Daily Pakistan:
2026-07-24@05:04:58 GMT

ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی خبریں،حکومت نے وضاحت کردی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی خبریں،حکومت نے وضاحت کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 18 سے بڑھا کر 25 سال کرنے سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد، جھوٹ اور منظم گمراہ کن مہم قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نہ تو اس نوعیت کی کسی تجویز پر غور کر رہی ہے اور نہ ہی پارلیمان میں اس حوالے سے کوئی قانون سازی زیرِ بحث ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ متعدد شہریوں نے ان سے اس مبینہ تجویز کے بارے میں سوالات کیے، جس پر وضاحت ضروری ہو گئی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ووٹنگ کی عمر میں اضافے سے متعلق نہ کوئی منصوبہ زیرِ غور ہے اور نہ ہی حکومت ایسا کوئی اقدام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

قومی ٹیم کے موجودہ اور کچھ سابق کرکٹرز کے ساتھ مبینہ مالی فراڈ کا انکشاف

Reports of increasing voters age from 18 years to 25 years are baseless.

There is no such legislation under consideration. pic.twitter.com/IbXQSbFo77

— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 22, 2026

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان کے نوجوانوں پر مکمل اعتماد رکھتی ہے اور ان کے آئینی حقِ رائے دہی کو محدود کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور وہ ملک کے مستقبل کے بارے میں باشعور اور ذمہ دار فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ سیاسی مقاصد کے لیے بے جا تنازع کھڑا کیا جا سکے اور عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی جھوٹی خبروں کا مقصد نوجوانوں میں بے چینی پیدا کرنا اور حکومت کے خلاف منفی فضا بنانا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنےعہدوں کاحلف اٹھالیا

انہوں نے مزید کہا،’’نہ کسی مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں اور نہ ہی کسی اور فورم پر ووٹنگ کی عمر بڑھانے سے متعلق کوئی قانون سازی زیرِ غور ہے۔‘‘

احسن اقبال کے مطابق حکومت نوجوانوں کو قومی ترقی کے عمل میں فعال شراکت دار سمجھتی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران بعض میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر یہ دعوے سامنے آئے تھے کہ حکومت ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 25 سال کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کے بعد سیاسی اور عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی تھی۔ وفاقی وزیر کی وضاحت کے بعد ان خبروں کی تردید ہو گئی ہے۔

شہداد کوٹ ، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، فائرنگ سے دولہا کا رشتہ دار جاں بحق

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: احسن اقبال ہے اور

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی