اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی: موسی گینگ کے پانچ ارکان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز


اسلام آباد: اسلام آباد تھانہ کورال پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والی متعدد وارداتوں میں مطلوب موسی گینگ کے پانچ ارکان، جن میں سرغنہ بھی شامل ہے، گرفتار کر لیا۔


گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی اور قیمتی گھڑیاں برآمد کی گئیں، جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد، محمد جواد طارق نے بتایا کہ ملزمان اسلام آباد پولیس کو راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔


ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کر رہی ہے تاکہ شہر میں جرائم کی شرح کو کم کیا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت نے سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدت میں توسیع کی منظوری دے دی صدر مملکت نے سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدت میں توسیع کی منظوری دے دی روانڈا کی ہائی کمشنر کی شیری رحمان سے ملاقات، خواتین قیادت پر زور آسٹریلیا اور فلپائن کا سفارتی تعاون مضبوط بنانے کا اعلان صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 23 جنوری کو طلب کر لیا جوہری پروگرام بحال ہوا تو کارروائی کریں گے، صدر ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ سانحہ گل پلازہ؛ آتشزدگی کا شکار ایک ہی دکان سے 30 لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس گینگ کے

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے