لاہور:

پنجاب بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ مختلف شہروں میں دھند نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔

بھکر میں درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث شہر اور مضافاتی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی نے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔

بھکر میں خشک سردی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر موسمی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، گرم لباس استعمال کرنے اور بچوں و بزرگوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب ستیانہ شہر اور اس کے گردونواح شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے ہیں جہاں حدِ نگاہ محض تین میٹر تک محدود ہو گئی۔

شدید دھند اور سردی کے باعث سڑکیں ویران اور ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے بزرگوں اور بچوں کو شدید سردی سے بچانے پر زور دیا ہے۔

ساہیوال میں بھی شہر اور گردونواح میں گھنی دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔

موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے استعمال اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت جاری کی ہے۔

خوشاب اور اس کے گردونواح میں بھی شدید دھند کا راج ہے جبکہ لاہور–سرگودھا جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ .

دھند کے سبب خوشاب سے دیگر شہروں کو جانے والی مسافر بسیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ .

ٹریفک پولیس اور پیٹرولنگ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران فوگ لائٹس آن رکھیں، رفتار کم رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی اور دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری مسلسل جانیں گنوا رہے ہیں، اس لیے غزہ کے عوام کی طویل اذیت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری طویل انسانی المیے کا خاتمہ ہونا چاہیے، کیونکہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود وہاں کے شہری آج بھی ہر روز بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

Despite the so-called ceasefire in Gaza, civilians continue to pay a heavy price every day.

People are being killed in their homes, in their communities, and while carrying out ordinary acts of daily life – as Israel increases its control of Gaza.

Living conditions remain…

— António Guterres (@antonioguterres) July 23, 2026

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا، غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری روزانہ شدید نقصان اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کیے جانے کے دوران لوگ اپنے گھروں، اپنی آبادیوں اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دیتے ہوئے بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی، پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ غزہ کے عوام کی مسلسل اور طویل تکالیف کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی