حضرت بی بی فاطمہ الزہراؑ کربلا کا مقدمہ بنیں، جس کے بعد اسلام کی نشاط ثانیہ شروع ہوئی،علامہ ریاض نجفی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا ؑوہ واحد خاتون ہیں جن کے استقبال کے لیے پیغمبر جیسے باپ تعظیم میں کھڑے ہو جاتے تھے، پیغمبر کا کھڑا ہونا خاص فاطمہ ؑکے لئے تھا، ہمارے لیے اپنی بیٹیوں کی تعظیم کے لیے کھڑے ہونا ضروری نہیں، حضرت خدیجہ الکبریٰ کا بھی قرآن مجید میں قرائن کے ساتھ تذکرہ موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ حضرت حوا کا ہر اس جگہ قرآن میں تذکرہ ہوا ہے، جہاں حضرت آدم علیہ السلام کا ہوا، وہ بڑی باعظمت خاتون تھیں۔ اگر حوا نہ ہوتیں تو آج ہم میں سے کوئی بھی نہ ہوتا۔ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا ؑوہ واحد خاتون ہیں جن کے استقبال کے لیے پیغمبر جیسے باپ تعظیم میں کھڑے ہو جاتے تھے اور یہ کھڑا ہونا اتنا خاص تھا کہ ہمارے لیے اس سنت پر عمل کرنا ضروری نہیں کہ ہم اپنی بیٹیوں کی تعظیم کے لیے کھڑے ہوں بلکہ یہ خاص جناب سیدہ کے لیے ہے، آیت تطہیر کے نزول کے بعد مسلسل چھ مہینے پاک پیغمبر حضرت فاطمہ ؑ کے دروازے پر رک کر آیت تطہیر کی تلاوت فرماتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بی بی زہرا کی عظمت اس وجہ سے ہے کہ ٓاپ مقدمہ بنیں کربلا کیلئے، اسلام کربلا کے بعد زندہ ہوا یعنی اس کی نشاط ثانیہ کربلا کے بعد شروع ہوئی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب آسیہ کا بھی قرآن مجید میں نام نہیں آیا، لیکن تذکرہ بہت ہوا ہے چاہے وہ فرعون کے گھر میں تھیں لیکن اتنی باعظمت تھیں کہ حضرت موسیٰ کی پرورش جناب آسیہ نے کی۔ حضرت مریم واحد خاتون ہیں جن کا قرآن مجید میں نام کے ساتھ ذکر ہوا ہے، اپ بھی اتنی باعظمت ہیں کہ ٓاپ کے بیٹے نے پیدائش کے چند دن بعد دعویٰ نبوت کر دیا۔ حضرت خدیجہ الکبریٰ کا بھی قرآن مجید میں قرائن کے ساتھ تذکرہ موجود ہے ،اس بات پر بھی سب متفق ہیں کہ خدیجہ اس وقت کی طاہرہ خاتون تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔