قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہوسٹل واقعہ: نامعلوم شخص کے گھسنے پر سیکیورٹی سخت، خفیہ کیمروں کی تلاش کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہوسٹل میں نامعلوم شخص کے داخل ہونے کے واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خفیہ کیمروں کی تلاش کے لیے تکنیکی سویپ کا حکم دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں بھی نظرثانی کی جائے گی۔
انتظامیہ کی جانب سے گرلز ہوسٹلز کے اندر اور اطراف میں سیکیورٹی پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گرلز ہوسٹلز میں خفیہ کیمروں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر تکنیکی ٹیموں کو سویپ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے طالبات کے لیے خصوصی مواقع پر گیٹ نمبر 5 کھولنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ گرلز ہوسٹلز کے اطراف سیکیورٹی لائٹس کی فوری مرمت اور بحالی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے گرلز ہوسٹلز میں دو خواتین سیکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے گرلز ہوسٹلز کے معاملات کی نگرانی کے لیے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبات کے لیے والی بال اور بیڈمنٹن گراؤنڈز کی تعمیر کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے تمام فیصلوں اور ہدایات پر فوری عمل درآمد کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کے خواتین کے ہوسٹل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم شخص خواتین ہوسٹل کے واش روم میں داخل ہوا۔ طالبات نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم شخص کو دھر لیا، جس کے بعد واقعہ انتظامیہ کے علم میں لایا گیا۔ واقعے نے طالبات میں شدید تشویش پیدا کر دی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قائداعظم یونیورسٹی نامعلوم شخص انتظامیہ نے گرلز ہوسٹلز گرلز ہوسٹل کے لیے
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔