جی او آر گیٹ حملہ کیس: حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
جی او آر گیٹ حملہ کیس: حماد اظہر، زبیر نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے مقدمے کے دانستہ طور پر روپوش ہونے والے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، زبیر خان نیازی سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے اکبر خان، مسعود احمد سبحانی، ارسلان بن بشارت، فاروق انجم اور حبیب احمد کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔
سرکاری وکیل کے مطابق ملزموں کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی لیکن پیش نہیں ہوئے بلکہ ملزم وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد بھی پیش نہیں ہوئے، ملزموں گرفتاری کے خدشے سے روپوش ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں کچھ ملزموں کو قید کی سزا ہو چکی ہے جبکہ اشتہاری ملزموں کا ٹرائل دوسرے مرحلہ میں ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈ ویجیلنٹ لینڈ پاکستان کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ انڈ ویجیلنٹ لینڈ پاکستان کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ شدید برفباری کے باوجود مری، نتھیا گلی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں آئیسکو کی ٹیمیں متحرک، بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے... پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، گل پلازہ آتشزدگی سمیت متعدد قراردادیں منظور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی امریکہ میں پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے مؤثر نمائندگی۔ فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا دورہ پاکستان کا اعلان غزہ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں: نائب وزیر اعظم آئرلینڈ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیازی سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔