مختلف شخصیات سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد جیکب آباد کے عوام کی اجتماعی آواز کو منظم کرنا اور انکے جائز مطالبات کو مؤثر انداز میں ایوان اقتدار تک پہنچانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ جیکب آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی سے اہم وفود نے ملاقات کی۔ ان وفود میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے صوبائی صدر سید غلام شبیر نقوی، صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن مولانا منور حسین سولنگی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر مولانا سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، وحدت یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر اللہ بخش میرالی ڈومکی قبیلے کے معززین حاجی شاہ مراد خان ڈومکی، احمد علی خان ٹالانی، استاد عبدالفتاح ڈومکی اور استاد رفیق احمد و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ضلع جیکب آباد کو درپیش سنگین عوامی مسائل، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی، شہری و دیہی بدحالی بدامنی اور مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس وقت جیکب آباد مسائلستان بن چکا ہے، جہاں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ صحت، صفائی، تعلیم، روزگار، زرعی مسائل اور شہری انفراسٹرکچر کی ابتر صورتحال نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انہی عوامی مسائل کے حل اور مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے 12 فروری کو جیکب آباد میں ایک آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ضلع بھر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ تاجر تنظیموں، وکلاء، کسانوں، ہاریوں، مزدوروں اور زمینداروں سے وسیع تر مشاورت کی جائے گی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ اس آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد جیکب آباد کے عوام کی اجتماعی آواز کو منظم کرنا اور ان کے جائز مطالبات کو مؤثر انداز میں ایوانِ اقتدار تک پہنچانا ہے، تاکہ عوامی مسائل کا سنجیدہ اور عملی حل ممکن بنایا جا سکے۔ وفد کے شرکاء نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آل پارٹیز کانفرنس علامہ مقصود علی ڈومکی جیکب آباد

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری