پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 آئی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ سیریز 29 جنوری سے 1 فروری تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ میچز کا آغاز شام 4 بجے ہوگا جبکہ ٹاس شام 3:30 بجے متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کی پی سی بی کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریاں عارضی طور پر روکنے کی ہدایت
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تمام 3 میچز میں کھیل کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسرے میچ میں علی نقوی اپنا 50 واں ٹی20 آئی میچ بطور میچ ریفری آفیشیئیٹ کریں گے، انہوں نے اس فارمیٹ میں اپنا پہلا میچ اپریل 2023 میں اسی مقام پر آفیشیئیٹ کیا تھا۔
Match officials announced for Pakistan v Australia T20I series ????
Read More: https://t.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 22, 2026
آئی سی سی ایلیٹ پینل آف اَمپائرز کے رکن احسان رضا پہلے 2 ٹی20 آئی میچز میں آن فیلڈ امپائر کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جبکہ آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے رکن آصف یعقوب اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے رکن رشید ریاض پہلے اور دوسرے میچز میں ان کے ہمراہ آن فیلڈ ہوں گے۔
رشید ریاض پہلے ٹی20 میں فورٹھ امپائر رہیں گے اور تیسرے ٹی20 میں نصیر حسین کے ساتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر شامل ہوں گے، جبکہ پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے رکن ذوالفقار جان تیسرے میچ میں فورٹھ امپائر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کہاں ہے؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتا دیا
نصیر حسین دوسرے میچ میں فورٹھ امپائر کے فرائض کے ساتھ سیریز کا آغاز تیسرے امپائر کے طور پر کریں گے، جبکہ آصف اور پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے رکن طارق رشید بالترتیب دوسرے اور تیسرے ٹی20 میں تیسرے امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
میچز کی تفصیل پہلا ٹی20 (29 جنوری): احسان رضا اور آصف یعقوب – آن فیلڈ، نصیر حسین – تیسرے امپائر، رشید ریاض – فورٹھ امپائر، علی نقوی – میچ ریفری دوسرا ٹی20 (31 جنوری): احسان رضا اور رشید ریاض – آن فیلڈ، آصف یعقوب – تیسرے امپائر، نصیر حسین – فورٹھ امپائر، علی نقوی – میچ ریفری تیسرا ٹی20 (1 فروری): رشید ریاض اور نصیر حسین – آن فیلڈ، طارق رشید – تیسرے امپائر، ذوالفقار جان – فورٹھ امپائر، علی نقوی – میچ ریفریآپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا اسکواڈ پی سی بی ٹیم کرکٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا اسکواڈ پی سی بی ٹیم کرکٹ تیسرے امپائر پینل کے رکن امپائر کے رشید ریاض میچ ریفری علی نقوی پی سی بی آن فیلڈ
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی