کراچی کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے پسماندہ اور نظر انداز علاقوں کی ترقی بلدیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اورنگی ٹاؤن میں باب خیبر سے اونگی سیکٹر 4 تک سڑک کی تعمیر اور بحالی کے سنگِ بنیاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ شہری سہولت اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے انتہائی اہم ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ منصوبے میں جدید ڈرینج سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے، تاکہ بارش یا پانی جمع ہونے کے مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور بحالی عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے، اور ضلع غربی میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔
میئر کراچی نے واضح کیا کہ شہر کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام یقینی بنایا جائے گا، اور سڑکوں اور گلیوں کی بحالی سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہری ترقی کے لیے جدید، پائیدار اور معیاری انفراسٹرکچر ناگزیر ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی فلاح کے منصوبے بلا تفریق اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں سڑکوں کی بحالی سے عوام کو فوری ریلیف ملے گا اور کچی آبادیوں کو مستقل بنیادوں پر ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہر ٹاؤن میں ترقیاتی کام یکساں رفتار اور شفاف انداز میں جاری ہیں اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی دن رات متحرک ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی