جنوری میں شدید سردی کے باعث اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات شیڈول میں تبدیلی پر غور
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کراچی:
محکمہ تعلیم حکومت سندھ نے آئندہ تعلیمی سیشن 2026/27 سے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے، شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ سرد موسم کی دسمبر کے بجائے جنوری میں شدت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
اس معاملے کو آئندہ ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شامل کیا جارہا ہے جس کے بعد امکان ہے کہ آئندہ تعلیمی سیشن میں کراچی سمیت پورے سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر کے آخری عشرے کے بجائے جنوری سے شروع ہوں۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کئی برس سے موسمی تغیرات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے جس کے مطابق سندھ میں ماہ دسمبر میں موسم سرما میں شدت نہیں ہوتی جنوری میں جب موسم سرد ہوجاتا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چلتی ہیں اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک آجاتا ہے تو ایسے موقع پر اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوجاتی ہیں اور یکم جنوری سے اسکول کھل جاتے ہیں اور بچے انتہائی سخت موسم میں اسکول جاتے ہیں۔
مزید پڑھیںموسم سرما کی شدت میں اضافے پر سندھ کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل
پنجاب میں موسم سرما کی شدت، ہائرایجوکیشن کا چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ چونکہ رواں سیشن میں اس بار تعطیلات ختم ہوچکی تھیں اور اسکول کھلتے ہی موسم مزید سرد ہوگیا، لہٰذا محکمہ نے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی منظوری سے طلبہ کی آسانی کے لیے فوری طور پر اسکولوں کے اوقات دو ہفتے کے لیے تبدیل کردیے اور پیر 12 جنوری سے 26 جنوری تک اسکول صبح 9 بجے شروع ہونگے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
تاہم اب آئندہ برس کے لیے اس معاملے کو محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں بحث کے لیے شامل کیا جارہا ہے اگر اسٹیئرنگ کمیٹی اس کی منظوری دیتی ہے تو ایسی صورت میں نئے تعلیمی کلینڈر میں کراچی سمیت پورے سندھ میں اب موسم سرما کی تعطیلات جنوری 2027 کے پہلے عشرے میں متوقع ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موسم سرما کی تعطیلات میں موسم سرما کی کے لیے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔