اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ)  سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس لیکج سے دھماکہ ہو گیا جس سے دولہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے، 4 گھر مکمل تباہ ہو گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق کے دھماکے کے نتیجے میں 4 گھر متاثر ہوئے، گھروں سے مجموعی طور پر 20 افراد کو باہر نکالا گیا جن  میں سے 8  افراد جاں بحق ہوگئے۔  جاں بحق ہونے  والوں میں جوراں بی بی، سنیل، شیری حنیف ، مہک ، نعیم، وسیم مسیح شامل ہیں،  ایڈشنل ڈی سی نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے  زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد پمز ہسپتال ہائی الرٹ ہے اور زخمیوں کی طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے، تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔صاحبزادہ یوسف نے مزید بتایا کہ دھماکہ شادی والے گھر میں ہوا، دولہا اور مہمان بھی گھر میں موجود تھے، جاں بحق ہونے والوں میں دولہا، دولہا کی والدہ  اور دلہن بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ  تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملبے کی چیکنگ کی جا رہی ہے، دھماکے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اس علاقے میں سلنڈر کا استعمال معمول ہے، بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھی طلب کر لیا، پولیس کے ذریعے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان پمز ڈاکٹر انیزہ جلیل نے کہا ہے کہ ای ڈی پمز کی ہدایت پر پمز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈاکٹر انیزہ جلیل نے مزید بتایا کہ 11 زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا گیا، زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، آرتھو پیڈک، برن سنٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ میں زخمیوں کا علاج جاری ہے، دھماکے کے زخمیوں کو چھت گرنے سے زیادہ زخم آئے۔ایک زخمی کو سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جس کو طبی امداد فراہمی کی جا رہی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ یہ حادثہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا، سردیوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں، ہم مکمل تحقیقات کرکے وجہ معلوم کریں گے کہ ہوا کیسے ہے، رات کے وقت گیس کا استعمال مت کریں، یہ ہنستا بستا شادی والا گھر تھا جہاں گیس لیکج کی وجہ سے بڑا حادثہ پیش آیا۔چیف کمشنر نے کہا کہ ہدایات کے مطابق متاثرہ گھروں کے لوگوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کریں گے، ریسکیو ٹیم 5منٹ میں واقعہ کی جگہ پہنچ گئی تھی، ہم ریسکیو سے ریلیف کی جانب لے کر آئیں گے۔کیپیٹل ایمرجنسی سروس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مکمل کرلی، ولیمے کا دن دلہن اور دلہے کی زندگی کا آخری دن بن گیا، سی ڈی اے کے ملازم شیری کی گزشتہ روز بارات تھی، گزشتہ روز دولہا شیری بارات لے کر گجرات گیا، رات کو ڈیڑھ بجے بارات واپس پہنچی۔شادی والا گھر اور سردی ہونے کی وجہ سے رات گئے تک گھر میں ہیٹر جلتا رہا، رات گئے گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہوگیا، گیس دوبارہ آنے پر تنگ و تاریک گلیاں و گھر ہونے کی وجہ سے گیس لیکج گھر میں بھر گئی، صبح سویرے ناشتے کے لیے خواتین اٹھیں، دیا سلائی جلاتے ہی دھماکہ ہوگیا۔دولہا شیری اور دلہن سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے،گیس لیکج دھماکے میں 12افراد زخمی ہوئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں سلنڈر حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ صحت، سیکرٹری صحت اور پمز انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور رخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے سیکرٹری داخلہ کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ورثاء  کے غم میں مکمل شریک ہیں، زخمیوں کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افراد جاں بحق کی وجہ سے گیس لیکج افراد کو گھر میں نے کہا

پڑھیں:

دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس

دبئی: دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم کے ذریعے مسافروں کے لیے سفر کو مزید تیز اور آسان بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید بارڈر کنٹرول نظام کی آزمائش کامیاب رہی ہے، جس کے تحت مسافر صرف 3.4 سیکنڈ میں امیگریشن کا مرحلہ مکمل کر سکتے ہیں۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق اس جدید نظام میں اے آئی سے لیس بایومیٹرک کیمرے بیک وقت 10 مسافروں کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بغیر پاسپورٹ دکھائے امیگریشن کلیئر

نئے سسٹم کے تحت “ریڈ کارپٹ لین” استعمال کرنے والے رجسٹرڈ مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہیں صرف اپنا چہرہ کھلا رکھ کر بایومیٹرک کیمرے پر موجود سبز اشارے کی طرف دیکھنا ہوگا، جس کے بعد شناخت کا عمل خودکار طور پر مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں کن مسافروں کے لیے؟

ابتدائی طور پر اس جدید سسٹم کا آغاز دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر فرسٹ کلاس اور بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے کیا گیا تھا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اب اس سہولت کو مزید آنے والے مسافروں تک توسیع دی جا رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے دوران 5 لاکھ 28 ہزار سے زائد مسافروں نے دبئی کے “اسمارٹ کوریڈور” سے استفادہ کیا، جبکہ گزشتہ سال 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے اسمارٹ گیٹس کے ذریعے سفر کیا۔

کن افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی؟

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہری، یو اے ای کے رہائشی اور بایومیٹرک پاسپورٹ رکھنے والے ویزا آن ارائیول مسافر اس سہولت سے خودکار طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تاہم 1.2 میٹر سے کم قد رکھنے والے بچوں کے لیے یہ نظام فی الحال دستیاب نہیں ہوگا۔

دبئی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو پال گریفتھس کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد سیکیورٹی کو برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کے عمل کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر بنانا ہے۔ ان کے مطابق مستقبل میں دبئی ایئرپورٹ اے آئی امیگریشن سسٹم تمام مسافروں کے لیے دستیاب ہوگا، جس سے ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری