معاشی استحکام آ چکا ، پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیووس : سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے اور ملک پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، حکومتی نمائندے اور نجی شعبے کے قائدین ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں، جس سے سرمایہ کاری اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی آئی اے کی نجکاری ایک اہم پیشرفت ہے، جو معیشت میں اصلاحات کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈیووس میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور پاکستان کاروباری و سرمایہ کاری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ان کی سعودی عرب کے وزیر خزانہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہوتا، بیرونی سرمایہ کاری ممکن نہیں، اسی لیے حکومت اندرونی سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی توجہ دے رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔