادی کے گھر میں گیس لیکج دھماکا، دلہا دلہن سمیت 5 افراد جان بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد کے علاقے جی سیون ٹو آبپارہ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے افسوسناک دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والے پانچ افراد کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
حادثے نے خوشیوں سے بھرے ایک گھر کو سوگ میں بدل دیا جہاں شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دلہا شہریار، دلہن مہک، دلہا کی والدہ سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں جن کی تدفین مکمل کر لی گئی ہے، جب کہ مزید دو افراد کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ اس افسوسناک واقعے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد جان سے گئے جبکہ بارہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں سے نو افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جب کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکا شادی کی تقریب والے گھر کے بالکل قریب پیش آیا، جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ چار مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ اچانک ہونے والے اس دھماکے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور شادی کی خوشیاں لمحوں میں غم میں بدل گئیں۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مطابق اتوار کی صبح 7 بج کر 20 منٹ پر دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوئے، جب کہ ریسکیو اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں۔
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ گیس لیکج کے اسباب کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔