2026-07-24@16:06:29 GMT
تلاش کی گنتی: 10972
«پان کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیوی بچوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم قانون منظور کیا گیا جس کے مطابق بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا اور بیوی کو مرضی کے بغیر گھر میں دیگر افراد کے ساتھ رکھنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلینس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 منظورکرلیا گیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پرہوگا۔ ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ 2026 کا اطلاق بیوی، بچوں، گھر کے بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر اور گھر میں ایک ساتھ رہنے والے افراد پر ہوگا۔ قانون میں بیوی، بچوں یا گھر میں رہنے والے دیگر افراد کو گالی دینا، جذباتی یا...
میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا ؛18 سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کرواؤں گا؛مولانا فضل الرحمٰن کا پارلیمنٹ میں اعلان
ویب ڈیسک : جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتا ہوں، میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کراؤں گا۔ پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کہاکہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ دباؤ میں ہیں۔جس پر اسپیکرقومی اسمبلی نے جواب دیا کہ یہ ایسی کرسی ہے جس سے نہ حکومت خوش ہوتی ہے نہ اپوزیشن۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میں18...
بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں نِپاہ وائرس کے پانچ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وائرس سے متاثرین میں ڈاکٹرز اور نرسیں بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارکے مطابق حکام نے بتایا کہ متاثرہ افراد کا علاج کلکتہ اور قریبی علاقوں کے اسپتالوں میں جاری ہے جبکہ تقریباً 100 افراد کو احتیاطی طور پر گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ صحت کے محکمے نے صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ نِپاہ وائرس کو عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے ایک ہائی رسک پیتھوجن قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ وائرس عام طور پر چمگادڑوں سے انسانوں میں (زیادہ تر پھلوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کی معروف ٹیک کمپنی بائیٹ ڈانس کے زیر انتظام دنیا کی مقبول ترین مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکا میں اپنے بزنس آپریشنز کی فروخت کے لیے معاہدہ طے کر لیا ہے، جس سے طویل عرصے سے ٹک ٹاک پر عائد ممکنہ پابندی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔یہ معاہدہ ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس نے کیا ہے، جس کے تحت ایک نئی امریکی کمپنی قائم ہوگی، جہاں امریکی سرمایہ کاروں کو اکثریتی حصص حاصل ہوں گے۔ اس نئے ڈھانچے میں اوریکل، سلور لیک اور متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایم جی ایکس کو 80.1 فیصد حصص حاصل ہوں گے، جبکہ بائیٹ ڈانس کے پاس 19.9 فیصد...
کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اوٹاوا میں کینیڈا کے وزیرِ خارجہ کے پارلیمانی سیکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ رابرٹ اولیفینٹ سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے آئندہ ہونے والی مختلف دوطرفہ سرگرمیوں، تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق تقریبات اور رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ فریقین نے باہمی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ Tagsپاکستان
کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کے ہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اور گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گل پلازہ سانحے نے پورے ملک کو غمگین کر دیا، میں آج اس ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، ایسے واقعات دنیا بھر میں ہوتے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ کرنا ہوگا، اس واقعے میں ٹوٹل 88 مسنگ لوگ رپورٹ ہوئے ان میں سے کچھ کی رپیٹیشن ہوئی 82 کا عدد درست تھا، اس وقت تک 67 باڈیز برآمد ہوچکی ہیں اور اب بھی 15 لوگ لاپتا ہیں جب کہ 15...
گرین لینڈ کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے پیش نظر عوام کو اشیائے خوردونوش، پانی اور دیگر ضروری سامان ذخیرہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی بات کی ہے اور عسکری قوت سے قبضہ کے حوالے سے دھمکی آمیز زبان استعمال کی ہے جس سے گرین لینڈ میں امن اور سلامتی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ اس تناظر میں گرین لینڈ کی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی خطرناک حالات سے نمٹنے کیلئے اپنے پاس روزمرہ ضروری اشیا کو فی الحال کم از کم 5 دن کیلئے جمع کرلیں۔ گرین لینڈ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ...
لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے نصابی کتب، یونیفارم اور دیگر تعلیمی ساز و سامان کی مخصوص دکانوں سے خریداری پر پابندی لگا دی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے والدین اور طلبا کو مخصوص پوائنٹس سے خریداری پر مجبور کرنے والے نجی اسکولز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ نوٹس کے مطابق نجی تعلیمی ادارے والدین کو مخصوص وینڈر یا سروس پر مجبورنہیں کرسکتے، مخصوص دکان سے اشیا خریدنے پر مجبورکرنا پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزآرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے نجی اسکولز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ حکام کے مطابق غیرقانونی اقدامات کی شکایات متعلقہ ایجوکیشن اتھارٹی یا وزیراعلیٰ شکایت سیل کو درج کرائی جائے، والدین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، قانون موجود ہے، عملدآمد یقینی بنائیں...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ صدر مملکت کے اعتراضات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود بلز منظور،اپوزیشن کااحتجاج ،نعرے بازی ،اپوزیشن کی غزہ پیس بورڈ کی مخالفت
اسلام آباد(آئی این پی )پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود بلز منظور کرلئے گئے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں مقررہ وقت سے 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا ۔اجلاس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے دانش اسکولز اتھارٹی بل اور گھریلو تشدد سے متعلق بل پر اعتراضات سامنے آئے، جن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت دانش اسکولز اتھارٹی بنانے سے قبل صوبوں کے ساتھ مشاورت کرے۔ اسی طرح گھریلو تشدد سے متعلق بل کو مبہم...
جی او آر گیٹ حملہ کیس: حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مقدمے کے دانستہ طور پر روپوش ہونے والے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے اکبر خان، مسعود احمد سبحانی، ارسلان بن بشارت، فاروق انجم اور حبیب احمد کے دائمی...
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں رونما جان لیواآتشزدگی کے حوالے سے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ اس قرارداد میں پارلیمنٹ نے اس ہولناک حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں اور کاروباری اداروں کی ہر ممکن مدد کرے۔ یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی، 26 جاں بحق، 81 افراد لاپتا، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے معائنے جاری قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتی ہے۔ پارلیمنٹ نے خاص طور پر فائرفائٹر فرقان علی...
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی امریکہ میں پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے مؤثر نمائندگی۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز واشنگٹن ڈی سی۔(آئی پی ایس) َسینیٹر سلیم مانڈوی والا نے امریکہ میں منعقدہ مختلف پارلیمانی اور کمیونٹی سطح کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین قانون ساز اداروں کی سطح پر روابط اور مکالمے کو فروغ دینا تھا۔ 22 جنوری 2026 کو امریکی کانگریس کی رے برن ہاؤس آفس بلڈنگ میں ایک کانگریشنل سیشن منعقد ہوا جس کی میزبانی ڈاکٹر غلام مجتبیٰ چیئرمین پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ امریکہ (PPI-USA) نے کی جبکہ اس سیشن کی معاونت کانگریس مین ال گرین نے کی۔ اس اجلاس میں امریکی کانگریس کے اراکین...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل اچھی خبر آ گئی ، شاہین پرواز کیلیے تیار ہو گئے، پیسر نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا،انھیں آسٹریلیا سے ہوم سیریز کیلیے قومی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان روشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کا 2 روز قبل فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس میں خاص طور پر کام کے بوجھ اور طویل المدتی دستیابی کو مدنظر رکھا گیا، طبی ماہرین اور ٹیم مینجمنٹ نے تمام پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد انھیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اب قومی ٹیم کیلیے دستیاب ہوں گے، توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں...
— فائل فوٹو کراچی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، بن قاسم سب سے ٹھنڈا علاقہ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بن قاسم میں درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی: آج رات درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکانکراچی میں شمال مغرب سے سرد ہوائیں 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شاہراہ فیصل پر کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر اور جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ماڑی پور میں پارہ 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرا۔
بھارتی ریاست اوڈیشہ میں مبینہ طور پر بجرنگ دل کے کارکنوں کے ہاتھوں تشدد اور عوامی تذلیل کا نشانہ بننے والے ایک مسیحی پادری نے حملہ آوروں کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم واقعے کے 2 ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود کسی گرفتاری نہ ہونے پر مقامی مسیحی برادری میں شدید خوف اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ یہ واقعہ 4 جنوری کو پارجنگ گاؤں میں پیش آیا، جہاں پادری بپن بہاری نائک اپنے گھر میں اہلِ خانہ اور سات دیگر مسیحی خاندانوں کے افراد کے ساتھ دعائیہ اجتماع کر رہے تھے۔ اہلِ خانہ کے مطابق 40 سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے گھر پر دھاوا بول دیا اور شدید تشدد کیا۔ یہ...
بھارت میں ہندوتوا نظریے کے زیرِ اثر اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جہاں مذہبی جنون اور نفرت پر مبنی سوچ انسانی اقدار کو مسلسل پامال کر رہی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تازہ واقعہ ریاست اوڈیشہ میں پیش آیا، جہاں انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل سے وابستہ ایک مشتعل ہجوم نے ایک پادری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعے نے بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ اور قانون کی عملداری پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بھارتی اخبار دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عیسائی پادری اپنے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ ایک نجی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی پابندیوں کی نئی لہر، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ تجارتی حکمت ِ عملی اور خطے میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات نے بھارت کے اس طویل المدتی اسٹرٹیجک خواب کو بْری طرح جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جس کا محور ایران کی چاہ بہار بندرگاہ تھی۔ ایک دہائی سے زائد عرصے تک جس منصوبے کو نئی دہلی خطے میں اپنی سفارتی، تجارتی اور تزویراتی کامیابی کی علامت بنا کر پیش کرتا رہا، آج وہی منصوبہ خاموشی کے ساتھ انجام کو پہنچتا دکھائی دے رہا ہے۔ بظاہر کسی بڑے اعلان یا ڈرامائی بیان کے بغیر، لیکن عملی اقدامات اس حقیقت کی تصدیق کر رہے ہیں کہ بھارت نے چاہ بہار سے ہاتھ کھینچ لیا ہے اور اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے باعث شہر قائد میں آج سے پانی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کردیاہے ، تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 11 کے وی شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ سالانہ مینٹیننس کا کام 23 جنوری کو انجام دیا جائے گا، شٹ ڈاؤن کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ اور تھرڈ فیز پمپ ہاؤس کے فیڈر بند رہیں گے۔بجلی کی بندش صبح 10 بجے سے شام 6 بجکر 30 منٹ تک جاری رہے گی، جس سے شہر میں تقریباً ساڑھے 8 گھنٹے کے لیے اثر پڑے گا۔بجلی کی بندش کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں نالوں میں کچرا، ملبہ یا کسی بھی قسم کا فضلہ پھینکنے پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نالوں کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نالوں میں کچرا، تعمیراتی ملبہ یا کوئی اور چیز پھینکنا قانوناً ممنوع ہوگا۔ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے اور اس کا اطلاق دو ماہ کے لیے ہوگا۔ پابندی کا دورانیہ 22 جنوری سے شروع ہو کر 22 مارچ تک جاری رہے گا۔حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نالوں کی صفائی کو یقینی...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 26ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی اور اس دوران پاکستان میں جاری اصلاحاتی عمل اور صحت کے شعبے کی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون...
اگر صوبہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے تو وفاق کو مداخلت کرنے کی اجازت آئین نے دی ہے، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا آئین میں واضح ہے کہ اگر صوبہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے تو وفاق کو مداخلت کرنے کی اجازت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے گل پلازہ میں آگ ایک واقعہ نہیں ہے، ہم پچھلے 18 سال سے ایسے سانحات دیکھ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کچھ بھی نہیں کر رہی، نہ شہریوں کو پانی دیتی ہے اور نہ ہی کوٹے پر نوکریاں دیتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا مصطفیٰ کمال...
پشاور کے باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نومولود بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور اس وقت این آئی سی یو میں زیرِ علاج جنہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹرز نے والدہ اور بچوں کی حالت کو خطرے سے باہر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ پانچ بچوں کی پیدائش پر ماں اور باپ تو خوشی سے نہال ہی ہیں اس کے علاوہ اُن کے گھر والے بھی پھولے نہیں سما رہے۔
اپنے بیان میں پشتونخوا نیپ نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ 26 جنوری کو ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کو اپنے اپنے اضلاع میں کامیاب بنانے کیلیے رابطہ مہم تیز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ملازمین کے حق میں 26 جنوری کو احتجاج کی کال دی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پشتونخوا نیپ نے گرینڈ الائنس کی حمایت میں آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تمام ملازمین کے احتجاج کے باعث حکومتی ادارے مفلوج ہو چکے ہیں، جبکہ ملازمین کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج منعقدہ آل پارٹیز...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بریگیڈیئر (ر) مشتاق احمد نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر مناسب ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج ہر پاکستانی کی ہے اور اس پر بے بنیاد الزامات نہیں لگائے جانے چاہئیں۔ اڈیالہ روڈ، داہگل ناکہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ گزشتہ 50 دن سے تنہائی میں قید ہیں، جو تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج پارٹی رہنماؤں کو ملاقات نہیں کرنے دے رہے، انہیں سوچنا چاہیے کہ اگر کل وہی صورتحال ان کے...
رمضان المبارک کے دوران برصغیر میں خاص طور پر پسند کی جانے والی ’’پھینی‘‘ ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ مگر اس مرتبہ وجہ ذائقہ نہیں بلکہ ایک متنازع ویڈیو بنی ہے۔ بھارت کے شہر جودھپور سے منسوب سوشل میڈیا کلپ میں ایک یونٹ میں مبینہ طور پر پھینی تیار کرنے کے لیے آٹا پاؤں سے گوندھتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد صارفین میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور معاملہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے فوراً بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہزاروں تبصرے سامنے آئے۔ صارفین نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ متعلقہ فیکٹری کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)اولین ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد، ’’سسٹین ایبل ٹورزم فورم اینڈ ایکسپو‘‘ (Sustainable Tourism Forum & Expo) دوسرا ایڈیشن بعنوان ‘‘Transforming Tourism for Community Development’’ کے ساتھ دوبارہ منعقد کیا جا رہا ہے، جسے اسلامک چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیویلپمنٹ (ICCD) نے وزارتِ تجارت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ، حکومتِ پاکستان کی سرپرستی میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں منقعد کیا گیا ہے۔البرکہ بینک پاکستان اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) بطور اسٹریٹجک پارٹنرز، اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم (ICYF) بطور یوتھ پارٹنر اور ایئر بلو بطور ایئر لائن پارٹنر اس اہم تقریب کا حصہ ہیں۔ یہ تاریخی فورم پائیدار سیاحت، سرمایہ کاری اور اسلامی معیشتوں کے نمایاں رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم...
مختلف شخصیات سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد جیکب آباد کے عوام کی اجتماعی آواز کو منظم کرنا اور انکے جائز مطالبات کو مؤثر انداز میں ایوان اقتدار تک پہنچانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی سے اہم وفود نے ملاقات کی۔ ان وفود میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی صدر سید غلام شبیر نقوی، صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن مولانا منور حسین سولنگی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر مولانا سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، وحدت یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی ڈومکی...
ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قائم کیے گئے بورڈ آف پیس پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر شمولیت اختیار کی۔ اس اقدام کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی بحران کا خاتمہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطین کی منظم، جامع اور پائیدار تعمیرِ نو ہے۔ بورڈ آف پیس کے تحت غزہ کی تعمیرِ نو کے منصوبے میں گھروں، اسپتالوں، اسکولوں، پانی اور بجلی کے نظام کی بحالی، معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور فلسطینی عوام کو باعزت اور محفوظ زندگی کی فراہمی شامل ہے۔ اس بین الاقوامی اقدام میں پاکستان کے ساتھ...
پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم کی کینڈین پارلیمانی رہنماوں سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ
پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم کی کینڈین پارلیمانی رہنماوں سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز اوٹاوا(سب نیوز)کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے اوٹاوا میں کینیڈا کے وزیرِ خارجہ کے پارلیمانی سیکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ رابرٹ اولیفینٹ سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہائی کمشنر محمد سلیم نے آئندہ ہونے والی مختلف دوطرفہ سرگرمیوں، تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق تقریبات اور رابطہ کاری کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔فریقین نے باہمی تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو معاشی ترقی مرحلے میں داخل کرنے، پالیسی پر مؤثر عملدرآمد، ادارہ جاتی صلاحیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے کیلئے کاروباری رہنماؤں نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے زیرِ اہتمام منعقدہ 8ویں پاکستان لیڈرشپ کنورسیشن (PLC) 2026 کی کراچی کانفرنس میں شرکت کی۔پاکستان کے مالیاتی مرکز کراچی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں سینئر کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں نے شرکت کی، جہاں گرین فنانس، ذمہ دارانہ سرمایہ کاری اور پاکستان کی عالمی صلاحیت کے مراکز (Global Capability Centres) کی جانب منتقلی پر توجہ مرکوز کی گئی۔اے سی سی اے کی صدر میلانیا پروفٹ نے عالمی تناظرمیں پائیدار ترقی کے فروغ میں...
کراچی میں سانحہ گل پلازہ سے متعلق صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن تنویر پاستا نے پلازہ کی بجلی بند کرنے کی وجہ واضح کردی ہے۔ جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر پاستا نے کہا کہ گل پلازہ میں مارکیٹ کے تمام راستے بند نہیں تھے، ایمرجنسی ریمپ کھلا تھا جبکہ مسجد سے باہر نکلنے کے لیے بھی دو راستے موجود تھے۔ تنویر پاستا نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد پلازہ کی بجلی احتیاطی تدبیر کے طور پر بند کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی بند نہ کی جاتی تو جو لوگ بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، وہ بھی شدید خطرے میں پڑ سکتے تھے، اس لیے مزید جانی نقصان سے...
کراچی: شہر میں نالوں میں کچرا، ملبہ یا کسی بھی قسم کا فضلہ پھینکنے پر باضابطہ طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نالوں کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نالوں میں کچرا، تعمیراتی ملبہ یا کوئی اور چیز پھینکنا قانوناً ممنوع ہوگا۔ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت نافذ کی گئی ہے اور اس کا اطلاق دو ماہ کے لیے ہوگا۔ پابندی کا دورانیہ 22 جنوری سے شروع ہو کر 22 مارچ تک جاری رہے گا۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نالوں کی صفائی کو یقینی...
اسلام ٹائمز: امام خمینیؒ کا مؤقف اس حوالے سے نہایت واضح اور دو ٹوک تھا۔ آپؒ نے بارہا فرمایا کہ اسلامی انقلاب خالص اسلامی ہے اور کسی لادینی نظریے کے ساتھ اس کا کوئی سمجھوتہ نہیں۔ مارکسزم اور کمیونزم کو آپؒ نے اسلامی معاشرے کے لیے فکری طور پر خطرناک قرار دیا۔ یہ بیانات محض وقتی سیاسی حکمتِ عملی نہیں تھے بلکہ انقلاب کی نظریاتی روح کی ترجمانی کرتے تھے۔ تحریر: سید انجم رضا ایران کا اسلامی انقلاب بیسویں صدی کی تاریخ کا وہ عظیم اور منفرد واقعہ ہے جس نے نہ صرف ایک صدیوں پر محیط بادشاہی نظام کا خاتمہ کیا بلکہ عالمی استکبار، استعمار اور لادینی نظریات کو بھی ایک واضح چیلنج دیا۔ اس انقلاب کی کامیابی...
اسلام آباد کے علاقے کورال شریف آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد دکان میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، جس کے بعد دکان میں موجود سلنڈرز نے آگ پکڑ لی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر آگ سلنڈر بھرنے کے دوران لگی، تاہم واقعے کی وجوہات کی مزید تحقیقات کی جا...
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پیپسی کو کی ریگولیٹری امور کی قیادت پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ وفد میں محترمہ نٹالیہ ڈوئیک، نائب صدر اور گلوبل ہیڈ آف ریگولیٹری افیئرز، مسٹر ورنن رِخٹر، ریجنل ڈائریکٹر، اور مسٹر شہزاد سکندر، ہیڈ آف ریگولیٹری افیئرز شامل تھے۔ ملاقات میں جدت، سائنسی بنیادوں پر مبنی ریگولیٹری فریم ورکس، اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے تحقیق، تکنیکی ترقی، اور ذمہ دارانہ کاروباری طرزِ عمل کے حوالے سے عالمی بہترین روایات کو پاکستان کی قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران ایسے ریگولیٹری نظام کو مضبوط بنانے پر...
—فائل فوٹو کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کی پیشہ وارانہ صلاحیت نے کئی سوالات کھڑے کر دیے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے اپنے ہیڈکوارٹر میں بھی فائر سیفٹی میکزم موجود نہیں۔ کیپیٹل ایمرجنسی سروسز میں 2007 کے بعد کوئی بھرتیاں نہیں ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 سال میں بھرتی کیے گئے اسٹاف کی کبھی ٹریننگ ہی نہیں ہوئی، کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس فائر سروس کے لیے 250 کا فائر اسٹاف ہے، کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے پاس 100 ایمبولینسز کا اسٹاف ہے۔ راولپنڈی: 163 ہائی رائز عمارتوں میں صرف ایک عمارت کے محفوظ ہونے کا انکشافریسکیو اہلکاروں کی جانب سے صرف ہوٹل کی ایک عمارت کو مکمل محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے کہا کہ کیپیٹل ایمرجنسی...
بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے کہا کہ پارٹی کا مقصد طارق رحمان کو وزیر اعظم بنا کر ایک ‘حقیقی جمہوری، خوشحال اور ترقی یافتہ بنگلہ دیش’ قائم کرنا ہے۔ بی این پی کے پہلے انتخابی جلسے میں، جو سلہٹ میں عالیہ مدرسہ گراؤنڈ پر منعقد ہوا، فخر الاسلام نے طارق رحمان کی قیادت کو سراہا اور کہا کہ پارٹی ان کی رہنمائی میں ملک کے سیاسی مستقبل کو نئے سرے سے تشکیل دے گی۔ یہ جلسہ سلیٹ ضلع اور میٹروپولیٹن یونٹس کے ساتھ ساتھ سنام گنج ضلع چیپٹر کی جانب سے منظم کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد نے سیاست سے توبہ کرلی، ’عوامی لیگ...
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پانی کا بحران عالمی دیوالیہ پن کی حالت میں داخل ہوچکا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے محققین کی جانب سے جاری نئی فلیگ شپ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنسدان، پالیسی ساز اور میڈیا کئی دہائیوں سے ’’پانی کے عالمی بحران‘‘ بارے خبردار کرتے آئے ہیں جس کا مطلب پانی کی قلت کے حوالے سے عارضی جھٹکا لیا جاتا ہے جس کے بعد بحالی ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب بہت سے خطوں میں پانی کی مستقل قلت کی ایسی صورتحال سامنے آرہی ہے جس کے تحت پانی کے نظام اب حقیقت پسندانہ طور پر اپنی تاریخی بنیادوں...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر عائد پابندی کو آئینی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو بعض ہدایات جاری کی تھیں، تاہم وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو آئینی عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ وفاق کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ درآمدی پابندی برقرار رکھی جائے، تاہم لاہور ہائیکورٹ کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 آئی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز 29 جنوری سے 1 فروری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا جبکہ ٹاس شام 3:30 بجے متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کی پی سی بی کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تمام 3 میچز میں کھیل کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسرے میچ میں علی نقوی اپنا 50 واں ٹی20 آئی میچ بطور میچ ریفری آفیشیئیٹ کریں گے، انہوں...
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی: موسی گینگ کے پانچ ارکان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد تھانہ کورال پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والی متعدد وارداتوں میں مطلوب موسی گینگ کے پانچ ارکان، جن میں سرغنہ بھی شامل ہے، گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی اور قیمتی گھڑیاں برآمد کی گئیں، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد، محمد جواد طارق نے بتایا کہ ملزمان اسلام آباد پولیس کو راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ڈی آئی جی نے مزید بتایا...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آٹے کی پابندی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے بات کروں گا۔ پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے صوبے نے پنجاب یا ملک پر سستی بجلی، تیل و گیس تو بند نہیں کی، مشکل وقت میں مدد کرنی چاہیے پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق ہمارے صوبے کے ساتھ یہ زیادتی کرنا بند کرے، وفاق ہمارے حقوق نہیں دے رہا، آٹا بھی نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان بدمزگیاں پیدا نہ کی جائیں، آسانیاں پیدا کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گل پلازا واقعے پر سیاست...
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے خفیہ رکھے جاسکیں گے، قومی اسمبلی میں الیکشنز ایکٹ ترمیمی بل منظور، 18 ویں ترمیم پر خواجہ آصف کے بیان پر PP ناراض
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی نے الیکشنز ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل منظور کر لیا، بل کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے خفیہ رکھے جا سکیں گے ،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا بل کے تحت سیاسی جماعت کو کالعدم کرنا اور فلور کراسنگ کا معاملہ آئینی عدالت میں لے جایا جاسکے گا، چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بل کے تحت آپ الیکشن لاء کے معاملات کو سپریم کورٹ کی بجائےآئینی کورٹ میں لیکرجا رہے ہیں، 18ویں ترمیم پر خواجہ آصف کے بیان پر پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے ایوان میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف نے 18ویں ترمیم کو گالی دینےکیلئے گل پلازہ آگ کو...
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے درآمدی پابندی کو آئینی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کی تھیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاق نے آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ وفاق کے وکیل نے کہا درآمدی پابندی برقرار رکھتے ہوئے ہائیکورٹ کی ہدایات کالعدم قرار دی جائیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہائیکورٹ پالیسی معاملات میں دخل نہیں دے سکتی۔ مزید پڑھیں درآمدات قابو میں رکھنے کیلیے شرح سود میں استحکام وقت کی ضرورت علاوہ ازیں آئینی عدالت میں سپر ٹیکس کیس میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت )ٹھٹھہ کی نہری شاخوں میں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل پانی کی بندش کے خلاف ٹھٹھہ تحصیل کے آبادگاروں نے مکلی بائی پاس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دے دیا، مقامی آبادگار رہنماؤں رحیم بخش بروہی، شاہنواز بروہی، طاہر درس، ستار جوکھیو، غلام قادر پلیجو اور دیگر کی قیادت میں سینکڑوں مظاہرین نے مکلی بائی پاس کے مقام پر مرکزی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر پانی کی قلت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ متاثرہ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ دانستہ طور پر پانی کی قلت پیدا کرکے ٹھٹھہ کی نہری شاخوں کو بند رکھا گیا ہے، جس کے باعث تیار فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔احتجاج کرنے والے آبادگاروں نے الزام عائد کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی بارے کیس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے درآمدی پابندی کو آئینی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کی تھیں، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو وفاق نے وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا۔ کیس کی سماعت کے دوران ریونیو ڈویژن کی طرف سے حافظ احسان کھوکھر نے پیش ہوکر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درآمدی پابندی وفاقی حکومت نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے...
امریکا سے آنے والے مشتبہ پارسلز کی معمول کی اسکیننگ اور جانچ پڑتال کے دوران ایک پارسل سے 370 گرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت ایک کروڑ تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے تھی، اس پارسل کو شرٹس ظاہر کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ کی کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنا دیں۔ ایف بی آر کے مطابق ںایئر کارگو کنٹرول یونٹ کلکٹریٹ آف کسٹمز (ایئرپورٹ) کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 1.87 کلوگرام چرس برآمد کرلی، جس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل ٹیرف دھمکیوں اور جبری طور پر گرین لینڈ کی ملکیت حاصل کرنے کے اصرار پر یورپی پارلیمان نے اہم فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمان نے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر کام کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا فیصلہ کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے معاہدے پر تحفظات ظاہر کیا کہ یہ غیر متوازن معاہدہ ہے جس میں سراسر ہمارا نقصان اور امریکا کا فائدہ ہے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے یورپی یونین کو اپنے زیادہ تر درآمدی اشیا پر محصولات کم کرنا پڑے گا جب کہ امریکا اپنے 15 فیصد ٹیکس میں کوئی کمی نہیں لائے گا۔ اگرچہ اس سے قبل یورپی پارلیمان کے ان ہی ارکان...
فائل فوٹو۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز کراچی نے کارروائی کر کے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ اسلام آباد سے ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق امریکا سے آئے ہوئے ایک پارسل سے 370 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ دوسرے پارسل میں 1.5 کلوگرام چرس چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی۔ ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق پارسلز کی جانچ پڑتال اسسٹنٹ کلکٹر ایئر کارگو کنٹرول یونٹ کی نگرانی میں کی گئی۔ ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق منشیات کو متعلقہ قوانین کے تحت ضبط کرلیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
سٹی 42 : سپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے چئیرمین کو ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات شائع نہ کرنے کا اختیار مل گیا۔ الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا بل آج جمعرات کے روز قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا ہے۔ اس نئی ترمیم کے قانون کا حصہ بننے کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ ایوان میں رولنگ دے سکیں گے۔ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات زیادہ سے زیادہ ایک سال تک خفیہ رکھی جا سکیں گی۔الیکشن ترمیمی ایکٹ 2026 سینیٹ سے پہلے منظور ہو چکا ہے ، یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جنرل ہسپتال; ایک سال میں 13 لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی
سینیٹ نے قومی نصاب میں تولیدی صحت (ری پروڈکٹیو ہیلتھ) کی تعلیم شامل کرنے سے متعلق بل منظور کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنسی و تولیدی صحت تک عام رسائی کیوں ضروری ہے؟ نئے قانون کے تحت 14 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کو اسکولوں میں تولیدی صحت کے بارے میں منظم اور باقاعدہ تعلیم دی جائے گی۔ بل کے مطابق تولیدی صحت کی تعلیم میں جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت سے متعلق آگاہی شامل ہوگی تاکہ طلبہ کو اپنی مجموعی صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بہتر سمجھ فراہم کی جا سکے۔ نئے قانون کے تحت اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ طلبہ کو تولیدی صحت سے متعلق کوئی بھی تعلیم فراہم کرنے...
پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی؛ ترجمان دفتر خارجہ
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی، امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت کے جواب میں، پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کے نفاذ کی حمایت کے لیے بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ اس فریم ورک کے قیام سے مستقل جنگ بندی کے...
فوٹو: اے ایف پی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے عملی اقدامات کرنا ہے۔ غزہ امن بورڈ، امریکی صدر کی شہباز شریف کو شمولیت کی دعوتدفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے لیے پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نےغزہ میں پائیدار امن کےلیے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرنے کی تصدیق کردی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا، بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے سپارکو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جو کسی بھی بحری امور کے وزیر کا اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔چیئرمین سپارکو یوسف خان اور اعلیٰ سطحی افسران نے وزیر کو سپارکو کے کاموں اور منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران نئی بندرگاہوں کے ممکنہ مقامات کا سیٹلائٹ کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔ جنید انوار چوہدری نے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے سمندری حدود میں ریلیف اور ریسکیو منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر نے ملکی بندرگاہوں کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ سپارکو کی جدید ٹیکنالوجی سے بندرگاہوں کی منصوبہ بندی میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندری ماحولیاتی نگرانی...
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،پانی کے مسائل کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکی زیر صدارت جڑواں شہروں میں پانی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ،اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ممبر فنانس، واپڈا، آر ڈی اے، راولپنڈی کینٹ بورڈ، پنجاب سمال ڈیمز کے نمائندگان اور اسلام واٹر کے سینئر افسران کی شرکت، اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پانی کے مسائل کے مستقل حل کیلئے شاہدرہ اور دوتارہ ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال ،جڑواں شہروں میں پانی کی قلت...
وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا۔ وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی بارے کیس میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے درآمدی پابندی کو آئینی قرار دیتے ہوئےوفاقی حکومت کو ہدایات جاری کی تھیں، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو وفاق نے وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا۔ کیس کی سماعت کے دوران ریونیو ڈویژن کی طرف سے حافظ احسان کھوکھر نے پیش ہوکر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درآمدی پابندی وفاقی حکومت نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے عائد کی، پالیسی برقرار رکھتے ہوئے ہدایات...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فائر ٹینڈرز کو آنے اور جانے میں دیر لگی ہوگی، گل پلازہ کے لوگوں نے بتایا کہ فائرٹینڈرز دو گھنٹے بعد آئے، فائرٹینڈرز کے پاس سامان نہیں تھا کہ وہ دیوار توڑ سکیں یا گرل کاٹ سکیں، فائر فائٹرز کو سلام ہے جو وسائل کے بغیر لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے گل پلازہ میں ہونے والی آتشزدگی کا آنکھوں دیکھا حال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرٹینڈرز کے پاس سامان تک نہیں تھا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں اتوار کے روز وہاں پہنچا تھا اور 18 گھنٹے بعد بھی آگ بجھانے کا عمل سست رفتاری سے جاری تھا۔...
فائل فوٹو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ چینی کرنسی میں’پانڈا بانڈ‘جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اقدام عالمی سرمایہ کاروں خصوصاً چینی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران غیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ چند ہفتوں میں بانڈ اجراء کے لیے عالمی مشیروں کے تقرر کا عمل شروع کرے گی، حکومت جائزہ لے رہی ہے کہ ڈالر بانڈ، یورو بانڈ یا سکوک میں سے کون سا مالیاتی آلہ زیادہ موزوں رہے گا۔محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افراطِ زر جو ایک وقت میں تقریباً 40 فیصد تک پہنچ گئی تھی، اب سنگل ڈیجٹ میں ہے،...
بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کیس: وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: (سب نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے بھارت اور اسرائیل سے درآمدات پر پابندی کے خلاف دائر کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے درآمدی پابندی کو آئینی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس معاملے پر ازسرِنو غور کی ہدایات جاری کی تھیں، جس کے خلاف وفاقی حکومت نے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سماعت کے دوران ریونیو ڈویژن کی جانب سے حافظ احسان احمد...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے پارٹی کے اندر جاری اختلافات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک امر ہے کہ عمران خان گزشتہ 900 دنوں سے جیل میں ہیں، اس کے باوجود پارٹی قیادت اور کارکنان تاحال مکمل اتحاد قائم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے بڑا امتحان اور کیا ہوسکتا ہے جو پارٹی کو یکجا کرسکے، مگر بدقسمتی سے اندرونی اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا وی نیوز سے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان تحریکِ انصاف...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور گندم بحران پر قابو پانے کیلئے صوبائی حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق آٹے کی بلا تعطل فراہمی، قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے ویٹ ریلیز پالیسی 2026 نافذ کر دی گئی ہے، پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ صوبے بھر کی فعال فلور ملز کو حکومت کی جانب سے گندم فراہم کی جائے گی جبکہ ایک لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن پاسکو اور مقامی طور پر خریدی گئی گندم فلور ملز کو بھی فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی گندم کی ریلیز قیمت 10 ہزار 414 روپے فی 100 کلو مقرر کر دی گئی ہے جبکہ...
سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے خطرہ، اسلام آباد نے اقوام متحدہ کو خبردار کر دیا
پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے اقدام کو آبی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ قانونی طور پر بدستور نافذ العمل ہے اور کسی ایک فریق کو اسے یکطرفہ طور پر معطل یا تبدیل کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے کینیڈا کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ گلوبل واٹر بینکرپسی پالیسی راؤنڈ ٹیبل سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے بھارت پانی کو ہتھیار بنا رہا ہے، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جاسکتا، امریکی جریدے...
اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے علاقے شیخ جراح میں اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے ادارے انروا (UNRWA) کے ہیڈکوارٹر کو منہدم کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی بلڈوزرز منگل کی صبح کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے، سکیورٹی اہلکاروں کو باہر نکالا گیا اور عمارتوں کو مسمار کرنا شروع کر دیا گیا۔ انروا کے ترجمان جوناتھن فاؤلر نے اس کارروائی کو ادارے پر غیر معمولی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کے قوانین اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق اگر آج انروا کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو کل کسی بھی بین الاقوامی ادارے یا سفارتی مشن کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے۔ ادھر انروا کے...
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خاکستر گل پلازہ سے متصل عمارت رمپا پلازہ کوغیرمحفوظ قرار دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کے بعد ہولناک آتشزدگی کے اس سانحے میں شناخت شدہ لاشوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی، 26 جاں بحق، 81 افراد لاپتا، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے معائنے جاری لاشوں کی شناخت محمد شہروز، محمد رضوان اور مریم کے نام سے ہوئی جن کی میتیں اہل خانہ نے وصول کیں، ان کے علاوہ دیگر جاں بحق افراد میں کاشف،...
یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین برنڈ لانگے نے کہا کہ گرین لینڈ پر دھمکیوں کی وجہ سے معاہدے کو معطل کرنے کے سوا کوئی متبادل راستہ نہیں ہے۔ لانگے نے مزید کہا کہ ایک یورپی یونین کے رکن ملک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو دھمکی دے کر اور ٹیرف کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کر کے، امریکہ یورپی یونین اور امریکہ کے تجارتی تعلقات کے استحکام اور پیش گوئی کے قابل ہونے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی توسیع پسندانہ عزائم نے یورپ کو بھی امریکا کے سامنے لاکھڑا کر دیا ہے اور اب یورپ اور امریکہ کے مابین تجارتی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ...
پنجاب یونیورسٹی کے شیخ زاید اسلامک سینٹر میں تقریباً 60 درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جنہیں مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے کے عوض بیچا بھی جاچکا ہے۔ تقریباً 40 سال پرانے یہ درخت یونیورسٹی کا حسن سمجھے جاتے تھے، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے باقی درختوں کی کٹائی روک دی ہے اور ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق، شیخ زاید اسلامک سینٹر ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اعتماد میں لیے بغیر اتوار کی رات درختوں کی کٹائی شروع کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی، پولن...
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی گوشوارے جمع کرانے والے منتخب نمائندوں کی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف ایوانوں کے مزید 23 ارکان دوبارہ اپنی پارلیمانی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں پر ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے، جن میں سائرہ افضل تارڑ بھی شامل ہیں۔ اسی طرح وفاقی وزیر مصدق ملک سمیت دو سینیٹرز کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے تین، تین ارکان کو بھی گوشوارے جمع کرانے پر بحالی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب اسمبلی کے تین ارکان اور بلوچستان...
لاہور،بسنت فیسٹیول کی تیاریوں کے تحت گریٹر اقبال پارک کے باہر شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈ لگائے جارہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260121-08-9 اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی۔ پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی( پی اے اے) کے ترجمان سیف نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔ پی اے اے کے مطابق بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فضائی حدود کی بندش کا اطلاق بھارتی ائرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں اور فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔ سیف اللہ
حیدرآباد: انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہری دوہرے عذاب میں مبتلا، زیر نظر تصویر مکی شاہ روڈ کی ہے جہاں سیوریج کا پانی تالاب کا منظر پیش کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیووس : سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور ملک پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، حکومتی نمائندے اور نجی شعبے کے قائدین ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں، جس سے سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی آئی اے کی نجکاری ایک اہم پیشرفت ہے، جو معیشت میں اصلاحات کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کراچی کی صورتحال اور ماضی کی حکمرانی کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہر دور میں پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت کا حصہ رہی ہے، اس لیے اگر ذمے داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے تو ایم کیو ایم بھی اس سے بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ گل پلازہ کی صرف ایک منزل کی منظوری دی گئی تھی، تاہم بعد میں اسے جبراً مزید تعمیر کیا گیا۔ ان کا الزام تھا کہ یہ توسیع بانی ایم کیو ایم کے گارڈ کے ذریعے کرائی...
پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی اور ضلع کی تنظیم تاحال قائم ہے،ہمایوں خان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی اور ضلع کی تنظیم تاحال قائم ہے، اسلام آباد کی تنظیم کے تحلیل ہونے کا نوٹیفیکیشن غلط ہے پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ کے انچارج کو تنظیم کو تحلیل کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، تنظیم کو تحلیل کرنے کے لئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی منظوری لازمی ہے، ابھی تک چیئرمین نے پارٹی کی اسلام آباد کی تنظیم کو تحلیل کرنے کی منظوری نہیں دی، چیئرمین کی منظوری کے بعد مرکزی سیکریٹری جنرل تنظیم...
پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ مزید بڑھا دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان سیف نے تصدیق کی کہ پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ پی اے اے کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے طیاروں کے ساتھ ساتھ فوجی پروازیں بھی اس پابندی کے تحت آئیں گی۔ بھارتی طیاروں پر یہ پابندی اب 24 فروری صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی، جس کا نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی طیاروں پر اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہو کر بیرون ملک استعمال ہونے اور ویب پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹر افنان اللہ نے وکیل کے ساتھ جعل سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کے کنسلٹنٹ کا جعلی پاسپورٹ استعمال کرکے جعل ساز 2023 میں بھارت پہنچ گیا، متاثرہ وکیل یہاں موجود ہے، اس سے پوچھ لیں۔ سینیٹر پلوشہ خان نے پوچھا کہ نادرا سے شناخت کیسے چوری ہو گئی، ڈیٹا چوری کیسے ہوا؟ ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ شہری اپنے پاسپورٹس اور شناختی کارڈ کے کوائف واٹس ایپ پر شئیر کرتے ہیں وہاں سے لیک ہونا ممکن ہے۔سینیٹر افنان کا کہنا تھا کہ...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ دھکمی دے کر یا ای ڈی وغیرہ کو پیچھے لگا کر ایسے میں یہ پارٹیاں بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخاب کے نتائج آ چکے ہیں۔ بی جے پی نے اس انتخاب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس انتخاب پر پورے ملک کی نگاہیں مرکوز تھیں۔ اس درمیان سابق کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن کپل سبل کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن سمیت مہاراشٹر کے 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابی نتائج سامنے آئے ہیں، جو مہاراشٹر اور قومی سطح پر ہونے والے آئندہ انتخابات کے لئے کچھ اشارے پیش...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ وکیل کی شناخت اور پاسپورٹ استعمال کر کے جعل ساز بھارت پہنچ گیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں سینیٹر افنان اللہ نے وکیل کے ساتھ جعلسازی کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ اٹارنی جنرل آفس کے کنسلٹنٹ کا جعلی پاسپورٹ استعمال کر کے جعلساز 2023 میں بھارت پہنچ گیا۔ متاثرہ وکیل یہاں موجود ہے اس سے پوچھ لیں۔ متاثرہ وکیل نے کہا کہ ایک شخص میری شناخت اور پاسپورٹ استعمال کر کے بھارت پہنچ گیا، اس شخص کی وجہ سے مجھے میرے والدین کو نادرا لے جا کر اپنے آپ کو پاکستانی شہری ثابت کرنا پڑا۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا نادرا نے کئی ایسی...
پاکستان،ویت نام پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ویت نام کے سفیر سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان،ویت نام پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی ویت نام کے سفیر سے ملاقات ،پاکستان ویت نام پارلیمانی فرینڈشپ گروپ نے ویت نام کے سفیر، ایس ایچ ای مِرسے قومی اسمبلی میں ملاقات کی۔ملاقات میں شرکت کرنے والے پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اراکین میں حاجی رسول بخش چانڈیو، صادق علی میمن، اختر بی بی، شائستہ خان، آسیہ ناز تنولی، اور شہناز سلیم ملک شامل تھے۔ کنوینر، صبا صدیق نے ویت نام کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور پارلیمانی دیپلوماسی کی قدر کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تعلقات میں معاون قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی...
ایک بیان میں مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ تاجر تنظیموں کے مطابق گل پلازہ سانحے میں کم از کم 3 ارب روپے کا نقصان ہوا، جو ایک بہت بڑا معاشی دھچکا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 3 کروڑ آبادی کے شہر میں آگ بجھانے کا مؤثر نظام کیوں موجود نہیں؟ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمان نے بھی گل پلازہ سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے ایوان صدر میں سندھ حکومت کی کارکردگی بیان کی، مگر گل پلازہ کی آگ نے ان کے تمام دعووں پر پانی پھیر دیا۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ تاجر تنظیموں کے مطابق گل پلازہ سانحے میں کم از کم 3 ارب روپے کا نقصان...
وزارتِ توانائی کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر گرین میٹرز(solar green meter) کی تنصیب پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے.جس کے نتیجے میں ہزاروں گھریلو اور صنعتی صارفین سولر گرین میٹر کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔لیسکو حکام کے مطابق نیپرا کی جانب سے سولر گرین میٹر لگانے کی اجازت اور ہدایات موجود تھیں. تاہم وزارتِ توانائی نے حالیہ فیصلے کے تحت گرین میٹرز کی تنصیب روکنے کا حکم دیا ہے۔ لیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ وزارتِ توانائی کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں.اسی لیے فوری طور پر سولر گرین میٹرز کی تنصیب معطل کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ایک سے دو ماہ تک برقرار...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسپیکر کی قیادت میں چین کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاک-چین سدا بہار دوستی، اسٹریٹجک شراکت داری، پارلیمانی رابطوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے اور یہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ رشتوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اسپیکر نے پاک-چین پارلیمانی روابط کے فروغ اور پارلیمانی فرینڈشپ...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں بلوچ طلبہ کے داخلوں پر کوئی پابندی نہیں، کوٹہ مکمل بحال ہے۔ منگل کوسینیٹ کے اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی موجودگی میں وزیراعظم آفس سے متعلق بعض امور پر ایوان کی تشویش زیرِ غور آئی، جو الحمدللہ آج حل ہو گئی ہے۔ اس دوران سینیٹر کامران مصطفیٰ کی جانب سے پنجاب میں بلوچ طلبہ کے داخلوں سے متعلق سوال اٹھایا گیا، جس پر سینیٹر پرویز رشید اور محترمہ نوشہر رحمان سے ایوان کو بریف کرنے کی درخواست کی گئی۔ انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے...
پاکستان تحریک انصاف کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بدنظمی کی نذر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں ایک خاتون سینیٹر اورپارلیمانی لیڈر شاہد خٹک میں تلخ کلامی ہوئی، سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت پر شاہد خٹک نے اظہار ناراضگی کیا۔ شاہد خٹک نے ڈاکٹر زرقا سہروردی سے کہا کہ آپ نے 26 ویں ترمیم میں حکومت کا ساتھ دیا،آپ اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتیں، آپ میری موجودگی میں اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتی، جس پر انہوں نے میں 26 ترمیم میں حکومت کو ووٹ نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رزقا کے اجلاس میں جانے سے انکار پر شاہد خٹک اجلاس چھوڑ کر چلا گیا، معاملہ بگڑتا تو دیکھاتو...