کانگریس لیڈر نے کہا کہ دھکمی دے کر یا ای ڈی وغیرہ کو پیچھے لگا کر ایسے میں یہ پارٹیاں بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخاب کے نتائج آ چکے ہیں۔ بی جے پی نے اس انتخاب میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس انتخاب پر پورے ملک کی نگاہیں مرکوز تھیں۔ اس درمیان سابق کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن کپل سبل کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن سمیت مہاراشٹر کے 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابی نتائج سامنے آئے ہیں، جو مہاراشٹر اور قومی سطح پر ہونے والے آئندہ انتخابات کے لئے کچھ اشارے پیش کرتے ہیں۔ اتوار کو ایک انٹرویو کے دوارن کپل سبل نے کہا کہ اس انتخاب میں سب کا نقصان ہوا صرف بی جے پی کو فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ایک حکمت عملی رہی ہے، پہلے پاس اس کے بعد بنواس۔ بی جے پی کو جن ریاستوں میں لگتا ہے کہ وہ وہاں کمزور ہے اور اسے وہاں ووٹ نہیں ملیں گے، وہ جیت نہیں پائے گی تو وہ چھوٹی چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ سمجھوتہ کر لیتی ہے اور اقتدار میں آنے کے بعد انہیں حاشیہ پر ڈھکیل دیتی ہے۔ جیسے ہریانہ میں لوک دَل کے ساتھ کیا۔ راجیہ سبھا رکن نے کہا کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کا کانگریس کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہے جیسے اترپردیش میں، وہاں پارٹی کبھی کسی سے سمجھوتہ نہیں کرتی اور اگر کرتی ہے تو بالواسطہ طور پر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھکمی دے کر یا ای ڈی وغیرہ کو پیچھے لگا کر ایسے میں یہ پارٹیاں بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

کپل سبل نے کہا کہ بہار میں بی جے پی نے جے ڈی یو کے ساتھ مل کر انتخاب لڑا اور بڑی پارٹی بن گئی بعد میں جے ڈی یو کو حاشیہ پر رکھ دیا۔ کپل سبل کا کہنا ہے کہ اب بی جے پی تمل ناڈو میں بھی یہی کوشش کر رہی ہے، لیکن وہاں کی سیاست مختلف ہے۔ وہاں وہ ناکام ہوئے تو انہوں نے اب مندر کی سیاست شروع کر دی ہے۔ وہاں کے پنڈتوں کو اترپردیش لے جاتے ہیں، اس طرح سے یہ لوگ وہاں مندر کی سیاست کے ذریعہ اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بنگال میں بی جے پی کے ساتھ کوئی نہیں جائے گا تو انہیں براہ راست انتخاب لڑنا ہوگا۔ کیرالہ میں بھی ان کے ساتھ کوئی نہیں وہاں بھی انہیں پریشانی ہوگی۔ کپل سبل کے مطابق بی جے پی صرف اپنا فائدہ دیکھتی ہے، جہاں انہیں فائدہ ہوتا ہے وہ دوسری پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کر لیتی ہے اور بعد میں انہیں پارٹیوں کو حاشیے پر ڈال دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اشارہ اپوزیشن کو سمجھ لینا چاہیئے کہ اگر وہ سمجھوتہ کرے گی تو آپ اقتدار میں تو آ جاؤ گے، آپ نائب وزیر اعلیٰ تو بن جاؤ گے لیکن آپ کا مستقبل ختم ہو جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اجیت پوار کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، آج ان کا کیا مستقبل ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ عوام بھی اس طرح کی سیاست نہیں چاہتی، پہلے آپ کسی اور کے ساتھ رہو اور بعد میں کسی اور کے ساتھ ہو جاؤ۔ کپل سبل نے یہ بھی کہا کہ ایکناتھ شندے کے ساتھ بھی اب یہی ہو رہا ہے، انہیں اپنے کونسلروں کو ہوٹل میں رکھنے پڑ رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ بی جے پی توڑ لیتی ہے اور خرید لیتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں موقع پرست سیاست کب کی جاتی ہے، ایسے میں ہمیں اس سے سبق لینا چاہیئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کپل سبل نے کی سیاست بی جے پی لیتی ہے کے ساتھ ہے اور

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار