دھابیجی پمپنگ سے کراچی میں آج پانی کی سپلائی معطل رہے گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے باعث شہر قائد میں آج سے پانی کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کردیاہے ، تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 11 کے وی شٹ ڈاؤن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ سالانہ مینٹیننس کا کام 23 جنوری کو انجام دیا جائے گا، شٹ ڈاؤن کے دوران دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ اور تھرڈ فیز پمپ ہاؤس کے فیڈر بند رہیں گے۔بجلی کی بندش صبح 10 بجے سے شام 6 بجکر 30 منٹ تک جاری رہے گی، جس سے شہر میں تقریباً ساڑھے 8 گھنٹے کے لیے اثر پڑے گا۔بجلی کی بندش کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً 60 ملین گیلن کمی متوقع ہے، جبکہ معمول کے مطابق یومیہ تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم عارضی کمی کے باوجود شہر کو تقریباً 590 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی لیاری، صدر اور چنیسر ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔کے الیکٹرک نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ شٹ ڈاؤن کے دوران پانی کا استعمال محدود رکھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دھابیجی پمپنگ پانی کی
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔