گرین لینڈ خطرات کی لپیٹ میں، حکومت کی عوام سے اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
گرین لینڈ کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے پیش نظر عوام کو اشیائے خوردونوش، پانی اور دیگر ضروری سامان ذخیرہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی بات کی ہے اور عسکری قوت سے قبضہ کے حوالے سے دھمکی آمیز زبان استعمال کی ہے جس سے گرین لینڈ میں امن اور سلامتی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
اس تناظر میں گرین لینڈ کی حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی خطرناک حالات سے نمٹنے کیلئے اپنے پاس روزمرہ ضروری اشیا کو فی الحال کم از کم 5 دن کیلئے جمع کرلیں۔
گرین لینڈ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کم از کم پانچ دن کے کھانے اور پانی کا ذخیرہ رکھیں، تین لیٹر پانی فی فرد روزانہ کی مقدار محفوظ کریں، کھانے کیلئے کین فوڈز، خشک گوشت، مچھلی اور دودھ وغیرہ رکھیں۔
اس کے علاوہ اپنے پاس بیٹری سے چلنے والا ریڈیو، ٹارچ اور ضروری دوائیں وغیرہ بھی اپنے پاس رکھیں۔
علاوہ ازیں مقامی ضروریات کے پیش نظر شکار اور ماہی گیری کے سامان بھی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
حکومت نے کہا ہے یہ ایک بحران کے حالات کے لئے تیار رہنے کی احتیاطی تدبیر ہے کیونکہ ہر ممکن صورتحال کے لئے تیاری ضروری ہے۔
گرین لینڈ کے وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ کسی حملے کا امکان بہت کم ہے، لیکن مکمل طور پر نا ممکن قرار نہیں دیا جا سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرین لینڈ حکومت نے اپنے پاس
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔