لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
لاہور شیرا کوٹ بکرمنڈی کے علاقے میں پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلرز گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق پولیس نےخفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 4 ہزار پتنگیں، 180 ڈور چرخیاں برآمد کرلیں۔
پکڑی جانے والی پتنگیں اور ڈور ایس او پیز کے برعکس پائی گئیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلرز بھی گرفتار کیے گئے۔ ملزمان آن لائن پتنگیں سپلائی کرتے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔