اسلام آباد:(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں بلوچ طلبہ کے داخلوں پر کوئی پابندی نہیں، کوٹہ مکمل بحال ہے۔

منگل کوسینیٹ کے اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی موجودگی میں وزیراعظم آفس سے متعلق بعض امور پر ایوان کی تشویش زیرِ غور آئی، جو الحمدللہ آج حل ہو گئی ہے۔ اس دوران سینیٹر کامران مصطفیٰ کی جانب سے پنجاب میں بلوچ طلبہ کے داخلوں سے متعلق سوال اٹھایا گیا، جس پر سینیٹر پرویز رشید اور محترمہ نوشہر رحمان سے ایوان کو بریف کرنے کی درخواست کی گئی۔

انہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ سینیٹر پرویز رشید کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلی بریفنگ کے مطابق پنجاب کی جامعات میں بلوچ طلبہ کے داخلوں پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں اور ان کا کوٹہ مکمل طور پر بحال ہے۔

وزیرِ قانون نے کہا کہ اس وقت پنجاب کی مختلف سرکاری جامعات میں کل 3850 بلوچ طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن میں نمایاں تعداد پنجاب یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور دیگر جامعات میں شامل ہے، بعض جامعات میں اس وجہ سے داخلے نہیں ہو سکے کہ متعلقہ کوٹے کے تحت درخواستیں موصول نہیں ہوئیں، اعداد و شمار کے مطابق ان 3850 طلبہ میں سے 58 فیصد میرٹ پر داخل ہوئے ہیں، جن میں 3419 مرد اور 431 خواتین شامل ہیں جبکہ 42 فیصد طلبہ کوٹے کے تحت داخل ہوئے ہیں، تمام سرکاری جامعات میں داخلوں کے لیے یکساں پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور کوٹے کے تحت اعلیٰ میرٹ حاصل کرنے والے طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔

میڈیکل کالجز سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے وزیرِ قانون نے کہا کہ یہ داخلے یونیورسٹی ٹو یونیورسٹی پالیسی کے تحت ہوتے ہیں، تاہم حکومت کی عمومی ہدایت ہے کہ بلوچ طلبہ کے لیے ان کا کوٹہ برقرار رکھا جائے۔ میڈیکل تعلیم چونکہ ایک پیشہ ورانہ اور حساس شعبہ ہے، اس لیے کم از کم اہلیت اور نمبرز کی شرط لازم ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس معاملے پر مزید رہنمائی یا مداخلت کی ضرورت پیش آئی تو محترمہ نوشہر رحمان نے حکومتِ پنجاب کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔وزیرِ قانون نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے تمام صوبے آپس میں بھائی ہیں اور وزیرِاعظم کا بھی یہی مؤقف ہے کہ محدود وسائل کے باوجود باہمی تعاون اور انصاف کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ پنجاب حکومت بلوچ طلبہ، مرد و خواتین دونوں کو تعلیمی مواقع فراہم کر رہی ہے اور آئندہ بھی اس ضمن میں مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں بلوچ طلبہ کے داخلوں جامعات میں پنجاب کی کے تحت

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا