آٹے کی پابندی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے بات کروں گا، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آٹے کی پابندی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے بات کروں گا۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے صوبے نے پنجاب یا ملک پر سستی بجلی، تیل و گیس تو بند نہیں کی، مشکل وقت میں مدد کرنی چاہیے پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق ہمارے صوبے کے ساتھ یہ زیادتی کرنا بند کرے، وفاق ہمارے حقوق نہیں دے رہا، آٹا بھی نہیں دیا جارہا۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان بدمزگیاں پیدا نہ کی جائیں، آسانیاں پیدا کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گل پلازا واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کہا
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ