اپنے بیان میں پشتونخوا نیپ نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ 26 جنوری کو ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کو اپنے اپنے اضلاع میں کامیاب بنانے کیلیے رابطہ مہم تیز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بلوچستان کے ملازمین کے حق میں 26 جنوری کو احتجاج کی کال دی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں پشتونخوا نیپ نے گرینڈ الائنس کی حمایت میں آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تمام ملازمین کے احتجاج کے باعث حکومتی ادارے مفلوج ہو چکے ہیں، جبکہ ملازمین کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں نے صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں پارٹی وفد نے شرکت کی، جس میں سینئر سیکریٹری سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے۔ لہٰذا پشتونخوا نیپ آل پارٹیز کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے تمام اضلاع اور علاقوں کے عہدیداران اور کارکنان کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ 26 جنوری کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو اپنے اپنے اضلاع میں کامیاب بنانے کے لیے رابطہ مہم تیز کریں، اور ضلعی سطح پر گرینڈ الائنس کے ملازمین اور اتحادیوں سے مؤثر رابطہ قائم کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پشتونخوا نیپ آل پارٹیز

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی