لاہور (این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن پنجاب چیپٹر کے عہدیداران نے  ملاقات کی جس میں گورنر ہائوس لاہور میں آئی ایل اے کی پانچ رکنی فری لیگل ایڈ سروسز کمیٹی کا قیام عمل میں لانے پر اتفاق کیا گیا جو وسائل نہ رکھنے والے قیدیوں کومفت قانونی مدد فراہم کرے گی ۔انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن پنجاب چیپٹر کے صدر عاشق علی رانا اورجنرل سیکرٹری اسحاق بریار کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات  کر کے بیرون ممالک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے پاکستانی وکلا ء کی فیسیں ادا نہیں کر سکتے یا جرمانے ادا نہ کرنے کی وجہ سے پابند سلاسل ہیں  ان کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ صدر پنجاب چیپٹر عاشق علی رانا نے بتایا کہ انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کے ہزاروںکی تعداد میں ممبران پاکستان اور بیرون ممالک اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،اگر حکومت تعاون پیش کرے تو فری لیگل ایڈ سروسز کے ذریعے  بہت سے مستحق قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کی جاسکتی ہے ۔ اس موقع پر آئی ایل پنجاب چیپٹر نے گورنر پنجاب کی تجویز پر پانچ رکنی کمیٹی قائم کر نے کا اعلان کیا جو گورنر ہائوس میں وسائل نہ رکھنے والے قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گی۔وسائل نہ رکھنے والے قیدیوں کے اہل خانہ قانونی معاونت کے لئے گورنرہائوس میں درخواست دیں گے جس پر پانچ رکنی کمیٹی مفت قانونی امداد فراہم کرے گی ۔وفد نے اوورسیز وکلا ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان تک رسائی کے لیے لائسنس کے حصول میں مدد کی بھی درخواست کی ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ انسانی حقوق اور عوامی مسائل کا حل اولین جیح ہے ،پاکستانی اپنے ملک میں ہوں یا سمندر پار ہوں ملک کا سرمایہ ہیں،اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر کے ذریعے زرمبادلہ کو مضبوط کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وکلا ء ملک کا با شعور طبقہ ہیں اور ان کی آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن گورنر پنجاب پنجاب چیپٹر

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار