2025-07-27@01:17:25 GMT
تلاش کی گنتی: 705
«ملازمین کو فارغ کرنے»:
(نئی خبر)
وفاقی اردو یونیورسٹی سے ملازمین کو فارغ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک 60 سے زائد ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے یا ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔جب کہ قائم مقام رجسٹرار ثمرہ ضمیر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ مشیر امور طلبہ اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ خلیل کو رجسٹرار کے عہدے کا چارج دیا گیا ہے۔ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ضابطہ خان شنواری کے 10 ماہ کے دور میں یہ تیسری رجسٹرار ہیں۔ جمعہ کو سینئر افسران پی آر او اور فوٹوگرافر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی، دونوں افراد کا تقرر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر کے دور میں ہوا تھا اور ہر سال ان کی مدت...
پاکستان ریلوے نے کراچی میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی فریٹ کوریڈور کا منصوبہ تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اہم منصوبہ ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ آج اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف...
میرواعظ کشمیر نے کہا کہ اپنے ایمان کی حفاظت کیساتھ ساتھ یہ ہماری دینی اور سماجی ذمہ داری ہے کہ ہم ماحول کے تحفظ کیلئے کام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر اپنی تہذیب، ثقافت اور وراثت کے اعتبار سے ایک الگ پہچان رکھتا ہے، ایسے میں نوجوان نسل کو اپنی وراثت، تاریخ اور ثقافت سے متعلق جانکاری رکھنا اور روشناس ہونا بے حد اہم ہے۔ ان باتوں کا اظہار میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل انجمن اوقاف جامع مسجد اور میرواعظ فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے تیار کردہ اسلامی فن خطاطی سے مزین کیلنڈر کی رونمائی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر انہوں...
ویب ڈیسک : انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء صفائی کو دلائل کا آخری موقع پر دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی، اعجاز چودھری کے وکیل دلائل کے لیے پیش نہ ہوئے، پولیس کی جانب سے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک دوران سماعت اعجاز چودھری کے معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر وکیل لاہور ہائیکورٹ...
سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا...