میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا ؛18 سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کرواؤں گا؛مولانا فضل الرحمٰن کا پارلیمنٹ میں اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں 18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتا ہوں، میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کراؤں گا۔
پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے کہاکہ مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ آپ دباؤ میں ہیں۔جس پر اسپیکرقومی اسمبلی نے جواب دیا کہ یہ ایسی کرسی ہے جس سے نہ حکومت خوش ہوتی ہے نہ اپوزیشن۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میں18 سال سے کم عمر نوجوانوں کی قانون سازی کو غیر اسلامی سمجھتا ہوں، اس قانون سازی کو اسلامی نظریاتی کونسل بھیجتے تو اچھا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کراؤں گا، میں اپنا شدید احتجاج ایوان میں ریکارڈ کرارہا ہوں، ہم ایسے قوانین اس ملک میں نہیں چلنے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ میں آپ کے اس مائنڈ سیٹ کے خلاف ہوں جس نے یہ قانون بنایا، یہ ڈنگ ٹپاؤ کی سیاست مناسب نہیں۔
حکومت نے مری میں سیاحوں کیلئےنئی سہولت متعارف کروادی
غزہ امن بورڈ سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگرپیس بورڈ کے نکات میں تبدیلیاں ہوئیں تو آپ کیوں گئے، ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی قوت جارحیت کو تقویت دے رہا ہے، ٹرمپ حماس کو دھمکیاں دے رہا ہے ، امریکا نے افغانستان، عراق،لیبیا کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے بعد تفتان کی سرحد پر کھڑا ہوگا، اسرائیل کے پہلے صدر نے کہا تھا ہماری اساس ایک نوزائیدہ اسلامی ریاست کا خاتمہ ہوگا، ارادے واضح ہیں۔
بینائی سے محروم افراد کو خصوصی افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ
انہوں نے تنقید کی کہ ایسے فورم میں جا رہے ہیں جس کا آغاز دھمکیوں سے ہو رہا ہے، پاکستان کے پاسپورٹ میں اسرائیل جانے پر پابندی کیوں ہے، ہمیں امن چاہیے لیکن کوئی اصول ہوتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہرطرف معاشی ترقی ہورہی ہے، صرف پاکستان ڈوب رہا ہے، وزیراعظم نے پارلیمنٹ اور کابینہ کو اعتماد میں نہیں لیا۔
پرائیویٹ سکولوں کی کتابوں اور یونیفارم کی زبردستی فروخت پر پابندی عائد
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فضل الرحمان پارلیمنٹ فضل الرحمان فضل الرحمان فضل الرحمان فضل الرحمان فضل الرحمان فضل الرحمان پارلیمنٹ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔