بل گیٹس کی وفاقی وزیرخزانہ سے ملاقات، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے 26ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مائیکروسافٹ کے بانی اور گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی اور اس دوران پاکستان میں جاری اصلاحاتی عمل اور صحت کے شعبے کی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی دیرینہ معاونت کو سراہتے ہوئے بالخصوص پولیو کے خاتمے میں اس کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا اور صحتِ عامہ کے چیلنجز سے نمٹنے اور طبی سہولیات بہتر بنانے کے لیے مسلسل تعاون کو بھی قابل قدر قرار دیا گیا۔
بل گیٹس نے اس موقع پر پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی جاری اور آئندہ سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مؤثر ٹیکس نظام طویل المدتی معاشی خود انحصاری کے لیے نہایت اہم ہے۔
ملاقات میں صحت کے شعبے میں تعاون کے مزید امکانات پر بھی بات چیت ہوئی مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے امور شامل تھے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات میں متعلقہ وزارتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیرخزانہ اور بل گیٹس نے آئندہ برسوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، باہمی اعتماد، مشترکہ اہداف اور جامع ترقی کے لیے مضبوط شراکت داری پر اتفاق کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیٹس فاؤنڈیشن کے پر اتفاق بل گیٹس ترقی کے کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :